انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

یاز

محفلین
شدید آنسو ٹپک رہے ہیں اس وقت کافی مگ میں۔ افسوسناک! اگر میں ایڈمن ہوتا اس بلاسفیمی پر فوری معطل کر دیتا اور خود سیپوکو کر لیتا
سی این این پہ چیک کریں، پیٹر جیکسن کے نیلا تھوتھا پھانک لینے کی خبر کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔
 

زیک

مسافر
کیا ایک جگہ دوبارہ جانے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں یا ری وزٹ پسند ہے؟ نیز کوئی ایک جگہ ری وزٹ کرنی ہوئی تو کس کو ترجیح دیں گے؟
کوشش ہوتی ہے کہ نئی جگہیں دیکھی جائیں۔ اگر دوبارہ اسی شہر جانے کا موقع ہو تو کچھ مختلف پلان بناتا ہوں۔ کبھی کبھی دس بیس سال بعد وہی چیزیں دوبارہ دیکھنے میں بھی نئی لگتی ہیں۔ اکثر ملک البتہ کئی ٹرپ مانگتے ہیں کہ ایک سفر میں آپ تمام دلچسپ علاقے نہیں دیکھ سکتے۔

اینڈیز کے پہاڑ یقیناً دوبارہ دیکھنا چاہوں گا لیکن شاید مختلف ٹریلز پر۔

پیرس اور لوآر ویلی کا دوبارہ کا پلان ہے۔ itinerary مختلف ہے پچھلی بار سے۔

نیویارک بہت بار گیا ہوں اور ہر بار فرق حصوں کی گرد چھانتا ہوں

آلپس دو تین بار جا چکا۔ اب سوچ رہا ہوں کہ کوئی لمبے ہائیک کا وہاں کا پروگرام بناؤں اگلے چند سال میں۔
 
کچھ مزید سوالات:
1) آپ کی آٹو بائیوگرافی کا عنوان کیا ہوگا؟
2) پہلا سیاحتی دورہ کب کیا؟ پہلا انڈیپینڈینٹ ٹریول یاد ہے کہ کہاں گئے تھے اور کیسا تھا؟
3) کچھ اپنے بچپن کے بارے میں بتائیں کون سے کھیل کھیلتے تھے اور کن بچوں سے دوستی تھی؟
4) بیٹی سے ریلیشن شپ فرینڈلی رکھنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟ پیرنٹنگ اور فیملی لیڈرشپ میں جہاں سختی کی ضرورت ہو وہاں کیسا مزاج رکھ پاتے ہیں؟
5) اب تک انجینئرنگ کے علاوہ کچھ اور کام بھی کیا؟ جیسے پڑھانا، یا کوئی اور جابز جو بعد میں کیرئیر کا حصہ نہیں بنیں؟
6) اگر آپ سے آنے والی نسلوں نے کچھ سیکھنا ہو تو آپ کتنے اوپن ہیں؟اور کیسے وقت مینیج کریں گے؟
7) محفل پہ سب سے اچھی یادیں کن لوگوں کے ساتھ ہیں؟
8) امی ابو کے ساتھ بھی ایسا ہی فرینڈلی رشتہ تھا جیسا بیٹی کے ساتھ یا تب ایک گیپ زیادہ ہوتا تھا؟ ابھی کیسا ہے اور کس کے ساتھ زیادہ کلوزنیس محسوس کرتے ہیں؟
9) بہن بھائیوں میں سے بھی کسی کو سیاحت کا شوق ہے؟ یا وہ کسی اور میدان میں آپ سے آگے ہیں؟
10) پی ایچ ڈی کیوں کرنی چاہیے اور کیوں نہیں؟
11) کوئی پروکریسٹینیشن سے متعلق واقعہ سنائیں اور یہ بھی بتائیں کہ کیا یہ ناگزیر ہے یا کوئی طریقہ ہے اسے قابو کر کے رکھنے کا؟
12) بیٹی کے بچپن کی کوئی شرارت بتائیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مزید سیر کی وِش لسٹ میں ٹاپ اینٹریز کون کون سی ہیں؟
وش لسٹ میں وہ جگہیں شامل نہیں کرتے جو مستقبل قریب میں بکڈ ہیں۔ لہذا ٹاپ آف دا لسٹ یہ علاقے ہیں:

پیٹاگونیا: دو دفعہ مکمل بکنگ کی۔ 2020 میں کووڈ کی وجہ سے وہاں انٹرنیشنل ٹریول بند تھا۔ 2021 میں بکنگ کرتے ہی کینسر تشخیص ہو گیا۔ اب تھرڈ ٹائم از دا چارم کے اصول کے تحت ٹاپ پر ہے۔

جاپان: یہ بھی کئی سال سے ارادہ ہے۔ عرفان سعید نے پلان بھی بنا کر دیا تھا۔ لیکن وہ دو کاف!!

