انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

فرحت کیانی

لائبریرین
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
کیونکہ کیڑے کو دانت نہیں لگ سکتے۔

7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
عینک :nerd:

8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
یہی کہ 'بھائی صاحب موذی کا خطاب صرف میرے لئے ہی کیوں؟'

9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
فرق تو نہیں معلوم۔ تعلق یہ ہے کہ بُھول جائیں تو فُول بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
انار یقیناً کام یا پڑھائی سے چُھٹی کا نام ہو گا ، اس لئے۔

11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
پاکستانی ٹاک شوز دیکھ کر۔

12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
بے حسی اور ڈھٹائی کا سوئمنگ کاسٹیوم پہن کر۔

13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
کس نے کہا نہیں آتا۔ آتا ہے بھئی اور دل کھول کر آتا ہے۔ یقین نہیں تو ذرا سٹار پلس اور اپنے پاکستانی ڈرامے دیکھ لیں۔ سب سمجھ جائیں گے کہ گھریلو سیاست میں ایک سونامی کی نہیں دس سونامیوں کی شدت ہُوا کرتی ہے۔

14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
وقت وقت کے درمیان کھیل چل رہا ہے تو لا محالہ جیتے گا وقت ہی۔


15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟

گلے کو خراب کرتا ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان بیماری کا بہانا کر کے کام اور پڑھائی سے چھٹی کر سکتا ہے اور سارا وقت ٹیلی ویژن دیکھ سکتا ہے۔ اور موبائل فون پر گیمز کھیل سکتا ہے اور اور اور۔۔۔ کافی ہیں یا؟ :eyerolling:



16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
جامن اور گلاب دونوں ایک ہی باغ کے باسی ہوں گے شاید۔



17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
برفی 'ب' سے شروع ہوتی ہے اور قلاقند 'ق' سے۔



18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
مٹھائی والے کی مرضی۔ شخصی آزادی بھی کوئی شے ہوتی ہے آخر۔



19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟

آپ سے کس نے کہا کہ صرف گلاب کے ساتھ ہی ہوتا ہے :shock: ۔ کانٹا تو ببول کے درخت کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور کیکر کے ساتھ بھی۔ اور کانٹا تو مچھلی کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔



20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
جب ایک ہی سیاست دان ایک ہی شام میں پانچ چینلز کے پروگرامز میں نظر آ رہا ہوتا ہے۔



21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
جتنی صبح اور شام کی۔



22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
داستانِ امیر حمزہ میں۔



23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
'نیم' کا۔


24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
آپ کو کان کا ذکر پسند ہے تو 'ناک' والے حصے کو الٹا پڑھ لیں۔

25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
تا کہ ہر طرف سے خطرے کی بُو کو سونگھ سکے۔


26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟

یہ آپ کے پچھلے چند سوال خصوصی طور پر ناک ہی پر کیوں فوکس کر رہے ہیں بھلا :rolleyes: ؟



27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟

ایک اور ناک :shock:؟
ویسےمحاورے سے ہٹ کر ناک پر مکھی اکثر تب بیٹھتی ہے جب آپ کسی انتہائی اہم کام مثلاً آٹا گوندھنے یا پودوں کی گوڈی کرنے میں مصروف ہوں۔ اس کے علاوہ جب آپ کسی بہت سخت استاد یا سینئر کے سامنے بیٹھے ہوں یا پھر کسی کے سامنے بہت بارعب بن کر بیٹھنے کی کوشش کر رہے ہوں۔


29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
جمہوری سیکولر ملک ہے اس لئے۔

30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
ورائٹی بھی کوئی چیز ہوتی ہے آخر۔

31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
کھیلتے ہیں بھئی۔ بس اب محلے گلیوں میں نہیں کھیلتے بلکہ دھرنوں اور احتجاجوں میں ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے شامل ہوتے ہیں۔ اور عوامی اور سرکاری املاک کو بطور گِلی استعمال کرتے ہیں۔

32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
اردو محفل کے زمروں 'اسلام' اور سیاست ' کے میدانوں میں۔

33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
اچھا ہے نمکین ہے ورنہ ہم شیر دل انسانوں نے راتوں رات وہاں سے پانی نکال کر اپنی ٹینکیاں بھر لینی تھیں اور سمندر خالی کر دینے تھے۔

34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
الٹے جوتے پہن کر۔

35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
تذکیر و تانیث کا۔

36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
خود کو پتہ چل جاتا ہے کہ ہم کہاں تک گنتی جانتے ہیں۔


37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے آپ کی معلوماتِ عامہ بھی میرے جیسی ہی ہیں۔ فی زمانہ سچ کے پاؤں نہیں ہُوا کرتے اور جھوٹ کے پاؤں ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا میں ہوا کرتے ہیں۔ پلک جھپکتے کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔

38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
جہاں اس کا دل چاہے۔ ہاتھی کوئی ہماری مرضی کا پابند تھوڑی ہے۔

39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
وہی جو ایک پورا دن بجلی کے نہ جانے اور ایک پورا ہفتہ بجلی کے نہ آنے میں ہوتا ہے۔

40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
الیکشنز نہ ہوا کرتے۔

41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
تو وہ ہم پاکستانیوں کے سامنے وہی ہاتھ جوڑ دیتا کہ کسی وقت تو میرا پیچھا چھوڑ دیا کرو۔
:shocked:

:hypnotized:
:confused3:
:sweat:
:disappointed:

:whew:
:openmouthed:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
شُکر ہے حضرتِ انسان نہیں پائے گئے۔

43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
دُم دار ستارے کی۔ اتنے فاصلے سے بھی نظر آ رہی ہوتی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے بھینس اور عقل میں سے بھینس بڑی ہوتی ہے۔

44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
پتھر مار کر آم توڑنے والوں نے۔

45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
شوٹ کرنے سے ایک مراد تو کسی ناپسندیدہ فرد کو ملک عدم روانہ کر دینا گولی دے کر۔اور دوسری فشارِ خون کی بلندی کی طرف پرواز ہے جو خصوصاً اس وقت رونما ہوتی ہے جب انسان اخبار پڑھتا ہے یا ٹیلی آن کرتا ہے۔

46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
سابقے کا۔

47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
اتنا ہی جتنا چین اور پاکستان کی ترقی کی رفتار میں فرق ہے۔

48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
محمد بلال اعظم کے 'چند' سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے۔

49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
بیگم کی ڈانٹ سے بچاؤ کا طریقہ سوچتے ہوئے۔

50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
یہ تو کوئی اُلو ہی بتا سکے گا۔ :daydreaming:

51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
'پھلبزی'



52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟

سیانا ہوتا تو اتنی محنت کر کےگھڑے میں کنکر ڈالتا پانی کی سطح بلند کرنے کو :shock: ۔ سیدھا سیدھا سٹرا سے نہ پی لیتا پانی۔ :daydreaming:



53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
گُڑ کے پڑوس سے۔

54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
اُڑ سکتا تو اُڑ جاتا ناں۔

55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
جوتے کا دوسرا پاؤں بھی اُسی کا۔

56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
حجم کا اندازہ لباس خریدتے اور وزن کا پتہ وزن کرنے والی مشین سے ہوتا ہے۔

57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
کیونکہ ہوا چبائی نہیں جا سکتی اور یوں وہ معدے میں جذب نہیں ہوتی۔

58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
وہی جانے۔ ہمارا اس سے کوئی لین دین نہیں۔

59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
جی بالکل ضروری ہے چاہے وہ وجہ کتنی ہی غیر مصدقہ و غیر متعلقہ ہو۔ جیسی انکل سام کے پاس عراق پر حملے کے لئے تھی۔

60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
'اس لئے' ۔

61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
سرخی مائل سبز۔

62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
ایک کو کھاتے ہوئے دانت برف ہو جاتے ہیں اور دوسرے کو کھاتے ہوئے کھٹے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
دونوں کا تعلق موسیقیت سے ہے لیکن ایک کی چنگھاڑ سے دل دہلتا ہے اور ایک کی پکار پر دل بہلتا ہے۔

64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
کیونکہ اس کو ڈر لگتا ہے۔

65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
ناپ کر۔

66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
کیونکہ پھر مکھی کو دیکھنے کی کوشش میں انہیں آنکھیں بھینگی کرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
میری اردو انشا و پردزاری کی کتاب میں تو لوگ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتےتھے۔ اب شاید محنت بھی کرنا شروع ہو گئے ہوں۔ :idontknow:


68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
اسی باغ میں جہاں گلاب خود ہوتے ہیں۔



