انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
میری مراد محض شکل و صورت نہیں، گفتگو کے مواد سے بھی تھی۔ مارکس کی زلفیں اور داڑھی تو یاد تھی لیکن ہیگل وغیرہ کی تصویر کبھی دیکھی ہوگی لیکن یاد نہیں تھی۔
لیکن زکریا، یہ ہے کب کی تصویر؟ مطلب تمھارے اوتار کی۔

اتنے بڑے اور مشہور لوگوں سے مجھے ملا دیا ہے اس لئے اب چپ ہی رہننا چاہیئے تاکہ عزت رہ جائے۔ :)

میرا اوتار پچھلے مہینے کی تصویر ہے۔ کوئی دس بارہ دنوں سے شیو نہیں کی تھی کہ صبح وقت نہیں ہوتا تھا۔ ادھر جیہ نے میری میٹرک والی تصویر پر اعتراض کر رکھا تھا۔ سوچا ایک ڈراؤنی سی تصویر لی جائے۔ سو بال کھولے (عام طور سے پیچھے باندھے ہوتے ہیں اسی لئے لوگوں کو تصویر سے پتہ نہیں چلتا) اور اپنے فون سے تصویر لے لی۔
 
تیشہ

محفلین
:D اس طرح کی ڈروانی میری بھی ہیں چہروں پر ماسک لگائے ہوئے :D میں بھی نہ لگا دوں پر اک آپ کی کم ہے میں نے بھی اپنی لگا دی تو سبھی بھاگ جائیں گے ۔ :lol:
 
تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
بوچھی نے کہا:
زکریا نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
کوئی ایسی شخصیت جس کو آپ اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں؟

کچھ پوسٹس پہلے اتنی لمبی لسٹ دی ہے ان سب کی اچھی باتیں نچوڑ کر ایک composite انسان بنا دیں۔ :)

کدھر ہے لسٹ ؟ کن کو نچوڑنا ہے ؟ :D مجھے بتایں میں لیمں کے رس جیسے نچوڑوں گی ۔ :D

یہاں اور یہاں۔

امن: کدھر ہیں؟ کیا انٹرویو ختم ہوا؟

:oops: نہیں بھئی اتنے لوگوں کا رس نہیں نچوڑ سکتی ۔
 
زیک

مسافر
محمد شمیل قریشی نے کہا:
زکریا بھائي : خوش رہیں ۔ یہ بتائیے کہ آپ کو موسیقی کس قسم کی پسند ہے ؟ اور ساتھ میں اپنے پسندیدہ ترین دس گیت بھی بتائیے ۔

موسیقی سے خاص لگاؤ نہیں اس لئے جیسی بھی لگی ہو سن لیتا ہوں۔ پنسدیدہ‌ترین دس گیت لکھنا تو ممکن نہیں البتہ دیکھتے ہیں کتنے گانے یاد ہیں۔

  1. This used to be my playground, this used to be my childhood dream
  2. Jesus he knows me and he knows I'm right
  3. جب کوئی بات بگڑ جائے جب کوئی مشکل پڑ جائے
  4. تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم پیار ہوتا ہے دیوانہ صنم
  5. پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا بیٹا میرا بڑے کام کرے گا
  6. یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کونسا دیار ہے
  7. I said I loved you but I lied
  8. دل میں تم ہونٹوں پہ تم آنکھوں‌میں جانٍ جاں
 
امن ایمان

محفلین
امن: کدھر ہیں؟ کیا انٹرویو ختم ہوا؟

نہیں نہیں ۔۔۔اس طرح کے موضوع کبھی ختم نہیں ہوا کرتے نا۔۔۔میرے خیال سے سب جگہ بات چیت جاری رہنی چاہیے۔۔۔چاہے کم کم بات ہو۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔۔؟؟؟

اب ایک نظر آپ کے پچھلے جوابات پر۔۔۔

کسی حد تک نہیں۔ تفصیلات میرے بلاگ پر۔

یہ سوال مذہب کے بارے میں تھا۔۔۔زیک میں نے یہ تفصیلات دیکھ لی ہیں۔۔ان پر ابھی بات نہیں کروں گی اچھا آپ یہ بتائیں کہ۔۔۔

ہ زیک دعا پر زیادہ یقین رکھتے ہیں یا دوا پر۔۔؟

ہ کیا آپ دعا عاجزی سے مانگتے ہیں۔۔؟اگر ہاں تو کیا آپ کی دعائیں قبول ہوتی ہیں یا نہیں۔۔؟

