1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

انتخابِ غزل کی مفت فراہمی ۔

ایم اے راجا نے 'متفرقات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 12, 2011

  1. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    تمام محفلین کو السلام علیکم۔

    گزارش ہیکہ میں نے اپریل 2011 میں نئے شعرا کے کلام پر مشتمل ایک انتخابِ غزل مرتب کر کے" موجِ ِتہہ آب " کے نام سے شائع کروایا تھا، میرا مقصد صرف اور صرف ان شعرا کے کلام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا تھا ( مزیدعرض انتخاب مذکورہ کے پیش لفظ میں ہے )اس میں 60 شعرا کا تعارف 3 عدد غزلیں اور تصاویر ہیں۔ یہ کتاب 260 صٍفحات پر مشتمل ہے، اور تمام ادبی حضرات کو مفت صرف ڈاک خرچ پر تقسیم کی گئی ہے، قابلِ ذکر بات یہ ہیکہ، دوسرے احباب کے فلیپ کے ساتھ ساتھ استاد محترم اعجاز عبید صاحب ( الف عین ) صاحب کا فلیپ بھی اس میں شامل ہے۔
    اگر کوئی محفلین یہ انتخاب حاصل کرنا چاہتا ہے تو مندرجہ ذیل موبائیل نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس یا کال رابطہ کر سکتا ہے، پاکستان یا پاکستان سے باہر کے حضرات بھی، یہ کتاب بلا قیمت صرف ڈاک خرچ پر آپ کو مہیا کی جائے گی، اگر یہ کتاب کوئی صاحب لائبریری میں محفوظ کرنے کے لیئے حاصل کرنا چاہے گا تو اس لائبریری کو بلا معاوضہ و بلا ڈاک خرچ ارسال کی جائے گی۔
    نوٹ :۔ اگر کوئی صاحب ڈاک خرچ بھی برداشت کرنے کے قابل نہیں تو بھی بلا جھجک رابطہ کر کےکتاب منگوا سکتا ہے ،مجھے نہایت خوشی ہو گی۔
    یہ کتاب 1000 کی تعداد میں چھپوائی گئی تھی لیکن اسٹاک میں 100 کے قریب باقی ہیں۔
    کتاب کو پھیلانے کے لیئے آپ کے تعاون کا طلبگار ہوں۔

    ایم اے راجا
    موبائیل نمبر (موبائیل فون نمبر حذف کیا) اس کے لیے ذاتی پیغام کا استعمال کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    راجہ فون نمبر جسے درکار ہوں اسے ذاتی پیغام میں ارسال کرنا درست طریقہ ہے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ راجا صاحب۔

    میں نے آپ کے مراسلے سے آپ کو فون نمبر حذف کر دیا ہے۔ اس کے لیے ذاتی پیغام کرنا بہتر رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    شکریہ، دونوں اصحاب کا۔۔۔
     
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    36,442
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    کم از کم مجھ کو تو سافٹ کاپی بھیج دی جائے، یعنی ان پیج فائل!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    سر بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہیکہ میرے کمپوزر کی ہارڈ ڈسک میں اوئرس آنے کی وجہ سے تمام مواد ختم ہو گیا ہے، میں نےآپ سے پی ایم میں اپنا پوسٹل ایڈریس بھیجنے کی درخواست کی تھی ، میں نے 6 کاپیز آپ کے لیئے رکھی ہوئی ہیں، پلیز اپنا پوسٹل ایڈریس جس پر آپ کی ڈاک آتی ہو پی ایم کر دیں میں آپ کو روانہ کر دوں گا۔ شکریہ۔
     
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    راجا صاحب ایک کتاب میرے لیے ضرور رکھیے گا۔
    پاکستان کا پتہ میں بعد میں دیتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بالکل بھائی آپ ایڈریس دیں میں نے تو آپ کو بھی پی ایم کیا تھا مگر آپ کا جواب ہی نہیں آیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. abdulquddus956

    abdulquddus956 محفلین

    مراسلے:
    1
    ہمیں بھی ایک کاپی عنایت کر کے شکریہ کا موقع دیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    پتہ پی ایم کریں میں کوشش کروں گا
     
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,785
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    راجا بھائی کیا حال ہے؟
    کافی عرصہ بعد چکر لگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    الحمد اللہ. آپکی دعائیں ہیں. بس کچھ نالائقی. کچھ سستی اور کچھ مصروفیات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر