انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

نایاب

لائبریرین
:whew:

نایاب بھائی تعلیم پر میں گھنٹوں بات کیا کرتی ہوں حتیٰ کہ سننے والےاپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں۔ امید ہے آپ بھی اس وقت ایسا ہی کر رہے ہوں گے۔ :openmouthed:
محترم بہنا سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
وہ کوئی اور ہوں گے جو " آگہی " سے ڈرتے ہوں گے ۔۔۔
آپ کا اس قدر تفصیلی تجزیہ اچھا لگا ۔ دل سے دعا نکلی یہ " آگہی " پیغام اپنی منزل تک پہنچے ۔
ابھی بہت سے سوالات " راہ " میں ہیں ۔ یہ موضوع " تعلیم و تربیت " بارے اپنا سفر مکمل کر لے تو
سوال کر اپنے لیئے آگہی کے در کھولتا ہوں ۔ ان شاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ خیر کرے، مدھو آپا نے آ کر تمہاری تعریف ہی کرنی تھی۔ ویسے میں نے ٹیگ ختم کر دیا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت بلال اعظم کے سوالات بہت انوکھے ہونے کے ساتھ ساتھ اس لحاظ سے بھی مزا دیتے ہیں کہ بہت سارے جوابات ایک لائن سے زیادہ ٹائپنگ نہیں کرواتے۔۔۔ ۔۔@بلال اعظم آپ کو ایک ساتھ تمام سوالات پوسٹ کردیں گے۔۔۔ ۔آپ اپنی سہولت کے حساب سے آہستہ آہستہ جواب لکھتی رہیے گا : )

اور فرحت ایک بات اور بھی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔آپ کے پاس ماشاءاللہ جس قدر علم ہے۔۔۔ جتنے عمدہ حقائق و دلائل ہیں اگر اردو محفل،اراکین محفل اور اس انٹرویو کے توسط سے ہم تک نہ پہنچتے تویہ کتنی بڑی ناانصافی ہوجاتی نا۔۔۔ ابھی تو میں نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کا ایک دن کا ٹائم ٹیبل بھی آپ سے بنوانا ہے :)
ٹھیک ہے امن۔ :)
محمد بلال اعظم اپنے سوالات پوسٹ کریں۔ میں کوشش کروں گی جلدی جواب لکھ سکوں۔
امن ایسی بھی بات نہیں ہے۔ میں کوئی ماہر وغیرہ تو نہیں ہوں سچ میں۔
بچوں کے بارے میں میرا مشاہدہ ہے کہ ان کا کسی بھی کام میں ارتکاز کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے۔ ایک پانچ سالہ بچہ 20 منٹ سے زیادہ کوئی بھی کام یکسوئی سے نہیں کر سکتا۔ خصوصاً بیٹھ کر کرنے والا کام جیسے پڑھنا یا لکھنا۔ پندرہ منٹ کے بعد اس کی توجہ کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور مزید چند منٹ کے بعد وہ اس کام سے بور ہو جاتا ہے۔ وجہ یہ کہ اس عمر کے بچے کا attension span بہت کم ہوتا ہے اور وہ ہائپر ایکٹو ہوتے ہیں۔ اس لئے کسی بھی کام میں مصروف کریں تو یہ ذہن میں رکھیں کہ بچہ کچھ دیر کے بعد بور ہو کر کسی اور کام کی طرف متوجہ ہو جائے گا اور اس بات پر پریشان یا غصہ نہیں ہونا کیونکہ یہ اس کی عمر کا تقاضا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فرحت موجودہ دور میں سیل فون کی آپ کی نظر میں کیا اہمیت ہے؟ خاص کر نوجوان نسل کے لیے۔
مزید یہ کہ سروس مہیا کرنے والوں میں جو سستے سے سستا پیکیج دینے کی دوڑ لگی ہوئی ہوتی ہے، آپ کی نظر میں یہ فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟

اس وقت سمارٹ فون تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستان تو کیا غیر ممالک میں بھی جسے دیکھو وہ ہر وقت فون پر نظریں جمائے ہے۔ آپ اس کے بارے میں کیا کہیں گی؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ٹھیک ہے امن۔ :)
محمد بلال اعظم اپنے سوالات پوسٹ کریں۔ میں کوشش کروں گی جلدی جواب لکھ سکوں۔
یہ لیجیے
جنرل نالج کے کچھ سوالات

