انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر صاحب آپ کی باتوں پر مجھے چچا غالب کا یہ شعر اکثر یاد آجاتا ہے۔۔۔ عرض کیا ہے

گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گونہ پاؤں اس کا بھید
پر یہ کیا کم ہے؟ کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا

اور جو جو مجھے تو پورا کا پورا دیوان یاد آجاتا ہے

کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب
آو نہ، ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی

گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلّی، نہ طو ر پر
دیتے ہیں بادہ' ظرفِ قدح خوار' دیکھ کر​

سادگی و پرکاری ، بے خودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا

سیکھے ہیں مہ رخوں کے لئےہم مصوری
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیئے​

جو منکر وفا ہو، فریب اس پہ کیا چلے
کیوں بدگماں ہوں دوست سے دشمن کے باب میں​
 
تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
اس میں بیچارے قیصرانی کا کیا قصور ہے
کیوں اسکو درمیان میں لا رہی ہو
یعنی یہ آپ کے نام پر ڈاکہ تھا :( جیہ یہ تو بری بات ہے :lol:

:lol: اچھا ۔ بھر آگے میرا جھگڑا کرانے- اس دفعہ جو جو سے :twisted:
میری ننھی منی بہن بوچھی ابھی تک مجھ پر طنز کر رہی ہے اور میری طرف سے بدگمان ہے :( آپ کی وضاحت نے میرے جواب کو وہاں بھی غلط کردیا :lol: :lol: :lol:
کہو گے کہ میں تو تمہیں بچانے آیا تھا :lol: :lol: :lol:
جو جو اس کی بات کو بلکل نظر انداز کردینا :cry:
میں نے ایسا نہیں کیا جیسا یہ کہہ رہے ہیں :cry:
 
تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
نہیں جی میں یوسفزئ پٹھان ہوں۔ مسحود ایک دوسرا قبیلہ ہے جو وزیرستان میں آباد ہے۔

آپ کے خیال میں کیا یہ صحیح ہے؟

” ماں ، میں نے کہیں پڑھا ہے کہ چند تاریخ نویسوں کا خیال ہے کہ پختون اسرائل کے کھوئے ہوئے، دس قبیلوں میں سے ایک قبیلہ کی اولاد ہیں ۔اس قبیلہ کا نام جوزف (یوسفزئ) تھا ۔
اس کےعلاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پختون ، غور کے قیس بن رشید کی اولاد ہیں۔ قیس نے سات ہجری میں حضرت رسول صلم کے ہاتھوں پر بیت کی - قیس ایک خیالی افخانہ کی اولاد میں سے ہیں۔ اس لئے وہ افغان کہلاے۔
” ۔
صفحہ 18
پختوں کی بیٹی
سید تفسیراحمد
 
تیلے شاہ

محفلین
جہاں تک یہودی قبیلے والی بات ہے
میں بھی یہ پڑھ چکا ہوں اور کس حد تک صحیح بھی ہے
دوسری بات کا مجھے کچھ خاص پتہ نہیں ہے
جو جو کا مطالعہ اس میں کافی زیادہ ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
کہتے ہیں کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کشمیری اور پٹھان بنی اسرائیل کے دو کھوئے ہوئے قبائل ہیں۔ باقی اللہ پاک بہتر جانتے ہیں

جو اب مسلمان ہے، اس کے ماضی کو بھول جانا چاہیئے
 
ساجداقبال

محفلین
یعنی آپ نے پٹھانوں کو یہودیوں سے ملا دیا۔۔۔چلیں کوئی بات نہیں۔۔۔وہ زمانہ اور تھا یہ زمانہ اورہے
جیہ مجھے لگتا ہے آپ مخصوص پٹھان نہیں ہیں جن کے ہاں قبائل کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ آپ یوسفزئی ہو کے خوشحال خان خٹک کو پڑھتی ہیں ۔(مذاقاً)
 
جیہ

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر صاحب آپ کی باتوں پر مجھے چچا غالب کا یہ شعر اکثر یاد آجاتا ہے۔۔۔ عرض کیا ہے

گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گونہ پاؤں اس کا بھید
پر یہ کیا کم ہے؟ کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا

اور جو جو مجھے تو پورا کا پورا دیوان یاد آجاتا ہے

کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب
آو نہ، ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی

گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلّی، نہ طو ر پر
دیتے ہیں بادہ' ظرفِ قدح خوار' دیکھ کر​

