انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
اچھا زیک میں نے سنا تھا ( پتہ نہیں ٹھیک ہے یا نہیں) کہ اردو زبان اتنی بڑھتی جا رہی ہے کہ اب انگریزی کے بعد اس کا نام لیا جاتا ہے۔۔پہلے چینی زبان تھی اب اردو۔۔کیا ایسا ہی ہے۔؟

میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہے۔ پاکستان میں اردو پچھلے 50 سال میں پہلے سے بڑھی ہے مگر بنگلہ‌دیش اور انڈیا میں کافی کم ہوئی ہے۔ اور چینی سے تو اس کا مقابلہ کیا ہی نہیں جا سکتا کہ چینی تو ایک ارب لوگ بولتے ہیں۔ جو لوگ اردو کے متعلق یہ کہتے ہیں وہ اصل میں اردو کی نہیں بلکہ اردو، ہندی، ہندوستانی سب کو ایک زبان سمجھتے ہوئے کہتے ہیں۔ اس صورت میں یہ زبان بولنے والے بہت زیادہ ہیں۔ مگر کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ یہ تو کوئی ماہرِ لسانیات ہی بتا سکتا ہے۔

زیک آپ کس حد تک حساس ہیں؟
آپ کے خیال میں کیا sensitiveness اچھی ہے یا sensitive ہونا بہت بڑا پرابلم ہے؟

محسوس کرنے میں کافی تیز ہوں مگر عام طور سے توقع نہیں رکھتا اس لئے اس طرح دکھ نہیں ہوتا۔ اور اگر ہو بھی تو ظاہر نہیں کرتا۔ حساسیت ایک حد تک انسانیت کا لازمی جزو ہے کہ اس کے بغیر نہ معاشرہ چل سکتا ہے نہ اچھائی برائی کی تمیز ہو سکتی ہے مگر بہت بڑھ جائے تو بھی نقصان دیتی ہے۔ اگر کسی اور کو نہیں تو حساس شخص کو۔

زیک آپ کی باتوں میں بہت پیار ہے۔۔ماشاءاللہ سے بہت خوش قسمت بچی ہے۔۔ اچھا زیک ویسے تو ابھی بہت چھوٹی سی ہے۔۔لیکن آپ نے کبھی اُس کو ڈانٹا۔۔؟

میری زندگی کی سب سے اہم ہستی ہے میری بیٹی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اسے نہ ڈانٹوں۔ منع تو کرنا پڑتا ہے کئی چیزوں سے مگر ڈانٹا پسند نہیں کرتا۔ بہرحال انسان ہوں شاید ایک آدھ دفعہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور میں نے اسے تھوڑا سا ڈانٹ دیا۔ اس کی شکل دیکھتے ہی مگر مجھے بہت شرمندگی ہوئی اور اسے خوب پیار کیا۔

آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟

دنیا دیکھنا چاہتا ہوں۔ پوری تو ممکن نہیں مگر زیادہ سے زیادہ۔

زیک کیا آپ قناعت پسند contented ہیں ؟

پہلے میں نے اسے قدامت‌پسند پڑھا اور لکھنے لگا تھا کہ ہرگز نہیں مگر پھر صحیح سمجھ آیا۔ ہاں میرا خیال ہے کہ کہہ سکتے ہیں۔

کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

تھوڑے سے outgoing مگر شو مارنے والے نہ ہوں۔ عام طور سے کچھ intellectual سے لوگ۔ Honest ہوں اور جو کر سکتے ہیں اس سے بڑھ کر باتیں نہ بنائیں۔

آپ دوستی کن شرائط پر کرتے ہیں؟

دوستی کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے (جی ایک گانے کی نقل کر رہا ہوں!) دوستی کے لئے کچھ مشترکہ ہونا ضروری ہے۔ اگر کچھ مشترک نہ رہے تو دوستی بھی نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ دوستی reciprocity کا نام ہے۔ اگر میں اپنے دوستوں سے ایسا اچھا سلوک روا نہ رکھوں جیسا وہ رکھتے ہیں تو دوستی قائم نہیں رہ سکتی۔

کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

بڑھکیں مارنا یعنی “گفتار کے غازی“۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
زیک آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟

غصہ بہت کم آتا ہے مگر اگر غلطی سے کبھی چند سال میں ایک آدھ دفعہ آ جائے تو برا آتا ہے۔ چیخنے چلانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا دل کرتا ہے۔

آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟

کچھ excited اور بے‌چین سا نظر آ رہا ہوں گا۔ تیزی سے پھر رہا ہوں گا اور ایک جگہ نہیں ٹکوں گا۔ ہو سکتا ہے کہ excited سے انداز میں باتیں بھی کر رہا ہوں۔

اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟

نہیں۔

زیک کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتے ہیں؟

اگر لوگوں کا مجھے سمجھنا مشکل ہے تو میرا لوگوں کو سمجھنا کیسے آسان ہو سکتا ہے۔ انسان ایک کمپلیکس چیز ہے اور اسے سمجھنا اتنا آسان نہیں۔ ہر انسان کی بہت سی تہیں ہوتی ہیں۔ آپ ایک دو کو تو آسانی سے بھانپ لیتے ہیں مگر سب تک پہنچنا مشکل ہے۔ باقی میں کوشش کرتا ہوں۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
یہ ہے اردو کا نقصان۔ خیر کوئی بات نہیں یہ تو کچھ بھی نہیں۔ لوگ میرے نام کے ساتھ جانے کیا کیا کرتے ہیں۔

جی۔۔۔ :) اصل میں اردو میں Accent کو سمجھنا کافی مشکل ہوجاتا ہے ۔۔جبکہ انگلش میں وقت کو۔۔۔ :lol:

شکریہ۔ مگر یہ تو explain کریں کہ میں کہاں کہاں سے اور کیوں پاکستانی نہیں لگتا۔ ذرا تفصیل سے۔ اگر ادھر نہ کرنا چاہیں تو ذپ کر دیں۔

زیک آپ نے اپنی جو ناران والی تصویر یہاں پوسٹ کہ تھی نا اُس کو دیکھ کر آپ بہت معصوم سے۔۔بہت سیدے سادے سے پاکستانی لگے تھے۔۔۔لیکن جو اب میں نے آپ کی تصاویر دیکھیں ہیں۔۔۔آپ تو پہچانے نہیں جارہے تھے۔۔۔آپ نے اپنے بلاگ میں ایک جگہ لکھا تھا نا کہ پاکستان میں سب لوگ مجھے بہت غور غور سے دیکھتے تھے۔۔۔تو میں یہ پڑھ کر بھی حیران ہوئی تھی کہ اب تک تو پاکستانی یا تو صرف حسین لڑکیوں کو دیکھتے تھے یا پھر فارنرز کو۔۔۔یہ آپ کو کس خوشی میں گھوریاں ڈال رہے تھے ۔۔۔تو پھر اب آپ کی تصاویر دیکھ کر پتہ چلا کہ وہ آپ کو بھی فارنر سمجھ رہے ہوں گے۔ :lol: ۔۔اور کسی فارنر کو دیکھ لینا بڑی سعادت کی بات سمجھی جاتی ہے۔

میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہے۔ پاکستان میں اردو پچھلے 50 سال میں پہلے سے بڑھی ہے