1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جہلم کا ماضی ، حال اور مستقبل تعلیمی ، معاشی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بیان کریں نیز دو تین مثالوں سے جواب کو مزین کریں ؟
جہلم کی تاریخ ویسے تو کافی دلچسپ ہے ۔ میں مختصر سا ذکر کروں گی۔ جہلم کے نام کے بارے میں مختلف آراء ہیں جن میں زیادہ مستند اس رائے کو مانا جاتا ہے کہ دارا اعظم ثالث اپنی فتوحات کا سفر طے کرتے موجودہ دریائے جہلم کے مقام پر پہنچا تو اس نے اپنا جھنڈا یہاں گاڑ کر اسے 'جائے عَلم' کا نام دیا جو بگڑتے بگڑتے جہلم بن گیا۔ ایک اور کہانی دریائے جہلم سے جڑتی ہے کہ اس دریا کے پانی کی وجہ سے اسے جل ہم کہا گیا جو سنسکرت کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ٹھنڈا میٹھا پانی ہے۔ بعد میں یہ جہلم بن گیا۔ کچھ لوگ اس نام کو سکندر اور پورس کے مابین لڑی جنگ سے جوڑتے ہیں۔ کہ یہ لڑائی بنیادی طور پر نیزوں سے لڑی گئی تھی اور یونانی میں نیزے کو 'جہلم' کہتے ہیں۔ ایک اور خیال صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ، حضرت سعد بن ابی وقاص (رضی اللہ عنہہ) کے بھائی حضرت سعید بن ابی وقاص (رضی اللہ عنہہ) کی چین کے سفرِ تبلیغ کے راستے میں اس مقام پر قیام اور ان کے اس دریا کے پانی کی جھلماہٹ پر ھذاجھیلم کہہ اٹھنے سے جوڑتا ہے۔ بہرحال یہ تو نام کی کہانی ہوئی۔ شہر کے بارے میں یہی کہا جاتا ہے کہ سکندر اعظم نے دریا کے کنارے ایک مقام پر اپنے ایک پسندیدہ گھوڑے کو جسے لڑائی کے دوران پورس کے بیٹے نے زخمی کیا تھا اور وہ گھوڑا بعد میں دم توڑ گیا تھا، کو دفن کیا تھا اور وہاں ایک شہر آباد کیا تھا۔ موجودہ شہر اسی جگہ پر آباد ہے۔ کٹاس کا علاقہ جیسے ہندو دیو مالا میں کافی اہمیت حاصل ہے ، بھی جہلم ڈسٹرکٹ میں آتا ہے شاید۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ علاقہ بہت سے بیرونی مہم جوؤں کی توجہ کا مرکز رہا ہے جن میں سائرس اعظم، دارا اعظم اور سکندرِ اعظم کے نام بھی شامل ہیں۔ شہاب الدین غوری کا مقبرہ بھی اسی علاقے میں موجود ہے۔ شیرشاہ سوری نے یہیں مشہور قلعہ روہتاس تعمیر کروایا تھا اور مشہور جرنیلی سڑک بھی اس شہر سے گرزتی ہے۔
جہلم کا نام 'مارشل ایریاز' میں آتا ہے۔ یہاں کی آبادی کی اکثریت فوج کا حصہ ہوتی تھی اور اسی وجہ سے اگر یہ کہا جائے کہ ہر خاندان میں شہید اور غازی موجود ہیں تو مبالغہ نہیں ہو گا۔ البتہ موجودہ نسل کی ترجیحات اب کچھ تبدیل ہو رہی ہیں۔ میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر بھی یہیں کے باسی تھے اور 1965ء اور بعد میں 1972ء میں کشمیر میں لیپا ویلی کے ہیرو کرنل کیانی بھی یہاں سے ہی تعلق رکھتے تھے۔ اور اگر شہیدوں اور غازیوں کے ناموں کی فہرست بنائی جائے تو بہت طویل ہو جائے گی۔ دیگر نمایاں فوجیوں میں سابقہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ مرحوم ، میجر جنرل محمد جمشید ، میجر جنرل نوید زمان کیانی اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل اظہر محمود کیانی کا تعلق بھی جہلم سے ہے۔
موجودہ چیف جنرل پرویز اشفاق کیانی کا تعلق جہلم سے اس طرح بنتا ہے کہ انہوں نے ملٹری کالج جہلم سے تعلیم حاصل کی جو پاکستان ملٹری اکیڈمی کا فیڈر انسٹیٹیوٹ کہلاتا ہے۔ اس لحاظ سے اور بہت سے جرنیل اور نمایاں فوجی ہمارے یہاں سے ہی پڑھے ہوئے ہیں :openmouthed:۔
اس کے علاوہ نمایاں شخصیات میں صوبہ پنجاب کے سابقہ گورنر چوہدری الطاف حسین بھی جہلم کے باسی تھے۔
علمی اور ادبی شخصیات میں تاریخ نویس اور لکھاری پروفیسر سعید راشد جو علی گڑھ سے تحصیل یافتہ تھے کا نام کافی نمایاں ہے جنہیں تعلیم میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، مشہور مزدور شاعر تنویر سپرا اور جوگی جہلمی کے نام شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا زبان زد خاص و عام نعرہ 'تم کتنے بھٹو مارو گے، ہر گھر سے بھٹو نکلے گا' تنویر سپرا کے قلم سے ہی نکلا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ میاں محمد بخش اپنے نام کے ساتھ جہلم کی مناسبت سے جہلمی لکھا کرتے تھے۔ مولانا ظفر علی خان کے اجداد کا تعلق بھی جہلم سے تھا۔
اس چھوٹے سے شہر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں قائدِ اعظم ، فاطمہ جناح، سید عطا اللہ شاہ بخاری جیسی عظیم شخصیات عوام سے ملنے آئیں۔ اور تحریکِ پاکستان کے ایک مشہور کارکن راجا غضنفر علی جو پاکستان بننے کے بعد بھی کلیدی عہدوں پر فائز رہے خصوصاً ایران میں پاکستان کے سفیر، اسی شہر سے تعلق رکھتے تھے۔
تعلیمی لحاظ سے جہلم کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یہاں شرحِ خواندگی 80 فیصد سے زیادہ ہے اور ماشاءاللہ بہترین سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے یہاں موجود ہیں۔ بلکہ کچھ عرصہ پہلے یہاں پنجاب یونیورسٹی کا علاقائی کیمپس بھی بن چکا ہے۔ ملٹری کالج جہلم کا ذکر میں پہلے ہی کر چکی ہوں۔
ترقیاتی لحاظ میں بھی ماشاءاللہ یہ شہر کسی طرح محروم نہیں۔ تمام بنیادی سہولیات اپنی بہترین شکل میں موجود ہیں۔ اور اگر کوئی کمی ہو بھی تو اب الیکشن آنے والے ہیں ناں تو یقیناً دھڑادھڑ کئی نئے ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہوں گے۔ :eyerolling:

