ان دہشت گردوں پر بھی لعنت بھیجئے

گرائیں

محفلین
nf03-2512014.gif

اس سے پہلے کہ آپ میں سے کوئی صرف اس وجہ سے اس خبر پر تنقید کر کے گفتگو کا رُخ کسی اور طرف موڑے کہ یہ خبر روزنامہ امت کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے، میں یہ بتاتا چلوں کہ یہ پریس کانفرنس کی رپورٹنگ ہے۔

امید ہے آپ سب امن پسند حضرات ان دہشت گردوں پر بھی لعنت بھیجیں گے۔
 
عثمان

محفلین
ان دہشت گردوں پر لعنت!
اور آپ کو ایوارڈ کہ طالبان پر پڑی لعنت کو بیلنس کرنے کے لیے۔۔ اہل تشیع کے خلاف کچھ چیتھڑا نکال ہی لائے! ;)
 
نایاب

لائبریرین
محترم گرائیں بھائی
دہشت گرد کا کوئی مسلک و مذہب نہیں ہوتا ۔ یہ دھندے بازی ہے ۔
لعنت اللہ علی الکاذبین و المنافقین و الفسادین ، والارہابین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے اللہ ہر دہشتگرد اور اس کے حمایتی کو اپنی خاص لعنت کا حقدار قرار فرما ۔۔۔۔۔۔ آمین

۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ان دہشت گردوں پر بھی لعنت اور اُن دیگر تمام دہشت گردوں پر بھی لعنت جن کا کام پیسے لے کر دہشت گردی کرنا ہوتا ہے
 
توجہ ہٹانی پڑتی ہے نا ورنہ تبلیغی جماعت کے ساتھ کچھ کم ہو رہی ہے :)
دراصل یہ تکفیری گروپ ہے ہی ایسا کہ جو ان کی نہیں مانے گا وہ کافر ہے ۔۔۔دعوتِ تبلیغ میں جہاد کا تذکرہ نہیں ہے اس وجہ سے اپنے بھائیوں کو بھی نشانہ بنادیا ہے
 
ساقی۔

محفلین
موضوع کیا ہے اور "جیالے "ڈنڈے سنبھالے کس کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔

تبلیغی والے اچھا کام کر رہے ہیں ۔ جو امن پسند ہیں دنیا ان کو بھی جینے نہیں دیتی اور جو دشت گرد ہیں وہ تو پہلے ہی سولی پر ٹنگے ہوئے ہیں۔اور ٹنگے ہی رہیں تو اچھا ہے۔
کہو آمین۔
 
شمشاد

لائبریرین
دہشت گرد کوئی بھی ہو، شیعہ، سُنی، وہابی، دیوبندی، بریلوی، کسی بھی مذہبی جماعت یا سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔
 
دہشت گرد کوئی بھی ہو، شیعہ، سُنی، وہابی، دیوبندی، بریلوی، کسی بھی مذہبی جماعت یا سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

معاف کیجیے گا اکثر ریاست بھی دھشت گردی کرتی ہے۔ اس پر بھی لعنت
 
عثمان

محفلین
دہشت گرد کا کوئی مسلک و مذہب نہیں ہوتا ۔ یہ دھندے بازی ہے ۔
بے معنی فقرہ ہے۔
ہر دہشت گرد کا کوئی نہ کوئی Motivating factor ہوتا ہے۔ یہ عامل اس کا تصور کردہ نظریہ مذہب، نسل، قومیت، سیاست یا کوئی بھی فکر ہوسکتی ہے جو اسے دہشت گردی جیسے گھناؤنے عمل پر آمادہ کرتی ہے۔
 
گرائیں

محفلین
ان دہشت گردوں پر لعنت!
اور آپ کو ایوارڈ کہ طالبان پر پڑی لعنت کو بیلنس کرنے کے لیے۔۔ اہل تشیع کے خلاف کچھ چیتھڑا نکال ہی لائے! ;)
یہی تو میں کافی عرصے سے کہہ رہا۔ پاکستان میں دہشت گردی دونوں طرف سے ہوتی ہے، لیکن یہ کیسی انسانیت ہے، کیسا انصاف ہے، کیسا عدل ہے کہ صرف ایک طرف کے مجرم موجب لعنت و سزاوار نفرین ٹھہرتے ہیں۔ دوسری طرف کے مجرموں کا نام لیا جائے تو فورا فرقہ واریت کا الزام لگا دیا جاتا۔
آپ اس کو چیتھڑا کہیں یا کچھ اور، مگر میں نے اس لئے یہ خبر نہیں لگائی کہ میں اہل تشیع کے خلاف کسی قسم کی مہم شروع کرنا چاہتا ہوں۔ میں تو صرف آپ عالی قدرعقل مندوں کی جو کہ تعلیم یافتہ ہیں اور روشن خیال ہیں ا ور تنگ نظر طالبان کے خلاف جنگ پر زور دے رہے ہیں، کی خدمت میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے معاشرے میں انتہا پسندی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہر قسم کی انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا۔ اپنے انتہا پسندوں کو نظر انداز کر کے دوسرے انتہاپسندوں کو ختم کرنے کی پالیسی کے نقصانات ہم اب بھگت ہی تو رہے ہیں۔

میں آپ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ آپ میری بات مانیں، مگر ایک تعلیم یافتہ انسان ہوتے ہوئے آپ سے میں کم از کم اس روئیے کی توقع نہ یں کر رہا تھا۔ اس بات کے بعد آپ اور تنگ نظر لوگوں میں کیا فرق رہ گیا جو دوسروں کا نقطہ نظر سنتے ہی نہیں اور ان کو بیک جنبش قلم اپنوں کی فہرست سے نکال دیتے ہیں۔؟
 