آپ کا خیال بلکل درست ہے۔۔۔پاکستان میں اگر کسی کی قابلیت جج کرنا ہو تو صرف اور صرف یہ دیکھا جاتا ہے۔۔کہ وہ اپنی بات میں انگلش کتنی ٹانکتا ہے۔۔۔ کسی کو متاثر کرنا ہو۔۔تب بھی انگلش۔۔کہیں ایڈمیشن چاہیے۔۔تب بھی انگلش۔۔پاکستان میں اکثریت احساسِ کمتری کا شکار ہے۔۔۔۔آپ کسی عام سے شاپنگ مال میں کھڑے ہو کر انگلش میں بات کررہے ہوں تو لوگ منہ کھول کر دیکھنا شروع ہوجاتے ہیں۔۔۔اب کیا کیا بتاؤں۔۔۔بس یہ ہے کہ قائداعظم نے جہاں اتنے احسانات ہم پر کیے وہاں جاتے جاتے ایک اور بھی عظیم احسان کرجاتے اور انگلش کو قومی زبان کا درجہ دے جاتے :(

جو لوگ اردو کے متعلق یہ کہتے ہیں وہ اصل میں اردو کی نہیں بلکہ اردو، ہندی، ہندوستانی سب کو ایک زبان سمجھتے ہوئے کہتے ہیں۔ اس صورت میں یہ زبان بولنے والے بہت زیادہ ہیں۔ مگر کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ یہ تو کوئی ماہرِ لسانیات ہی بتا سکتا ہے۔

جی بالکل ۔۔۔یہی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

محسوس کرنے میں کافی تیز ہوں مگر عام طور سے توقع نہیں رکھتا اس لئے اس طرح دکھ نہیں ہوتا۔ اور اگر ہو بھی تو ظاہر نہیں کرتا۔ حساسیت ایک حد تک انسانیت کا لازمی جزو ہے کہ اس کے بغیر نہ معاشرہ چل سکتا ہے نہ اچھائی برائی کی تمیز ہو سکتی ہے مگر بہت بڑھ جائے تو بھی نقصان دیتی ہے۔ اگر کسی اور کو نہیں تو حساس شخص کو۔

بلکل ٹھیک کہا۔۔۔اور بہت اچھا کرتے ہیں جو توقع نہیں رکھتے۔

میری زندگی کی سب سے اہم ہستی ہے میری بیٹی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اسے نہ ڈانٹوں۔ منع تو کرنا پڑتا ہے کئی چیزوں سے مگر ڈانٹا پسند نہیں کرتا۔ بہرحال انسان ہوں شاید ایک آدھ دفعہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور میں نے اسے تھوڑا سا ڈانٹ دیا۔ اس کی شکل دیکھتے ہی مگر مجھے بہت شرمندگی ہوئی اور اسے خوب پیار کیا۔

شو شویٹ۔۔۔۔:) ۔۔ بچوں کو ویسے بھی ڈانٹا جاہی نہیں سکتا ۔

دنیا دیکھنا چاہتا ہوں۔ پوری تو ممکن نہیں مگر زیادہ سے زیادہ۔

زیک اجنبی لوگ۔۔۔اجنبی ماحول۔۔۔کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا۔۔۔؟؟

پہلے میں نے اسے قدامت‌پسند پڑھا اور لکھنے لگا تھا کہ ہرگز نہیں مگر پھر صحیح سمجھ آیا۔ ہاں میرا خیال ہے کہ کہہ سکتے ہیں۔

اچھا۔۔۔اور خالی کہہ نہیں سکتے۔۔آپ بہت حد تک ہیں بھی۔۔۔:)

تھوڑے سے outgoing مگر شو مارنے والے نہ ہوں۔ عام طور سے کچھ intellectual سے لوگ۔ Honest ہوں اور جو کر سکتے ہیں اس سے بڑھ کر باتیں نہ بنائیں۔

نائس۔۔: )

دوستی کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے (جی ایک گانے کی نقل کر رہا ہوں!) دوستی کے لئے کچھ مشترکہ ہونا ضروری ہے۔ اگر کچھ مشترک نہ رہے تو دوستی بھی نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ دوستی reciprocity کا نام ہے۔ اگر میں اپنے دوستوں سے ایسا اچھا سلوک روا نہ رکھوں جیسا وہ رکھتے ہیں تو دوستی قائم نہیں رہ سکتی۔

زیککککککک دوستی نہیں محبت :lol: ۔۔۔جی بہت حقیقت شناس ہیں آپ جناب۔۔۔ : )

بڑھکیں مارنا یعنی “گفتار کے غازی“۔

ہاہاہا ۔۔لگتا ہے زیک آپ کا واسطہ ایسے لوگوں سے کافی زیادہ بار پڑھ چکا ہے :lol:

غصہ بہت کم آتا ہے مگر اگر غلطی سے کبھی چند سال میں ایک آدھ دفعہ آ جائے تو برا آتا ہے۔ چیخنے چلانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا دل کرتا ہے۔

نارمل انسان کا اتنا تو حق بنتا ہے ۔ : )

اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟
نہیں۔

زیک پھر آپ کیا کرتے ہیں۔۔۔۔اس فیز سے باہر کیسے نکلتے ہیں۔۔؟

اگر لوگوں کا مجھے سمجھنا مشکل ہے تو میرا لوگوں کو سمجھنا کیسے آسان ہو سکتا ہے۔ انسان ایک کمپلیکس چیز ہے اور اسے سمجھنا اتنا آسان نہیں۔ ہر انسان کی بہت سی تہیں ہوتی ہیں۔ آپ ایک دو کو تو آسانی سے بھانپ لیتے ہیں مگر سب تک پہنچنا مشکل ہے۔ باقی میں کوشش کرتا ہوں۔

صحیح کہا۔۔۔۔۔آپ میں اور مجھ میں ایک اور کامن بات۔۔۔۔ انسان کو سمجھنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں :) ۔۔۔ویسے زیک سب کچھ نہ سہی لیکن کسی حد تک کسی انسان کی نیچر کا پتہ ضرور چل جاتا ہے۔

اچھا زیک اب کچھ مزے مزے کے سوالات۔۔۔:wink:

ہ چاند کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟

ہ آپ کے خیال میں خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے۔۔۔یا اس چیز میں۔۔۔؟

ہ زیک محبت کے بارے میں آپ کیا رائے رکھتے ہیں؟

ہ ہممم آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟ ( اگر کبھی غور سے خود کو دیکھنے کا وقت مل جائے تو۔۔:) )

ہ اگر آپ کو چاند پر بھیجا جائے تو آپ کسے ساتھ لے جانا پسند کریں گے؟

اس پر مجھے آپ کی جادو اور جن والی پوسٹ یاد آگئی۔۔۔اب اگلی بار انشاءاللہ اس پر بات ہوگی :)
 
زیک

مسافر

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
اصل میں اردو میں Accent کو سمجھنا کافی مشکل ہوجاتا ہے ۔۔جبکہ انگلش میں وقت کو۔۔۔ :

یہ انگریزی والی بات سمجھ میں نہیں آئی۔

آپ نے اپنی جو ناران والی تصویر یہاں پوسٹ کہ تھی نا اُس کو دیکھ کر آپ بہت معصوم سے۔۔بہت سیدے سادے سے پاکستانی لگے تھے۔۔۔لیکن جو اب میں نے آپ کی تصاویر دیکھیں ہیں۔۔۔آپ تو پہچانے نہیں جارہے تھے۔۔۔آپ نے اپنے بلاگ میں ایک جگہ لکھا تھا نا کہ پاکستان میں سب لوگ مجھے بہت غور غور سے دیکھتے تھے۔۔۔تو میں یہ پڑھ کر بھی حیران ہوئی تھی کہ اب تک تو پاکستانی یا تو صرف حسین لڑکیوں کو دیکھتے تھے یا پھر فارنرز کو۔۔۔یہ آپ کو کس خوشی میں گھوریاں ڈال رہے تھے ۔۔۔تو پھر اب آپ کی تصاویر دیکھ کر پتہ چلا کہ وہ آپ کو بھی فارنر سمجھ رہے ہوں گے۔ :lol: ۔۔اور کسی فارنر کو دیکھ لینا بڑی سعادت کی بات سمجھی جاتی ہے۔

آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ اگر میرا بلاگ پہلے پڑھتیں تو انٹرویو کرنے سے پہلے کیوں سوچتیں۔ اس کا میری شکل سے تو شاید تعلق نہیں۔ :lol:

دنیا دیکھنا چاہتا ہوں۔ پوری تو ممکن نہیں مگر زیادہ سے زیادہ۔

زیک اجنبی لوگ۔۔۔اجنبی ماحول۔۔۔کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا۔۔۔؟؟

اجنبیوں کو دیکھنے ہی کا تو مزا ہے اپنوں کو دیکھ کر کیا کرنا :p اجنبی تو انسان شاید بہت سی جگہوں پر ہوتا ہے اس سے کیا ڈرنا۔ نت نئی جگہیں، نئے لوگ اور نئے کلچر دیکھنے کا اپنا ہی مزا ہے۔

دوستی کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے (جی ایک گانے کی نقل کر رہا ہوں!)

زیککککککک دوستی نہیں محبت :lol:

کچھ تبدیلی کی اجازت تو ہونی چاہیئے نا!

بڑھکیں مارنا یعنی “گفتار کے غازی“۔

ہاہاہا ۔۔لگتا ہے زیک آپ کا واسطہ ایسے لوگوں سے کافی زیادہ بار پڑھ چکا ہے :lol:

دنیا ان سے بھری پڑی ہے۔ :evil:

اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟
نہیں۔

زیک پھر آپ کیا کرتے ہیں۔۔۔۔اس فیز سے باہر کیسے نکلتے ہیں۔۔؟

خود سے :p خوشی غمی کے معاملے میں انسان کو self-sufficient ہونا چاہیئے ورنہ بہت مشکل ہوتی ہے۔ ویسے کبھی کمپیوٹر پر گیمز کھیل کر، کبھی لمبی ڈرائیو پر نکل پر، یا واک پر جا کر، کبھی کچھ پڑھ کر۔ وغیرہ

ویسے زیک سب کچھ نہ سہی لیکن کسی حد تک کسی انسان کی نیچر کا پتہ ضرور چل جاتا ہے۔

ہاں مگر یہ صرف انسان کی نیچر کی projection ہوتی ہے۔ انسان کی نیچر کافی high-dimensional ہے جبکہ ہماری سمجھنے کی طاقت شاید دو تین dimensions سے آگے نہیں بڑھتی۔ ان زیادہ dimensions کو دو پر project کیا جائے تو حقیقت کا ایک معمولی حصہ ہی معلوم پڑتا ہے۔ یہاں مزے کی بات یہ ہے کہ ایک انسان کو جاننا مشکل ہے مگر انسانوں کو بحیثیت مجموعی جاننا آسان۔

کیا آپ نے فلم Crash دیکھی ہے۔ اس میں سب racist ہیں مگر سب اچھے کام بھی کرتے ہیں اور اسی رنگ‌و‌نسل کے لوگوں کے کام آتے ہیں جن کے بارے میں وہ متعصب ہیں۔ ان کے اچھے اعمال اور ان کا تعصب اور بری حرکتیں سب ان کی ذات کا حصہ ہیں۔ حقیقت کے متضاد حصے۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
چاند کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟

کہ ایک دوربین خریدنی ہے جس میں میرے کیمرے کی اٹیچمنٹ کا بندوبست بھی ہو۔ :)

آپ کے خیال میں خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے۔۔۔یا اس چیز میں۔۔۔؟

دونوں میں۔ خوبصورتی اگر صرف دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی تو ہر انسان کا خوبصورتی کا معیار بالکل مختلف ہوتا۔ اور اگر چیز میں ہوتی تو سب کو ایک ہی قسم کی چیز اچھی لگتی۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ کلچر اور علاقے سے بالاتر کچھ اوصاف ہیں جو تمام لوگوں میں خوبصورتی کی نشانی مانے جاتے ہیں مگر پھر بھی علاقے اور افراد کے خوبصورتی کے معیار میں کچھ فرق بھی ہیں۔

زیک محبت کے بارے میں آپ کیا رائے رکھتے ہیں؟

اتنا open-ended سوال؟؟ محبت ایک فراڈ ہے :wink: نہیں ایسی بھی بات نہیں۔ محبت کیا بغیر صلہ کے دینے کا جذبہ ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ مگر محبت کا صلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بیٹی کی ایک مسکراہٹ بھی کافی صلہ ہوتی ہے۔

آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟

اوہ شیو اتنی بڑھ گئی ہے پھر کرنی پڑے گی!

اگر آپ کو چاند پر بھیجا جائے تو آپ کسے ساتھ لے جانا پسند کریں گے؟
 
امن ایمان

محفلین
زیک آپ deep observer ہیں یا نہیں؟
سوال کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اس لئے شاید نہیں ہوں۔ (زیک)

چلیں۔۔۔اس کو اس طرح کر لیتے ہیں کہ آپ باریک بین ہیں۔۔۔یعنی آپ کا مشاہدہ کیسا ہے۔۔؟ کسی چیز اور انسان کو صرف سامنے سے دیکھتے ہیں۔۔۔یا ہر زاویے سے۔۔اور کیانتائج جلدی اخذ کرلیتے ہیں؟ اور ہاں۔۔زیک کسی چیز یا انسان کے بارے میں رائے حتمی رکھتے ہیں۔۔۔یا ماڈیفیکیشن کے چانسز رہتے ہیں؟

یہ انگریزی والی بات سمجھ میں نہیں آئی۔

یہ بس ویسے ہی لکھ دیا تھا۔۔اصل میں جہاں انگریزی میں ایک بات کے لیے آپ کے پاس لاتعداد لفظ موجود ہوتے ہیں ۔۔وہاں گرائمر کے الٹے سیدے اصولوں نے تنگ کیا ہوتا ہے۔۔۔اس لیے مذاقا یہ بات کہی تھی۔۔کہ وقت تنگ کررہا ہوتا ہے۔

آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ اگر میرا بلاگ پہلے پڑھتیں تو انٹرویو کرنے سے پہلے کیوں سوچتیں۔ اس کا میری شکل سے تو شاید تعلق نہیں۔

بھئی ہوں تو میں بھی ایک عدد پاکستانی نا۔۔۔۔اب اگر انٹرویو سے پہلے ہی میں آپ کے بلاگ سے سب کچھ پڑھ لیتی تو میں نے تو بری طرح ایمپریس ہوجانا تھا۔۔اور اس کا نیتجہ یہ ہونا تھا کہ پھر آپ سے بات کرنا مشکل ہوجاناتھا۔۔۔ویسے زیک میں ایک بار پھر یہ سب مذاق میں کہہ رہی ہوں۔۔۔۔آپ بہت اچھے ہیں۔۔۔جس طرح کا آپ کا لیونگ اسٹینڈرڈ ہے۔۔۔یہ توبڑے بڑوں کی گردن اکڑا دیتا ہے ۔۔لیکن آپ اس طرح کی کسی احساس ِ برتری والی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں۔۔۔بس آپ نے پاکستان کا گاربیج سب کو دیکھا کر اچھا نہیں کیا۔۔۔اگر ہوسکے تو اس تصویر کو وہاں سے ہٹا دیں۔۔۔کیونکہ جو بھی ہے۔۔۔مجھے اس پاکستان سے بڑی محبت ہے۔۔اورمحبت ہر خوبی خامی سمیت کی جاتی ہے۔۔۔امید ہے آپ میری بات کا بُرا نہیں مانیں گے۔: )

