مبارکباد امن کی محفل پر پہلی سالگرہ۔

حجاب

محفلین
امن بہت مبارک ہو 17 جولائی کو تم نے بھی محفل پر ایک سال بہت کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ، اور معذرت کے آج 19 اسٹارٹ ہو گئی تو تھریڈ اوپن کیا، نیو محفل میں جوائن ڈیٹ ہی نظر نہیں آ رہی تھی:( یاد تو تھا کہ تم نے بھی جولائی میں جوائن کیا ہے مگر ڈیٹ کی تلاش میں 17 سے 19 آ گئی ۔خیر دیر سے سہی مبارک ہو۔
 

پاکستانی

محفلین
ہوتا ہے ایسا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے موقعوں پہ شمشاد بھائی کی بہت یاد آتی


امن، میری طرف سے دلی مبارک باد ۔۔۔۔ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے ۔ آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
07182007085402.jpg
 

الف عین

لائبریرین
امن مبارک ہو بہتتتتتتتتتتتت، تمھارے ہی سٹائل میں۔
اب شگفتہ تم سے انٹر ویو کر رہلی ہلیں۔، آجاؤ میدان میں اور جواب دو۔
 

ظفری

لائبریرین
امن آپ کو اردو محفل پر اپنا ایک سال مبارک ہو ۔ امید ہے بہت اچھا گذرا ہوگا ۔
اگلے ماہ میرا اردو محفل پر دوسرا سال مکمل ہوجائے گا ۔ مبارکباد دینا نہ بھولیئے گا ۔ :cool:
 

امن ایمان

محفلین
امن بہت مبارک ہو 17 جولائی کو تم نے بھی محفل پر ایک سال بہت کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ، اور معذرت کے آج 19 اسٹارٹ ہو گئی تو تھریڈ اوپن کیا، نیو محفل میں جوائن ڈیٹ ہی نظر نہیں آ رہی تھی:( یاد تو تھا کہ تم نے بھی جولائی میں جوائن کیا ہے مگر ڈیٹ کی تلاش میں 17 سے 19 آ گئی ۔خیر دیر سے سہی مبارک ہو۔


بہتتتتتتتتتتتتتتت شکریہ شب
flower.gif

مجھے تو یاد بھی نہیں تھا اور مجھے تو ابھی بھی یقین نہیں آرہا کہ مجھے اردو محفل پر ایک سال ہوگیا ہے :) ۔۔وقت اتنی جلدی بھی گزر جاتا ہے۔۔۔مجھے اس کااندازہ آج ہورہا ہے۔۔۔۔معذرت بالکل بھی نہیں اچھاااا۔۔۔۔۔۔:)اگر مجھے یاد ہوتا تو میں نے جس طرح مشتاق سے محسن بننے پر خود کو خود ہی مبارکباد کا دھاگہ کھولا تھا۔۔۔۔شاید اب بھی کھول لیتی ۔۔۔:grin:

شب آپ نے ڈیٹ کو کہاں سے ڈھونڈا۔۔۔؟ مجھے تو ابھی بھی کہیں نظر نہیں آئی؟
 

امن ایمان

محفلین
ہوتا ہے ایسا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے موقعوں پہ شمشاد بھائی کی بہت یاد آتی


امن، میری طرف سے دلی مبارک باد ۔۔۔۔ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے ۔ آمین

بہت شکریہ پاکستانی۔۔۔:)

جی شمشاد چاء مجھے بھی بہت یاد آرہے ہیں۔۔۔پتہ نہیں کب واپس آئیں گے۔۔۔۔آپ کے لیے بھی میری یہی دعا ہے۔ : )
 

امن ایمان

محفلین
نوید صاحب، بوچھی باجو، ماوراء، فرحت، وارث صاحب،جیہ عمار، شکفتے، ڈاکٹر عباس صاحب، اعجاز چاء، ثناء اللہ صاحب، ظفری آپ سب کے بہتتتتتتتتتتتتتتتت سارا شکریہ
flower.gif


آپ سب کتنے اچھے ہیں نا۔۔۔۔کس طرح سب کو وش کرنا یاد رکھتے ہیں۔۔۔۔میں اس معاملے میں بالکل بھی نہیں اچھی۔۔۔۔: (


امن مبارک ہو بہتتتتتتتتتتتت، تمھارے ہی سٹائل میں۔
اب شگفتہ تم سے انٹر ویو کر رہلی ہلیں۔، آجاؤ میدان میں اور جواب دو۔

اعجاز چاء۔۔>آپ کی اس بہتتتت کو دیکھ کر مجھے بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت ہی اچھا لگا ہے۔ :)

ظفری۔۔ > میں انشاءاللہ پوری کوشش کروں گی کہ آپ کو ناصرف وقت پر وش کروں بلکہ آپ کے لیے تھریڈ ہی میں کھولوں۔۔۔بس آپ چپکے سے مجھے تاریخ بتا دیں کب آپ یہاں آئے تھے۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
ضرور کیوں نہیں ۔۔۔ میری شمولیت 3 اگست 2005 کو محفل پر ہوئی تھی ۔ یہ بات میں آپ کو چپکے سے بتا رہا ہوں ۔ لہذا یہ راز اپنے تک ہی رکھیئے گا ۔ ;)
 

امن ایمان

محفلین
شکفتے اب آپ کا سوال۔۔۔: )

اب ذرا یہ بھی بتائیں کہ پہلا دن کیسے گذرا تھا ؟

ہممم میرا محفل پر پہلا دن۔۔۔۔یہاں خود کو انتہائی نامعقول ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی
embarrassed.gif
محفل ایڈیٹر پر اردو،انگلش،رومن سب لکھنا میرے لیے محال ہورہا تھا ( تب اتنی عقل بھی نہیں آئی کہ اپنا پیغام ورڈ پر ہی لکھ کر یہاں کاپی پیسٹ کردوں) بس سب جگہ اردو اردو دیکھ کر خوشی کے مارے برا حال تھا۔۔۔۔پیج اوپر نیچے کرنے کے لیے سکرول بار کافی محنت کے بعد دستیاب ہوئی تھی۔ :grin:

تعارفی پوسٹ لکھی۔۔وہاں پھر کچھ صاحبان مجھے لڑکا ثابت کرنے کے میدان میں آئے۔۔۔:grin: میں نے جوش جذبات میں لکھا تھا کہ آپ کو نہیں پتہ میں کتنا خوش ہوں۔۔۔اور وہ اس کتنا سے مجھے لڑکا سمجھے۔
شکر ہے یہ بحث طویل نہیں ہوئی۔۔۔اور میں نے وہاں یہ دعوی کیا تھا کہ جو چیز مجھے ایک بار اچھی لگے میں آسانی سے اسے پھر نہیں چھوڑتی۔۔۔اور شکر ہے کہ میں اپنی بات پر ثابت قدم رہی۔ :) اردو محفل کے لیے، یہاں کے لوگوں کے لیے میری پسندیدگی پہلے دن کی طرح ہے۔۔۔میں یہاں خاص طور پر منصور قیصرانی بھائی کا شکریہ بھی ادا کروں۔۔۔انہوں نے میری ہر قدم پر رہنمائی کی۔۔۔۔میرے لیے وہ کسی فرشتے سے کم نہیں تھے۔۔۔اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے ابھی بھی یقین نہیں آرہا کہ مجھے یہاں ایک سال ہوگیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے کچھ دن پہلے کی بات ہے۔ : )
 
Top