ہ زیک اگر کبھی دعا میں کچھ مانگا ہو اور وہ مل جائے تو آپ کی فیلنگز تب کیا ہوتی ہیں۔۔؟

اقتباس: <Select>
آپ کے خیال میں مذہب پر بات کرنی چاہیے یا یہ کسی کا ذاتی مسئلہ ہے۔۔؟
جواب۔۔اگر بات personalize نہ کی جائے اور judgmental رویہ نہ اختیار کیا جائے تو مذہب پر گفتگو کافی دلچسپ اور اچھی رہتی ہے۔

زیک مذہب پر بات اس لیے personalize ہوجاتی ہے کہ ہم بات تب ہی کرنا پسند کرتے ہیں جب ہمیں یہ یقین ہوتا ہے کہ جی یہ بندہ صحیح مسلمان ہے۔۔۔ ویسے میرے خیال سے مذہب پر تب ہی بات کرنی چاہیے جب آپ کے پاس علم ہو۔۔۔کیوں کہ یہ بہت حساس موضوع ہے جس کو ہم اکثر مذاق میں اُڑا جاتے ہیں۔ :(

کچھ پوسٹس پہلے اتنی لمبی لسٹ دی ہے ان سب کی اچھی باتیں نچوڑ کر ایک composite انسان بنا دیں۔ ‌

لیں وہ کیا اچھے لوگ تھے۔۔آپ ان کو چھوڑیں ۔کیوں کہ مجھے وہ سمجھ ہی نہیں آئے۔۔آپ اپنے قریبی لوگوں کے بارے میں بتائیں۔۔۔کیا آپ کے دوستوں میں۔۔یا فیملی ممبرز میں یا ٹیچرز میں کوئی ایسی پرسنلیٹی جس سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ہو اور آپ نےاُن کے جیسا بننے کی کوشش کی ہو۔۔؟
 
امن ایمان

محفلین
شاہد احمد خان نے کہا:
اس انٹرویو کے کھیل کو ایک صفحے تک محدود رکھا جائے تو کیا ہی اچھا ہو ۔۔۔۔

اتنا طویل انٹرویو کہ پڑھنے والے کا سانس ہی پھول جائے ۔ ۔

ویسے زکریا کا انٹریو پڑھنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ واقعی کچھ پڑھا ہے ۔۔

اگر اسے ایک صفحے تک محدود رکھا جاتا تو جو اتنا کچھ آپ اب زیک کے بارے میں جان پائے ہیں کیا یہ تب ممکن تھا۔۔؟؟؟

اور آپ نے سب ایک سانس میں کیوں پڑھا۔۔؟ شکر ہے آپ کا نظامِ تنفس کافی مظبوط ہے ورنہ یہ سب ایک سانس میں پڑھ کر خدانخوستہ آپ کا سانس کہیں گم بھی ہوسکتا تھا۔: ۔

اب بتائیں کیا یہ سب پڑھ کر اچھا نہیں لگا کیا۔۔؟؟؟
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
امن: کدھر ہیں؟ کیا انٹرویو ختم ہوا؟

نہیں نہیں ۔۔۔اس طرح کے موضوع کبھی ختم نہیں ہوا کرتے نا۔۔۔میرے خیال سے سب جگہ بات چیت جاری رہنی چاہیے۔۔۔چاہے کم کم بات ہو۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔۔؟؟؟

آپ کہتی ہیں تو جاری رکھتے ہیں۔

کسی حد تک نہیں۔ تفصیلات میرے بلاگ پر۔

یہ سوال مذہب کے بارے میں تھا۔۔۔زیک میں نے یہ تفصیلات دیکھ لی ہیں۔۔ان پر ابھی بات نہیں کروں گی

جواب بھی مذہب کے بارے ہی میں دیا تھا۔ خیر ۔۔۔

زیک دعا پر زیادہ یقین رکھتے ہیں یا دوا پر۔۔؟

دوا پر۔

کیا آپ دعا عاجزی سے مانگتے ہیں۔۔؟اگر ہاں تو کیا آپ کی دعائیں قبول ہوتی ہیں یا نہیں۔۔؟

دعا مانگنے کے طریقے پر سوچنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے کبھی عاجزی سے اورکبھی دھڑلے سے حق سمجھ کر۔

