انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

جیہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
بہت خوب جیہ، جاری رکھیں، بہت مزے مزے کے انکشافات ہو رہے ہیں، جیسا کہ آپ کو شاعری پسند نہیں، لیکن غالب آپ کے پسندیدہ شاعر ہیں، آدھا دیوان یاد ہے، امیر مینائی کا مصرعہ یاد ہے، فراز کا مصرعہ یاد ہے اور یہ سب بہت برمحل استعمال بھی کر رہی ہیں، کافی نیا نیا سا لگ رہا ہے :D

جن میاں آپ کو ہر وقت پوسٹس بڑھانی کی جلدی ہوتی ہے اور اس چکر میں کچھ بھی غور سے نہیں پڑھتے۔۔۔۔۔

شاعری مجھے نہیں امن ایمان کو پسند نہیں۔ ۔۔۔ اور میں نے انہیں کے جواب میں حیرت کا اظہار کیا تھا :lol:
 
تیلے شاہ

محفلین
جیہ نے کہا:

ہا ہا ہا
چوروں کو پڑ گئے مور
اسی قسم کے بندوں کو چول کہتے ہیں
:wink:
 
تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر صاحب آپ کی باتوں پر مجھے چچا غالب کا یہ شعر اکثر یاد آجاتا ہے۔۔۔ عرض کیا ہے

گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گونہ پاؤں اس کا بھید
پر یہ کیا کم ہے؟ کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا

اور جو جو مجھے تو پورا کا پورا دیوان یاد آجاتا ہے

کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب
آو نہ، ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی

گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلّی، نہ طو ر پر
دیتے ہیں بادہ' ظرفِ قدح خوار' دیکھ کر​

سادگی و پرکاری ، بے خودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا

سیکھے ہیں مہ رخوں کے لئےہم مصوری
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیئے​

جو منکر وفا ہو، فریب اس پہ کیا چلے
کیوں بدگماں ہوں دوست سے دشمن کے باب میں​
گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب
آستیں میں دشنہ پنہاں، ہاتھ میں نشتر کھلا

میں نے چاہا تھا کہ اندوہ وفا سے چھوٹوں
وہ ستمگر مرے مرنے پہ بھی راضی نہ ہوا​
 
تیلے شاہ

محفلین
شبھ شبھ بولو میاں
کیوں کباڑا کرتے ہو
اور بس 2 ماہ رہ گئے ہیں پھر انشاء اللہ
ہماری زندگی کا نیا باب شروع ہو جائے گا
 
امن ایمان

محفلین
میں ایک بار پھر حاضر۔۔۔۔ ویسے ابھی تک محوحیرت ہوں کہ آپ سب لوگ ماشاءاللہ سے کتنا بولتے ہیں نا۔۔۔:shock: ۔۔۔ مجھے توسارے کے سارے چھوٹے چھوٹے بچے لگتے ہیں :)

اچھا ٹھیک! لیکن استادِ محترم کو انکل نام پسند نہیں۔ ذرا خیال رہے ( جیہ)

جیہ تو پلیز آپ بتا دیں کہ میں ان کو کیا کہوں۔۔؟؟ ویسے میں نے اعجاز انکل سے پوچھ کے ہی یہ کہا تھا۔۔۔اگر آپ کے پاس کوئی اچھا متبادل ہو تو بتائیں۔

آپ کو شاعری اچھی نہیں؟ یا حیرت! (جیہ)

جیہ اس بارے میں کبھی تفصیل سے بتاؤں گی،،لیکن ابھی یہاں نہیں۔۔۔یہاں صرف آپ سے متعلق بات زیادہ ہوگی :)

ایمان ۔۔۔ یعنی کہ آپ مجھے نازک مزاج سمجھتی ہیں (جیہ)

جیہ نازک مزاج ہونا اور بات ہے اور حساس ہونا اور بات۔۔۔نازک مزاج صرف اپنے لیے سوچتے ہیں اور اپنے لیے ہی دکھی ہوتے ہیں۔۔جبکہ حساس لوگ وہ ہوتے ہیں۔۔جن کی آنکھوں میں کسی اور کے درد کے آنسو ہوں۔۔۔اور مجھے آپ اپنی اُس بات کی وجہ سے حساس لگی ہیں۔

ہم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہیں فراز (جیہ)

ابھی بھی ٹھیک طرح سے نہیں سمجھ سکی۔۔۔:( ۔۔ میری اردو بہت خراب ہے۔۔ آپ نے خود کو خوش فہم کیوں کہا ہے؟

سچی بات تو یہ ہے کہ میرا رد عمل نارمل نہیں ہوتا ۔ میں غصے میں چیخنے چلانے لگتی ہوں (جیہ)