میں نے ایک نہیں بلکہ کئی مثالیں لکھ ڈالی ہیں۔ :whew::whew:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
محترم بہنا سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
وہ کوئی اور ہوں گے جو " آگہی " سے ڈرتے ہوں گے ۔۔۔
آپ کا اس قدر تفصیلی تجزیہ اچھا لگا ۔ دل سے دعا نکلی یہ " آگہی " پیغام اپنی منزل تک پہنچے ۔
ابھی بہت سے سوالات " راہ " میں ہیں ۔ یہ موضوع " تعلیم و تربیت " بارے اپنا سفر مکمل کر لے تو
سوال کر اپنے لیئے آگہی کے در کھولتا ہوں ۔ ان شاءاللہ
بہت شکریہ نایاب بھائی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کے سوالات کے جوابات کل لکھوں گی ان شاءاللہ۔

یہ لیجیے
جنرل نالج کے کچھ سوالات
شکریہ بلال۔ میری معلوماتِ عامہ خاصی کمزرو واقع ہوئی ہیں۔ اس لئے اگر آپ کے 'کُچھ :shock:' سوالات میں سے چند میں نے 'پاس' کر دیئے تو امید ہے زیادہ نمبر نہیں کاٹیں گے۔

جلدی میں ہوں اس لئے بطور رسید چند سوالوں کے جواب لکھوں گی ابھی۔

1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
اضافی کیلوریز کے ذریعے۔ چکنائی سے بھرپور ہیفٹی کھانا یا فوڈ سپلیمنٹ کھلا پلا کر۔

2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
کالی چُورن کھاتے ہوں گے۔

3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
جب ان کے اوپر سے تکیہ اُٹھا لیا جاتا ہے۔



4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
ڈانٹ اور صلواتوں کے Vim یا Fairy کے استعمال سے۔

5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
کچھ پھیکا اور کچھ پُھولا ہوا۔ سٹارچ ( نشاستہ؟) سے بھرپور۔

:confused3:
 
Top