انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

امن ایمان

محفلین
السلامُ علیکم

مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اب تک اس محفل کے جتنے بھی محترم اراکین کو اس انٹرویو تھریڈ میں آنے کی دعوت دی ،سب نے بخوشی قبول کی اور یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔یہ سلسہ انشاءاللہ اسی طرح چلتا رہے گا۔۔اس کو اگے بڑھاتے ہوئے اب یہاں ہمارے ساتھ ہوں گیں مس جیہ جن کا یہ کہنا ہے کہ۔۔۔

کوئی بتلاوء کہ ہم بتلائیں کیا؟

جیہ کہ بارے میں بہت کچھ تو ہم سب پہلے سے جانتے ہیں۔۔یہ اُن لوگوں میں سے ہیں جو نہ تو بلاوجہ خود کو چُھپاتے ہیں اور نہ ہی ایک حد سے زیادہ اپنے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ جیہ کی ایک خاص بات جو میں نے نوٹ کی ہے وہ ہے ان کی ذات کا شاہانہ پن۔۔۔انتہائی ملنسار طبیعت ۔۔۔ یہ مغرور ہرگز نہیں ہیں لیکن پھر بھی لگتی ہیں۔۔اور ۔۔۔
جیہ کا ایک مہینے میں کم سے کم 4 بار اوتار بدلنا۔۔اب اس کی وجہ خوب سے خوب تر کی تلاش ہے یا غیر مستقل مزاجی یا ایک چیز سے اکتاہٹ پن۔۔یہ تو جیہ سے بات کرنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔۔۔ کیوں جیہ۔۔؟؟؟
اور ہاں جیہ کے بارے میں ایک اور قابلِ ذکر بات۔۔۔یہ ایک نہیں دو نہیں پوری دوہزار کتب کی اکلوتی مالکہ بھی ہیں۔۔جس پر پہلے ہی ان کے تعارفی تھریڈ میں سیرحاصل بحث ہوچکی ہے۔۔۔آئیں اب جیہ سے باقاعدہ بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔۔۔شروع میں تووہی رسمی سوالات۔۔۔

ہ جویریہ مسعود سے جیہ بننے کی کوئی خاص وجہ؟ اگر ہے تو ہم سے شیئر کریں پلیز

ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

ہ آپ کو محفل پر اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات
ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟ ( جوکہ نہایت قابلِ رشک ہے۔۔یہاں اس لیے ایک بار پھر پوچھا ہے کہ بعد میں آنے والے لوگوں کے لیے یادرکھنا آسان ہو)

ہ جیہ آپ ابھی پڑھتی ہیں یا پڑھائی مکمل ہو چکی؟

ہ آپ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟

ہ جیہ غالب کو پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ؟

ہ آپ نے خود کبھی شاعری کے میدان میں طبع آزمائی کی؟

ابھی کے لیے بس اتنا۔۔۔: )
 
جیہ

لائبریرین
السلامُ علیکم

وعیلکم سلام

مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اب تک اس محفل کے جتنے بھی محترم اراکین کو اس انٹرویو تھریڈ میں آنے کی دعوت دی ،سب نے بخوشی قبول کی اور یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔یہ سلسہ انشاءاللہ اسی طرح چلتا رہے گا۔۔اس کو اگے بڑھاتے ہوئے اب یہاں ہمارے ساتھ ہوں گیں مس جیہ جن کا یہ کہنا ہے کہ۔۔۔

کوئی بتلاوء کہ ہم بتلائیں کیا؟

ایمان آپ نے اتنی محبت سے دعوت دی کہ سب کو آنا پڑا۔ اب مفت میں projection ہو رہی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جیہ کے بارے میں بہت کچھ تو ہم سب پہلے سے جانتے ہیں۔۔یہ اُن لوگوں میں سے ہیں جو نہ تو بلاوجہ خود کو چُھپاتے ہیں اور نہ ہی ایک حد سے زیادہ اپنے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ جیہ کی ایک خاص بات جو میں نے نوٹ کی ہے وہ ہے ان کی ذات کا شاہانہ پن۔۔۔انتہائی ملنسار طبیعت ۔۔۔ یہ مغرور ہرگز نہیں ہیں لیکن پھر بھی لگتی ہیں۔۔اور ۔۔۔

