انڈین پریمئیر لیگ 2016

یاز

محفلین
آج تو گیل اور کوہلی نے کنگز الیون پنجاب کو دل کھول کر پیٹ لیا ہے۔
 

یاز

محفلین
جواب میں کنگز الیون نے بھی پیٹنے سے شروعات کی ہے، تاہم ابھی بھی مطلوبہ رن ریٹ سے کافی پیچھے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھے تو بہت خوشی ہوئی، حیرت تھی کہ وراٹ، اے بی اور گیل کے ہوتے ہوئے آر سی بی کا مظاہرہ ایسا خراب چل رہا تھا۔ اب انہوں نے دکھا ہی دیا!
 

یاز

محفلین
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے بازوں نے تگنی کا ناچ نچا دیا، دن میں تارے دکھا دیئے
۔۔
۔۔۔
۔۔۔۔
اپنی ٹیم کو ہی :biggrin:۔ 14 اوورز میں 70 رنز بنا پائے ہیں ابھی تک۔
 
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے بازوں نے تگنی کا ناچ نچا دیا، دن میں تارے دکھا دیئے
۔۔
۔۔۔
۔۔۔۔
اپنی ٹیم کو ہی :biggrin:۔ 14 اوورز میں 70 رنز بنا پائے ہیں ابھی تک۔
یوسف پٹھان اور سورے کمار یادیو نے تھوڑا لاٹھی چارج کرنے کی کوشش کی ہے-
 

الف عین

لائبریرین
دہلی کے ڈیئر ڈیولس نے آخری اوور بلکہ آخری گیند میں فتح حاصل کر لی، پچھلے دو میچوں نے ساری درجہ بندی الٹ پلٹ کر دی ہے۔
 
پنجاب نے میچ ہار کر اپنی پسندیدہ ترین پوزیشن یعنی باٹم آف ٹیبل حاصل کر لی- مہندرا سنگھ دھونی نے شاندار اننگ کھیلی-

دوسرے میچ میں ممبئی نے بھی گجرات کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف کیا یے- ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے چانسز کے ممبئی کے لیے اس قلعے کا دفاع ناگزیر یے-
 
کولکتہ اور حیدرآباد کا میچ جاری اگر یہ میچ کولکتہ جیت گئی تو بنگلور اور دہلی کا میچ ناک آؤٹ ہو جائے گا- لیکن اگر کولکتہ ہار گئ تو پھر بھی بنگلور کے ٹاپ فور کے لئے روشن امکانات ہیں-
 
میچ کولکتہ کے نام-
گجرات،حیدرآباد اور کولکتہ نے پلے آفز کے لئے کوالیفائی کر لیا-
چوتھی پوزیشن کے لئے تھوڑی دیر میں دہلی اور بنگلوع بھڑینگے-
 

یاز

محفلین
سکور کارڈ دیکھ کر لگ تو یوں رہا تھا جیسے حیدر آباد نے رضاکارانہ طور پہ میچ طشتری میں رکھ کر کولکتہ کو پیش کیا ہو۔
 

حسیب

محفلین
سکور کارڈ دیکھ کر لگ تو یوں رہا تھا جیسے حیدر آباد نے رضاکارانہ طور پہ میچ طشتری میں رکھ کر کولکتہ کو پیش کیا ہو۔
حیدرآباد کو ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا
پچ کی حالت ایسی تھی کہ پہلے بیس اوورز میں ہی پچ اکھڑنا شروع ہو گئی. اسی چیز کا کولکتہ کے سپنرز کو فائدہ ملا
 
Top