انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
پسندیدہ موضوعِ گفتگو؟ ( جس پر آپ بلاتکان بولتے چلے جائیں)

سیاست اور حالاتِ حاضرہ۔ ان پر خوب لمبی ڈسکشن ہو سکتی ہے۔ پبلک پالیسی بھی ظاہر ہے اسی کا حصہ ہے۔ ان باتوں میں شروع سے بہت شوق رہا ہے اور کچھ دوستوں کے ساتھ رات رات بھر گپ چلی ہے ان موضوعات پر۔ مذہب پر بھی بات کرنا پسند کرتا ہوں مگر عام طور سے کوئی نہ کوئی offend ہو جاتا ہے۔ اس لئے مزا نہیں آتا۔

محفل پر ایک افسوس یہی ہے کہ ان موضوعات پر میں زیادہ گفتگو نہیں کر سکتا۔

محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)

اردو ویب پراجیکٹس کہ یہی میری نظر میں اردوویب کا مقصد ہے اور ٹیکنیکل کام بھی پسند کرتا ہوں۔

خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟

ویسے تو کئی ہیں مگر یہ شاید اس لئے کہ کافی محنت لگی تھی یہ معلومات حاصل کرنے، محفل پر چیزیں ٹھیک کرنے اور پھر اسے لکھنے میں۔

پی‌ایچ‌پی، یونیکوڈ اور سٹرنگ: کن کن بلاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا
 

امن ایمان

محفلین
زیک میں ایک بار پھر۔۔۔۔

آپ نے فیملی ممبرز کا پوچھا ہے۔ پاکستان میں تو اس سے مراد کئی سو قریبی رشتے ہوتے ہیں۔ میں صرف فیملی کا لکھ رہا ہوں۔ اگر یہ آپ کی definition سے کم ہو تو بتا دیں۔ میرے والدین اور بھائی اسلام‌آباد میں ہوتے ہیں۔ بہن کراچی تھی مگر ابھی پچھلے ہفتے ہی اسلام‌آباد موو ہوئی ہے۔

جی definition کافی ہے۔۔مجھے اپنی بات کا جواب مل گیا اور یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ کے سبھی قریبی عزیز پاکستان میں ہیں۔۔۔اس سے مجھے ایک خیال آیا۔۔۔

ہ زیک آپ کو پاکستان سے محبت ہے؟

ہ مستقبل میں پاکستان میں سیٹل ہونے کے چانسز ہیں؟


مگر یادوں میں بھی آپ صرف گنے چنے لوگوں کی میں رہتے ہیں۔ مصیبت کے وقت کبھی اجنبی بھی کام آ جاتا ہے اور کبھی کوئی بھی نہیں۔ کئی دفعہ تو کسی کو یہ ہی علم نہیں ہو پاتا کہ آپ مصیبت میں ہیں۔ شاید رضوان کے محفل پر دستخط تھے“ “توقع رکھو گے تو مایوسی ہو گی۔“

زیک پتہ ہے آپ کے اس جواب سے مجھے کبھی کی پڑھی ایک نظم یاد آگئی۔۔۔

میں سمجھتا ہوں
میں گرد موسموں کے
سردلہجوں کی
بات نہیں کرتا
غنیم جاں کی
مجبوریاں سمجھتا ہوں
میں اپنائیت کی دلدل میں کھڑا
دوستوں کی
دشمنیاں سمجھتا ہوں
سمجھتا ہوں کہ حریم جاں کے اجالے
میری دسترس میں نہیں
میں دُوریوں کے گوشوں میں پڑا
مجبوریوں کے پر کاٹ رہا ہوں
تم سمجھتے ہو میں سمجھتا نہیں
کہ میں بھنور کاٹ رہاہوں۔

اب پتہ نہیں آپ کو یہ سمجھ آئے کہ نہیں لیکن مجھے پتہ نہیں کیوں یہ حسبِ حال لگ رہی ہے۔



a person promoting human welfare and social reform

ہممم اسی لیے تو پوچھ رہی تھی کہ آپ انسانیت پسند ہیں۔۔لیکن انسانوں سے خائف رہتے ہیں۔۔ہجوم میں خود کو اکیلا سمجھتے ہیں۔۔۔یہ تضاد کیوں؟