69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
چمکتا ہوا۔



70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
یہ تو آپ کو معلوم ہو گا یا ٹنڈوں کو۔ ویسے اگر آپ کہیں تو جب ٹنڈے آپ سے بھاگ کر ابھی ہمارے شہر پہنچیں گے تو ہم پوچھ لیں گے۔


71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
اس کی دُور پار کی کزن ہوا کرتی ہے۔ شاید برف کی چچی کی بہن کی نند کے سُسر کے بھانجے کی ساس کی بہن کی دیوارنی کی بیٹی کی جٹھانی کی ممانی کی بہو۔




72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
پہاڑ کو اُٹھا کر دوسری جگہ پر منتقل کر رہا تھا۔



73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
وہی جو سیاست دان اور اس کی تقریر میں ہوا کرتا ہے۔



74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
میک اَپ کا کمال!



75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
سمپل۔ اپنا نام شیر گُل رکھ لیں۔



76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
دیوار کے اوپر چڑھ کر۔



77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
سردیوں میں۔



78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
فراگینا ڈول ۔



79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
صرف گول تو نہیں ہوتی۔ بیضوی بھی ہوتی ہے۔ رگبی کی گیند بیضوی ہوتی ہے۔



80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
چرند چرتے ہیں اور پرند اڑتے ہیں۔



81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
ملک بچ سکے۔



82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
کیونکہ سیدھی سمت چلی تو سب الٹا ہو جائے گا۔



83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
تو لوگوں کو غائب ہونے کے لئے کسی اور چوپائے کے سر پر غیر مرئی سینگ ڈھونڈنے پڑتے۔



84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
نشیب و فراز سے بھرپور۔



85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں؟
کسی پرندے کے 'سر پہ پاؤں' نہیں ہوتے ۔ البتہ 'سر ، پر اور پاؤں' تمام پرندوں کے پاس موجود ہوتے ہیں۔


86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
دو ڈھائی من کا تو ہو گا ہی۔


87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
وٹامن سی۔
 

نایاب

لائبریرین
اس کی دُور پار کی کزن ہوا کرتی ہے۔ شاید برف کی چچی کی بہن کی نند کے سُسر کے بھانجے کی ساس کی بہن کی دیوارنی کی بیٹی کی جٹھانی کی ممانی کی بہو۔
واہہہہہہہہ میری محترم بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
کیا رشتہ تلاشا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
کیونکہ وہ کپڑوں کے مالک کو 'پٹخ' کر 'دھلائی' نہیں کر سکتا۔

89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
دیکھا جائے تو کپڑے استری تو استری ہی کرتی ہے۔

90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
اس کا جواب حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔

91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
بھاپ بننے کے کیمیائی عمل سے۔

92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کپڑوں کی جیب سے مال کس کو ملا ہے۔ ویسے جس کو بھی ملا ہو، جاتا دکاندار کی جیب میں ہی ہے بالآخر۔


93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟

لیکن ہم نے تو جب بھی سُنا ہے یہی سُنا ہے کہ کان پر جُوں نہیں رینگتی۔ ویسے ممکن ہے آجکل جوؤں نے 'تبدیلی' کی خاطر ایسا کرنا شروع کر دیا ہو۔
:idontknow:


94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
جب خون میں سرخ خلیے کم اور سفید خلیوں کی تعداد زیادہ ہو جائے۔

95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
کیونکہ آٹا مہنگا ہے۔ موبائل فون سستا ہو گا تو انسان گھر فون کر کے یہ تو بتا سکے گا ناں کہ آٹا نہیں مل رہا۔ آج کیک بنا لیں۔
ویسے بھی آٹا صدیوں پرانی دریافت ہے۔ ہمیشہ سے لوگوں کے پاس رہا ہے۔ موبائل نئی دریافت ہے۔ سستا ہے تو سب لیں گے۔ سب لیں گے تو ہم دعوی کر سکیں گے کہ ہمارا ملک ترقی کی منزلیں باقی دنیا کے ساتھ طے کر رہا ہے۔


96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟

وہ کیفیت جو ان سوالات کو جواب دیتے ہوئے میرے اوپر طاری ہے اور اس کے بعد بھی کافی دیر تک رہے گی۔ :rollingeyes:


97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
بیرونِ ملک بینک اکاؤنٹ میں ڈال۔

98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
کسی سیاسی پارٹی کے جلسے میں جا کر ان کے لیڈر کے خلاف ایک چھوٹی سی چار جملوں پر مشتمل تقریر کر دیں۔ پانچویں کی نوبت بھی نہیں آئے گی، دانتوں کا مکمل صفایا ہو جائے گا۔

