انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی خواتین قلمکار ؟؟

عندلیب

محفلین
عزیز محفلین ،
ایک موضوع پر یونیورسٹی لیول پر مقالہ لکھنے کا ارادہ ہے جس کا متوقع عنوان کچھ یوں رہے گا (آپ کی رائے پر عنوان کی تدوین بھی ممکن ہے)
"عصر حاضر کی انٹرنیٹ کمیونیٹی میں خاتون اردو قلمکاروں کا علمی ادبی و سماجی کردار"

اس موضوع کے حوالے سے ، سب سے پہلے تو مجھے ان خاتون قلمکاروں کے نام اکٹھا کرنے ہیں جو انٹرنیٹ پر کسی نہ کسی حوالے سے ایکٹیو ہیں چاہے فیس بک پر یا بلاگ پر یا فورمز ، ویب سائیٹس پر۔
ان خواتین کا انٹرنیٹ سے ہٹ کر حقیقی دنیا کی علاقائی یا قومی یا بین الاقوامی سطح پر معروف ہونا ضروری ہے۔ اور یہ کسی بھی شعبہ سے متعلق ہو سکتی ہیں مثلاً ادب ، صحافت ، میڈیا ، سیاست ، مذہب ، طب ، سماجیات وغیرہ۔ اور دوسری اہم بات یہ کہ ان سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو یعنی ان کا کوئی ایکٹیو ایمیل ایڈریس ہو یا موبائل نمبر۔

آپ سب سے گذارش ہے کہ جو نام آپ کو معلوم ہوں ، یہاں شئر کیجئے۔
سب سے پہلے میں خود یہاں وہ نام شئر کر رہی ہوں جن کی تخلیقات میں نے پڑھی ہیں اور جن سے میں انٹرنیٹ کی دنیا کے حوالے سے واقف بھی ہوں۔

سعدیہ دہلوی
زیبا محمود
علینہ عطرت رضوی
عابدہ رحمانی
نفیس بانو شمع
صادقہ نواب
شاہانہ مریم
عارفہ راجپوت
افروزہ کاٹھیاواری
انا دہلوی
 

عندلیب

محفلین
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
انٹرنیٹ کی اردو کمیونٹی میں خواتین قلمکاروں میں ہمارے لیے تو بس ہماری مرحومہ استانی ہیں۔ چاہے وہ کہیں اور مشہور ہوں نہ ہوں۔
 

گل بانو

محفلین
محترمہ گل بانو کے نثر پارے بہت گہری فکر کے حامل ہوا کرتے ہیں۔
بڑی نوازش جناب آپ نے بندی کو اس قابل سمجھا یہ آپ کا بڑکپن ہے ہمارا قد ابھی اتنا اونچا نہیں ہوا کہ کسی نثر نگار کی قطار شمار میں لگ سکیں ، جو خدمت ہم سے متوقع ہے ہم اسے نبھانے کی اپنی سی سعی کریں گے حکم !
 
بڑی نوازش جناب آپ نے بندی کو اس قابل سمجھا یہ آپ کا بڑکپن ہے ہمارا قد ابھی اتنا اونچا نہیں ہوا کہ کسی نثر نگار کی قطار شمار میں لگ سکیں ، جو خدمت ہم سے متوقع ہے ہم اسے نبھانے کی اپنی سی سعی کریں گے حکم !
یہ ’’بڑکپن‘‘ اچھا کہا گل بانو !
حکم تو آپ کو عندلیب ہی دیں گی، ہم نے دونوں کو دو بدو لا کھڑا کیا۔
ویسے بھی خواتین کے معاملات میں ہم کم کم ہی آتے ہیں۔ اور لکھنے والی خواتین! توبہ توبہ توبہ۔کون جانے لکھیں لکھیں، نہ لکھیں نہ لکھیں!!
 

گل بانو

محفلین
یہ ’’بڑکپن‘‘ اچھا کہا گل بانو !
حکم تو آپ کو عندلیب ہی دیں گی، ہم نے دونوں کو دو بدو لا کھڑا کیا۔
ویسے بھی خواتین کے معاملات میں ہم کم کم ہی آتے ہیں۔ اور لکھنے والی خواتین! توبہ توبہ توبہ۔کون جانے لکھیں لکھیں، نہ لکھیں نہ لکھیں!!
اچھا کرتے ہیں عافیت اسی میں ہوتی ہے :LOL:
 

گل بانو

محفلین
حال ہی میں فیس بُک پر افسانہ میلہ 2013 کا انعقاد ہوا تھا آپ کو وہاں سے کافی خواتین رائٹرز کے بارے میں معلومات مل سکتی ہے :)

https://www.facebook.com/groups/urduafsane/
جی اوراطلاعاً عرض ہے اس میں ہمارا افسانہ '' نفس کا جال '' شئیر کیا گیا تھا جو یہاں ''جال ''کے عنوان سے موجود ہے
 

الف عین

لائبریرین
ثمینہ راجا مرحومہ
نوشی گیلانی
نسیم سید
نسرین سید
مزید میری فیس بک پروفائل میں دوستوں کی فہرست میں دیکھ لئے جائیں
 

عبدالحسیب

محفلین
بہت عمدہ خیال ہے آپا۔ جلد از جلد کام شروع کر دیجئے۔ میرے علم میں تو کوئی 'خاتون اردو قلمکار' نہیں۔ ہاں انگریزی قلمکار ایک دو خواتین کو جانتا ہوں۔ بحر حال آپ مقالہ لکھنا شروع کریں ۔ بہت سے نام یہاں آ چکے ہیں مزید اور بھی آجائیں گے۔
محمدعلم اللہ اصلاحی بھائی جان کا نام منسلک نہیں ہوا تھا۔ اب ہو گیا ہے غالباً۔
 
Top