میری حسِ مزاح ذرا وکھری (مختلف) ٹائپ کی ہے اور کم کم ہی activate ہوتی ہے۔

سیم ہیئر ۔۔۔ :lol: ۔۔ویسے activation پراسیس کسی خاص ماحول میں ہوتا ہے؟یا خاص موڈ کے تابع ہوتا ہے؟ یا خاص لوگوں کی وجہ سے ہوتا ہے؟


پیزا معصوم سا کھانا نہیں ہے؟ باربیکیو چکن بھی پسند ہے۔ پاکستانی کھانا کھاتا رہتا ہوں مگر بناتا نہیں ہوں کہ پاکستانی کھانے بنانے میں بیکار کی محنت لگتی ہے اور عنبر انہیں بنانے کی زیادہ شوقین ہے اور ویسے بھی مجھے کھانے کے تجربے کرنے کا شوق ہے۔ اچھے پاکستانی کھانوں سے سجی یاد آئی۔


نہیں نہیں۔۔۔پیزا تو بہت معصوم ہے اور آپ کے پسندیدہ کھانوں میں میری بس اسی سے تو جان پہچان تھی۔۔۔باقی سب تو اجنبی تھے :lol: ۔۔۔

ہ زیک آپ کو کھانے میں سب سے اچھا کیا بنانا آتا ہے؟
ہ عنبر بھابھی کے ہاتھ کے بنے کھانے میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟
ہ اگر آپ سے کوئی کھانا اچھا نہ بنے تو بھابھی سے کتنی تواضع ہوتی ہے؟ :lol:
ہ اگر یہی کام عنبر بھابھی سے ہوجائے تو آپ جناب کیا کرتے ہیں؟


ان میٹھوں سے میرے مزاج پر کیا فرق پڑا ہے میں نہیں جانتا مگر جسم پر اثر صاف ظاہر ہے چربی کی صورت میں۔

جی اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں :lol:


چلیں آپ نے تو موسیقی پر بات ہی ختم کر دی۔

ارے نہیں نہیں۔۔۔آپ بات کریں نا


سیاست اور حالاتِ حاضرہ۔ ان پر خوب لمبی ڈسکشن ہو سکتی ہے۔ پبلک پالیسی بھی ظاہر ہے اسی کا حصہ ہے۔ ان باتوں میں شروع سے بہت شوق رہا ہے اور کچھ دوستوں کے ساتھ رات رات بھر گپ چلی ہے ان موضوعات پر۔ مذہب پر بھی بات کرنا پسند کرتا ہوں مگر عام طور سے کوئی نہ کوئی offend ہو جاتا ہے۔ اس لئے مزا نہیں آتا۔ محفل پر ایک افسوس یہی ہے کہ ان موضوعات پر میں زیادہ گفتگو نہیں کر سکتا۔

ہ زیک محفل پر بات کیوں نہیں کرسکتے۔۔؟

ہ اچھا۔۔۔زیک اگر کسی موضوع پر بحث چل رہی ہو اور آپ خود کو صحیح سمجھ رہے ہوں۔۔لیکن باقی لوگ متفق نہ ہوں ۔۔تب آپ کا ریکشن کیا ہوتا ہے؟


زیک ابھی آپ نے اپنی اچھی اور بُری عادات کے بارے میں بتانا ہے۔ میں اس کے بعد پھر مزید سوالات پوچھوں گی۔۔۔اجازت ہے نا۔۔؟؟ آپ زیادہ بور تو نہیں ہورہے؟
 