ایمان تھوڑی سی تعریف اور کرنی تھی۔ مجھے اچھا لگ رہا ہے اپنی تعریف پڑھ کر۔۔۔۔ 

جیہ کا ایک مہینے میں کم سے کم 4 بار اوتار بدلنا۔۔اب اس کی وجہ خوب سے خوب تر کی تلاش ہے یا غیر مستقل مزاجی یا ایک چیز سے اکتاہٹ پن۔۔یہ تو جیہ سے بات کرنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔۔۔ کیوں جیہ۔۔؟؟؟
اور ہاں جیہ کے بارے میں ایک اور قابلِ ذکر بات۔۔۔یہ ایک نہیں دو نہیں پوری دوہزار کتب کی اکلوتی مالکہ بھی ہیں۔۔جس پر پہلے ہی ان کے تعارفی تھریڈ میں سیرحاصل بحث ہوچکی ہے۔۔۔آئیں اب جیہ سے باقاعدہ بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔۔۔شروع میں تووہی رسمی سوالات۔۔۔

ایمان آپ خطرناک حد تک سمجھ دار ہیں۔ آپ نے صحیح اندازہ لگایا کہ اوتار بدلنا میری غیر مستقل مزاجی کو ظاہر کرتا ہے۔۔ مجھے اعتراف ہے کہ میں تھوڑی سی غیر مستقل مزاج بھی ہوں اور اکتابھی جاتی ہوں مگر اتنی بھی جلد نہیں۔ اوتار بدلنے میں میری غیر مستقل مزاجی سے سے زیادہ شمشاد بھائی کا ہاتھ ہے کہ وہ مجھے اکساتے رہتے ہیں۔

ہ جویریہ مسعود سے جیہ بننے کی کوئی خاص وجہ؟ اگر ہے تو ہم سے شیئر کریں پلیز

مجھے اپنا نام جویریہ بہت پسند ہے۔ مگر محفل والوں نے خاص کر شمشاد بھائی نے مجھے "جیہ" نام دیا تو انہیں کی احترام میں میں نے اپنا نک جیہ کردیا۔ مگر سچ یہ ہے کہ مجھے جیہ سے زیادہ "جوجو" عرفیت پسند ہے ۔ جب استادِ محترم ( جناب اعجاز اختر صاحب) مجھے جوجو مخاطب کرکے بات کرتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے

ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

محفل کو مجھ سے کسی نے متعارف نہیں کیا بلکہ میں نے خود اسے دریافت کیا۔ 19 اپریل کو "گوگل اردو" میں ویسے ہی "دیوانِ غالب" لکھ دیا اور تلاش پر کلک کردیا جب سب سے پہلے والے لنک پر کلک کیا تو میں محفل پر موجود تھی۔ اسی دن ہی رجسٹریشن کی

ہ آپ کو محفل پر اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات

پہلا دن کوئ خاص نہیں تھا۔ بوکھلائ بوکھلائ سی کبھی ایک تانے بانے پر اور کبھی دوسرے پر پھر رہی تھی۔ "شہر کا نام بتایئں" والے تانے بانے پر ایک پوسٹ کی اور چلی گئی۔ دوسرے دن نہیں آئ 21 اپریل کو پھر آئی محفل پر تو اسی تانے بانے میں شمشاد بھائی کا یہ پیغام پڑھا :

جویریہ یہ آپ کا پہلا خط تھا۔ آپ نے آج ہی اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
آپ کو ‘ تعارف ‘ کے زمرے میں کم از کم اپنا مختصر تعارف تو دینا چاہیے تھا۔
خیر آتی رہیے آپ ...