اجنبیوں کو دیکھنے ہی کا تو مزا ہے اپنوں کو دیکھ کر کیا کرنا اجنبی تو انسان شاید بہت سی جگہوں پر ہوتا ہے اس سے کیا ڈرنا۔ نت نئی جگہیں، نئے لوگ اور نئے کلچر دیکھنے کا اپنا ہی مزا ہے۔

وہ تو سب ٹھیک ہے۔۔۔ اصل میں۔۔میں کچھ جذباتی سی ہوں۔۔بلکہ میری ساری maternal family۔۔میرے بڑے ماموں جاب کے سلسلے میں جرمنی گئے۔۔۔اب ہوا یوں کہ وہاں کے لوگوں کی اکثریت انگریزی نہیں جانتی تھی۔۔۔اب ماموں کو جرمن زبان آتی نہیں تھی۔۔۔ان کے ساتھ عجیب صورتِ حال ہو گئی۔۔۔آپ یقین کریں گے کہ پاکستان فون کرکے یہ سب بتاتے ہوئے وہ رو پڑے۔۔۔تب سے اب تک مجھے یہ بات یاد ہے۔۔بلکہ میرے ذہن میں بیٹھ سی گئی ہے کہ اجنبی جگہ پررہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

کچھ تبدیلی کی اجازت تو ہونی چاہیئے نا!

جی جی بالکل اجازت ہے۔۔۔ ویسے بھی محبت سے زیادہ اچھا لفظ دوستی ہوتا ہے :)

خود سے خوشی غمی کے معاملے میں انسان کو self-sufficient ہونا چاہیئے ورنہ بہت مشکل ہوتی ہے۔ ویسے کبھی کمپیوٹر پر گیمز کھیل کر، کبھی لمبی ڈرائیو پر نکل پر، یا واک پر جا کر، کبھی کچھ پڑھ کر۔ وغیرہ

لیں جی۔۔۔پھر اختلاف کا پہلو نکل آیا۔۔۔۔ زیک تو پھر رشتوں کا کیا فائدہ ہوا۔۔؟ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کسی اپنے کو بتا کر اسے بھی پریشان کرنے سے کیا فائدہ۔۔۔اگر خدانخواستہ وہ پریشانی جان لے لے۔۔۔تو۔۔۔۔۔؟ دل کی بات تو دل میں ہی رہ جائے گی۔

ہاں مگر یہ صرف انسان کی نیچر کی projection ہوتی ہے۔ انسان کی نیچر کافی high-dimensional ہے جبکہ ہماری سمجھنے کی طاقت شاید دو تین dimensions سے آگے نہیں بڑھتی۔ ان زیادہ dimensions کو دو پر project کیا جائے تو حقیقت کا ایک معمولی حصہ ہی معلوم پڑتا ہے۔ یہاں مزے کی بات یہ ہے کہ ایک انسان کو جاننا مشکل ہے مگر انسانوں کو بحیثیت مجموعی جاننا آسان۔

سہی کہا۔۔۔ہم اکثر past observations کی مدد سے کچھ predict تو کرسکتے ہیں۔۔۔لیکن وہ انسان اب تک ویسا ہی ہو گا۔۔یا رہے گا۔۔یہ نہیں بتاپائیں گے۔اور واقعی ایک انسان کے بارے میں جاننا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ : )

کہ ایک دوربین خریدنی ہے جس میں میرے کیمرے کی اٹیچمنٹ کا بندوبست بھی ہو۔

اچھا۔۔ لیکن آپ تصاویر کس کی بنائیں گے۔۔۔چاند کی بنائیں گے۔۔۔چاند سے دنیا کی بنائیں گے۔۔۔۔یا اپنی تصاویر چاند کے ساتھ؟؟؟ :D ۔۔۔ویسے چاند کو دیکھ کر آپ کو کتنا unromantic سا خیال آتا ہے۔ :lol:

دونوں میں۔ خوبصورتی اگر صرف دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی تو ہر انسان کا خوبصورتی کا معیار بالکل مختلف ہوتا۔ اور اگر چیز میں ہوتی تو سب کو ایک ہی قسم کی چیز اچھی لگتی۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ کلچر اور علاقے سے بالاتر کچھ اوصاف ہیں جو تمام لوگوں میں خوبصورتی کی نشانی مانے جاتے ہیں مگر پھر بھی علاقے اور افراد کے خوبصورتی کے معیار میں کچھ فرق بھی ہیں۔

ہمممم آپ خود بھی فوٹوگرافی کا شوق رکھتے ہیں۔۔کسی سین کو capture کرتے ہوئے آپ خاص طور سے کس چیز کا خیال رکھتے ہیں۔۔؟ کیا اس جگہ کی خوبصورتی۔۔؟ ویسے زیک میں نے سنا تھا کہ خوبصورتی دیکھنے والی آنکھ میں ہوتی ہے۔۔اس لیے ایک حبشی ماں کو گورے چٹے بچے کی بجائے اپنا کالا بچہ اچھا لگا تھا نا۔۔

اتنا open-ended سوال؟؟ محبت ایک فراڈ ہے نہیں ایسی بھی بات نہیں۔ محبت کیا بغیر صلہ کے دینے کا جذبہ ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ مگر محبت کا صلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بیٹی کی ایک مسکراہٹ بھی کافی صلہ ہوتی ہے۔

یہ تو بہت معصوم سا سوال ہے جس کا جواب spontaneously دیاجاسکتا ہے۔۔ویسے جو محبت کرچکاہو،یا کرتا ہو ۔۔اس کے لیے بہت آسان۔۔۔اور باقی لوگوں کے لیے بتانا تھوڑا مشکل۔۔۔ :D
زیک۔۔۔۔یہ آپ محبت کے بارے میں کس طرح کی رائے رکھتے ہیں :shock: ۔۔۔ کہتے ہیں کہ محبت میں تو صلہ سرے سے ہوتا ہے نہیں۔۔۔۔یہاں give n take نہیں چلتا نا۔

اوہ شیو اتنی بڑھ گئی ہے پھر کرنی پڑے گی!