دوست

محفلین
زکریا میرے لیے پرائمری کے استاد ہیں جن سے میں ڈرتا بھی ہوں، ان کا احترام بھی کرتا ہوں اور ان پر کبھی کبھار غصہ بھی آتا ہے( جب یہ خالص ایک منتظم یعنی ایڈمن ہوتے ہیں۔ اور مجھے ذپ آتا ہے آپ کا فلاں پیغام حذف کردیا گیا ہے چونکہ ذاتیات پر مشتمل تھا۔۔۔وغیرہ وغیرہ)۔ ویسے یہ بات ٹھیک ہے کہ جناب بہت ہی کم کم بولتے ہیں بلکہ صرف ضرورت کے تحت اکثر بولتے ہیں دوسرے لفظوں میں ٹو دی پوائنٹ اور مجھے ایسے لوگوں سے ڈر لگتا ہے۔ خدا جانے دل میں کیا چھپائے بیٹھے ہیں ۔۔۔۔
بہرحال ان کا انٹرویو پڑھ کر بہت کچھ جاننے کا موقع مل رہا ہے۔ میں نے تو جو نوٹ کیا ہے وہ ان کی ہر دوسری تیسری لائن میں ربط دینے کی عادت ہے۔ یعنی جاؤ پڑھ لو جان چھڈو۔ جس پر بھی کلک کیا انگریزی ہی سامنے آئی اور میں انگریزی کا سدا کا ویری اسی وقت بند کردیا۔
فکشن پڑھتے ہیں بڑی خوشی ہوئی۔ بڑوں کا ہیری پوٹر پڑھتے ہیں یہ پڑھ کر اور خوشی ہوئی۔ ہیری پوٹر ایک بار میں بھی پڑھ چکا ہوں۔ کمپیوٹر پر بھی لغت کھلی ہوئی تھی اور ہاتھ میں بھی 5 دنوں میں چار صفحے پڑھ سکا تھا ( :D ) اس کے بعد ہمت نہیں پڑی۔
امید ہے کہ مزید جاننے کا موقع ملے گا اس انٹرویو سے۔
امن ایمان کا بہت شکریہ ان کی وجہ سے ہمیں اردو محفل کی بڑی بڑی ہستیوں کو جاننے کا موقع مل رہا ہے۔
keep it up.
 

جیہ

لائبریرین
بہت مزہ آرہا ہے زکریا صاحب کو جان کر۔ان کا میرے ذہن میں جو ایک خاص ایمیج سا بن گیا تھا، لگ رہا ہے اس انٹرویو کے اختتام تک وہ بھی چکناچور ہو چکا ہوگا۔
 
ہوا تو کچھ نہیں ہاں کافی عرصہ غیر حاضر ہونے کی وجہ سے میں سمجھا لوگ تو یہ سمجھے ہونگے کہ حضرت مرحوم و مغفور ہوچکے ہونگے لہذا دوسروں کے کہنے سے پہلے ہی خود کو کہ ڈالا تاکہ دوسرے کہیں تو برا نہ لگے ۔

اس سے پہلے کہ کوئی ہم کو کہے
آؤ ہم خود کو مار لیتے ہیں
 

ماوراء

محفلین
کسی کی بھلا کیا ہمت کہ کوئی ایسا سمجھے یا کچھ ایسا کہے۔
آپ بس ابھی اسی وقت اپنے نام کو ٹھیک کریں۔ :(
 

زیک

مسافر
امن آپ کے تازہ پیغام کا جواب بعد میں پہلے پرانے سوالات مکمل کر لوں۔

امن ایمان نے کہا:
خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

چیزوں کو rational انداز سے سوچنا۔

خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

کبھی کبھی اپنی shyness تنگ کرتی ہے۔ خاص طور پر جب گھنٹوں بیٹھا کسی پارٹی میں بور ہوتا رہوں۔ ورنہ اپنے آپ سے اور اپنی introvert nature سے مطمئن ہوں۔

آپ کے پسندیدہ اراکینِ محفل ( تعداد آپ کی چوائس پر)

لگتا ہے آپ لڑائی کروائیں گی۔ خیر آُ نے پوچھا ہے تو کچھ نام تو لینے پڑیں گے۔ یہ واضح کر دوں کہ میں پہلے بھی کئی بار یہ کہہ چکا ہوں کہ نیٹ کی دوستی حقیقت نہیں ہے۔ نیٹ پر ہم ایک دوسرے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ محفل پر تمام ارکان (بشمول منتظمین) کو میں صرف محفل کے حوالے سے ہی جانتا ہوں۔ نیٹ سے باہر کسی سے ملاقات نہیں ہوئی اور صرف نبیل، آصف اور بوچھی سے کچھ منٹ کی فون پر بات ہوئی ہے۔