پھر اپنا تعارف والا تانا بانا کھول دیا۔۔۔۔ وہ دن ہے اور آج کا دن میں محفل کی ہی ہو کر رہ گئ ہوں۔ اتنا پیار۔ اتنا خلوص اور پزیرائ ملی یہاں سب سے جس کی میں ہر گز قابل نہیں ۔۔۔۔

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟ ( جوکہ نہایت قابلِ رشک ہے۔۔یہاں اس لیے ایک بار پھر پوچھا ہے کہ بعد میں آنے والے لوگوں کے لیے یادرکھنا آسان ہو

میری تاریخِ پیدائش 14 اگست ہے۔ اس لحاظ سے میرا برج اسد(Leo) بنتا ہے۔ مگر مجھے ستاروں پر ہرگز یقین نہیں۔ میں نہیں سمجھتی کہ ستاروں کا ہماری زندگیوں پر کوئ اثر ہے۔

ہ جیہ آپ ابھی پڑھتی ہیں یا پڑھائی مکمل ہو چکی؟

میری پڑھائ ختم ہوچکی ہے۔ اردو اور اسلامیات میں بی۔اے کر رکھا ہے۔ آگے پڑھنے کا ارادہ نہیں۔

ہ آپ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟

گھر کے کاموں سے جب بھی وقت ملتا ہے کوئ نہ کوئ کتاب پڑھنے لگتی ہوں یا محفل پر آجاتی ہوں

ہ جیہ غالب کو پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ؟

غالب کی دو غزلیں ہماری دسویں کی اردو کتاب میں تھیں۔ اور ہماری اردو ٹیچر بہت قابل تھیں۔ اتنی خوبی سے وہ دو غزلیں پڑھائیں کہ مجھ کو دیوانہ کر گئیں۔ بابا سے کہہ کر دیوانِ غالب منگوایا۔ پڑھا۔ مگر اتنا سمجھ نہیں آیا مگر جو غزلیں صاف تھیں ان سے بہت متاثر ہوئ۔ خوش قسمتی سے دیوانِ غالب کی شرحیں آسانی سے دستیاب ہیں وہ پڑھیں اور بار بار پڑھیں اور جتنا پڑھتی گئ غالب کی ہی ہوکر رہ گئی۔ میں نے پانچویں چھٹی اور ساتویں جماعت میں تھوڑی سی فارسی پڑھی تھی۔ اس سے غالب کو سمجھنے میں کافی مدد ملی۔

ہ آپ نے خود کبھی شاعری کے میدان میں طبع آزمائی کی؟

نہیں۔ کوشش بھی نہیں کی۔ مجھے پتہ ہے کہ میں اس میدان میں صفر ہوں

ابھی کے لیے بس اتنا۔۔۔: )

صحیح ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ بھی واہ۔ تفسیر بھیا، ہماری دعائیں رنگ لائیں۔ استانی جی نے آبجیکٹیو والا حصہ تو بخوبی کر لیا، وہ بھی بغیر کسی کی مدد کے

مبارکباد استانی جی :lol:
 
تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
واہ بھی واہ۔ تفسیر بھیا، ہماری دعائیں رنگ لائیں۔ استانی جی نے آبجیکٹیو والا حصہ تو بخوبی کر لیا، وہ بھی بغیر کسی کی مدد کے

مبارکباد استانی جی :lol:

ویسے تو مجھے 99۔9 ٪ بھروسہ تھا کہ وہ Flying Color سے پاس ہونگی ۔اب 100٪ یقین ہوگیا ہے

وجہ: “ اردو میں بی- اے“
 
تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
تفسیر نے کہا:
ویسے تو مجھے 99۔9 ٪ بھروسہ تھا کہ وہ Flying Color سے پاس ہونگی ۔اب 100٪ یقین ہوگیا ہے

وجہ: “ اردو میں بی- اے“
99۔9 فیصد؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

نہیں 9۔99 فیصد

اردو میں لکھو تو کہتی ہیں “ غلط“ ہے ۔ انگریزی میں لکھو تو بھی یہ ہی کہتی ہیں “غلط“ ہے۔
کہتی ہیں “ اپنی قابلیت مت جھاڑو - بیٹھ جاؤ - ویسے لکھو جیسے میں نے بتایا ہے “۔

استانی جی۔اردو میں چار لفظ اور بھی ہیں

بہت خوب“ ،“ شاباش“ اور “ تفسیر

:cry: :cry:
 