سادگی و پرکاری ، بے خودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا

سیکھے ہیں مہ رخوں کے لئےہم مصوری
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیئے​

جو منکر وفا ہو، فریب اس پہ کیا چلے
کیوں بدگماں ہوں دوست سے دشمن کے باب میں​
گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب
آستیں میں دشنہ پنہاں، ہاتھ میں نشتر کھلا
 
الف نظامی

ارے واہ یہاں تو بڑی زبردست غالب بازی ہورہی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
نہیں جی میں یوسفزئ پٹھان ہوں۔ مسحود ایک دوسرا قبیلہ ہے جو وزیرستان میں آباد ہے۔

آپ کے خیال میں کیا یہ صحیح ہے؟

” ماں ، میں نے کہیں پڑھا ہے کہ چند تاریخ نویسوں کا خیال ہے کہ پختون اسرائل کے کھوئے ہوئے، دس قبیلوں میں سے ایک قبیلہ کی اولاد ہیں ۔اس قبیلہ کا نام جوزف (یوسفزئ) تھا ۔
اس کےعلاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پختون ، غور کے قیس بن رشید کی اولاد ہیں۔ قیس نے سات ہجری میں حضرت رسول صلم کے ہاتھوں پر بیت کی - قیس ایک خیالی افخانہ کی اولاد میں سے ہیں۔ اس لئے وہ افغان کہلاے۔
” ۔
صفحہ 18
پختوں کی بیٹی
سید تفسیراحمد

قیس عبدالرشید کا قصہ ایک افسانہ ہے جو ملا نعمت اللہ ہروی( اکبر کا شاہی مؤرخ جو کہ پختون تھا) کا گھڑا ہوا ہے۔ سچ یہ ہے کہ پٹھان یا پختون آریا ہیں۔ حوالہ کے لئے دیکھیں تاریخ خان جہانی از ملا نعمت ہروی (ہراتی)

اگر یہ بات سچ ہوتی کہ قیس کی ملاقات نبی اکرم ص سے ہوئ تھی تو احادیث اور سیرت کی کتب میں ضرور اس کا ذکر ہوتا۔

یوسفزئ کا ذکر سکندر کے مؤرخ نے اسپزئ کے نام سے کیا ہے۔ جس کا مطلب اب بھی پشتو میں واضح ہے اسپ یعنی گھوڑوں کے بچے۔ یوسفزئ گھڑ سواری کے لئے مشہور تھے۔ فارسی اور عرب مؤرخوں نے اس کو یوسفزئ کردیا۔ حالانکہ قیس کے اولاد میں کوئ یوسف نہیں گزرا۔ واللہ اعلم
 
جیہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
کہتے ہیں کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کشمیری اور پٹھان بنی اسرائیل کے دو کھوئے ہوئے قبائل ہیں۔ باقی اللہ پاک بہتر جانتے ہیں

جو اب مسلمان ہے، اس کے ماضی کو بھول جانا چاہیئے

میں نے تو یہ بات نہیں سنی۔۔۔۔

مغلوں نے ہندوستان کی حکومت پٹھانوں سے لی تھی۔ تو اکبر کے دربار میں اکثر پٹھانوں کا مذاق اڑاایا جاتا ۔ ملا نعمت کو اس کا صدمہ تھا۔ اس نے خفیہ طور پر ایک تاریخ لکھی جو تاریخ خان جہانی کے نام سے مشہور ہے۔ پختونوں کو مغلوں سے برتر ثابت کرنے کے لئے اس نے یہ اافسانہ گھڑا کہ پختون وہ 2 گمشدہ قبیلے ہیں جن کو بخت نصر نے جلا وطن کردیا تھا۔

یہاں ایک بات بتاتی چلوں کہ کشمیر میں اولین مسلم حکومت ایک سواتی پٹھان نے قائم کی تھی جو تاریخ میں زین العابدین (جہاں تک میرا حافظہ کام کر رہا ہے) کے نام سے مشہور ہے
 
نہ سننے اور نہ ہونے میں فرق ہے استانی جی

یہ تجربہ کئی سال پہلے ہوا تھا جب انہوں‌نے مکران سائیڈ کے شیدی قبائل کو ان کے افریقی آباواجداد سے ملایا تھا اور پٹھان اور کشمیریوں کو بنی اسرائیل سے
 
