انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

کوئی ایک عید تو یادگار نہیں۔ البتہ بچپن کی عیدیں بہتر تھیں۔ اور اگر ان میں بھی تفریق کروں تو جب پاکستان واپس گئے تھے (میں 12 سال کا تھا) اس زمانے کی عیدوں کی کچھ اور ہی بات تھی کہ کافی رشتہ‌دار تھے اور خوب عیدی ملتی تھی۔

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

ایسا کوئی واقعہ یاد نہیں پڑتا۔

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

نہیں۔

آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

میرا خیال ہے کہ منگنی کے دنوں میں شاید یہ کوشش رہی ہو۔ صحیح یاد نہیں پڑتا کہ ان دنوں گھنٹوں عنبر سے فون پر بات ہوتی تھی۔

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

نہیں ایسی کوئی بات نہیں مگر شکر ہے کہ اب یہاں اسلامی کیلنڈر کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور چاند کی وخت سے جان چھوٹی۔

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟

اگر کسی سے بات چیت باقاعدہ بند ہوئی ہے تو اس کی خاص وجہ بھی ہو گی اور پھر نہ دکھ ہوتا ہے اور نہ بات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش۔

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

نہیں۔

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ :)

بچپن کی عید میں چھٹی ہوتی تھی، نئے کپڑے، عید کی نماز، سویاں، کھانے، لوگوں سے ملنا ملانا اور عیدی وغیرہ۔ اب عید کے دن بھی کام پر اور بس عید کے آس پاس (عام طور سے ویک‌اینڈ پر) دوستوں وغیرہ کے ساتھ ڈنر اور بس۔

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟

مشکل سوال ہے۔ کیا عید واقعی کچھ سکھاتی بھی ہے؟

عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے :)

یہ سوال شاید صرف انگلستان اور امریکہ والوں کی سمجھ میں آئے گا اس لئے ان سب ارکان (بوچھی، محب، ظفری، فرزانہ، تفسیر، جہانزیب) کو دعوت ہے اس کا جواب دینے کی۔

سوال: عید اور ہیلووین (Halloween) میں کیا فرق ہے؟
 

امن ایمان

محفلین
زیک میں ایک بار پھر۔۔۔۔

سوچ انسان کی ہوتی ہے قوموں کی نہیں۔ کیا میں امریکہ آ کر ان کی طرح سوچنا شروع ہو گیا ہوں یا شاید یہاں آیا اس لئے کہ ان کی طرح سوچتا تھا۔ مگر جو بھی ہو میرے خیالات میرے اپنے ہیں۔ ماحول، لوگوں، مطالعے اور تجربے سے اخذشدہ نہ کہ کسی سے کاپی کئے ہوئے۔ میں مذہبی ہوں یا نہیں میں نے مذہب کے بارے میں گہرائی سے سوچنے اور پڑھنے کی کوشش کی ہے۔

ایک اور بات یہ کہ یہ کہنا غلط ہے کہ امریکی مذہبی نہیں ہیں۔ عام طور سے یہ اپنا مذہب سیریسلی لیتے ہیں۔


زیک پتہ ہے میں نے یہ بات کس وِے میں کی تھی۔۔ہم پاکستانی مسلمان بہت جذباتی ہیں۔۔ہم لوگ دنیا کے باقی معمالوں میں تو دلیل کو مان لیتے ہیں لیکن مذہب کے بارے میں بات نہیں کرتے ۔۔جبکہ باہر رہنے والے لوگ ہر طرح سے لبرل ہوتے ہیں۔۔۔اس لیے وہ ڈرتے نہیں ہیں شاید۔۔
آپ نے مذہب کے بارے میں کہا ںسے پڑھا۔۔؟ مطلب آپ کا سورس آف انفارمیشن؟



کہتے ہیں کہ بچپن میں اپنے سائے سے ڈرنا شروع کر دیا تھا۔ پھر میرے والدین نے مجھے تعویز پہنا دیا۔
بری طرح تو نہیں مگر اونچائی سے ڈر لگتا ہے۔ اس لئے rock climbing، درخت پر چڑھنے اور پانی میں dive مارنے سے پرہیز کرتا ہوں۔ البتہ scuba diving اور skydiving (تیرہ ہزار فٹ کی بلندی سے) کر چکا ہوں۔