گرائیں

محفلین
قیصرانی بھائی، نایاب بھائی، آپ کی خدمت میں یہ لنک پیش ہیں۔ پہلا لنک اور مطالبہ۔ دوسرا لنک۔
اگر میں یہی مطالبہ آپ سے کروں تو آپ کو برا نہیں لگنا چاہئے۔ ہے نا؟ ایک اچھا مسلمان اپنے لئے جو چیز پسند کرتا ہے وہ اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرتا ہے۔ ایسی ہی کوئی روایت یا حدیث ہے نا؟ اگر حدیث ہے تو میری تصحیح کر دیں کیونکہ میں اس وقت حوالہ تلاش کر نہی پا رہا۔
واضح رہے قیصرانی بھائی، نام لے کر لعنت بھیجنے کے ایک مطالبے سے آپ متفق تھے۔ یعنی دوسرا والا لنک۔ اور پہلے والے کو آپ نے زبردت کی ریٹنگ دی تھی۔
تو پھر ہو جائے نام لے کر ایک لعنت؟؟
 
گرائیں

محفلین
یہاں کیا چل رہا ہے بھئی ۔ اتنی ساری عندلیبیں ایک جگہ کیوں جمع ہیں ؟ :)
آپ اگر مطالعہ کر لیں تو اپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ عندلیبیں کیوں جمع ہیں۔ کیا آپ ان دہشت گردوں پر نام لے کر لعنت نہیں بھیجیں گے یا پھر آپ بھی بات گول مول کر جائیں گے؟
 
ساجد

محفلین
آپ اگر مطالعہ کر لیں تو اپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ عندلیبیں کیوں جمع ہیں۔ کیا آپ ان دہشت گردوں پر نام لے کر لعنت نہیں بھیجیں گے یا پھر آپ بھی بات گول مول کر جائیں گے؟
کتنے معصوم اور بھولے ہیں آپ ۔ اللہ آپ کو نظر بد سے بچائے اور آپ کا سایہ ہمیشہ طالبان کے سر پر قائم رکھے ۔
میں لعنت تو بھیج دوں لیکن نام لینے والی اپ کی شرط بڑی طفلانہ ہے کیونکہ میں ہر اس بندے پر لعنت بھیجتا ہوں جو کسی بھی طرح سے ذاتی ، مالی ، فکری یا عملی طور پر پاکستان میں جاری "جہاد" کا مجاہد ہے اور ان "مجاہدین" کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے ۔
اب فرمائیے صاحب ، لعنت خاصی بلیغ نہیں ہو گئی یا ابھی مزید بلاغت کی محتاج ہے ؟ ۔ آپ بھی بلاغت اور بلوغت کی طرف بڑھیں ، آپ جیسے معصوم اور سیدھے لوگوں کو یہ دنیا کہاں جینے دیتی ہے ۔
 
ساجد آپ نے تو لعن طعن کرنے میں شائد ایم فل کررکھا ہے لعنت کے نشیب و فراز ،عرض و طول،پورب و پچھم کو ایسا ٹھونک بجا کرمفصل و بلیغ لعنت کی ہے کہ کھٹملوں کو بھی شائد لعنت کے اتنے وسیع مفاہیم کا علم نہ ہوگا
 
کتنے معصوم اور بھولے ہیں آپ ۔ اللہ آپ کو نظر بد سے بچائے اور آپ کا سایہ ہمیشہ طالبان کے سر پر قائم رکھے ۔
میں لعنت تو بھیج دوں لیکن نام لینے والی اپ کی شرط بڑی طفلانہ ہے کیونکہ میں ہر اس بندے پر لعنت بھیجتا ہوں جو کسی بھی طرح سے ذاتی ، مالی ، فکری یا عملی طور پر پاکستان میں جاری "جہاد" کا مجاہد ہے اور ان "مجاہدین" کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے ۔
اب فرمائیے صاحب ، لعنت خاصی بلیغ نہیں ہو گئی یا ابھی مزید بلاغت کی محتاج ہے ؟ ۔ آپ بھی بلاغت اور بلوغت کی طرف بڑھیں ، آپ جیسے معصوم اور سیدھے لوگوں کو یہ دنیا کہاں جینے دیتی ہے ۔

یہ تو سیدھے سیدھے اپ نے فوج کو بھیج دی
 
درست کہا آپ نے۔ ہم معصوموں کو یہ دنیا والے جینے کہاں دیتے۔

طفلانہ شرط میں نے نہیں رکھی۔ آپ اگر دو لنکس کا مطالعہ کر لیں تو آپ کے ساتھی فاتح الدین بشیر صاحب یہ شرط قائم کرتے نظر آ رہے ہیں اور کافی حضرات اس شرط سے متفق بھی ہیںا ور زبردست کی ریٹنگ بھی دے رہے ہیں۔
آپ ہی غور کیجئے۔
ہم عرض کرتے ہیں تو شکائت ہوتی ہے جناب کو۔
باقی جہاں تک طالبان کے سر پر سایہ رکھنے والی بات ہے تو میں آپ کو وہی کہوں گا جو میں نے نایاب بھائی کو کہا تھا کہ براہ مہربانی واجتنبوالظن۔ عربی آیت ہے، حدیث ہے یا کسی کا قول، مجھے یاد نہیں آ رہا۔
کیا کہوں اس بات کے جواب میں۔ سوائے اس کے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
 
Top