انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام تعبیر کیا حال احوال ہیں:) ،

بلکل آپکا شمار بھی ہوتا ھے بلکہ بے شمار ہوتا ھے:grin: اسی لئے تو کہا تھا ;)
اور زیک کے پاس تو چھڑی وغیرہ کا بندوبست ھے ،آپ کہیں تو میں چھڑی کے بغیر والا نسخہ سمجھا دوں لیکن نتائج کی ذمہ دار آپ خود ہونگی;):grin:

ہمارا مطلب آپ کا بھی :rolleyes:

حال احوال ٹھیک۔آپ کہان تھیں اتنے دنوں سے :confused:
نسخہ سمجھا دیں
 
زونی

محفلین
ہمارا مطلب آپ کا بھی :rolleyes:

حال احوال ٹھیک۔آپ کہان تھیں اتنے دنوں سے :confused:
نسخہ سمجھا دیں

میں چند دن پہلے اسلام آباد گئی ہوئی تھی اور واپس آ کر تب سے بیمار شیمار پڑی ہوئی ہوں، نسخہ سمجھ میں ا جائے گا میری پوسٹس پڑھتی رہیئے;):grin:
 
طالوت

محفلین
زکریا اچھا لگا جان کر کہ کچھ انسان صرف سچ بھی بولتے ہیں ۔۔۔ پاکستان سے واپسی کا انتظار ہے ۔۔ پھر صرف ایک سوال ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
الحمد للہ ! تو خیریت سے واپسی ہو گئی سب اچھے ہیں ۔۔ تو پھر سیدھے سوال کی طرف چلتے ہیں !!
آپ کے خیال میں کسی فرد کے اچھے یا برے ماضی کو اس کے اچھے یا برے حال میں جواز کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے ؟ اور اگر یہی معاملہ کسی قوم کے ساتھ کیا جائے تو ؟
اچھا ماضی ۔۔۔۔۔۔۔۔ برا حال
برا ماضی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا حال
"ٹال مٹول" سے کام نہیں چلے گا جب بھی فارغ ہوں اطمینان سے جواب دیں ۔۔۔
وسلام
 
علی ذاکر

محفلین
اسلام و عکیکم:
زیک صاحب پھلے تو معذرت چاھتا ھوں پورا نھیں پڑھ سکا لیکن جس طرح آپ نے سوالوں کے جواب دئیے ھیں میں سمجھتا ھوں اگر ایک آدھا سوال ھی پڑھ لیا جائے تو انسان سمجھ جاتا ھے کہ آپ بہت ذھین ھیں زیک صاھب اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ سے کچھ اپنے بارے میں آپ کی رائے لینا چاھتا ھوں اگر آپ کے پاس وقت ھو تو
ماسلام:
 
زیک

مسافر

ماضی کو حال کے جواز کے طور پر ضرور پیش کیا جا سکتا ہے کہ کوئ بات vacuum میں نہیں ہوتی بلکہ اس کے اسباب ماضی میں تلاش کئے جا سکتے ہیں مگر اگر اس پر زیادہ انحصار کیا جائے تو پھر کوئ شخص یا قوم اپنے حال کی بالکل ذمہ‌دار نہیں۔ یہ غلط ہے کیونکہ شخص کے پاس حال بدلنے کے کچھ ذرائع ہوتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ اگر بہانے تلاش کرنے ہوں تو ہر قوم کے ماضی قریب یا ماضی بعید میں آپ کو ایسے واقعات یا حالات مل جائیں جو ان کے حال اور مستقبل کے جواز کے طور پر پیش کئے جا سکیں۔

زیک صاحب پھلے تو معذرت چاھتا ھوں پورا نھیں پڑھ سکا لیکن جس طرح آپ نے سوالوں کے جواب دئیے ھیں میں سمجھتا ھوں اگر ایک آدھا سوال ھی پڑھ لیا جائے تو انسان سمجھ جاتا ھے کہ آپ بہت ذھین ھیں زیک صاھب اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ سے کچھ اپنے بارے میں آپ کی رائے لینا چاھتا ھوں اگر آپ کے پاس وقت ھو تو

"صاحب" نہ ہی کہیں تو بہتر ہے۔ تعریف کا بہت شکریہ۔ باقی اپنے بارے میں کیسی رائے لینا چاہتے ہیں آپ؟

م م م مممم یہ انٹرویو ۔۔۔۔دو سالوں میں‌ بھی مکمل نہیں‌ہوا؟؟

ختم ہوا تھا مگر لگتا ہے پھر شروع ہو گیا ہے۔
 
طالوت

محفلین
ختم ہوا تھا مگر لگتا ہے پھر شروع ہو گیا ہے۔
یہ سلسلہ پھر سے چل پڑا ہے تو ذرا زرہ بکتر پھر سے پہن لیں ، نئے ممبران کے لیئے یہ انٹرویو کافی دچسپی کا باعث ہو گا ۔۔۔

اچھا یہ تو بتائیے کہ یہ جو آپ کو "بہترین سلسلہ" پر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا یہ کونسا اور کیسا سلسلہ ہے ؟ لنک ہو تو دیں

وسلام
 
زین

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: طالوت
یہ سلسلہ پھر سے چل پڑا ہے تو ذرا زرہ بکتر پھر سے پہن لیں ، نئے ممبران کے لیئے یہ انٹرویو کافی دچسپی کا باعث ہو گا ۔۔۔
واقعی کافی دلچسپی سے پورا انٹرویو پڑھا۔
میرے ذہن میں تو اب کوئی سوال ہی نہیں رہا۔
 
طالوت

محفلین
زکریا آپ کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خلاف وعدہ ایک اور سوال ۔۔۔۔۔
ابھی ابھی میں نے زمرہ "تصویر" میں دیکھا کہ ایک دھاگے پر آپ نے ہارون یحیٰی سے بیزاری کا اظہار کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ کیا آپ بتائیں گے آپ کی بیزاری کی وجہ کیا ہے ؟
اگرچہ میں نے گہرائی سے مطالعہ نہیں کیا ہارون یحیٰی کی کتب کا مگر مجھے اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی کیونکہ اب تک صرف اسلام اور سائینس سے متعلق ہی دو چار کتب یا کتابچوں کا مطالعہ کیا تھا ۔۔۔
وسلام
 
محمدصابر

محفلین
کوئی دوگھنٹوں میں آخر کار ختم ہو گیا یہ انٹرویو۔
او ہاں ختم نہیں ہوا یہاں تک پہنچا ہے۔
زیک آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنے خیالات کھل کر بتائے۔ اور ارضاکی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے میں بھی کوئی کنجوسی نہیں کروں گا۔ بہت اچھے۔
 
Top