انڈیا: تعلیمی ادارے میں داڑھی پر پابندی

وجی

لائبریرین
کل 10 ڈاونیگ اسٹریٹ پر رات کے کھانے کی تقریب تھی اس میں ترکی کے وزیر اعظم اپنی بیگم کے ہمراہ آئے تھے
انکی بیگم نے تو اسکارف لیا ہوا تھا
 

وجی

لائبریرین
تو بھائی اسی طرح لوگ مصر میں داڑھی بھی رکھتے ہیں اور ترکی میں اسکارف بھی لیتے ہیں
 

ساجد

محفلین
چلو مٹی پاؤ۔ قوانین کی تشریح کرنا ہمارا کام نہیں۔ اگر ہندوستانی مسلمانوں کو اعتراض ہے تو عدالت میں جائیں کہ معاملہ ان کا ہے۔ اب جب کہ امت مسلمہ کو مرحوم ہوئے عرصہ گزر گیا ہے ہم کیوں دوسروں کی لڑائیاں لڑیں؟ کیا افغانستان سے ہم نے سبق نہیں سیکھا؟
 

زینب

محفلین
پاکستانیو۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں اعجاز انکل نے کہا۔"ہم ہندوستانی اپنی لڑائی خود لڑنا جانتے ہیں:::وہاں‌بات ختم ہو جاتی ہے چپ کر کے گھر کو جاو اور سکون کی نیند سو جاو۔۔۔۔۔۔۔۔ساجد بھائی نے ٹھیک کہا اب ہم ایک امت مسلمہ تھوڑی رہے ہیں
 

طالوت

محفلین
بھئی اگر بھارت میں کوئی معاملہ ہوا تو اس پر بات کرنے میں اتنی بے چینی کیوں ؟ میرا خیال ہے ہم جس قدر پاکستان کے حوالے سے خبریں کشیدتے ہیں ، بھارت کے حوالے سے تو کچھ بھی نہیں ۔۔ اب جب اظہار رائے کی آزادی کا ذکر ہو اور بات بھی ثبوت و دلیل کی بنیاد پر تو دل کے دکھنے کی پروا کون کرتا ہے کیونکہ یہ بات تو بہرحال طے ہے کہ کسی ایک نظریے سے دوسرے کو ضرور تکلیف ہو گی ۔۔ رہا سوال رائی کا پہاڑ بنانے کا تو وہ تو بنتا ہی ہے جب مختلف خیالات کے افراد کسی ایک معاملے پر رائے دیں ۔۔۔
اس پر اس قدر بے چینی سمجھ سے بالاتر ہے ۔۔
وسلام
 

الف نظامی

لائبریرین
بھئی اگر بھارت میں کوئی معاملہ ہوا تو اس پر بات کرنے میں اتنی بے چینی کیوں ؟ میرا خیال ہے ہم جس قدر پاکستان کے حوالے سے خبریں کشیدتے ہیں ، بھارت کے حوالے سے تو کچھ بھی نہیں ۔۔ اب جب اظہار رائے کی آزادی کا ذکر ہو اور بات بھی ثبوت و دلیل کی بنیاد پر تو دل کے دکھنے کی پروا کون کرتا ہے کیونکہ یہ بات تو بہرحال طے ہے کہ کسی ایک نظریے سے دوسرے کو ضرور تکلیف ہو گی ۔۔ رہا سوال رائی کا پہاڑ بنانے کا تو وہ تو بنتا ہی ہے جب مختلف خیالات کے افراد کسی ایک معاملے پر رائے دیں ۔۔۔
اس پر اس قدر بے چینی سمجھ سے بالاتر ہے ۔۔
وسلام
سر عام ہندوستان کے مسائل بیان کرنے سے ہندوستان کا امیج خراب ہوتا ہے اس لیے عقل مند ہندوستانی میڈیا پر صرف اپنے ملک کی تعریف ہی بیان کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ پاکستانی بھائیوں کا حال اس سے برعکس ہے۔
 
