انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
بہن بھائیوں میں سے بھی کسی کو سیاحت کا شوق ہے؟ یا وہ کسی اور میدان میں آپ سے آگے ہیں؟
بہن کو کچھ حد تک ہے۔ وہ دونوں پاکستانیت میں مجھ سے آگے ہیں 😄

ہم بہن بھائی کافی مختلف ہیں اور اپنے اپنے لحاظ سے زبردست۔
 
زیک

مسافر
پی ایچ ڈی کیوں کرنی چاہیے اور کیوں نہیں؟
اگر آپ یونیورسٹی لیول پر پڑھانے کے شوقین ہیں تو پی ایچ ڈی لازم ہے۔ اسی طرح اگر آپ کسی فیلڈ میں انتہائی ڈیپتھ میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بھی پی ایچ ڈی کی ضرورت ہو گی۔

اس کے علاوہ پی ایچ ڈی کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ کافی وقت لیتی ہے۔ آپ پی ایچ ڈی کی وجہ سے پیسوں کے معاملے میں نقصان ہی میں رہیں گے۔ جاب بھی اکثر پی ایچ ڈی کے بغیر آسان ہے۔ بلکہ پروفیسر کی جاب جس کے لیے پی ایچ ڈی اور اکثر پوسٹ ڈاک لازم ہے اس میں اتنا کمپیٹیشن ہے کہ خدا کی پناہ۔

پی ایچ ڈی آپ کے لئے ہے۔ آپ کو یہ ضرور سوچنا چاہیئے کہ آپ کا گول کیا ہے اور پی ایچ ڈی اس میں کیسے فٹ ہو گی
 
زیک

مسافر
1) جن جن صدور کا دور آپ نے دیکھا ہے، آپ کی نظر میں ان میں سب سے بہتر دور کس POTUS صاحب کا تھا؟
کلنٹن کا۔ اگرچہ اوباما کے دور میں ہیلتھ کیئر کا قانون یعنی اوباماکیئر انتہائی اہم ہے اور اس نے مجھ سمیت کافی لوگوں کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے
 
یاز

محفلین
کلنٹن کا۔ اگرچہ اوباما کے دور میں ہیلتھ کیئر کا قانون یعنی اوباماکیئر انتہائی اہم ہے اور اس نے مجھ سمیت کافی لوگوں کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے
خوب جناب۔ چند سال قبل کے سفر میں امریکہ میں جتنے پاکستانیوں سے ملے، سب نے ہیلتھ کیئر یا میڈیکل انشورنس کو اہم ترین مسئلہ بتایا۔
مختصراً اوباما کیئر کی بابت کچھ بتا سکیں گے کہ اس سے پہلے کیا نظام تھا، اور اوباما کیئر نے کیا بہتری لائی۔
 
زیک

مسافر
) جتنی سٹیٹس دیکھ چکے، ان میں ٹاپ 3 کن کو قرار دیں گے، اور وجہ؟
کیلیفورنیا کہ یہ ریاست نہیں پورا ملک ہے۔ جنگل، پہاڑ، صحرا، سمندر، شہر، کھیت ہر چیز وافر ہے۔
ماساچوسیٹس کہ بوسٹن زبردست شہر ہے۔ ریاست سرسبز ہے۔ موسم خوبصورت ہے یعنی اچھی برف پڑتی ہے۔تعلیم، فیسیلیٹیز، سیاست ہر لحاظ سے زبردست۔ Hills ریاست ہی میں ہیں اور پہاڑوں کے لئے ذرا سا شمال میں چلے جائیں
الاسکا کہ گلیشیر، پہاڑ، فیورڈ اور قدرتی خوبصورتی ایسی ہے کہ کم کم ہی دکھتی ہے۔
 
زیک

مسافر
یوزمائٹ یا ییلوسٹون؟
ییلوسٹون
اٹلی
دیوسائی یا خنجراب؟
دیوسائی
نانگا پربت یا راکاپوشی؟
ننگاپربت
آسٹریلیا یابرازیل؟
برازیل لیکن فی الحال دونوں ممالک جانا نہیں ہوا
نیاگرا یا پائیکس پیک؟
پائیکس پیک
 
زیک

مسافر
ایک اور سوال: اردو محفل کی ٹیم میں کئی لوگ شامل رہے ہیں، بانیان بھی چند ایک ہیں۔ لیکن کوئی پاکستانیوں سے ایسے مسلسل جڑ کر نہیں رہا جیسے آپ۔ (ذاتی مشاہدہ) کیا یہ FOMO ہے یا یہ کیا ہے جو اتنے سال کے مد و جزر میں بھی آپ کو محفل سے جوڑ ے رکھتا ہے ؟
ایک تو بانی ہوتے جو ناطہ ہے وہ میرے لئے اہم ہے۔ دوسرے محفل کی ٹیم میں شاید میری طرح کوئی آن لائن نہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی کہوں گا کہ میں پاکستان کو بالکل مس نہیں کرتا آجکل میں صرف والدین ے ملنے جاتا ہوں اور ایک ہفتے سے کم میں واپس آ جاتا ہوں۔ محفل اور والدین کے علاوہ میں اردو بالکل نہیں بولتا کہ پاکستانی دوست خال خال ہی ہیں۔ اٹلانٹا کے علاقے میں تو کوئی بھی پاکستانی واقف کار نہیں ہے۔ میں یہاں کوئی پاکستانی ایونٹ اٹینڈ نہیں کرتا۔ شاید محفل ہی میرا پاکستانی اردو آؤٹ لیٹ ہے۔
 