ہیںںںں آپ کو بھی سائے سے ڈر لگتا تھا۔۔ زیک یہ ‌skydiving تک تو ٹھیک ہے لیکن یہ scuba diving ۔۔ یہ under water ہوتی ہے نا۔۔؟؟؟؟ اگر وہی ہے جو میں سوچ رہی ہوں تو یہ تو بہت خوفناک قسم کی diving ہے ۔۔آپ نے کتنے فیٹ گہرے پانی میں diving کی؟


مزے میں ۔ کبھی خاص غور نہیں کیا۔

سر، بڑھاپا بھی کبھی مزے سے گزر سکتا ہے کیا۔۔؟ :shock:


دعا دھڑلے سے مانگنے کے بارے میں کوئی مزے کا واقعہ بھی ہے۔ مجھے اس وقت صحیح یاد نہیں مگر اگر کسی کو یاد ہو تو ضرور بتائے۔ اس کا لب لباب کچھ یوں تھا کہ دھڑلے سے دعا مانگنے کی وجہ خدا سے اپنائیت کا اظہار ہے۔

ذیک یہاں آکر ہم حقوق اور فرائض میں فرق بھول جاتے ہیں۔۔ہیں نا۔۔؟ :p :D


شگفتہ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔آپ نے عید کے حوالے سے میرے لیے ایک بھی سوال باقی نہیں چھوڑا :) ۔۔ زیک، شگفتہ خود بھی جوابات پر بات کریں گیں۔۔لیکن میں بھی یہ موقع خالی نہیں جانے دوں گی۔۔: )

اگر کسی سے بات چیت باقاعدہ بند ہوئی ہے تو اس کی خاص وجہ بھی ہو گی اور پھر نہ دکھ ہوتا ہے اور نہ بات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش۔

بہت پریکٹیکل اپروچ ہے لیکن آپ یہ بتائیں کہ۔۔

ہ کیا آپ دوسروں کو آسانی سے معاف کردیتے ہیں؟

ہ غلطی کرنے والا اپنی غلطی پر نادم نہ ہو تب آپ کا اس کے ساتھ کیا رویہ ہوتا ہے؟ ( یہ میں فیملی ممبرز اور دوستوں کے حوالے سے پوچھ رہی ہوں) جنھیں ہم کھونا نہیں چاہتے۔۔


ہ زیک کبھی ایسا ہوا کہ اپنی غلطی نہ ہونے کے باوجود صرف کسی کو کھودینے کے ڈر سے آپ نے اُس کی جانب پیش قدمی کی ہو؟ ( سوال کج وڈا مشکل تھی گیا ہِے) :D
 

امن ایمان

محفلین
شاہد احمد خان نے کہا:
کسی کے بارے میں‌بہت زیادہ جان لینا بھی کبھی کبھی ٹھیک نہیں‌ہوتا ۔۔ کچھ باتیں‌ رہ جائیں‌تو تجسس جاگتا رہتا ہے ۔۔ ساری بلیاں‌تھیلے سے باہر نہیں‌ آنی چاہئیں‌۔۔

شاہد صاحب آپ کا کیا خیال ہے ان بیس پچیس سوالات سے ہم ذکریا اجمل صاحب کو بہت زیادہ جان گئے ہیں۔۔۔نہیں بھائی ایسا نہیں ہے۔۔۔ ہم سارے لوگ مل کر بھی سوالات پوچھیں تو بھی تجسس باقی رہے گا۔ آپ فکر نہ کریں۔۔۔اگر کوئی سوال آپ کے ذہن شریف میں موجود ہے تو پلیززز وہ کریں۔
 

تیشہ

محفلین
یہ سوال شاید صرف انگلستان اور امریکہ والوں کی سمجھ میں آئے گا اس لئے ان سب ارکان (بوچھی، محب، ظفری، فرزانہ، تفسیر، جہانزیب) کو دعوت ہے اس کا جواب دینے کی۔