حیرت ہے۔۔۔مجھے آپ بہت ٹھنڈےمزاج کی لگتی ہیں۔۔۔لیکن اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو میرے خیال سے مہینوں میں ایک بار۔۔؟

ایسا موقع تو شاید ابھی نہیں آیا زندگی میں (جیہ)

جیہ نو کمنٹس۔۔:(

امتحاں اور بھی باقی ہو تو یہ بھی نہ سہی ( غالب)

آپ اسے امتحان مت سمجھیں نا۔۔ :p

اچھا کچھ اور پوچھ لوں نا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :)

ہ جیہ کوئی ایسا شخص جس کہ بارے میں آپ کہہ سکیں کہ یہ مجھے جانتا اور سمجھتا ہے؟ (جواب ہاں یا ناں میں بھی ہو تو چلے گا)

ہ آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟

ہ مشکل حالات میں مایوس ہوجاتی ہیں یا بہادری سے سامنا کرتی ہیں؟

ہ یہاں فیصلہ سے متعلق کچھ سوال پوچھے گئے ہیں۔۔مجھے بھی ایک سوال یاد آیا۔۔ جیہ آپ فیصلہ کرتے ہوئے دل کی سنتی ہیں یا دماغ کی مانتی ہیں؟

اور جیہ اب وعدہ کہ اگلی بار آسان آسان سےسوال پوچھوں گی : )
 
امن ایمان

محفلین
ظفری نے کہا:
اور امن ایمان ۔۔ آپ اس سلسلے کو جاری رکھیئے ۔ اُردو محفل کی روزمرہ کے معمولات میں یہ ایک اچھی اور منفرد تبدیلی ہے
نہیں ۔۔۔ میں اتنے انٹرویو دے چکا ہوں کہ اب بس ۔۔۔۔۔
ویسے بھی انٹرویو خاص خاص لوگوں کا لیا جاتا ہے ۔۔۔ میں ابھی اس قطار میں کھڑا دور دور تک نظر نہیں آتا ‌

ظفری پہلے تو شکریہ۔۔۔اور اس کے بعد عرض ہے کہ آپ نے بے شک بہت سارے انٹرویو دیے ہوں گے۔۔لیکن یہاں جس طرح سے آپ کے جوابات کی آٹوپسی ہوگی وہ کسی اور جگہ کہاں :p

جیہ نے کہا:
آپ فکر نا کریں آپ کا انٹرویؤ بھی جلد ہوگا
ایمان Point to be Noted

point has been noted جناب :p

قیصرانی نے کہا:
کوئی بات نہیں آپی، یہ تو ہم جیہ کو مصروف رکھے ہوئے تھے تاکہ وہ آپ کے آنے تک یہی رہیں

وہ تو ٹھیک ہے بھائی ۔۔لیکن اس مصروفیت کے چکر میں میں تو چکرا گئی تھی :lol:
 
جیہ

لائبریرین
اچھا جویریہ ! ۔۔ چلئے آپ سے کچھ سوال : ( از ظفری)

زندگی میں فیصلوں کی کیا اہمیت ہے ۔ ؟

سب سے پہلے تو یہ سمجھنا چاہیے کہ فیصلہ ہے کیا۔ میرے خیال میں کسی بات کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو سامنے رکھ کر کھلے ذہن سے غور و خوض کے بعد کسی نتیجے پر پہنچنا فیصلہ کہلاتا ہے۔ اس Definition سے بعد ظاہر ہے کہ ہماری زندگیوں میں فیصلوں کی بہت اہمیت ہے۔ اور کسی نہ کسی موڑ پر ہمیں فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ (جیہ)

صیح فیصلہ اور غلط فیصلہ کیا ہوتا ہے ۔ ؟

اس کا جواب تو مشکل ہے۔۔۔۔ بہر حال کوئ ایک فیصلہ میرے لیے غلط اور آپ کے لیے صحیح ہو سکتا ہے۔ F.Sc میں فزکس میں ایک ٹاپک پڑھا تھا Frame of Reference جس کا مطلب ہے کوئ ایک کلیہ ہر جگہ صحیح نہیں ہو سکتا۔ اس لحاظ سے ایک صحیح فیصلہ غلط بھی ثابت ہو سکتا ہے اور غلط فیصلے کا نتیجہ اچھا بھی نکل سکتا ہے۔ (جیہ)

کیا صیح فیصلہ یہ ہے کہ فیصلہ انسان کے اپنے مفاد میں ہو۔ ؟

ہرگز نہیں۔ مگر یہ تلخ حقیقت ہے کہ ہم اکثر فیصلے اپنے لئے ہی کرتے ہیں ۔ ( جیہ)