اب دیکھیں کچھ random سے نام دے دوں پسندیدہ ارکان کے۔ کل پوچھیں گی تو نام بدل چکے ہوں گے۔

نبیل، آصف، بوچھی، ماوراء، رضوان۔

اب ناپسندیدہ بھی بتاؤں؟
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
زکریا میرے لیے پرائمری کے استاد ہیں جن سے میں ڈرتا بھی ہوں، ان کا احترام بھی کرتا ہوں اور ان پر کبھی کبھار غصہ بھی آتا ہے

دوست استادی مجھے نہیں آتی۔ :wink:

ویسے آپ کچھ باتیں پرائمری کے استاد (یا استانی) کے بارے میں بھول نہیں گئے؟ عموماً بچوں کو اپنے ٹیچر سے محبت (یا انتہائی لگاؤ کہہ لیں) بھی ہو جاتی ہے۔ شکر ہے آپ کو مجھ سے نہیں ہوئی۔ :lol:

دوسرے لفظوں میں ٹو دی پوائنٹ اور مجھے ایسے لوگوں سے ڈر لگتا ہے۔ خدا جانے دل میں کیا چھپائے بیٹھے ہیں ۔۔۔۔

اس سے اپنا ہی ایک مقولہ یاد آ گیا: Don't forgive and don't forget

جس پر بھی کلک کیا انگریزی ہی سامنے آئی اور میں انگریزی کا سدا کا ویری اسی وقت بند کردیا۔

سوری (اوہ پھر انگریزی!) دوست مگر انگریزی میری زندگی کا اب اردو سے بڑا حصہ ہے۔
 

زیک

مسافر
جیہ نے کہا:
بہت مزہ آرہا ہے زکریا صاحب کو جان کر۔ان کا میرے ذہن میں جو ایک خاص ایمیج سا بن گیا تھا، لگ رہا ہے اس انٹرویو کے اختتام تک وہ بھی چکناچور ہو چکا ہوگا۔

جیہ ایک تو یہ صاحب کہنا چھوڑ دیں۔ مجھے بہت عجیب لگتا ہے۔

ایسا کیا امیج تھا جسے یہ انٹرویو چکناچور کر رہا ہے؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
آپ نے فیملی ممبرز کا پوچھا ہے۔ پاکستان میں تو اس سے مراد کئی سو قریبی رشتے ہوتے ہیں۔ میں صرف فیملی کا لکھ رہا ہوں۔ اگر یہ آپ کی definition سے کم ہو تو بتا دیں۔ میرے والدین اور بھائی اسلام‌آباد میں ہوتے ہیں۔ بہن کراچی تھی مگر ابھی پچھلے ہفتے ہی اسلام‌آباد موو ہوئی ہے۔

جی definition کافی ہے۔۔مجھے اپنی بات کا جواب مل گیا اور یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ کے سبھی قریبی عزیز پاکستان میں ہیں۔۔۔

ویسے میں نے ابھی نوٹ کیا ہے کہ آپ نے maternal اور paternal فیملی کا پوچھا تھا جس سے لگتا ہے کہ آپ میری definition سے زیادہ پوچھ رہی تھیں۔

یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ میرے قریبی رشتہ‌داروں کے پاکستان ہونے میں اچھا لگنے کی کیا بات ہے۔ یہ تو محض ایک حقیقت ہے اور کچھ نہیں۔

زیک آپ کو پاکستان سے محبت ہے؟

لگتا ہے آپ مجھے محفل سے نکلوا کر رہیں گی :p اس طرح کے سوال ذرا loaded ہوتے ہیں۔ اس کے کئی جواب ہیں۔ ایک سیدھا سادا جواب تو یہ ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کی عمر کا 60 فیصد حصہ گزرا ہے تو اس ماضی کے حوالے سے تعلق اور محبت بالکل ہے۔

مگر عموماً یہ سوال patriotism اور nationalism کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے۔ وہاں میرا جواب نہیں میں ہے۔ ایک postnationalist کی حیثیت سے کسی بھی جگہ کو میں زمین کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں سمجھتا مگر جہاں رہتا ہوں اس کا خیال رکھتا ہوں۔