دعائیں قبول ہوتی ہیں یا نہیں اس پر غور نہیں کیا کیونکہ میرے خیال میں ہم دعا اپنی تسلی کے لئے کرتے ہیں نہ کہ قبولیت کے لئے۔

زیک اگر کبھی دعا میں کچھ مانگا ہو اور وہ مل جائے تو آپ کی فیلنگز تب کیا ہوتی ہیں۔۔؟

کوئی خاص نہیں۔ وجہ اوپر بتا چکا ہوں۔

آپ کے خیال میں مذہب پر بات کرنی چاہیے یا یہ کسی کا ذاتی مسئلہ ہے۔۔؟
جواب۔۔اگر بات personalize نہ کی جائے اور judgmental رویہ نہ اختیار کیا جائے تو مذہب پر گفتگو کافی دلچسپ اور اچھی رہتی ہے۔

زیک مذہب پر بات اس لیے personalize ہوجاتی ہے کہ ہم بات تب ہی کرنا پسند کرتے ہیں جب ہمیں یہ یقین ہوتا ہے کہ جی یہ بندہ صحیح مسلمان ہے۔۔۔ ویسے میرے خیال سے مذہب پر تب ہی بات کرنی چاہیے جب آپ کے پاس علم ہو۔۔۔کیوں کہ یہ بہت حساس موضوع ہے جس کو ہم اکثر مذاق میں اُڑا جاتے ہیں۔ :(

صحیح مسلمان کی کیا definition ہے؟ میری مذہب پر سب سے اچھی گفتگو اپنے کیتھولک اور atheist دوستوں سے ہوتی ہے۔ مسلمان عام طور سے کافی جذباتی ہو جاتے ہیں اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ آپ ان کی بات کو خدائی قانون بغیر کسی بحث کے کیوں نہیں مان رہے۔ البتہ یہ بھی ہر ایک کے ساتھ ضروری نہیں۔

کچھ پوسٹس پہلے اتنی لمبی لسٹ دی ہے ان سب کی اچھی باتیں نچوڑ کر ایک composite انسان بنا دیں۔ ‌

لیں وہ کیا اچھے لوگ تھے۔

اچھے ہی کہہ لیں کہ خامیاں تو ہر شخص میں ہوتی ہیں۔

آپ ان کو چھوڑیں ۔کیوں کہ مجھے وہ سمجھ ہی نہیں آئے۔۔آپ اپنے قریبی لوگوں کے بارے میں بتائیں۔۔۔کیا آپ کے دوستوں میں۔۔یا فیملی ممبرز میں یا ٹیچرز میں کوئی ایسی پرسنلیٹی جس سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ہو اور آپ نےاُن کے جیسا بننے کی کوشش کی ہو۔۔؟

جب چھوٹا تھا تو میرے والد میرے آئیڈیل تھے۔ ان کی ہر بات کاپی کرتا تھا۔
 
امن ایمان

محفلین
دعا مانگنے کے طریقے پر سوچنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے کبھی عاجزی سے اورکبھی دھڑلے سے حق سمجھ کر۔
دعائیں قبول ہوتی ہیں یا نہیں اس پر غور نہیں کیا کیونکہ میرے خیال میں ہم دعا اپنی تسلی کے لئے کرتے ہیں نہ کہ قبولیت کے لئے۔

زیک یہاں میں کچھ کہنا بلکہ یوں سمجھ لیں کہ آپ کو سمجھانا چاہتی ہوں۔۔۔لیکن پھر ڈر لگتا ہے ۔۔ویسے ایک بات کی میں بہت تعریف کرنا چاہوں گی وہ یہ کہ جتنے اچھے ایڈمنز اس فورم کے ہیں میں نے کسی اور جگہ نہیں دیکھے۔۔۔ممبرز آپ کو اتنا کچھ سنا جاتے ہیں لیکن آپ لوگوں نے کبھی مائنڈ نہیں کیا۔۔۔یہ آپ لوگوں کے اعلی ظرف ہونے کا ثبوت ہے۔

صحیح مسلمان کی کیا definition ہے؟ میری مذہب پر سب سے اچھی گفتگو اپنے کیتھولک اور atheist دوستوں سے ہوتی ہے۔ مسلمان عام طور سے کافی جذباتی ہو جاتے ہیں اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ آپ ان کی بات کو خدائی قانون بغیر کسی بحث کے کیوں نہیں مان رہے۔ البتہ یہ بھی ہر ایک کے ساتھ ضروری نہیں۔