انسان کی ساری زندگی آخر فیصلوں کے گرد ہی کیوں گھومتی ہے ۔ ؟

بعض لڑکیوں کی زندگی "فیصل" کے گرد بھی گھومتی ہے ۔۔۔۔۔ مذاق ( جیہ)

اور فیصلے ۔۔۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ اتنا کافی ہے باقی بعد میں ۔۔۔

پوچھیئں نا۔ اگر نہیں پوچھیں گے تو علم کیسے بڑھے گا۔ :)

میں ایک بار پھر حاضر۔۔۔۔ ویسے ابھی تک محوحیرت ہوں کہ آپ سب لوگ ماشاءاللہ سے کتنا بولتے ہیں نا۔۔۔ ۔۔۔ مجھے توسارے کے سارے چھوٹے چھوٹے بچے لگتے ہیں

بچے ہی تو ہیں۔۔۔۔۔ 50 50 سال کے :) (جیہ)

جیہ تو پلیز آپ بتا دیں کہ میں ان کو کیا کہوں۔۔؟؟ ویسے میں نے اعجاز انکل سے پوچھ کے ہی یہ کہا تھا۔۔۔اگر آپ کے پاس کوئی اچھا متبادل ہو تو بتائیں۔

میں تو انہیں استادِ محترم ہی کہتی ہوں اور فرزانہ بہن ان کو باباجانی کہہ کے بلاتی ہیں ( ان کے انٹر ویو میں پڑھا تھا) (جیہ)

جیہ اس بارے میں کبھی تفصیل سے بتاؤں گی،،لیکن ابھی یہاں نہیں۔۔۔یہاں صرف آپ سے متعلق بات زیادہ ہوگی

صحیح ہے ۔ شاعری سے زیادہ میں اہم ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ مذاق۔۔۔ (جیہ)

جیہ نازک مزاج ہونا اور بات ہے اور حساس ہونا اور بات۔۔۔نازک مزاج صرف اپنے لیے سوچتے ہیں اور اپنے لیے ہی دکھی ہوتے ہیں۔۔جبکہ حساس لوگ وہ ہوتے ہیں۔۔جن کی آنکھوں میں کسی اور کے درد کے آنسو ہوں۔۔۔اور مجھے آپ اپنی اُس بات کی وجہ سے حساس لگی ہیں۔

شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ من آنم کہ من دانم (جیہ)

ابھی بھی ٹھیک طرح سے نہیں سمجھ سکی۔۔۔ ۔۔ میری اردو بہت خراب ہے۔۔ آپ نے خود کو خوش فہم کیوں کہا ہے؟

ہر کسی سے اچھائ کی توقع کرنا خوش فہمی نہیں تو کیا ہے۔( جیہ)

حیرت ہے۔۔۔مجھے آپ بہت ٹھنڈےمزاج کی لگتی ہیں۔۔۔لیکن اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو میرے خیال سے مہینوں میں ایک بار۔۔؟

بلکہ سال میں ایک دو بار۔۔۔ (جیہ)

اچھا کچھ اور پوچھ لوں نا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

پوچھیں۔۔ بقولِ غالب۔۔۔۔ ہمارا بھی تو آخر زور چلتا ہے گریباں پر (جیہ)

ہ جیہ کوئی ایسا شخص جس کہ بارے میں آپ کہہ سکیں کہ یہ مجھے جانتا اور سمجھتا ہے؟ (جواب ہاں یا ناں میں بھی ہو تو چلے گا)

ہاں ۔۔۔۔ (جیہ)

ہ آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟

بقولِ غالب۔۔۔۔۔۔
ہزاروں خواہشیں ایسیں کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

میری خواہش پوری ہو یا نہ ہو ۔ مگر میں زندہ رہنا چاہتی ہوں۔۔۔۔ مگر پتہ نہیں کیوں مجھے ایسا لگتا ہے میری تھوڑی عمر باقی ہے۔ :( (جیہ)

ہ مشکل حالات میں مایوس ہوجاتی ہیں یا بہادری سے سامنا کرتی ہیں؟

اس معاملے میں، میں نارمل ہوں۔ مایوس تو نہیں ہوتی لیکن بعض اوقات خود کو بے بس بھی محسوس کرتی ہوں ۔ (جیہ)

ہ یہاں فیصلہ سے متعلق کچھ سوال پوچھے گئے ہیں۔۔مجھے بھی ایک سوال یاد آیا۔۔ جیہ آپ فیصلہ کرتے ہوئے دل کی سنتی ہیں یا دماغ کی مانتی ہیں؟

دل ہے کہ مانتا نہیں۔ (جیہ)

اور جیہ اب وعدہ کہ اگلی بار آسان آسان سےسوال پوچھوں گی : )

شکریہ ۔ آپ کتنی اچھی ہیں (جیہ)
 
Top