زیک

مسافر
1) بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے کے ناطے اپنے بیھیوئیر اور مراعات میں کیا فرق آیا/رہا؟
لاڈلا ہونے کا۔ اگر آپ بچپن کی تصویر دیکھیں تو جتنی میری ہیں اس کا عشر عشیر بھی باقیوں کی ملا کر نہیں ہیں۔ ساتھ ساتھ یہ بھی کہ مجھے ذمہ دار سمجھا جاتا تھا اور اسی طرح ایکٹ کرتا تھا۔

حال ہی میں امی بیمار تھیں تو انہیں کئی بار قریبی لوگوں کو پہنچاننے میں مسئلہ ہوا۔ ایسا ساری فیملی کے ساتھ ہوا۔ سوائے میرے۔ انہوں نے ہر بار میری شکل اور میری آواز پہچانی۔ شکر ہے ان کی طبیعت بہتر ہے۔
 
ہائے! یہ تو ساری میری کہانی ہے۔
 
زیک

مسافر
) دور جدید میں بلاگنگ جدید تقاضوں کو پورا کرتی ہے یا ابھی بھی اگر لکھنا ہی ہے تو کتب لکھنے اور چھپوانے کو زیادہ ترجیح حاصل ہونی چاہیے؟
عوامی بلاگنگ کی پیک گزر چکی۔ آجکل سپانسرڈ بلاگنگ کا دور دورہ ہے۔ویسے شارٹ فارم اور working through ideas کے لئے بلاگنگ اچھی ہے لیکن اگر فیڈبیک ملے۔ ایک زمانہ تھا کہ میرے جیسے رینڈم بلاگر کو بھی روانہ ہزار لوگ پڑھتے تھے۔ اس طرح کافی گفتگو ہو جاتی تھی۔ اب اکثر ایسے معاملات نہیں ہیں۔

لیگیسی میڈیا میں آرٹیکل اور کتاب لکھنا میرے خیال میں بلاگنگ سے اہم ہے لیکن جب خیال پختہ ہو۔
 
زیک

مسافر
3) کچھ John کے بارے میں بھی بتائیں۔ بہترین دوستوں میں سے ہے یا بس لکھتا اچھا ہے؟ کیا اصل زندگی میں بھی اتنا ہی کومک کریکٹر ہے؟
ایک عرصہ کافی کلوز دوستی رہی یونیورسٹی کے بعد بھی لیکن آہستہ آہستہ دور ہونے کی وجہ سے کم ہو گئی۔ اصل زندگی میں کافی سیریس انسان ہے لیکن اچھی کامک ٹائمنگ کے ساتھ
 
زیک

مسافر
آپ سے اگلا سوال: چراغ تلے اندھیرا ہوتا ہے یا گلاں ای بنیاں؟
(اب یہ والا کلپ ہے جو کاٹ کے ہم نے وائرل کرنا ہے!!!)

فیملی سے کبھی نظریات میچ نہ کرتے ہوں تو آپ اس سچوئیشن کو کیسے ڈیل کرتے ہیں؟
کسی سے نظریات مکمل میچ ہونا تو انہونی سی بات ہے۔ سوال یہ ہے کہ آپ اور دوسرا اختلاف کے باوجود respect دے سکتے ہو یا نہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو فوراً تہ تیغ کرنے کے موڈ میں آ جاتے ہیں جیسے خدا نے انہیں judge, jury, and executioner بنایا ہو۔ ایسے لوگوں سے لاتعلقی بہتر ہے۔

دیگر لوگوں کو یہ معلوم ضرور ہونا چاہیئے کہ آپ کے نظریات کیا ہیں اور کیوں ہیں۔ اپنے خیالات کو پردے میں رکھنا تاکہ تعلقات اچھے رہیں یہ میرے نزدیک دانشمندی نہیں۔ ہاں ہر وقت بحث یقیناً counterproductive ہے۔

اور جی ہاں میرے والد اور میرے نظریات کافی فرق ہیں لیکن اس سے ہمارے رشتے میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور ہم شاید کافی ہم خیال باپ بیٹوں کی نسبت زیادہ کلوز ہیں۔
 
:clap::clap::clap:🎬
 
Top