ایک بار پھر لاجواب سا جواب :lol:

اب جناب
gimme_break.gif
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
چلیں۔۔۔اس کو اس طرح کر لیتے ہیں کہ آپ باریک بین ہیں۔۔۔یعنی آپ کا مشاہدہ کیسا ہے۔۔؟ کسی چیز اور انسان کو صرف سامنے سے دیکھتے ہیں۔۔۔یا ہر زاویے سے۔۔اور کیانتائج جلدی اخذ کرلیتے ہیں؟ اور ہاں۔۔زیک کسی چیز یا انسان کے بارے میں رائے حتمی رکھتے ہیں۔۔۔یا ماڈیفیکیشن کے چانسز رہتے ہیں؟

مشاہدے کے بارے میں متضاد رائے ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مجھے سامنے پڑی چیز نظر نہیں آئی۔ مگر انسانوں کو بہتر آبزرو کرتا ہوں۔ باتوں کو ہر زاویے سے دیکھنا پسند کرتا ہوں اور اس طرح لوگوں کو تنگ بھی کرتا ہوں۔ مگر universalist ہوں relativist نہیں۔

نئے حقائق سامنے آنے پر رائے تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کئی دفعہ مشکل بھی۔

یہ بس ویسے ہی لکھ دیا تھا۔۔اصل میں جہاں انگریزی میں ایک بات کے لیے آپ کے پاس لاتعداد لفظ موجود ہوتے ہیں ۔۔وہاں گرائمر کے الٹے سیدے اصولوں نے تنگ کیا ہوتا ہے۔۔۔اس لیے مذاقا یہ بات کہی تھی۔۔کہ وقت تنگ کررہا ہوتا ہے۔

میرا ذہن تو لفظ “کل“ پر گیا تھا۔ اردو میں تو ہم بیچاروں کو ماضی اور مستقبل کا فرق بھی نہیں پتا۔

جس طرح کا آپ کا لیونگ اسٹینڈرڈ ہے۔۔۔یہ توبڑے بڑوں کی گردن اکڑا دیتا ہے ۔۔لیکن آپ اس طرح کی کسی احساس ِ برتری والی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں۔۔۔

معلوم نہیں آپ مجھے کیا سمجھ رہی ہیں۔ میں بل گیٹس نہیں ہوں۔ :wink:

بس آپ نے پاکستان کا گاربیج سب کو دیکھا کر اچھا نہیں کیا۔۔۔اگر ہوسکے تو اس تصویر کو وہاں سے ہٹا دیں۔۔۔کیونکہ جو بھی ہے۔۔۔مجھے اس پاکستان سے بڑی محبت ہے۔۔اورمحبت ہر خوبی خامی سمیت کی جاتی ہے۔۔۔امید ہے آپ میری بات کا بُرا نہیں مانیں گے۔: )

برا نہیں مانا مگر بات بھی نہیں مانی۔ :) محبت کے متعلق آپ کے خیالات مجھ سے بہت مختلف ہیں۔ اس پر نیچے بات کرتے ہیں۔ پاکستان میں کوڑا کرکٹ تو کوئی بڑی بات نہیں۔ اس تصویر میں دو خاص باتیں تھیں۔ ایک تو یہ میرے سسرال کے بالکل سامنے ہے۔ دوسرے جو عمارت نظر آ رہی ہے وہ مسجد کا حصہ ہے۔ کوڑے کے ڈھیر کے ساتھ ہی مسجد کا دروازہ ہے جہاں لوگ جا کر اپنے جسم (نذریعہ وضو) اور روح کی پاکیزکی کی کوشش کرتے ہیں۔

میرے بڑے ماموں جاب کے سلسلے میں جرمنی گئے۔۔۔اب ہوا یوں کہ وہاں کے لوگوں کی اکثریت انگریزی نہیں جانتی تھی۔۔۔اب ماموں کو جرمن زبان آتی نہیں تھی۔۔۔ان کے ساتھ عجیب صورتِ حال ہو گئی۔۔۔آپ یقین کریں گے کہ پاکستان فون کرکے یہ سب بتاتے ہوئے وہ رو پڑے۔۔۔تب سے اب تک مجھے یہ بات یاد ہے۔۔بلکہ میرے ذہن میں بیٹھ سی گئی ہے کہ اجنبی جگہ پررہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

زبان نہ آنا واقعی ایک مسئلہ بن جاتا ہے مگر اگر انسان نے کہیں رہنا ہو تو زبان بھی سیکھ ہی لیتا ہے۔ یہاں امریکہ میں تو انگریزی کی آسانی ہے مگر سیر سپاٹے میں کئی دفعہ مسئلہ ہوتا ہے کہ بات کیسے سمجھائی جائے۔ فرانس میں کار رینٹ کرتے ہوئے ان کی انگریزی اور میری فرنچ 20 الفاظ سے زیادہ نہ تھی تو دوسرے گاہک سے مدد لی۔ کئی جگہ اشاروں سے بات کی۔ کہیں کہیں میری فرنچ چل گئی اور کچھ لوگوں کو انگریزی آتی تھی۔ مگر یہ تو دو ہفتے کا ٹرپ تھا۔ زیادہ عرصے کے لئے مشکل ہوتی ہے۔
 
تیشہ

محفلین
:? اتنا لمبا انٹرویو ہوگیا اور مجھ سے سارا پڑھنے ہی نہیں ہوا ۔ بس میں پرسوں اگزیم دے آؤں تو آرام ہی آرام سے پڑھتی ہوں ۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
میرے بڑے ماموں جاب کے سلسلے میں جرمنی گئے۔۔۔اب ہوا یوں کہ وہاں کے لوگوں کی اکثریت انگریزی نہیں جانتی تھی۔۔۔اب ماموں کو جرمن زبان آتی نہیں تھی۔۔۔ان کے ساتھ عجیب صورتِ حال ہو گئی۔۔۔آپ یقین کریں گے کہ پاکستان فون کرکے یہ سب بتاتے ہوئے وہ رو پڑے۔

پھر آپ کے ماموں وہاں رہے یا نہیں؟ میرے 4 ماموں ہیں اور ان میں سے 3 پچھلے 35، 40 سال سے برطانیہ میں ہیں۔

پھر اختلاف کا پہلو نکل آیا۔۔۔۔ زیک تو پھر رشتوں کا کیا فائدہ ہوا۔۔؟ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کسی اپنے کو بتا کر اسے بھی پریشان کرنے سے کیا فائدہ۔۔۔اگر خدانخواستہ وہ پریشانی جان لے لے۔۔۔تو۔۔۔۔۔؟ دل کی بات تو دل میں ہی رہ جائے گی۔

اور اگر کسی کے پاس اس کے رشتہ‌دار نہ ہوں تو وہ غم کا سامنا کیسے کرے گا؟ دل کا بوجھ ہلکا کرنے والی بات صحیح ہے مگر اصل اطمینان انسان کے اندر ہی ہوتا ہے (یا نہیں ہوتا)۔

لیکن وہ انسان اب تک ویسا ہی ہو گا۔۔یا رہے گا۔۔یہ نہیں بتاپائیں گے۔

ضروری نہیں کہ تبدیلی ہی کی وجہ سے انسان کے متعلق prediction غلط ہو۔ انسان تضاد کا گہوارہ ہے۔ اس تضاد کی وجہ سے بھی اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔

کہ ایک دوربین خریدنی ہے جس میں میرے کیمرے کی اٹیچمنٹ کا بندوبست بھی ہو۔

اچھا۔۔ لیکن آپ تصاویر کس کی بنائیں گے۔۔۔چاند کی بنائیں گے۔۔۔چاند سے دنیا کی بنائیں گے۔۔۔۔یا اپنی تصاویر چاند کے ساتھ؟؟؟ :D ۔۔۔ویسے چاند کو دیکھ کر آپ کو کتنا unromantic سا خیال آتا ہے۔ :lol:

چاند اور آسمان کی تصاویر لوں گا اور کیا!
 