امن ایمان

محفلین
ایمان اس میں شکریے کی کوئ بات نہیں۔ مگر آپ کن لوگوں کی بات کر رہی ہیں؟

میں یہاں آپ سب کی بات کر رہی تھی۔۔۔جیسے قیصرانی۔۔محب۔۔اعجاز انکل۔۔ماوراء اور آپ ۔۔جن سب کے بارے میں میں نے کچھ نہ کچھ اندازہ ضرور لگایا۔۔۔اور شکر ہے کسی نے میری کسی بات کا بُرا نہیں مانا۔

لیں جی۔۔آپ کے بارے میں کچھ کہنا توپہلے ہی سورج کو چراغ دیکھانے کے مترادف ہے ۔۔ماشاءاللہ سے آپ ہر لحاظ سے قابلِ تعریف ہیں : )
واقعی؟

سچی مچی۔۔۔۔ :)۔۔۔ اب آپ خود دیکھ لیں۔۔۔تفسیر بھائی نے آپ کو اس محفل کی شہزادی کہا ہے۔۔۔ اور شاہ نے بھی آپ کی تعریف کی ہے۔: )

ارے کوئ ہے جو مجھے ہواؤں میں اڑنے سے روک سکے
:)

آپ نے پروین شاکر کی بات کی ان کے چند ہی مجموعے پڑھے ہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ ان کی شاعری مجھے اتنی پسند نہیں

وہ تو مجھے بھی بالکل بھی اچھی نہیں لگتیں۔۔کیونکہ میرے خیال سے پروین شاکر کی شاعری صرف ادھورے لوگ ہی پسند کرتے ہیں۔۔مجھے ویسے تو شاعری اچھی ہی نہیں لگتی۔ خیر۔۔۔اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ کو بھی یہ اچھی نہیں لگتیں۔

اور آپ کا پشتو شاعری میں بھی یقننا اچھا ذوق ہوگا : )

مشکل سوال۔۔۔۔ زمان و مکان کے ساتھ ساتھ اچھائی کے معیار بدلتے رہتے ہیں۔ بس میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ مجھے وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جس کے دل میں کچھ نہ کچھ خوفِ خدا ہو۔

نرم مزاجی کا ثبوت : )

جو دوستی شرائط پر استوار ہو وہ دوستی نہیں خود غرضی ہوتی ہے۔ دوستی تو بس ہو جاتی ہے۔۔۔۔ پھر بھی میرے خیال میں دو طرفہ ایثار دوستی کے لیے اولیں شرط ہے۔

ویری نائس۔۔۔ جیہ شرائط سے میری مراد یہ تھی کہ آپ دوستی کرنے سے پہلے کچھ آگاہی حاصل کرتی ہیں یا نہیں۔۔

بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بلا وجہ دوسروں کا ہتک، بے عزتی کرتے ہیں، ایسے لوگ مجھے سخت ناپسند ہیں۔

ایک بار پھر ویری نائس۔۔۔۔ آپ بہت حساس ہیں۔۔۔بلکہ ایک حد سے زیادہ۔۔۔ہیں نا ۔؟؟؟

رجائیت پسند ہوں۔ مجھے پیالہ آدھا بھرا نظر آتا ہے نہ کہ آدھا خالی۔

یعنی وہ جس حال میں بھی رکھے۔۔۔شکر ہے ۔۔قناعت پسند ہونے کی نشانی : )

خوش فہم ہوں۔

اس کی وضاحت کریں گیں۔۔۔کیا آپ کسی سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلیتی ہیں۔۔؟

ایک عام لڑکی

آپ کے بارے میں اتنا جان کر اب میں تو آپ کو عام لڑکی ہرگز نہیں کہوں گی۔

کچھ اور پوچھنے کی اجازت ہے نا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ہ جیہ آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟

ہ جیہ آپ کو کم گو تومیں نہیں کہوں گی۔۔لیکن کیا آپ عام زندگی میں بھی زیادہ بولتی ہیں یا ۔۔؟

ہ جیہ آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتی ہیں؟

ہ اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتی ہیں؟

ہ جیہ کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتی ہیں؟

ہ کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟

ہ آپ کا خراب موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟

ابھی کے لیے۔۔۔۔ بس :wink:
 
امن ایمان

محفلین
جیہ آپ سب لوگ جس موضوع پر بات کر رہے ہیں۔۔میرے پاس اس پر کہنے کو کچھ نہیں ہے۔۔اس لیے اس بارے میں کوئی بھی کچھ محسوس نہ کرے پلیز۔
 
Top