مستقبل میں پاکستان میں سیٹل ہونے کے چانسز ہیں؟

مشکل ہے۔ اب میں پاکستان میں اجنبی ہوں۔

a person promoting human welfare and social reform

ہممم اسی لیے تو پوچھ رہی تھی کہ آپ انسانیت پسند ہیں۔۔لیکن انسانوں سے خائف رہتے ہیں۔۔ہجوم میں خود کو اکیلا سمجھتے ہیں۔۔۔یہ تضاد کیوں؟

یہ تضاد نہیں ہے۔ انسانوں سے میں خائف نہیں ہوں۔ ہجوم پسند نہ کرنا میری نیچر ہے مگر انسانوں اور انسانیت کا بھلا چاہنا ہم سب کا فرض۔
 

ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
فیصل عظیم (مرحوم) نے کہا:
ماشاء اللہ زکریا بھائی کی شخصیت کے کئی چھپے ہوئے پہلو ظاہر ہوگئے ہیں اس انٹر ویو سے ۔ ۔ ۔ دیر سے آنے کی معذرت

فیصل ویلکم بیک! کیا رحم کی اپیل کے ساتھ آئے ہیں؟ :wink:
رحم کرنے والا تو صرف خدا ہے۔ انسانوں سے کیسی رحم کی توقع۔
 

زیک

مسافر
ماوراء نے کہا:
زکریا نے کہا:
فیصل عظیم (مرحوم) نے کہا:
ماشاء اللہ زکریا بھائی کی شخصیت کے کئی چھپے ہوئے پہلو ظاہر ہوگئے ہیں اس انٹر ویو سے ۔ ۔ ۔ دیر سے آنے کی معذرت

فیصل ویلکم بیک! کیا رحم کی اپیل کے ساتھ آئے ہیں؟ :wink:
رحم کرنے والا تو صرف خدا ہے۔ انسانوں سے کیسی رحم کی توقع۔

wet blanket
 

امن ایمان

محفلین
امن آپ کے تازہ پیغام کا جواب بعد میں پہلے پرانے سوالات مکمل کر لوں۔

جی ٹھیک ہے۔۔۔آپ کے پاس جب جب وقت ہو آپ آرام سے جواب دے سکتے ہیں۔

چیزوں کو rational انداز سے سوچنا۔

سوری زیک مجھے ہر بات پر کوئی نہ کوئی سوال یاد آجاتا ہے۔۔میرا مقصد ہرگز آپ کو زچ کرنا نہیں ہے۔۔امید ہے آپ میرا پرابلم سمجھ جائیں گے۔۔ اچھا زیک rational ہونا ۔۔always using reason کیا تھکا دینے والی عادت نہیں ہے؟ آپ اس عادت کی وجہ سے خود کو کسی معاملے میں مطمئن کس طرح کرتے ہیں۔۔؟میرے خیال سے rationalist ہونا بہت بڑی مصیبت ہے۔۔۔کیوں آپ کیا کہتے ہیں؟


کبھی کبھی اپنی shyness تنگ کرتی ہے۔ خاص طور پر جب گھنٹوں بیٹھا کسی پارٹی میں بور ہوتا رہوں۔ ورنہ اپنے آپ سے اور اپنی introvert nature سے مطمئن ہوں۔

زیک آپ واقع میں اندر سے بہت معصوم انسان ہیں۔ یہ میری پہلی رائے :)


لگتا ہے آپ لڑائی کروائیں گی۔ خیر آُ نے پوچھا ہے تو کچھ نام تو لینے پڑیں گے۔ یہ واضح کر دوں کہ میں پہلے بھی کئی بار یہ کہہ چکا ہوں کہ نیٹ کی دوستی حقیقت نہیں ہے۔ نیٹ پر ہم ایک دوسرے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ محفل پر تمام ارکان (بشمول منتظمین) کو میں صرف محفل کے حوالے سے ہی جانتا ہوں۔ نیٹ سے باہر کسی سے ملاقات نہیں ہوئی اور صرف نبیل، آصف اور بوچھی سے کچھ منٹ کی فون پر بات ہوئی ہے۔
اب دیکھیں کچھ random سے نام دے دوں پسندیدہ ارکان کے۔ کل پوچھیں گی تو نام بدل چکے ہوں گے۔
نبیل، آصف، بوچھی، ماوراء، رضوان۔