سوال: عید اور ہیلووین (Halloween) میں کیا فرق ہے؟

، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



:D اتنا آسان سوال ، بچے بچے کو آتا ہے ،
میں آتی ہوں بچوں سے پوچھکر ،

:chalo:
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
ہم پاکستانی مسلمان بہت جذباتی ہیں۔۔ہم لوگ دنیا کے باقی معمالوں میں تو دلیل کو مان لیتے ہیں لیکن مذہب کے بارے میں بات نہیں کرتے ۔۔جبکہ باہر رہنے والے لوگ ہر طرح سے لبرل ہوتے ہیں۔۔۔اس لیے وہ ڈرتے نہیں ہیں شاید۔۔

یہ بات کچھ حد تک درست ہے مگر انسان تو نام ہی تضاد کا ہے کہ جب تک انسان کے دماغ میں دو متضاد خیالات (یا عقائد) نہ سمائیں وہ انسان ہی نہیں۔ اس لئے انسان عام طور سے دلیل سے نہیں سوچتا۔

آپ نے مذہب کے بارے میں کہا ںسے پڑھا۔۔؟ مطلب آپ کا سورس آف انفارمیشن؟

ابو الاعلٰی مودودی، محمد اسد، شبلی نعمانی، سلیمان ندوی، ڈاکٹر فضل الرحمان (ان کی کتاب “اسلام“ میں سب کو پڑھنے کو کہتا ہوں)، برٹرانڈ رسل، سکاٹ ایٹرن ، پاسکل بویر، ڈینیل ڈینیٹ اور مختلف فلسفے اور تاریخ کی کتب وغیرہ۔ زیادہ‌تر traditional اسلامی کتب وغیرہ کا یہاں ذکر نہیں کیا کہ وہ سب کو علم ہے۔
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
یہ scuba diving ۔۔ یہ under water ہوتی ہے نا۔۔؟؟؟؟ اگر وہی ہے جو میں سوچ رہی ہوں تو یہ تو بہت خوفناک قسم کی diving ہے ۔۔آپ نے کتنے فیٹ گہرے پانی میں diving کی؟

میرا خیال ہے کوئی 30 یا 40 فٹ کی گہرائی میں۔ اگر تیراکی آتی ہو تو مزے کا کام ہے۔ فلوریڈا میں کی ویسٹ میں کی تھی۔ وہاں کورلز کافی ہیں تو وہ اور مچھلیاں کافی مزا آتا ہے۔ اور موسم اتنا گرم تھا کہ ویٹ‌سوٹ پہننے کی بھی ضرورت نہ تھی۔

سر، بڑھاپا بھی کبھی مزے سے گزر سکتا ہے کیا۔۔؟ :shock:

بالکل گزر سکتا ہے اور یہاں تو عام گزرتا ہے۔ پاکستان میں البتہ دیکھ رہا ہوں کہ والدین کی عمر کے لوگوں کی صحت کافی خراب رہتی ہے۔ بڑھاپے میں صحت ہی کا اصل مسئلہ ہوتا ہے۔ اگر وہ بہتر رہے تو پھر عیاشی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
میرا خیال ہے کوئی 30 یا 40 فٹ کی گہرائی میں۔ اگر تیراکی آتی ہو تو مزے کا کام ہے۔ فلوریڈا میں کی ویسٹ میں کی تھی۔ وہاں کورلز کافی ہیں تو وہ اور مچھلیاں کافی مزا آتا ہے۔ اور موسم اتنا گرم تھا کہ ویٹ‌سوٹ پہننے کی بھی ضرورت نہ تھی۔
بہت عمدہ جناب۔ آپ کے انٹرویو میں مشاغل ہی ایسی چیز ہیں جو اسے دوسرے انٹرویوز سے فرق کرتے ہیں۔۔۔

اچھا دو سوال میری طرف سے

کیا ہنٹنگ اور شوٹنگ کا بھی شوق یا تجربہ رہا؟ اگر ہاں‌تو کس چیز کا شکار اور کس طریقے سے کرنا پسند کرتے ہیں

اگر شکار بذریعہ شوٹنگ کرتے ہیں تو کس جانور یا پرندے کو کس طرح کی گن سے شکار کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
کیا آپ دوسروں کو آسانی سے معاف کردیتے ہیں؟

اپنا مقولہ ہے کہ Don't forgive and don't forget :) مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ دل میں بات رکھتا ہوں اور بدلے لیتا ہوں۔ البتہ اس کا فائدہ یہ ہے کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ ویسے بھی اس سب کا نتیجہ revenge نہیں محض احتیاط ہے۔