جیہ

لائبریرین
تفسیر صاحب آپ کی باتوں پر مجھے چچا غالب کا یہ شعر اکثر یاد آجاتا ہے۔۔۔ عرض کیا ہے

گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گونہ پاؤں اس کا بھید
پر یہ کیا کم ہے؟ کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا
 
امن ایمان

محفلین
جیہ بہت بہت شکریہ آپ یہاں آئیں۔۔۔میں نے آپ کے جواب پڑھ لیے تھے۔۔ لیکن کچھ مہمان آگئے تھے اس لیے کافی بزی رہی۔۔۔ لیکن آپ کے جوابات کا بے چینی سے انتظار بھی تھا۔۔۔پہلے ایک نظر ۔۔: )

ایمان آپ نے اتنی محبت سے دعوت دی کہ سب کو آنا پڑا۔ اب مفت میں projection ہو رہی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت شکریہ جیہ۔۔۔اور مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگ میرے الٹے سیدھے اندازوں کو مائنڈ نہیں کرتے۔۔۔ یہ صرف آپ کی Greatness ہے۔

ایمان تھوڑی سی تعریف اور کرنی تھی۔ مجھے اچھا لگ رہا ہے اپنی تعریف پڑھ کر۔۔۔۔

لیں جی۔۔آپ کے بارے میں کچھ کہنا توپہلے ہی سورج کو چراغ دیکھانے کے مترادف ہے ۔۔ماشاءاللہ سے آپ ہر لحاظ سے قابلِ تعریف ہیں : )

ایمان آپ خطرناک حد تک سمجھ دار ہیں۔ آپ نے صحیح اندازہ لگایا کہ اوتار بدلنا میری غیر مستقل مزاجی کو ظاہر کرتا ہے۔۔ مجھے اعتراف ہے کہ میں تھوڑی سی غیر مستقل مزاج بھی ہوں اور اکتابھی جاتی ہوں مگر اتنی بھی جلد نہیں۔ اوتار بدلنے میں میری غیر مستقل مزاجی سے سے زیادہ شمشاد بھائی کا ہاتھ ہے کہ وہ مجھے اکساتے رہتے ہیں۔

جیہ میری ماما اگر یہ پڑھ لیں کہ کوئی مجھے سمجھدار کہہ رہا ہے تو وہ تو خؤشی سے ہی۔۔۔۔ مجھے تو ہر وقت ان سے یہ سننے کو ملتا ہے کہ ارضا تم کب بڑی ہو گی :( خیر خیر۔۔۔

آپ کی یہ غیر مستقل مزاجی صرف یہاں تک ہے یا آپ ایک ہی کام اور روٹین سے بھی اکتا جاتی ہیں؟؟؟؟

مجھے اپنا نام جویریہ بہت پسند ہے۔ مگر محفل والوں نے خاص کر شمشاد بھائی نے مجھے "جیہ" نام دیا تو انہیں کی احترام میں میں نے اپنا نک جیہ کردیا۔ مگر سچ یہ ہے کہ مجھے جیہ سے زیادہ "جوجو" عرفیت پسند ہے ۔ جب استادِ محترم ( جناب اعجاز اختر صاحب) مجھے جوجو مخاطب کرکے بات کرتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے

بالکل صحیح کہا۔۔۔مجھے بھی آپ کے لیے جوجو کہنا بہت پیارا لگتا ہے۔۔۔لیکن یہ سب پر سوٹ نہیں کرتا۔۔۔صرف کچھ مخصوص لوگوں کے منہ سے جوجو اچھا لگتا ہے : )

پھر اپنا تعارف والا تانا بانا کھول دیا۔۔۔۔ وہ دن ہے اور آج کا دن میں محفل کی ہی ہو کر رہ گئ ہوں۔ اتنا پیار۔ اتنا خلوص اور پزیرائ ملی یہاں سب سے جس کی میں ہر گز قابل نہیں ۔۔۔۔