99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
کتابوں کے علاوہ ہر جگہ۔


100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟

بغیر ہاتھ ہلائے، صرف منہ چلا کر۔



:whew: :whew: :whew: :whew:

شکر ہے۔ مکمل ہو گیا۔
:wave:


 

فرحت کیانی

لائبریرین
:openmouthed:
ناں پوچھیں عینی جو میری حالت ہوئی ہے۔ کھانا بھی لیٹ ہو گیا اسی چکر میں۔

بہت شکریہ آنٹی ۔ ان جوابات کی وجہ سے میری آج آپ سے بات نہیں ہو پائی۔ بلال کی خبر لیں ذرا۔ :jokingly:

واہہہہہہہہ میری محترم بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
کیا رشتہ تلاشا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
:openmouthed: ۔ شکریہ نایاب بھائی۔ٹھیک تلاشا ناں؟ :)
 

مہ جبین

محفلین
بہت شکریہ آنٹی ۔ ان جوابات کی وجہ سے میری آج آپ سے بات نہیں ہو پائی۔ بلال کی خبر لیں ذرا۔​
:jokingly:

ہاں ناں دیکھو ذرا اتنےےےےےےےے سارے سوالات؟؟؟؟؟؟؟ :angry2:

بچی لکھتے لکھتے ہلکان ہوگئی ہے :notlistening:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
:openmouthed:
ناں پوچھیں عینی جو میری حالت ہوئی ہے۔ کھانا بھی لیٹ ہو گیا اسی چکر میں۔


بہت شکریہ آنٹی ۔ ان جوابات کی وجہ سے میری آج آپ سے بات نہیں ہو پائی۔ بلال کی خبر لیں ذرا۔ :jokingly:


:openmouthed: ۔ شکریہ نایاب بھائی۔ٹھیک تلاشا ناں؟ :)
یہ ٹھیک ہے۔
مہ جبین انٹی کو ہی کہا ہے نا۔
ورنہ اگر عینی شاہ آپی کو کہتیں تو وہ کراس دے دے کہ حشر کر دیتی۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت شکریہ آنٹی ۔ ان جوابات کی وجہ سے میری آج آپ سے بات نہیں ہو پائی۔ بلال کی خبر لیں ذرا۔​
:jokingly:

ہاں ناں دیکھو ذرا اتنےےےےےےےے سارے سوالات؟؟؟؟؟؟؟ :angry2:

بچی لکھتے لکھتے ہلکان ہوگئی ہے :notlistening:
تو یہ بھی تو دیکھیں نا کہ اتنے سو سوال مختلف فورمز زور میگزینز سے اکٹھے کرتے ہوئے بچہ بھی ہلکان ہو گیا تھا:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ ٹھیک ہے۔
مہ جبین انٹی کو ہی کہا ہے نا۔
ورنہ اگر عینی شاہ آپی کو کہتیں تو وہ کراس دے دے کہ حشر کر دیتی۔
میرا شکریہ ادا کریں پھر بلال :openmouthed:۔

تو یہ بھی تو دیکھیں نا کہ اتنے سو سوال مختلف فورمز زور میگزینز سے اکٹھے کرتے ہوئے بچہ بھی ہلکان ہو گیا تھا:)
یہ تو ہے۔ واقعی بہت محنت کی آپ نے۔ (y)
 

تعبیر

محفلین
میں پیچھے کیوں رہوں بھلا :p
کچھ اوٹ پٹانگ سوالات میرے بھی میرے ہی جیسے :):):)


1)خود پر غصہ یا جھنجھناہٹ کب ہوتی ہے؟

2) جیسا کہ آپ نے بتایا کہ آپ کا پسندیدہ موضوع تعلیم و تربیت ہے تو کچھ ناپسندیدہ موضوع بھی بتائیں جس پر گفتگو کرنا بالکل پسند نا ہو۔

3) کس ملک کے بارے میں سن یا پڑھ کر دل کرتا ہے کہ کاش پاکستان بھی ایسا ہوتا اور کیوں؟

4)کونسی بات آپ کے موڈ پر اچھا اثر ڈالتی ہے اور کونسی بات موڈ کا بیڑاغرق کر سکتی ہے؟

5) کوئی ناقابل فراموش تجربہ
 
Top