صحیح مسلمان کس کو کہتے ہیں یہ تو مجھے نہیں پتہ۔۔۔لیکن میں اتنا ضرور کہوں گی کہ ہم پہلے ہی کون سا اپنے اللہ کو بہت راضی رکھتے ہیں ۔۔اس لیے میں تو اس موضوع پر بحث سے بہت ڈرتی ہوں ۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
دعا مانگنے کے طریقے پر سوچنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے کبھی عاجزی سے اورکبھی دھڑلے سے حق سمجھ کر۔
دعائیں قبول ہوتی ہیں یا نہیں اس پر غور نہیں کیا کیونکہ میرے خیال میں ہم دعا اپنی تسلی کے لئے کرتے ہیں نہ کہ قبولیت کے لئے۔

زیک یہاں میں کچھ کہنا بلکہ یوں سمجھ لیں کہ آپ کو سمجھانا چاہتی ہوں۔۔۔لیکن پھر ڈر لگتا ہے ۔

سمجھانا آپ کی مرضی ہے سمجھنا میری :p

صحیح مسلمان کی کیا definition ہے؟ میری مذہب پر سب سے اچھی گفتگو اپنے کیتھولک اور atheist دوستوں سے ہوتی ہے۔ مسلمان عام طور سے کافی جذباتی ہو جاتے ہیں اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ آپ ان کی بات کو خدائی قانون بغیر کسی بحث کے کیوں نہیں مان رہے۔ البتہ یہ بھی ہر ایک کے ساتھ ضروری نہیں۔

صحیح مسلمان کس کو کہتے ہیں یہ تو مجھے نہیں پتہ۔۔۔لیکن میں اتنا ضرور کہوں گی کہ ہم پہلے ہی کون سا اپنے اللہ کو بہت راضی رکھتے ہیں ۔۔اس لیے میں تو اس موضوع پر بحث سے بہت ڈرتی ہوں ۔

صحیح مسلمان کی تعریف چھوڑیں صرف یہ واضح کر دیں کہ آپ نے کس پیرائے میں یہ بات کہی تھی۔
 
امن ایمان

محفلین
سمجھانا آپ کی مرضی ہے سمجھنا میری

زیک بات میرے سمجھانے کی نہیں ہے نا ۔۔بات آپ کے سمجھنے کی ہے۔۔۔ دعا اتنی طاقت رکھتی ہے کہ انسان کی قسمت بدل دیتی ہے۔۔۔ دعا عاجزی سے مانگی جاتی ہے ۔۔اس لیے کہ ہمارے اعمال اس قابل نہیں کہ ہم دھڑلے سے کچھ مانگ لیں ۔۔ اصل میں ہم لوگ زندگی کے تو ہر کام میں جمع تفریق کرکے سود وزیاں کا حساب کتاب رکھتے ہیں۔۔۔اور آخرت کے لیے صرف اتنا کہ جی اللہ تعالی بہت رحیم ہیں۔۔خود ہی بخش دیں گے اور پھر یہ بھی کہ جب مریں گے تو تب کی تبھی دیکھیں گے۔۔۔۔یہ تو ایک طرح سے بغاوت ہے۔۔۔ امتحان کی تیاری بھی نہ کی جائے اور یہ کہا جائے کہ جی ہم کو تو پاس ہونا ہے بس۔۔۔ میں نے اس لیے ہی پوچھا تھا کہ آپ کس حد تک مذہبی ہیں ۔

صحیح مسلمان کی تعریف چھوڑیں صرف یہ واضح کر دیں کہ آپ نے کس پیرائے میں یہ بات کہی تھی۔

کافی کچھ تو میں نے اوپر کہہ دیا۔۔زیک دراصل جہاں آپ رہتے ہیں وہاں ایسا رویہ اور یہ سب باتیں عام سی ہیں۔۔بلکہ لوگوں کے پاس تو اتنا وقت بھی نہیں ہوتا کہ وہ اس پر سوچیں۔۔۔میں نے آپ کے بلاگ پر دیکھا ہے کہ آپ کافی حد تک امریکی لوگوں کی طرح سوچنے لگے ہیں۔۔ ہوسکتا ہے کہ آپ بہت اچھے مسلمان ہوں بلکہ یقینا مجھ سے اچھے مسلمان ہوں گے۔۔۔لیکن پلیزز یہ جن، ارواح اور جادو پر جو آپ سوچتے ہیں اس بارے میں نظرثانی کریں۔۔۔ دلیل،لاجک سے ہٹ کر سوچیں۔۔ اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہ کیا آپ اپنی زندگی میں کبھی کسی چیز سے بُری طرح ڈرے ہوں یا ڈرتے ہوں؟