جیہ میں تو اب تک آپ کی تعارف پوسٹ کے پیج دیکھ کر حیران ہوں۔۔۔یہاں خلوص، پیار اور احترام تو بلاشبہ بےحدوحساب ہے اور آپ کا اپنے بارے میں یہ کہنا صرف آپ کا بڑاپن ہے۔۔۔کیونکہ ہر کوئی اس پیار اور خلوص کا اہل نہیں ہوتا۔۔۔۔جیہ جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔

میری تاریخِ پیدائش 14 اگست ہے۔ اس لحاظ سے میرا برج اسد(Leo) بنتا ہے۔ مگر مجھے ستاروں پر ہرگز یقین نہیں۔ میں نہیں سمجھتی کہ ستاروں کا ہماری زندگیوں پر کوئ اثر ہے۔

میں بھی یقین تو نہیں رکھتی۔۔۔لیکن یہ بھی ایک علم ہے۔۔۔ جس سے بس کسی حد تک کسی کو سمجھنے کا موقع مل جاتا ہے۔

اچھا جی اب کچھ آگے کی بات کی جائے۔۔۔۔۔۔ : )

ہ غالب کے علاوہ کسی اور کو پڑھا؟ آپ کو پروین شاکر کیسی لگتی ہیں؟

ہ جیہ کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

ہ آپ دوستی کن شرائط پر کرتی ہیں؟

ہ کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

ہ جیہ خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟

ہ خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟

ہ اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔؟

مجھے جواب کا انتظار رہے گا : )
 
امن ایمان

محفلین
بہت عمدہ۔۔۔ قیصرانی بھائی اور تفسیر بھائی آپ یہاں جیہ کو ڈرانے آئیں ہیں نا :shock: ۔۔۔۔ آپ نے دیکھ لیا کہ آپ کی ٹیچر بھی کوئی عام استانی نہیں ہیں۔۔۔ کتنے مزے سے جواب دیے ہیں ۔۔ اب اگر آپ بچوں نے یہاں آکر اُن کو تنگ کیا تو میں آپ کی پورے ہفتے کی غیرحاضری لگوا دوں گی اچھا :p

اور ہاں۔۔۔ قیصرانی آپ کے لیے جن بھائی ۔۔ہممم یہ بھی اچھا نام ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
جیہ بہت بہت شکریہ آپ یہاں آئیں۔۔۔میں نے آپ کے جواب پڑھ لیے تھے۔۔ لیکن کچھ مہمان آگئے تھے اس لیے کافی بزی رہی۔۔۔ لیکن آپ کے جوابات کا بے چینی سے انتظار بھی تھا۔۔۔پہلے ایک نظر ۔۔: )

کوئ بات نہیں، مہمان تو اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔

بہت شکریہ جیہ۔۔۔اور مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگ میرے الٹے سیدھے اندازوں کو مائنڈ نہیں کرتے۔۔۔ یہ صرف آپ کی Greatness ہے۔

ایمان اس میں شکریے کی کوئ بات نہیں۔ مگر آپ کن لوگوں کی بات کر رہی ہیں؟

لیں جی۔۔آپ کے بارے میں کچھ کہنا توپہلے ہی سورج کو چراغ دیکھانے کے مترادف ہے ۔۔ماشاءاللہ سے آپ ہر لحاظ سے قابلِ تعریف ہیں : )

واقعی؟ :)

جیہ میری ماما اگر یہ پڑھ لیں کہ کوئی مجھے سمجھدار کہہ رہا ہے تو وہ تو خؤشی سے ہی۔۔۔۔ مجھے تو ہر وقت ان سے یہ سننے کو ملتا ہے کہ ارضا تم کب بڑی ہو گی خیر خیر۔۔۔

دیکھیں میں آپ کی امی سے اختلاف کرکے ان لوگوں میں شامل نہیں ہونا چاہتی جو بزرگوں سے اختلاف کرکے نافرمانوں میں شمار ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ مگر مروّت بھی کوئ چیز ہوتی ہے۔۔۔۔ :p

آپ کی یہ غیر مستقل مزاجی صرف یہاں تک ہے یا آپ ایک ہی کام اور روٹین سے بھی اکتا جاتی ہیں؟؟؟؟

