انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم زیک جی
سدا خوش رہیں آمین
آپ کو دو بچے ملنے آئے ہیں ۔
اک پرائمری کا طالب علم ہے اور دوسرا مڈل کا ۔
وہ آپ جیسا بننا چاہتے ہیں ۔
ذہین و فطین و مشفق و مہربان
کیا نصیحت کریں گے آپ ان دونوں کو ۔
کہ وہ اپنا یہ ہدف کیسے حاصل کر سکتے ہیں ،
اللہ سدا آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
نایاب
 
زیک

مسافر
سوری نایاب آپ کی پوسٹ ابھی دیکھی۔

بہت شکریہ اتنی تعریف کا۔

بچوں کی اچھی تربیت کے تجربے تو میں خود آجکل کر رہا ہوں۔ اب معلوم نہیں میری چار سالہ بیٹی پر میرے تجربات کیا اثر کرتے ہیں۔ ;) شاید میرے والدین بہتر رہنمائ کر سکیں۔

پھر بھی کچھ کوشش کرتا ہوں: پڑھائ اچھی چیز ہے۔ سکول میں اچھی طرح سیکھنا ضروری ہے مگر ساتھ ساتھ شوق سے کتابیں پڑھنا انتہائ ضروری ہے۔ میں نے بھی والدین سے چھپ کر بہت کہانیوں کی کتابیں پڑھی ہیں بچپن میں۔ :)
 
اللہ سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے ۔
بٹیا رانی کو دین و دنیا کی کامیابیوں و کامرانیوں سے نوازے آمین۔
بہت شکریہ جواب سے نوازنے کا ۔
یقین کریں ابھی ساحل سمندر والی پوسٹ میں آپ سے شکوہ کرنے لگا تھا ۔
میرے بچے آج بھی پوچھ رہے تھے کہ یہ
زیک انکل کبھی فارغ بھی ہوتے ہیں ۔
ابھی ان کو فون کر دیا ہے کہ آپ کا جواب پڑھ لیں ۔
نایاب
 
ساجد

محفلین
زیک ، آپ کا اتنا لمبا انٹرویو چل بھی گیا اور مجھے اب خبر ہو رہی ہے۔
سچی بات یہ ہے کہ جب میں محفل کا رکن بنا تو شروع شروع میں آپ کے بارے میں جو تصور ابھرا وہ یہ تھا کہ آپ مغرب زدہ ہیں اور پاکستان اور اسلام کے بارے میں آپ کے نظریات "گمراہ کن" ہیں لیکن آپ کو ہی یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ آپ کی رواداری اور برداشت کی صفت نے میرے ذہن کو ایک نئے زیک سے متعارف کروایا۔ یہ زیک اتنا coolہے کہ شمشاد بھائی کے ایک ڈائیلاگ کے مطابق "الفاظ کا کنجوس" ہونے کے باوجود محض چند الفاظ پہ مبنی دلیل کے بل بوتے پہ ہی بہت سے لوگوں کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔ یہ آپ کے وسیع تر مطالعہ کا پرتو ہے کہ آپ کی وجہ سے محفل کے ممبران کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا امریکہ میں آپ کی جاب بھی کمپیوٹر اور آئی ٹی سے متعلقہ ہے؟ اور ضمناً یہ بھی بتا دیں کہ آپ سیاست ، مذہب ،اور اکانومی جیسے خشک موضوعات پر معلومات جمع کرتے اورناقدین کے بھانت بھانت کے خیالات کے ہجوم سے کبھی تنگ آ جاتے ہیں تو خود کو کیسے راحت دیتے ہیں؟
 
زیک

مسافر
زیک ، آپ کا اتنا لمبا انٹرویو چل بھی گیا اور مجھے اب خبر ہو رہی ہے۔

جناب یہ انٹرویو آپ کے آنے سے پہلے ہوا تھا۔ اب تو کبھی کبھی آپ جیسے کسی قدردان رکن کی نظر اس پر پڑتی ہے تو یہ پھر سے کچھ چل پڑتا ہے۔