غلطی کرنے والا اپنی غلطی پر نادم نہ ہو تب آپ کا اس کے ساتھ کیا رویہ ہوتا ہے؟ ( یہ میں فیملی ممبرز اور دوستوں کے حوالے سے پوچھ رہی ہوں) جنھیں ہم کھونا نہیں چاہتے۔۔

یہ تو غلطی کی نوعیت پر منحصر ہے۔ ہر شخص غلطیاں کرتا ہے اور وہ ایسی نہیں ہوتیں کہ ان پر اسے نادم کرانا ضروری ہو۔ مگر کبھی غلطی بڑی بھی ہوتی ہے اور بری بھی۔ پھر اگر اگلا غلطی بھی نہ مانے تو اس کے اعمال‌نامے میں لکھ کر تول لو۔ قربت یا دوری کا فیصلہ ہو جائے گا۔

زیک کبھی ایسا ہوا کہ اپنی غلطی نہ ہونے کے باوجود صرف کسی کو کھودینے کے ڈر سے آپ نے اُس کی جانب پیش قدمی کی ہو؟ ( سوال کج وڈا مشکل تھی گیا ہِے) :D

ہوتا ہے۔ انسان بھی دل (یا حالات) کے ہاتھوں بے‌بس ہو جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو کھونا اگر ناممکن نہیں تو بہت مشکل ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
کیا ہنٹنگ اور شوٹنگ کا بھی شوق یا تجربہ رہا؟ اگر ہاں‌تو کس چیز کا شکار اور کس طریقے سے کرنا پسند کرتے ہیں

اگر شکار بذریعہ شوٹنگ کرتے ہیں تو کس جانور یا پرندے کو کس طرح کی گن سے شکار کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں؟

ہنٹنگ یا شوٹنگ کا کبھی شوق نہیں رہا۔ گنز سے میں دور بھاگتا ہوں۔ ہم شہری لوگ ہیں اس لئے ہمارے ہاں شکار وغیرہ کا وہ شوق نہیں پایا جاتا جو اکثر دیہی علاقوں میں عام ہے۔ گن کا استعمال صرف ایک دفعہ کیا ہے اور وہ بھی این‌سی‌سی میں کالج کے زمانے میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
ہنٹنگ یا شوٹنگ کا کبھی شوق نہیں رہا۔ گنز سے میں دور بھاگتا ہوں۔ ہم شہری لوگ ہیں اس لئے ہمارے ہاں شکار وغیرہ کا وہ شوق نہیں پایا جاتا جو اکثر دیہی علاقوں میں عام ہے۔ گن کا استعمال صرف ایک دفعہ کیا ہے اور وہ بھی این‌سی‌سی میں کالج کے زمانے میں۔
درست، اچھا لگا کہ آپ اس ماحول سے دور رہے۔ ورنہ تو میرا یہاں‌ بہت برا حال ہے۔ جانور پرندے سارے موجود، لیکن گن رکھنے کی اجازت نہیں ہے :(

خیر امریکہ میں تو شکار بہت اور اس کی اجازت بھی ہوتی ہے۔ صرف شکار کرنے کا طریقہ ہو۔ شاید اگلے سال میں کینیڈا میں شکار کھیلنے جاؤں :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

خدا سے آپ کا تعلق ؟ کس طرح تعریف کریں گے؟

زندگی میں آپ کے سیکھنے کے ذرائع کیا رہے ہیں ؟

۔
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
خدا سے آپ کا تعلق ؟ کس طرح تعریف کریں گے؟

خدا سے تعلق؟ ہممم۔ نہ قربت کا ہے اور نہ ناراضگی کا (سوائے ایک دفعہ کے)۔

زندگی میں آپ کے سیکھنے کے ذرائع کیا رہے ہیں؟

والدین سے تو آپ سیکھتے ہی ہیں directly اور indirectly۔ کتابیں کافی پڑھی ہیں کہ والدین کی بھی اچھی لائبریری تھی (بلکہ ہے)۔ پھر کافی مختلف قسم کے دوست تھے اور ہیں جس کی وجہ سے مختلف النوع خیالات اور نظریات وغیرہ سے واسطہ پڑا اور بہت سیکھا۔ پچھلے دس بارہ سالوں میں انٹرنیٹ سے بھی سیکھا ہے مگر انٹرنیٹ پر وہ trust نہیں جو نئی نسل کو ہے۔