کسی حد تک۔۔۔۔

جیہ میں تو اب تک آپ کی تعارف پوسٹ کے پیج دیکھ کر حیران ہوں۔۔۔یہاں خلوص، پیار اور احترام تو بلاشبہ بےحدوحساب ہے اور آپ کا اپنے بارے میں یہ کہنا صرف آپ کا بڑاپن ہے۔۔۔کیونکہ ہر کوئی اس پیار اور خلوص کا اہل نہیں ہوتا۔۔۔۔جیہ جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔

ارے کوئ ہے جو مجھے ہواؤں میں اڑنے سے روک سکے :)

اچھا جی اب کچھ آگے کی بات کی جائے۔۔۔۔۔۔ : )

ہ غالب کے علاوہ کسی اور کو پڑھا؟ آپ کو پروین شاکر کیسی لگتی ہیں؟

ہاں پڑھا ہے مگر اتنا نہیں جتنا غالب کو پڑھا ہے۔ میر ( منتخب کلام)، مومن، حسرت موہانی۔ فیض، ابن انشاء، ساحر لدھیانی اور اختر شیرانی کو پڑھا ہے۔ اقبال کو پڑھا ہے مگر سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔۔ آپ نے پروین شاکر کی بات کی ان کے چند ہی مجموعے پڑھے ہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ ان کی شاعری مجھے اتنی پسند نہیں

یہ تو اردو کی بات ہوگئ۔ اب پشتو کی بھی ہوجائے کہ میری مادری زبان ہے۔ پشتو کے سبھی کلاسک شعراء جیسے خوشحال خان خٹک ( بابائے پشتو۔ صاحبِ سیف و قلم، نثر و شعر دونوں میں نابغہ۔ 300 کتابوں کے مصنف، ان کی کلیات 50000 اشعار پر مشتمل ہے ، میرے پاس ہے )، (عبد الرحمان بابا، پشتو کے صوفی اور عوامی شاعر ۔ان کا تقریباً ہر شعر سہل ممتنع اور ضرب المثل ہے کوئ پختون ایسا نہیں ہوگا جس کو رحمان بابا کا کم از کم ایک شعر یاد نہ ہو) حمید بابا ( شاعرِ موشگاف اور نازک خیال شاعر۔ فارسی سے دو مثنویاں نیرنگِ عشق اور قصۂ شاہ و گدا ترجمہ کیے) اور علی خان (رئیس المتغزلین) کو بہت پڑھا اور سمجھا ہے ۔ جدید شعراء میں حمزہ شنواری، خاطر افریدی اور عبدالباری جہانی کو بہت پڑھا ہے۔

ہ جیہ کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

مشکل سوال۔۔۔۔ زمان و مکان کے ساتھ ساتھ اچھائی کے معیار بدلتے رہتے ہیں۔ بس میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ مجھے وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جس کے دل میں کچھ نہ کچھ خوفِ خدا ہو۔

ہ آپ دوستی کن شرائط پر کرتی ہیں؟

جو دوستی شرائط پر استوار ہو وہ دوستی نہیں خود غرضی ہوتی ہے۔ دوستی تو بس ہو جاتی ہے۔۔۔۔ پھر بھی میرے خیال میں دو طرفہ ایثار دوستی کے لیے اولیں شرط ہے۔

کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بلا وجہ دوسروں کا ہتک، بے عزتی کرتے ہیں، ایسے لوگ مجھے سخت ناپسند ہیں۔

خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟

رجائیت پسند ہوں۔ مجھے پیالہ آدھا بھرا نظر آتا ہے نہ کہ آدھا خالی۔

خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟

خوش فہم ہوں۔

ہ اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔؟

ایک عام لڑکی
 
تیلے شاہ

محفلین
ارے واہ جو جو بہت خوبصورت جواب دیے ہیں
اور آخری سوال کا جواب ہونا چاہیے تھا کہ
ملن سار انسان
8)
 
جیہ

لائبریرین
سمجھ گئی مطلب ۔۔۔۔

تو ملن سار کا مطلب ہے ۔۔۔ جو ہر وقت لڑتی جگھڑتی رہے

نہ نہ نہ مجھے نہیں بننا ملن سار
 
Top