ہ زیک آدھی رات کو اگر آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں؟

ہ زیک کبھی سوچا کہ آپ بڑھاپے میں کیسی زندگی گزاریں گے؟
 
زیک

مسافر
سوری امن کہ میں نے آپ کی یہ پوسٹ ابھی دیکھی۔

امن ایمان نے کہا:
زیک دراصل جہاں آپ رہتے ہیں وہاں ایسا رویہ اور یہ سب باتیں عام سی ہیں۔۔بلکہ لوگوں کے پاس تو اتنا وقت بھی نہیں ہوتا کہ وہ اس پر سوچیں۔۔۔میں نے آپ کے بلاگ پر دیکھا ہے کہ آپ کافی حد تک امریکی لوگوں کی طرح سوچنے لگے ہیں۔۔

سوچ انسان کی ہوتی ہے قوموں کی نہیں۔ کیا میں امریکہ آ کر ان کی طرح سوچنا شروع ہو گیا ہوں یا شاید یہاں آیا اس لئے کہ ان کی طرح سوچتا تھا۔ مگر جو بھی ہو میرے خیالات میرے اپنے ہیں۔ ماحول، لوگوں، مطالعے اور تجربے سے اخذشدہ نہ کہ کسی سے کاپی کئے ہوئے۔ میں مذہبی ہوں یا نہیں میں نے مذہب کے بارے میں گہرائی سے سوچنے اور پڑھنے کی کوشش کی ہے۔

ایک اور بات یہ کہ یہ کہنا غلط ہے کہ امریکی مذہبی نہیں ہیں۔ عام طور سے یہ اپنا مذہب سیریسلی لیتے ہیں۔

کیا آپ اپنی زندگی میں کبھی کسی چیز سے بُری طرح ڈرے ہوں یا ڈرتے ہوں؟

کہتے ہیں کہ بچپن میں اپنے سائے سے ڈرنا شروع کر دیا تھا۔ پھر میرے والدین نے مجھے تعویز پہنا دیا۔

بری طرح تو نہیں مگر اونچائی سے ڈر لگتا ہے۔ اس لئے rock climbing، درخت پر چڑھنے اور پانی میں dive مارنے سے پرہیز کرتا ہوں۔ البتہ scuba diving اور skydiving (تیرہ ہزار فٹ کی بلندی سے) کر چکا ہوں۔

زیک آدھی رات کو اگر آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں؟

عموماً کروٹ بدل کر دوبارہ سونے کی کوشش۔ کبھی کبھی اٹھ کر ای‌میل بھی چیک کر لیا کرتا ہوں یا جا کر بیٹی کو دیکھ آتا ہوں کہ سو رہی ہے۔

زیک کبھی سوچا کہ آپ بڑھاپے میں کیسی زندگی گزاریں گے؟

مزے میں :) ۔ کبھی خاص غور نہیں کیا۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
دعا عاجزی سے مانگی جاتی ہے ۔۔اس لیے کہ ہمارے اعمال اس قابل نہیں کہ ہم دھڑلے سے کچھ مانگ لیں۔

دعا دھڑلے سے مانگنے کے بارے میں کوئی مزے کا واقعہ بھی ہے۔ مجھے اس وقت صحیح یاد نہیں مگر اگر کسی کو یاد ہو تو ضرور بتائے۔ اس کا لب لباب کچھ یوں تھا کہ دھڑلے سے دعا مانگنے کی وجہ خدا سے اپنائیت کا اظہار ہے۔
 
امن ایمان نے کہا “اگر اسے ایک صفحے تک محدود رکھا جاتا تو جو اتنا کچھ آپ اب زیک کے بارے میں جان پائے ہیں کیا یہ تب ممکن تھا۔۔؟؟؟

کسی کے بارے میں‌بہت زیادہ جان لینا بھی کبھی کبھی ٹھیک نہیں‌ہوتا ۔۔ کچھ باتیں‌ رہ جائیں‌تو تجسس جاگتا رہتا ہے ۔۔ ساری بلیاں‌تھیلے سے باہر نہیں‌ آنی چاہئیں‌۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

[rainbow:e8d2ee714f] عید مبارک ! [/rainbow:e8d2ee714f]

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ :)

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟

اب ایک اہم کام !

عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے :)

Top