اساتذہ نے شاید بہت کچھ سکھایا ہے مگر جتنی توقع تھی اس سے کم۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
والدین سے تو آپ سیکھتے ہی ہیں directly اور indirectly۔ کتابیں کافی پڑھی ہیں کہ والدین کی بھی اچھی لائبریری تھی (بلکہ ہے)۔ پھر کافی مختلف قسم کے دوست تھے اور ہیں جس کی وجہ سے مختلف النوع خیالات اور نظریات وغیرہ سے واسطہ پڑا اور بہت سیکھا۔ پچھلے دس بارہ سالوں میں انٹرنیٹ سے بھی سیکھا ہے مگر انٹرنیٹ پر وہ trust نہیں جو نئی نسل کو ہے۔

اساتذہ نے شاید بہت کچھ سکھایا ہے مگر جتنی توقع تھی اس سے کم۔

فہرست کریں مختصر (چاہیں تو تفصیلی) جو آپ نے سیکھا:

والدین سے
کتاب سے
دوست سے
انٹرنیٹ سے
استاد سے


زکریا نے کہا:
اساتذہ نے شاید بہت کچھ سکھایا ہے مگر جتنی توقع تھی اس سے کم۔


کچھ وضاحت ؟

۔
 

ظفری

لائبریرین
زکریا معافی چاہتا ہوں کہ ۔۔ میں آپ کا انٹرویو تسلسل میں نہیں پڑھ سکا ۔۔۔ ایک وجہ تو میری اپنی مصروفیت تھی ، دوسری وجہ میری علالت کا وہ عرصہ بھی ، جس دوران مجھے محفل پرآنے کا موقع نہیں سکا ۔
یہاں کافی حساس اور سنجیدہ موضوعات پر بات ہوئی ہے اور شاید ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے ۔ یہ موضوعات ہمیشہ میری بحث اور آرٹیکل کا حصہ رہے ہیں ۔ یہاں بات مختلف نظریات اور جوابات کی صورت میں مگر مخلتف جگہوں پر بکھر گئی ہے ۔ اب سمجھ نہیں آرہا کہ کون سا سرا پہلے پکڑوں ۔ خیر کوشش کروں گا کہ آپ کے انٹرویو کا باقاعدہ مطالعہ کروں اور کچھ جوابات دینے اور کچھ سوالات کرنے میں بھی حصہ لوں ۔
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
زکریا نے کہا:
اساتذہ نے شاید بہت کچھ سکھایا ہے مگر جتنی توقع تھی اس سے کم۔

کچھ وضاحت ؟

ایک تو یہ کہ بطور شاگرد ہماری توقع ہوتی ہے کہ استاد بہت کچھ سکھائے گا (گی) مگر حقیقت میں استاد صرف گائیڈ کرتے ہیں اور آپ بہت کچھ indirectly سیکھتے ہیں (کتابوں سے، کلاس‌فیلوز سے وغیرہ)۔ کسی وجہ سے یہ بات سمجھنے میں دیر لگتی ہے اور ہم اپنی توقعات پوری نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مایوس ہو جاتے ہیں۔

پھر یہ بھی کہ ہم اتنے اساتذہ سے پڑھے ہوتے ہیں کہ کچھ بری مثالیں یاد رہ جاتی ہیں۔

ایک اردو کے استاد تھے آٹھویں میں جو مہینوں میرے پیچھے پڑے رہے کہ میرا نام زکریا نہیں ذکریا ہے۔ آخر انہوں نے امتحان میں اس بات پر میرے نمبر کاٹ لئے۔ انہیں قرآن کا حوالہ بھی دیا مگر آخر وہ اسلامیات کے استاد کی وجہ سے بات مانے۔

میٹرک میں بیالوجی کی ایک استانی تھیں۔ باقی تو انہوں نے کچھ ٹھیک ہی پڑھا دیا مگر مینڈک کا سارا جنسی معاملہ گول کر دیا۔