زکریا نے کہا:
میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہے۔ پاکستان میں اردو پچھلے 50 سال میں پہلے سے بڑھی ہے مگر بنگلہ‌دیش اور انڈیا میں کافی کم ہوئی ہے۔ اور چینی سے تو اس کا مقابلہ کیا ہی نہیں جا سکتا کہ چینی تو ایک ارب لوگ بولتے ہیں۔ جو لوگ اردو کے متعلق یہ کہتے ہیں وہ اصل میں اردو کی نہیں بلکہ اردو، ہندی، ہندوستانی سب کو ایک زبان سمجھتے ہوئے کہتے ہیں۔ اس صورت میں یہ زبان بولنے والے بہت زیادہ ہیں۔ مگر کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ یہ تو کوئی ماہرِ لسانیات ہی بتا سکتا ہے۔

پہلے نمبر پر بولنے کے لحاظ سے چینی زبان ہے (Mandarin ) اور پھر انگریزی کو گنا جاتا ہے یا ہندوستانی کو (‌جو بولنے میں اس نام سے پہچانی جاتی ہے اور لکھنے میں ہندی اور اردو ہوجاتی ہے)۔ لسانی اعتبار سے ہندی اور اردو کو ایک ہی زبان گنا جاتا ہے لکھاوٹ‌کی وجہ سے دو مختلف زبانیں بن جاتی ہیں۔
 
زکریا نے کہا:
محب علوی نے کہا:
زکریا نے کہا:

زکریا ، اتنے دن چپ رہ کر سعادت مندی کا حق ادا نہیں کر دیا میں نے :lol:

بالکل۔ اتنے سعادت‌مند کب سے ہو گئے آپ؟

جب سے آپ نے ڈوئل چھوڑ دیا
 
امن ایمان

محفلین
مشاہدے کے بارے میں متضاد رائے ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مجھے سامنے پڑی چیز نظر نہیں آئی۔ مگر انسانوں کو بہتر آبزرو کرتا ہوں۔

ہائے۔۔۔شکر ہے کوئی میرے جیسا بھی ہے۔۔۔آج سے پہلے تک میں اسے اپنی آنکھوں کا قصور مانتی تھی۔۔۔لیکن نہیں یہ شاید کچھ اور ہی ہے۔۔۔ :lol:

معلوم نہیں آپ مجھے کیا سمجھ رہی ہیں۔ میں بل گیٹس نہیں ہوں۔

زیک آپ جیسے ہیں مجھے ویسے ہی سمجھ میں آئے ہیں نا۔۔۔چلیں جی آپ امریکہ والوں کے لیے نہ سہی پاکستان والوں کے لیے بل گیٹس ہی ہیں۔ :lol:

برا نہیں مانا مگر بات بھی نہیں مانی۔ محبت کے متعلق آپ کے خیالات مجھ سے بہت مختلف ہیں۔ اس پر نیچے بات کرتے ہیں۔ پاکستان میں کوڑا کرکٹ تو کوئی بڑی بات نہیں۔ اس تصویر میں دو خاص باتیں تھیں۔ ایک تو یہ میرے سسرال کے بالکل سامنے ہے۔ دوسرے جو عمارت نظر آ رہی ہے وہ مسجد کا حصہ ہے۔ کوڑے کے ڈھیر کے ساتھ ہی مسجد کا دروازہ ہے جہاں لوگ جا کر اپنے جسم (نذریعہ وضو) اور روح کی پاکیزکی کی کوشش کرتے ہیں۔

اچھا جی۔۔۔۔تو غصہ اس بات کا تھا کہ وہ سب سسرال والوں کے گھر کے سامنے تھا۔۔۔:lol:
زیک آپ سہی کہہ رہے ہیں۔۔لیکن پتہ نہیں کیوں ہم ہر کام کے لیے حکومت کا منہ دیکھتے ہیں۔۔۔کاش پاکستانیوں میں زیادہ نہیں تو تھوڑا civic سینس آجائے ۔

لیکن آپ نے اُس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔۔۔۔۔؟؟؟؟

پھر آپ کے ماموں وہاں رہے یا نہیں؟ میرے 4 ماموں ہیں اور ان میں سے 3 پچھلے 35، 40 سال سے برطانیہ میں ہیں۔

نہیں زیک۔۔میں نے بتایا تھا نا کہ ہم سب ماشاءاللہ سے ملکہِ جذبات کو بھی مات دے جاتے ہیں۔۔۔آپ نے ٹھیک کہا کہ جہاں رہنا ہو وہاں کا بڑا مسئلہ زبان ہے۔۔اور مستقل رہنا ہو تو انسان زبان سیکھ ہی جاتا ہے۔۔لیکن ماموں پورے 15 دنوں کے بعد واپس آگئے تھے۔۔حالانکہ کہ وہ ایم-ڈی کی پوسٹ پر پرموٹ ہو کرگئے تھے۔۔بس صاف کہہ دیا تھا کہ میں مستقل اپنوں سے دور نہیں رہ سکتا۔لیکن خیر اب صورتِحال کچھ بدل رہی ہے۔۔انٹرنیٹ نے بہت سہولت بنا دی ہے۔

اور اگر کسی کے پاس اس کے رشتہ‌دار نہ ہوں تو وہ غم کا سامنا کیسے کرے گا؟ دل کا بوجھ ہلکا کرنے والی بات صحیح ہے مگر اصل اطمینان انسان کے اندر ہی ہوتا ہے (یا نہیں ہوتا)۔

ہممممم پتہ نہیں۔۔۔۔مجھے اس کا اندازہ نہیں ہے۔

چاند اور آسمان کی تصاویر لوں گا اور کیا!

اور کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔ p:

ہ آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟

ہ کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟

ہ زیک کا فیورٹ رنگ؟

ہ زیک کی فیورٹ خوشبو؟

ہ دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟
 
زیک

مسافر
محبت اور خوبصورتی پر بات کرنا تو میں بھول ہی گیا تھا۔

امن ایمان نے کہا:
مجھے اس پاکستان سے بڑی محبت ہے۔۔اورمحبت ہر خوبی خامی سمیت کی جاتی ہے۔

اتنا open-ended سوال؟؟ محبت ایک فراڈ ہے نہیں ایسی بھی بات نہیں۔ محبت کیا بغیر صلہ کے دینے کا جذبہ ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ مگر محبت کا صلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بیٹی کی ایک مسکراہٹ بھی کافی صلہ ہوتی ہے۔

یہ تو بہت معصوم سا سوال ہے جس کا جواب spontaneously دیاجاسکتا ہے۔۔ویسے جو محبت کرچکاہو،یا کرتا ہو ۔۔اس کے لیے بہت آسان۔۔۔اور باقی لوگوں کے لیے بتانا تھوڑا مشکل۔۔۔ :D
زیک۔۔۔۔یہ آپ محبت کے بارے میں کس طرح کی رائے رکھتے ہیں :shock: ۔۔۔ کہتے ہیں کہ محبت میں تو صلہ سرے سے ہوتا ہے نہیں۔۔۔۔یہاں give n take نہیں چلتا نا۔

محبت کے موضوع پر لگتا ہے شدید اختلاف ہے۔ محبت کسی کی خامیوں کی پردہ‌پوشی کر کے نہیں بلکہ خامیوں کو recognize اور سمجھ کر کی جاتی ہے۔