یہاں پاکستان میں ایک ہمارے استاد نے بتایا تھا کہ ان کی جاب ایئر فورس کے ایجوکیشن کور میں ہوئی تھی اور پہلی شرط تھی کلین شیو ہونا۔ بھارت سے پہلے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول دیکھنا چاہیے۔
 

عسکری

معطل
ظہور بھائی اس بات پر مجھے کچھ تحفظات ہیں ائر فورس میں گراؤنڈ یونٹس اور فائٹر یونٹس کے زیر استمال سارا ایکپمنٹ اس طرح کا ہے کہ ایک حد سے زیادہ داڑھی والا آدمی اس کو استمال نہیں کر سکتا اور باقی عملہ داڑھی رکھتا ہے ائر فورس میں اس کی ممانت نہیں ہے۔فلائنگ یونٹس کی ڈاڑھی تو ناممکن ہے میرے خیال میں اور گراؤنڈ یونٹس یئینی نیوی گیٹر رادار آپریٹرز فلائٹ انجینرز میں سینکڑؤں کی داڑھی ہے پاکستان ائیر فورس میں سلیکشن کے مراحل اتنے سخت اور ہمارے پاس مین پاور اتنی زیادہ ہے کہ لوگ اپنی طرف سے سٹوری بنا لیتے ہیں کچھ نا کچھ لگتا ہے آپ کے استاد محترم نے غلط بیانی کی ہے اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے پی اے ایف خود ایک کور ہے اس میں یونٹ ہوتے ہیں کورز آرمی میں ہوتی ہیں۔اور پاکستان ایئر فورس کے ہر یونٹ میں داڑھی والے

یہ نمبر11 سکوارڈن ایف-16 کے ایک فلائٹ انجینر کی تصویر ہے کونیا ائیربیس ترکی میں انٹلولین ایگل ایکسر سائز کے ٹائم کی
images046.jpg


اور یہ نمبر 27 سکوارڈن کا میراج ایف5 کا پائلٹ ایک حد تل داڑھی کے ساتھ

68486844.jpg


یہ پاکستان ائیر فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹ کا ایک آفیسر انٹی ائیر کرافٹ میزائیل سام کروٹال کے ساتھ۔

76543473.jpg




انڈس وائپر ایکسر سائز کے گروپ فوٹو میں سکوارڈن 9 اور سکوارڈن 11 کے پائلٹ اور آفیسر ترکی کی پائلٹوں کے ساتھ کئی کی داڑھی ہے اس تصویر میں


0c40669b1d51978698e7d26.jpg


اب ایک اہم بات کیوں داڑھی نہیں رکھ سکتے ائیر فورس پرسنل۔ جدید دنیا کے تمام جہاز اڑانے یا نیوی گیٹ کرنے کرنے کے لیے ماسک ایئر ٹائٹ استمال کرنا ضروری ہے اگر اس ماسک میں ہوا داخل ہو تو آواز میں جہاز کا شور بھی شامل ہو جاتا ہے اور سننے والے کو سمجھ نہیں آتا اس کو ائیر ٹائٹ رکھنے کے لیے ہی ایک حد سے زیادہ داڑھی نہین رکھی جاتی ۔یاد رہے نیویگیٹر اور راڈار آپریٹر کی غلطی ہے ہی جہاز فضا میں ٹکراتے ہیں۔اب کسی کی خواہش کے بدلے ہم اپنے قیمتی مالی جانی نقصان کو گوارا نہیں کر سکتے۔آج ایک ایف-16 بلاک 52 کی قیمت 70 ملین ڈالر ہے خود سوچ لیں؟۔
 

مغزل

محفلین
یہاں پاکستان میں ایک ہمارے استاد نے بتایا تھا کہ ان کی جاب ایئر فورس کے ایجوکیشن کور میں ہوئی تھی اور پہلی شرط تھی کلین شیو ہونا۔ بھارت سے پہلے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول دیکھنا چاہیے۔


لیکن ان کیلیے جو شیو کرتے ہیں ، کہ وہاں داڑھی رکھنے والے موجود ہیں ہاں ایک خاص حد کی پابندی ہے۔
آپ کے استاد نے یا تو پوری بات نہیں کی یا غلط بیانی کی ہے۔
والسلام
 

وجی

لائبریرین
جی بلکل ائیر فورس میں کافی داڑھی والےفوجی اور افسر مل جائیں گے
لیکن پائیلٹ کو شاید بھی ایک حد میں رہنے کی ہدایت ہوتی ہے
 

عسکری

معطل
بہت شکریہ عبد اللہ بات کو واضح کر کے لکھنے کا۔

بھائی جی 10 سال سے ڈیفنس میں انٹرسٹ ہے اور پچھلے3 سال سے میں کئی ڈیفنس فورمز کا ممبر ہوں باقائد دنیا کے سارے ہتھیار چھان مارے ہیں۔ ہماری ائر فورس میں 100 میں سے 7 درخوست گزار پاس ہوتے ہیں 93 لوگ کچھ نا کچھ سوچ کر بنا لیتے ہیں۔:grin:

یہ دیکھیں اس طرح داڑھی کیے رکھی جا سکتی ہے

fighter-pilot-wearing_~pr88826.jpg


حالانکہ کناپی(کاک پٹ) خود بھی ائیر ٹائٹ ہوتا ہے پر جیٹ انجن جب 6-6 کی سپیڈ ماک1 اوپر ہوتا ہے تو کناپی میں بے حد شور ہوتا ہے اسی کیے پائلٹ اور نیوی گیٹر کے کان بند ہوتے ہین وہ صرف کنٹرول روم کی بات سنتے ہیں یا سامنے موجود راڈار کو دیکھتے ہیں۔یہ تو فائٹر جیٹ کی بات تھی اب دوست جہاز مثلا سی130 کھلا جہاز ہے سات کا عملا تمام کا تمام ائر ٹائٹ نا ہو تو کبھی ٹیک آف یا لینڈ نا کر سکے یہ جہاز روز میں دیکھتا ہوں ریاض ائر بیس سے ٹیک آف کرتے ہوئے۔کسی کو پتہ نا ہو پر نئی دہلی ائر پوڑت پر سعودی ائر لائن اور انڈین ائیر لائن کے طیارے صرف اس وجی سے فضا میں ٹکرائے تھے کہ سعودی پائلٹ نے نمبر 27 کو نمبر 24 سمجھا تھا بس۔اور سینکڑوں لوگ مر گئے
 

طالوت

محفلین
شکریہ عبداللہ !
مگر بات تو بھارت کے حوالے سے ہو رہی تھی ۔۔ ہے نا ! اور وہ بھی تعلیمی اداروں کے حوالے سے
اسلیے تو رونا رویا جاتا ہے کہ ہمیں باکستانی بھارتیوں کا ذرا خیال رکھنا پڑے گا ۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
پر مجے بے جا پاکساتنی فورسز پر الزام توشی کو تو بہرحال روکنا ہے بھائی پاکستان ائیر فورس کے لیے ساری قوم داڑھی رکھ لے یا ساری فورسز پر سیکیورٹی کے لیے ائیر یونٹس کے تمام اور نیوی گیٹرز لائن اپ گائڈرز اور کنٹرولرز کو اجازت نہیں دی جا سکتی بس۔اور پاکستان ائیر فورس مسلمانوں پر مشتمل ہے اس کو کیا اعتراض اسلامی کاموں پر ہو سکتا ہے

یہ ایک اے ایچ ون ایس کوبرا کا پائیلیٹ ہائی مارک ایکسر سائز کے دوران صحرا میں نماز ادا کرتے ہوئے

Pak_AH-1Cobra-www.DefenceTalk.com12.jpg
 

عسکری

معطل
اور یہ ائیر فورس کے کمانڈو یونٹ (اے ایس ڈبلیو )ائیر سپیشل ونگ پہلے والے کمانڈو کی لمبی داڑھی ہے۔

800px-Pakistani_F2000.JPEG
 
Top