ایف‌ایس‌سی میں مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کے استاد کافی ہٹ‌دھرم تھے۔ ان مضامین میں objective سوال ہوتے تھے۔ پہلے ان سے لڑائی ہوئی کہ انہوں نے ایک امتحان میں کلمہ پوچھا مگر انہیں خود غلط آتا تھا۔ جب انہوں نے میری بات نہ مانی تو کئی کتابیں دکھائیں اور اپنے ماموں (جن کی مادری زبان عربی ہے) سے یہ بھی پتا کرایا کہ استاد صاحب والے کلمے میں کیا نقص ہے۔ آخر استاد کو بات ماننا پڑی۔ اگلے امتحان میں انہوں نے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں شہاب الدین غوری کی کسی جنگ سے متعلق کوئی سوال دے دیا۔ یہ انہوں نے کسی گائیڈبک سے نقل کیا تھا اور ظاہر ہے ایسی کتابوں کی کوالٹی خراب ہی ہوتی ہے۔ میں نے ان پر ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کی انفارمیشن غلط ہے۔ میرے پاس انسائیکلوپیڈیا اور تاریخ کی کتابوں کے ریفرنس تھے۔ مگر انہوں نے میرے دوستوں کے ذریعہ کہلوا کر مجھے چپ کروا دیا۔

یونیورسٹی میں ایک فزکس کے استاد تھے جو فزکس سے زیادہ اسلامیات میں دلچسپی رکھتے تھے یہاں تک کہ viva امتحان میں نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھتے تھے۔ ایک اور استاد تھے جو کلاس میں آ کر لیکچر dictate کراتے تھے اور بس۔ ہم تو ان کی کلاس سے بھاگ جایا کرتے تھے۔

یہ تو پاکستان کی بات ہوئی۔ یہاں ماسٹرز میں ایک استاد تھے۔ بہت اچھا پڑھاتے تھے اور ان کے کورسز بھی مزے کے تھے۔ مگر 30 طلباء کی کلاس میں انہیں بہت کم لوگوں کے نام یاد ہوتے تھے۔ خاص طور پر چینی اور دیسی سٹوڈنٹس کے نام۔ یہاں تک کہ سمسٹر کے آخر تک کئی بار ان کے نام کی pronounciation بھی نہیں سمجھ پاتے تھے اور نام کے ہجے کر کے بلاتے تھے۔
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
فہرست کریں مختصر (چاہیں تو تفصیلی) جو آپ نے سیکھا:

کوشش کرتا ہوں۔


قناعت، دنیا دیکھنے کا شوق، علم کی کھوج اور بہت کچھ۔


تاریخ، فلسفہ، انجوائے کرنا، سائنس اور انجینیرنگ، مذہب۔ چیزوں کو skeptic کے طور پر دیکھنا مگر morals کے بارے میں universalist رویہ نہ کہ relativist وغیرہ۔


اچھی کتابوں کے بارے میں جانا۔ زندگی انجوائے کرنے کے گر سیکھے اور نت نئے شوق پالے۔ بحث کرنا سیکھا۔ کچھ انتہاپسند دوستوں سے انتہاپسندی کی مخالفت بھی سیکھی۔


وہ معلومات جو پہلے حاصل کرنے کے لئے خوب محنت کرنی پڑتی تھی وہ آسانی سے پانی سیکھی۔ انسان کے بارے میں pessimism بھی سیکھا کہ نیٹ پر ہر قسم کے پاگل موجود ہیں۔ خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے بارے میں انٹرنیٹ کو بہت کارآمد پایا۔ اسی طرح ٹیکنیکل پیپرز (اپنے فیلڈ کے) بھی آسانی سے پہنچ میں آئے۔ کچھ دوست بھی ملے اور کچھ دشمن بھی۔


علم اور تعلیم کے علاوہ اساتذہ سے صبر سیکھا اور یہ بھی کہ کوئی انسان infallible نہیں ہوتا۔
 

زیک

مسافر
ظفری نے کہا:
اب سمجھ نہیں آرہا کہ کون سا سرا پہلے پکڑوں ۔ خیر کوشش کروں گا کہ آپ کے انٹرویو کا باقاعدہ مطالعہ کروں اور کچھ جوابات دینے اور کچھ سوالات کرنے میں بھی حصہ لوں ۔

منتظر ہوں۔ کوئی بھی سرا پکڑ لیں ورنہ تو سوچتے ہی رہیں گے۔
 
Top