مصر: یہ کافی شرمندگی کی بات ہے کہ اپنے اباؤاجداد کے ملک جہاں میری امی نے اپنا بچپن گزارا وہاں ابھی تک نہیں گیا۔

اینٹارکٹکا: جب آپ چھ برِ اعظم دیکھ چکے ہوں تو پھر یہی رہ جاتا ہے۔ باقیوں سے انتہائی مختلف۔ لیکن ڈریک پیسیج سے ڈر لگتا ہے اس لئے فہرست میں باقیوں سے نیچے ہے۔
 

زیک

مسافر
آپ سفر سے پہلے کافی پلان کرنے کے قائل ہیں۔ اس ضمن میں دورانِ سفر کتنے فلیکس ایبل رہتے ہیں یا زیادہ کوشش اصل پلان کو ضرور پورا کرنے کی ہی ہوتی ہے۔
ہوٹل وغیرہ بدلنا اکثر مشکل ہوتا ہے اس لئے ایسا کم ہی ہوا اگرچہ کبھی ضرورت پڑنے پر کیا بھی ہے۔ کیمپنگ ٹرپ کر گئے ہوں تو موسم کی وجہ سے اسے کم یا زیادہ اکثر کیا ہے۔

روزانہ کا پلان صرف suggestion کے طور پر لیتا ہوں۔ چیک لسٹ کبھی نہیں سمجھتا۔ اکثر میوزیم میں پورا دن لگ جاتا ہے اور باقی سب کچھ اگلے دن پر ڈال دیا جاتا ہے۔

شہروں میں چلنے پھرنے پر کافی زور ہوتا ہے۔ بلاوجہ گلیوں اور سڑکوں پر میلوں چلتے ہیں کہ شہر کی رونق کا اسی سے زیادہ پتا چلتا ہے۔ یہاں گوگل میپس کا خوب فائدہ رہتا ہے کہ انسان گم نہیں ہوتا۔ 2009 کی بات ہے کہ روم اور وینس میں گارمن کا جی پی ایس لے کر پھرتے رہے اور وینس کی نہروں کے باوجود مسئلہ نہیں ہوا بلکہ اور سیاحوں کو بھی راستہ بتایا۔

ہائیک اگر پوائنٹ ٹو پوائنٹ ہو یا لوپ تو پورا کرنا ہی پڑتا ہے لیکن آؤٹ اینڈ بیک میں ہمیشہ یہ آپشن رکھی کہ جب دل آئے واپس مڑ جائیں۔
 
بلاگ پی ایچ ڈی کے دوران بنایا گیا تھا لہذا اس کا یہ ٹائٹل بالکل فٹ بیٹھتا تھا۔ 😁
یعنی کوچۃ آلکساں یونہی بدنام ہے۔ ابھی ہم نے اپنی تلواریں میان سے نکالی کب ہیں! (پروکریسٹینیشن کی اردو مجھے نہیں آتی لیکن یہ نازل مجھ پہ اردو میں ہی ہوتی ہے)
 

یاز

محفلین
زیک صاحب سے کچھ مزید سوالات:
1) ابھی تک جتنی جگہوں کی سیر کی، ان میں ٹاپ 3 کن کو قرار دیں گے؟
2) کیا ایک جگہ دوبارہ جانے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں یا ری وزٹ پسند ہے؟ نیز کوئی ایک جگہ ری وزٹ کرنی ہوئی تو کس کو ترجیح دیں گے؟
3) مزید سیر کی وِش لسٹ میں ٹاپ اینٹریز کون کون سی ہیں؟
4) آپ سفر سے پہلے کافی پلان کرنے کے قائل ہیں۔ اس ضمن میں دورانِ سفر کتنے فلیکس ایبل رہتے ہیں یا زیادہ کوشش اصل پلان کو ضرور پورا کرنے کی ہی ہوتی ہے۔
5) ابھی تک کی سیروں اور سفر کے دوران کا سب سے دلچسپ اور یادگار واقعہ؟
سوال نمبر 5 کا جواب رہتا ہے زیک صاحب ۔
اس کو بھی ملحوظ رکھئے گا۔
 

یاز

محفلین
ابھی کچھ اور سوالات امریکہ کی بابت

1) جن جن صدور کا دور آپ نے دیکھا ہے، آپ کی نظر میں ان میں سب سے بہتر دور کس POTUS صاحب کا تھا؟
2) موجودہ صدر یعنی ٹرمپ کے اندازِ سیاست اور خیالات وغیرہ پہ آپ کی رائے۔
3) جتنی سٹیٹس دیکھ چکے، ان میں ٹاپ 3 کن کو قرار دیں گے، اور وجہ؟
4) جارجیا کے علاوہ کہیں اور رہنا پڑ جائے تو کیا ترجیح ہو گی؟
5)
ایسٹ کوسٹ یا ویسٹ کوسٹ
اورلینڈو یا لاس ویگس
منی سوٹا یا فلوریڈا
شکاگو یا ایل اے
یوٹاہ یا کولوریڈو
سین فرانسسکو یا پنسلوینیا
الاسکا یا ہوائی
ٹیکسس یا الینائے
 

زیک

مسافر
ابھی تک کی سیروں اور سفر کے دوران کا سب سے دلچسپ اور یادگار واقعہ؟

سوال نمبر 5 کا جواب رہتا ہے زیک صاحب ۔
اس کو بھی ملحوظ رکھئے گا۔
ایک تو آپ نے سپرلیٹو لگا کر سوال مشکل کر دیا۔ دوسرے غور کر رہا ہوں کہ کسی فیلو ٹریولر کو بس کے سامنے دھکیلا جائے یا کوئی معصوم سا قصہ سنایا جائے
 
Top