سچی بات یہ ہے کہ جب میں محفل کا رکن بنا تو شروع شروع میں آپ کے بارے میں جو تصور ابھرا وہ یہ تھا کہ آپ مغرب زدہ ہیں اور پاکستان اور اسلام کے بارے میں آپ کے نظریات "گمراہ کن" ہیں لیکن آپ کو ہی یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ آپ کی رواداری اور برداشت کی صفت نے میرے ذہن کو ایک نئے زیک سے متعارف کروایا۔ یہ زیک اتنا coolہے کہ شمشاد بھائی کے ایک ڈائیلاگ کے مطابق "الفاظ کا کنجوس" ہونے کے باوجود محض چند الفاظ پہ مبنی دلیل کے بل بوتے پہ ہی بہت سے لوگوں کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔ یہ آپ کے وسیع تر مطالعہ کا پرتو ہے کہ آپ کی وجہ سے محفل کے ممبران کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

"مغرب‌زدہ" ہونے سے تو میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔ ;)

میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا امریکہ میں آپ کی جاب بھی کمپیوٹر اور آئی ٹی سے متعلقہ ہے؟

میرا فیلڈ الیکٹریکل انجینیرنگ اور کمپیوٹر سائنس ہے۔ اس میں خاص طور پر ڈیجیٹل سگنل، امیج اور ویڈیو پراسیسنگ اور کمپیوٹر یا مشین وژن۔

اور ضمناً یہ بھی بتا دیں کہ آپ سیاست ، مذہب ،اور اکانومی جیسے خشک موضوعات پر معلومات جمع کرتے اورناقدین کے بھانت بھانت کے خیالات کے ہجوم سے کبھی تنگ آ جاتے ہیں تو خود کو کیسے راحت دیتے ہیں؟

کتابیں پڑھ کر، بیٹی کے ساتھ کھیل کود، سیر سپاٹا، فلمیں دیکھ کر۔ کبھی کبھی دوستوں کے ساتھ کمپیوٹر گیمز کھیل کر وغیرہ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
  • زیک آپ کی پوسٹس سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی اپنی بیٹی سے بہت دوستی ہے۔ جب آپ بچے تھے تو آپ کی زیادہ دوستی کس سے تھی یعنی آپ کس سے زیادہ قریب تھے۔ افتخار انکل یا اپنی امی سے؟
  • آپ سیاحت کے بھی بہت شوقین ہیں۔ اتنی ساری جگہوں میں سے کون سی ایسی جگہ ہے جو آپ کو سب سے مختلف لگی اور کیسے؟
  • کون سی جگہ سب سے اچھی لگی اور کیوں؟
  • کس جگہ بار بار جانا چاہیں گے اور کیوں؟
 
زیک

مسافر
آپ سیاحت کے بھی بہت شوقین ہیں۔ اتنی ساری جگہوں میں سے کون سی ایسی جگہ ہے جو آپ کو سب سے مختلف لگی اور کیسے؟
ویسے تو canyons دنیا میں بہت ہیں اور کئی دیکھی ہیں مگر سکیل کے اعتبار سے جو بات گرینڈ کینین Grand Canyon کی ہے وہ کہیں اور کی نہیں۔ عجب منظر ہے کہ آپ کینین کے کنارے پر کھڑے ہیں اور ایک میل نیچے دریائے کولوراڈو بہہ رہا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی والدین والا سوال پہلے ہو چکا ہے. جب تک آپ وہ تلاش کریں میں باقی جواب دیتا ہوں
ویسے تو canyons دنیا میں بہت ہیں اور کئی دیکھی ہیں مگر سکیل کے اعتبار سے جو بات گرینڈ کینین Grand Canyon کی ہے وہ کہیں اور کی نہیں۔ عجب منظر ہے کہ آپ کینین کے کنارے پر کھڑے ہیں اور ایک میل نیچے دریائے کولوراڈو بہہ رہا ہے۔
بہت شکریہ۔ میں وہ سوال تلاش کرتی ہوں۔ باقی جوابات کا انتظار رہے گا۔
 
زونی

محفلین
اور بالآخر میں یہ انٹرویو پڑھنے میں کامیاب ہو گئی ہوں ،،،،،،،کافی دلچسپ سوالات اور جوابات رہے یہی وجہ ھے کہ چھ سال اسی دھاگے پہ گزر گئے اور پتہ بھی نہیں چلا۔ :-P
 
Top