انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

محمد اسلم

محفلین
ہر موضوع پر پانچ کتابیں تو کافی مشکل کام ہے۔ اسی انٹرویو میں کئی اہم کتب کا ذکر کیا تھا۔ اس کے علاوہ مطالعے کے فورم میں بھی کئی کا تذکرہ ہے اور میرے بلاگ پر بھی۔
"اسلام" فضل الرحمن صاحب کی اردو میں کہاں مل سکتی ہے؟
 
بہت کم لوگ اس طرح تلخ سچائی کا اظہار کرتے ہیں ۔۔۔ بہت ہی کم۔
جس طبقے کے متعلق چند دن پہلے آپ نے ذ۔پ میں مجھے لکھا تھا ، اس کے علاوہ بھی بعض افراد ایسا خیال رکھتے ہیں ۔۔۔ لیکن ، مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ۔۔۔۔ اور وہ اپنے آپ کو athiest کہتے ہیں ۔

آپ کس بنیاد پر ایسا خیال رکھتے ہیں زکریا ؟
مذہب یا انسانیت ۔۔۔۔ ؟؟ :roll:

زکریا صاحب۔ مذہب ہی تو انسانیت کادرس دیتا ہے جب لادینیت بڑھ جاتی ہے تو پھر
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
 
arifkarim

معطل
زکریا صاحب۔ مذہب ہی تو انسانیت کادرس دیتا ہے جب لادینیت بڑھ جاتی ہے تو پھر
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
اپ کو غلط فہمی ہے کہ مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے۔ مذہب صرف اپنے ہم مذہبوں سے انسانیت کا درس دیتا ہے۔
 
زیک

مسافر
زیک کیا پہلے کے مقابلے میں اب آپ اپنے آپ کو اردو ویب کمیونٹی کا حصہ محسوس کرتے ہیں؟ کیا سبب بنا اس تبدیلی کا؟
کہہ سکتے ہیں کہ اردو ویب کا حصہ ہوں۔

ایک اہم فرق منتظم نہ ہونا ہے۔ اب جو نئے محفلین آتے ہیں انہیں اکثر اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا کہ میرا یہاں ممبر ہونے کے علاوہ کوئی تعلق رہا ہے۔ اگر کوئی الزام بھی لگاتا ہے تو اسے مذاق میں ٹالا جا سکتا ہے۔

دوسرے ایک عام رکن کی حیثیت سے میں اپنے خیالات صاف ظاہر کرنے میں کافی حد تک آزاد ہوں اور دماغ پر یہ بوجھ بھی نہیں کہ اردو ویب کا ویژن کیا ہو۔

محفل پر حالات بھی کچھ بہتر ہیں کہ کافی عرصہ ہوا کوئی دھمکی نہیں ملی۔

شاید عمر کے ساتھ ساتھ میرا مزاج بھی کچھ دھیما ہوا ہے۔

آخری بات یہ کہ جیسے عام زندگی میں اردو، پاکستان اور مسلمانوں سے تعلق انتہائی کم ہوا ہے تو محفل نے یہ خلا کچھ پر کیا ہے اور ساتھ ساتھ ان باتوں کی پروا بھی کم رہ گئی ہے۔

نوٹ: کافی پینے سے پہلے لکھنے کی وجہ سے کافی منتشر خیال جواب ہے۔ ممکن ہے بعد میں ایڈٹ کروں
 
اکمل زیدی

اگر یہ منتشر خیالات ہیں تو آپ کافی پینے سے پہلے ہی لکھا کریں ۔ ۔ ۔ ۔:D
 
Top