اور محبت میں بھی give and take ہوتا ہے۔ بس اس کا انداز کچھ مختلف ہے۔ والدین بچوں سے محبت کرتے ہیں۔ اس کا صلہ بچوں کا ان سے پیار بھی ہو سکتا ہے اور بچوں کا اچھی طرح سے بڑا ہونا بھی والدین کو مسرت دے سکتا ہے۔ بات یہ نہیں ہے کہ محبت کی صورت میں آپ جواباً محبت ہی expect کریں (جو ہر انسان کچھ حد تک کرتا ہی ہے) بلکہ یہ کہ آپ کو اس محبت سے کچھ ملے جو آپ کو خوشی اور اطمینان دے۔ جب یہ خوشی آپ کو نہ ملے تو یہ محبت آپ کے لئے دردِ سر بن جاتی ہے اور آپ کو خوب خوار کراتی ہے۔ پھر محبت محبت نہیں رہتی۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
دونوں میں۔ خوبصورتی اگر صرف دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی تو ہر انسان کا خوبصورتی کا معیار بالکل مختلف ہوتا۔ اور اگر چیز میں ہوتی تو سب کو ایک ہی قسم کی چیز اچھی لگتی۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ کلچر اور علاقے سے بالاتر کچھ اوصاف ہیں جو تمام لوگوں میں خوبصورتی کی نشانی مانے جاتے ہیں مگر پھر بھی علاقے اور افراد کے خوبصورتی کے معیار میں کچھ فرق بھی ہیں۔

ہمممم آپ خود بھی فوٹوگرافی کا شوق رکھتے ہیں۔۔کسی سین کو capture کرتے ہوئے آپ خاص طور سے کس چیز کا خیال رکھتے ہیں۔۔؟ کیا اس جگہ کی خوبصورتی۔۔؟

تصویریں کھینچتے ہوئے عام طور سے اس سین کی خوبصورتی ہی کا خیال کرتا ہوں۔ مجھے چیزوں اور جگہوں کی تصویریں لینے کا شوق ہے۔ انسانوں میں صرف دو لوگوں کی تصویریں شوق سے لیتا ہوں۔

اگر آپ کسی سین کو لے لیں۔ اس کے بارے میں 100 لوگوں سے رائے لیں کہ وہ خوبصورت ہے یا نہیں۔ میرا خیال ہے کہ زیادہ‌تر لوگوں کی رائے ایک دوسرے سے ملتی ہی ہو گی۔ کچھ exceptions بھی ہوں گی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کافی حد تک ہمارا خوبصورتی کا معیار ایک ہی ہے۔ یعنی universal beauty۔

ویسے زیک میں نے سنا تھا کہ خوبصورتی دیکھنے والی آنکھ میں ہوتی ہے۔۔اس لیے ایک حبشی ماں کو گورے چٹے بچے کی بجائے اپنا کالا بچہ اچھا لگا تھا نا۔۔

یہ مثال بھی ہے اور واقعی ہم جنہیں چاہتے ہیں وہ ہمیں خوبصورت لگتے ہیں مگر "beauty is in the eyes of the beholder" کا اصل ٹیسٹ تو ایسی صورت ہی میں ہے جب کچھ random چیزیں یا لوگوں کو judge کیا جائے۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
ہائے۔۔۔شکر ہے کوئی میرے جیسا بھی ہے۔۔۔آج سے پہلے تک میں اسے اپنی آنکھوں کا قصور مانتی تھی۔۔۔لیکن نہیں یہ شاید کچھ اور ہی ہے۔۔۔ :lol:

یہ تو اچھی بات ہے۔ ویسے میری بیٹی کا بھی یہی حال ہے۔ سامنے پڑے کھلونوں کا پوچھ رہی ہوتی ہے کہ کہاں ہیں۔ دکھاؤ تو خوش ہوتی ہے۔

زیک آپ جیسے ہیں مجھے ویسے ہی سمجھ میں آئے ہیں نا۔۔۔چلیں جی آپ امریکہ والوں کے لیے نہ سہی پاکستان والوں کے لیے بل گیٹس ہی ہیں۔ :lol:

میرا رہن سہن کا سٹینڈرڈ اچھا ہی ہے اور میں کوئی غریب انسان بھی نہیں مگر پاکستان میں بھی شاید امراء میں میرا شمار نہیں ہو گا۔ معلوم نہیں آپ نے کس بات سے یہ اندازہ لگایا ہے۔

زیک آپ سہی کہہ رہے ہیں۔۔لیکن پتہ نہیں کیوں ہم ہر کام کے لیے حکومت کا منہ دیکھتے ہیں۔۔۔کاش پاکستانیوں میں زیادہ نہیں تو تھوڑا civic سینس آجائے ۔

لیکن آپ نے اُس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔۔۔۔۔؟؟؟؟

civic sense آ جائے تو واقعی بہت اچھا ہو۔ مگر یہ آپ لوگوں کا کام ہے کہ ہم تو ہزاروں میل دور بیٹھے ہیں اور یہاں پر civic sense سے بھرے ہوئے ہیں۔ :)

ماموں پورے 15 دنوں کے بعد واپس آگئے تھے۔

15 دن؟ 2،3 ہفتے تو ہم سیر سپاٹے کرنے ادھر ادھر جاتے رہتے ہیں۔

آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟

یہی کمپیوٹر پر وقت ضائع کرنے والی جیسے ابھی کر رہا ہوں۔

کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟

فال سیزن کا اپنا مزا ہے۔ فال کے پودوں کے رنگ ایک خوبصورتی سی پھیلاتے ہیں۔ موسم بھی گرمیوں کے بعد کافی سہانا ہوتا ہے۔ اور بہار والا حال نہیں کہ یہاں پولن اور الرجی سے برا حال ہو رہا ہو۔

گہرا سرخ۔

زیک کی فیورٹ خوشبو؟

کوئی خاص نہیں۔ بغیر غور کئے خریدتا ہوں اور استعمال کرتا ہوں۔ اگر نیچرل کی بات ہو تو پہاڑوں میں کیمپنگ کرتے ہوئے صبح صبح کی مہک کی کیا ہی بات ہے!

دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

ایک وقت تھا کہ مین کہتا رات کا آخری پہر کہ رات کو دیر تک جاگتا تھا مگر اب جلدی سونا پڑتا ہے۔ مگر پھر بھی رات دن سے بہتر لگتی ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
محبت اور خوبصورتی پر بات کرنا تو میں بھول ہی گیا تھا۔

جی۔۔اور میں نے کوڈ ورڈ ‘اُس‘ پر بات میں یاد کروایا بھی تھا۔

محبت کے موضوع پر لگتا ہے شدید اختلاف ہے۔ محبت کسی کی خامیوں کی پردہ‌پوشی کر کے نہیں بلکہ خامیوں کو recognize اور سمجھ کر کی جاتی ہے۔

شاید ہاں یا شاید نہیں۔۔۔اصل میں جب کسی سے محبت ہوجاتی ہے نا تو ہمیں صرف خوبیاں دیکھنا اور دیکھانا چاہ رہے ہوتے ہیں۔۔کوئی بھی انسان خامی سے مبٌرا نہیں ہے لیکن ہم جانتے ہوئے بھی خامیوں نظرانداز کرتے چلے جاتےہیں۔۔۔یہ صرف اس لیے کہ ہم اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں۔۔

بات یہ نہیں ہے کہ محبت کی صورت میں آپ جواباً محبت ہی expect کریں (جو ہر انسان کچھ حد تک کرتا ہی ہے) بلکہ یہ کہ آپ کو اس محبت سے کچھ ملے جو آپ کو خوشی اور اطمینان دے۔ جب یہ خوشی آپ کو نہ ملے تو یہ محبت آپ کے لئے دردِ سر بن جاتی ہے اور آپ کو خوب خوار کراتی ہے۔ پھر محبت محبت نہیں رہتی۔