:lol: میں نے ایویں تو اپنا نِک امن نہیں رکھا ۔۔فکر نہ کریں۔۔۔ممبرز بہت سمجھدار ہیں۔


اب ناپسندیدہ بھی بتاؤں؟

نہ،نہ یہ رسکی کام ہے۔۔امنِ عامہ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ :lol:


یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ میرے قریبی رشتہ‌داروں کے پاکستان ہونے میں اچھا لگنے کی کیا بات ہے۔ یہ تو محض ایک حقیقت ہے اور کچھ نہیں۔


زیک اچھا لگنے کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو مجھے پاکستان اچھا لگتا ہے ۔۔۔دوسرے وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔


لگتا ہے آپ مجھے محفل سے نکلوا کر رہیں گی اس طرح کے سوال ذرا loaded ہوتے ہیں۔ اس کے کئی جواب ہیں۔ ایک سیدھا سادا جواب تو یہ ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کی عمر کا 60 فیصد حصہ گزرا ہے تو اس ماضی کے حوالے سے تعلق اور محبت بالکل ہے۔
مگر عموماً یہ سوال patriotism اور nationalism کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے۔ وہاں میرا جواب نہیں میں ہے۔ ایک postnationalist کی حیثیت سے کسی بھی جگہ کو میں زمین کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں سمجھتا مگر جہاں رہتا ہوں اس کا خیال رکھتا ہوں۔

مشکل ہے۔ اب میں پاکستان میں اجنبی ہوں۔


زیک اصل میں آپ کا قصور نہیں ہے آپ cold-blooded لوگوں میں رہتے ہیں۔۔۔اور ان کے ساتھ رہتے رہتے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ آپ خود بھی ان کے جیسے بن چکے ہوتے ہیں۔۔۔لیکن آپ میری بات یاد رکھیے گا۔۔۔چاہے 20 سال یا 30 سال یا اس سے زیادہ عرصہ آپ وہاں گزار لیں۔۔۔واپس آپ یہاں ہی آئیں گے۔۔اس مٹی میں جو کشش ہے وہ کہیں اور نہیں۔۔۔آپ واپس ضرور آئیں گے۔

اب میں بالکل بھی نہیں بولوں گی۔۔پہلے آپ سارے سوالات کے جواب دیں لیں۔۔میں درمیان میں بول کے آپ کے لیے کام بڑھا دیتی ہوں۔
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
زیک آپ کو کھانے میں سب سے اچھا کیا بنانا آتا ہے؟

میں نے سوچا یہ سوال عنبر سے کیا جائے۔ اس کے مطابق چکن اور ساسیج اور لیمن ٹارٹ۔

عنبر بھابھی کے ہاتھ کے بنے کھانے میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟

چکن روسٹ بہت زبردست ہوتا ہے۔

اگر آپ سے کوئی کھانا اچھا نہ بنے تو بھابھی سے کتنی تواضع ہوتی ہے؟ :lol:

وہ ایک دفعہ کھا کر بچا ہوا کھانا پھینک دیتی ہے۔ :)

اگر یہی کام عنبر بھابھی سے ہوجائے تو آپ جناب کیا کرتے ہیں؟

بہت خاموشی سے کھانا کھاتا ہوں۔ عنبر پھر پوچھتی ہے کہ کیا اچھا نہیں بنا، تعریف نہیں کر رہے۔

زیک محفل پر [سیاست اور مذہب وغیرہ پر] بات کیوں نہیں کرسکتے۔۔؟

چند ایک بحثوں کا انجام آپ دیکھ سکتی ہیں۔ ایڈمن ہونے کا ایک نقصان یہ ہے کہ میں یہاں اس طرح کھل کر متنازع موضوعات پر بحث نہیں کر سکتا۔

اچھا۔۔۔زیک اگر کسی موضوع پر بحث چل رہی ہو اور آپ خود کو صحیح سمجھ رہے ہوں۔۔لیکن باقی لوگ متفق نہ ہوں ۔۔تب آپ کا ریکشن کیا ہوتا ہے؟

عام طور سے دوسرے پر منحصر ہے۔ کبھی agree to disagree کر کے بحث ختم ہو جاتی ہے۔ کبھی اگلا کچھ زیادہ ہی خوابوں کی دنیا میں ہوتا ہے کہ اسے حقائق کا کوئی پاس نہیں ہوتا۔ ایسے مواقع پر کبھی میں طنزیہ انداز اختیار کر لیتا ہوں اور کبھی اگلا مجھے برا بھلا کہنے لگتا ہے۔

میں اس کے بعد پھر مزید سوالات پوچھوں گی۔۔۔اجازت ہے نا۔۔؟؟ آپ زیادہ بور تو نہیں ہورہے؟

مزید سوال پوچھنے کی بالکل اجازت ہے اور میں تو اس انٹرویو کو انجوائے کر رہا ہوں۔
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
اچھا زیک rational ہونا ۔۔always using reason کیا تھکا دینے والی عادت نہیں ہے؟ آپ اس عادت کی وجہ سے خود کو کسی معاملے میں مطمئن کس طرح کرتے ہیں۔۔؟میرے خیال سے rationalist ہونا بہت بڑی مصیبت ہے۔۔۔کیوں آپ کیا کہتے ہیں؟

مجھے تو لگتا ہے rational ہونا کچھ مشکل نہیں اگر آپ لاجِک سے convinced ہوں۔ مگر یہ اپنی اپنی طبیعت پر بھی منحصر ہے۔ کچھ لوگ جذبات پر کافی انحصار کرتے ہیں اور کچھ تو بالکل vulcan ہوتے ہیں اس معاملے میں۔

زیک آپ واقع میں اندر سے بہت معصوم انسان ہیں۔ یہ میری پہلی رائے :)

No comment :)

ٔ
زیک اصل میں آپ کا قصور نہیں ہے آپ cold-blooded لوگوں میں رہتے ہیں۔۔۔اور ان کے ساتھ رہتے رہتے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ آپ خود بھی ان کے جیسے بن چکے ہوتے ہیں۔

یہاں یہ assume کرتے ہوئے کہ آپ امریکیوں کو cold-blooded کہہ رہی ہیں (اگر میں غلط ہوں تو درست کر دیں) یہ کہنا چاہوں کہ آپ بالکل غلط ہیں۔ اگر حب الوطنی کے اعتبار ہی سے دیکھا جائے تو امریکی کسی سے کم نہیں۔ میں ان کو بھی اسی طرح حیرت سے دیکھتا ہوں جیسے پاکستانیوں کو۔ ملاحظہ ہو میرے بلاگ پر ایک تحریر۔

چاہے 20 سال یا 30 سال یا اس سے زیادہ عرصہ آپ وہاں گزار لیں۔۔۔واپس آپ یہاں ہی آئیں گے۔۔اس مٹی میں جو کشش ہے وہ کہیں اور نہیں۔۔۔آپ واپس ضرور آئیں گے۔

مستقبل کا حال کوئی نہیں جانتا اور 20 سال تو بہت دور کی بات ہے۔ مگر اتنے عرصے بعد میں نے بہت کم لوگ واپس جاتے دیکھے ہیں۔ میرے 3 ماموں انگلستان میں ہوتے ہیں۔ بہت عرصے وہ پلان بناتے رہے پاکستان واپس جانے کا۔ گھر بھی خریدا، فیملی کچھ ماہ پاکستان بھی رہی بھی مگر کچھ نہ بنا۔ پھر واپس انگلستان۔ اب میرے کزن بڑے ہو چکے ہیں اور ظاہر ہے وہاں پیدا اور پلنے بڑھنے والے پاکستانی سے زیادہ برٹش ہوں گے۔

اب میں بالکل بھی نہیں بولوں گی۔۔پہلے آپ سارے سوالات کے جواب دیں لیں۔۔میں درمیان میں بول کے آپ کے لیے کام بڑھا دیتی ہوں۔

چلیں سارے سوالات تو پورے ہوئے اور آپ بیچ میں بالکل بولا کریں کہ اس طرح گفتگو جاری رہتی ہے۔
 
Top