انڈین گانے اور طبی مشورے

شمشاد

لائبریرین
گانا :جیا جلے جان جلے
رات بھر دھواں چلے

اس کا مطلب ہے بخار ہے۔
------------------------------------------------

گانا : تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی

اس کا مطلب ہے ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔
------------------------------------------------

گانا : آئے رے، آئے رے، زور لگا کے آئے رے

اس کا مطلب ہے قبض ہوئی ہوئی ہے۔
------------------------------------------------

گانا : بیڑی جلائے جگر سے پیا، جگر میں بھری آگ رے

اس کا مطلب ہے جگر میں تزابیت ہے۔
------------------------------------------------

گانا : تجھ میں رب دکھتا ہے،،، یار میں کیا کروں

اس کا مطلب ہے آنکھوں میں موتیا اُتر آیا ہے۔
------------------------------------------------

گانا : تجھے یاد نہ میری آئی، کسی سے اب کیا کہنا

اس کا مطلب ہے ALZHEIMER'S (اس کی اردو مجھے نہیں آتی)
------------------------------------------------

گانا : من ڈولے میرا تن ڈولے

اس کا مطلب ہے چکر آ رہے ہیں۔
-----------------------------------------------

گانا : ٹپ ٹپ برسا پانی - پانی نے آگ لگائی

اس کا مطلب ہے Urinary Infection ہے۔
------------------------------------------------

گانا : دل دھڑک دھڑک کے کہہ رہا ہے ۔۔۔۔۔

اس کا مطلب ہے بلند فشار خون
-----------------------------------------------

گانا : آجکل پاؤں زمین پر نہیں پڑتے میرے

اس کا مطلب ہے پاؤں میں چھالے پڑے ہوئے ہیں۔
-----------------------------------------------

گانا : بتانا بھی نہیں آتا، چھپانا بھی نہیں آتا

اس کا مطلب ہے بواسیر ہے۔
-----------------------------------------------

اور سب سے بڑھیا :

گانا : لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے ۔۔۔۔۔

اس کا مطلب ہے پیچش ہو گئی ہے۔
------------------------------------------------
 
شمشاد

لائبریرین
تو پھر کیا ارادہ ہے؟ ویسے یہ اس نے اپنے لیے کہا ہو گا۔ کہ وہ تھوڑے دن اور مزے کے گزار لے اور تم اپنے لیے سمجھیں۔
 
Top