یہاں آپ کی بات بالکل صحیح ہے۔۔۔۔واقعی میں انسان شعوری طور پر نہ سہی لیکن لاشعوری طور پر expect کرنے لگتا ہے۔۔۔۔لیکن ایک عام انسان کی محبت میں اور کسی خاص انسان کی محبت میں بڑا فرق یہی ہوتا ہے۔۔۔یہی چیز کسی انسان کوعام اور خاص بناتی ہے۔۔
میں اپنی ہی مثال دیتی ہوں۔۔۔میرے گھر میں اور سب دوستوں کو اس اردو فورم اور اس کے ساتھ میری affiliation کا پتہ ہے۔۔۔میں نے سب سے کہا ہے کہ yes, its my first sight love ۔۔۔یہاں کے لوگ۔۔۔یہاں کی ہر چیز مجھے بےپناہ اچھی لگی ہے۔۔۔لیکن مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اگر ایک،دن مجھے اچھا ریسپانس نہ ملا۔۔مجھے اگنور کیا گیا تو میں بلکل خاموش ہوجاؤں گی اور پھر واپس پلٹ کر نہیں دیکھوں گی۔۔۔یہ ہوتی ہے ایک عام انسان کی محبت ۔۔۔لیکن ابھی بھی بہت لوگ خاص ہیں۔۔۔اور مجھے ایسے خاص لوگوں کی تلاش رہتی ہے۔

یہ تو اچھی بات ہے۔ ویسے میری بیٹی کا بھی یہی حال ہے۔ سامنے پڑے کھلونوں کا پوچھ رہی ہوتی ہے کہ کہاں ہیں۔ دکھاؤ تو خوش ہوتی ہے۔

وہ تو ابھی بہت چھوٹی سی ہے نا۔۔۔آپ کچھ مت پوچھیں اس وجہ سے مجھےکتنی بار ڈانٹ پڑتی ہے :( ۔۔۔اگر ایک بھی دن ایسا نہ ہو توپھر ماما کو تشویش سی بھی ہونے لگتی ہے ۔۔اور وہ پھر بار بار پوچھتی بھی ہے ۔۔ارضا تم ٹھیک تو ہو نا۔۔۔ :lol: ۔۔
آج کی بات بتاتی ہوں۔۔ماما فریج میں ایک بڑےجار میں کیچپ رکھتی تھیں۔۔اور ایک چھوٹےجار میں چکن اسپیریڈ تھا۔۔کل chicken spread ختم ہوگیا۔۔ توماما نے وہ جار باہر نکال دیا۔۔لیکن اس کا ڈھکن اندر ہی رکھا رہ گیا۔۔ بھائیوں میں سے کسی نے کیچپ کا ڈھکن بھی ہٹا کر فریج ڈور میں رکھا ہوا تھا۔۔ اب میں نے جب فریج کھولی تو کیچپ جار کھلاپڑا تھا۔۔میں نے دیکھے بغیر چھوٹے والا کور اس پر رکھا۔۔اور وہ جار کے اندر۔۔۔مزے کی بات کہ مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا۔۔۔وہ تو جب ماما نے دیکھا اور پوچھا تو مجھے پتہ چلا کہ میں نے کیا کیا۔۔۔اب ان حالات میں ہر وقت ڈانٹ ہی تو پڑنی ہے :(

میرا رہن سہن کا سٹینڈرڈ اچھا ہی ہے اور میں کوئی غریب انسان بھی نہیں مگر پاکستان میں بھی شاید امراء میں میرا شمار نہیں ہو گا۔ معلوم نہیں آپ نے کس بات سے یہ اندازہ لگایا ہے۔

اصل میں ابھی تک میں بات سنجیدگی سے نہیں کررہی تھی۔۔۔لیکن لگتا ہے اب کچھ سیرئس ہوکر بات کرنا پڑے گی۔۔۔زیک اصل میں ایک تو آپ کا دنیا دیکھنے کا شوق۔۔جو کہ آپ کافی جگہ پر جا کر پورا کر بھی چکے ہیں ۔۔اس کی وجہ سے میں نے کہا تھا۔۔۔کیوں کہ یہ کافی مہنگا شوق ہے۔۔باقی رہی بات پاکستان کے امراء کی۔۔۔تو کبھی کبھی مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ دنیا پاکستان کو ایک غریب ملک سمجھتی ہے۔۔۔لیکن اب یہاں کے امراء تو ایک طرف رہے،عام لوگوں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔۔بس ایک بات ہے جو امیر ہیں وہ بہت زیادہ اور جو غریب ہیں وہ بھی بہت زیادہ ہیں۔

civic sense آ جائے تو واقعی بہت اچھا ہو۔ مگر یہ آپ لوگوں کا کام ہے کہ ہم تو ہزاروں میل دور بیٹھے ہیں اور یہاں پر civic sense سے بھرے ہوئے ہیں۔

ہا ہا ۔۔اسی بات کا تو رونا ہے۔۔۔اچھے ذہن رکھنے والے پاکستانیوں کو ہائی جیک کرلیا جاتا ہے :(

15 دن؟ 2،3 ہفتے تو ہم سیر سپاٹے کرنے ادھر ادھر جاتے رہتے ہیں۔

جی 15 یا 16 دن۔۔۔اصل میں آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ اتنے دن کے بعد واپسی ہوجائے گی۔۔۔لیکن اُن کو وہاں کافی وقت کے لیے رہنا تھا اس لیے جلدی ہمت ہار گئے اور واپس آگئے۔

یہی کمپیوٹر پر وقت ضائع کرنے والی جیسے ابھی کر رہا ہوں۔

آہ!!!!!!

گہرا سرخ۔

واؤ۔۔۔یہ رنگ جوشیلے لوگوں کی پسند ہے۔۔۔تھرلنگ۔۔۔لیکن زیک مجھے آپ اب اتنے جوشیلے لگتے ہیں۔۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ پہلے ایسے نہیں تھے ۔۔۔پتہ نہیں کیوں۔۔کیا واقعی میں ایسا ہے؟

کوئی خاص نہیں۔ بغیر غور کئے خریدتا ہوں اور استعمال کرتا ہوں۔ اگر نیچرل کی بات ہو تو پہاڑوں میں کیمپنگ کرتے ہوئے صبح صبح کی مہک کی کیا ہی بات ہے!

لیں جی۔۔۔ایک اور کامن چیز :D ۔۔ویسے اگر میری بھی یہی عادت نہ ہوتی نا تو میں نے پھر پوچھ رہے ہونا تھا کہ زیک یہ کیا بات ہوئی۔۔۔بھلا پرفیومز بھی بغیر پسند کے لیے جاسکتے ہیں۔ :lol:
 
امن ایمان

محفلین
اچھا جی اب ایک عدد Mid Break ۔۔ میں آج کل تھوڑا بزی ہوں۔۔اس لیے پورا وقت نہیں دے سکوں گی۔۔۔آتی جاتی ضرور رہوں گی۔۔۔اور اس دوران باقی ممبرز کے لیے گولڈن چانس ہے۔۔وہ سوال پوچھ سکتے ہیں۔۔۔اور زیک آپ کا بہت سارا شکریہ کہ آپ نے میرے لیے یہاں اس ٹاپک میں خاص طور سے اتنا وقت دیا۔۔۔مجھے یہ سب بہت اچھا لگا۔

ویسے جاتے جاتے۔۔۔ایک دو سوال پوچھ ہی لوں۔۔جن کا میں نے پہلے سے کہہ رکھا تھا۔۔

ہ زیک آپ جادو پر یقین رکھتے ہیں؟ ( ایک بات۔۔یہاں اسلام کا ذکر as a reference ضرور آئے گا)

ہ زیک جن، بھوت اور چڑیلوں کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

ہ کبھی زندگی میں unusual چیز دیکھنے کو ملی؟
 
Top