1) اپنی دس پسندیدہ کتب کی فہرست مرتب کریں۔
2) ٹیلی ویژن سیریز یا موویز جو آپ کو پسند ہوں وہ بتائیے۔
3) آپ زندگی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور اس میں خوشی اور غم کا آپس میں کیا کنکشن ہے؟
4) کیا آپ حساس ہیں؟ جب بہت زیادہ مخالفت کا سامنا ہوتا ہے تو آپ کا کوپنگ میکانزم کیا ہے؟
5) کبھی سنجیدگی سے خود پہ کوئی کتاب لکھنے یا کسی اور موضوع پر کتاب یا ڈاکومنٹری وغیرہ کا سوچا؟
6) پاکستان سے متعلق کچھ اچھی یادیں بھی ہیں؟ خاص طور پہ بیگم سے ملاقات کیسے ہوئی اور اب ان سے کتنی اچھی دوستی ہے؟ دوستی ازدواجی زندگی میں کتنی ضروری ہے؟
7) فیصلے کس طرح لیتے ہیں؟ دل و دماغ کا کسی اہم فیصلے یا روز مرہ کے فیصلوں میں کیا تناسب ہے؟

اپنی گوگل سکالر پروفائل یا کوئی اور ریسرچ گیٹ، لنکڈ ان وغیرہ میں سے کچھ شئیر کرنا چاہیں گے؟
9) بچوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے یا بوڑھوں کے ساتھ؟ یا اپنے ہم عمروں کے ساتھ ہی انجوائے کرتے ہیں؟
10) والد اور والدہ سے آپ نے کون کون سی عادات پائی ہیں؟ اب والدہ کی صحت کیسی ہے؟ تفصیل اور باقاعدگی سے ان کے ساتھ گفتگو کر پاتے ہیں؟
11) آپ کس زبان میں سوچتے ہیں؟ اور ایسا کب سے شروع ہوا؟
12) کبھی ٹائم ٹریول کا سوچا؟ اگر کر پائے تو پیچھے جا کر کیا بدلیں گے یا آگے کس طرح کے زمانے میں جانا چاہیں گے؟