امریکہ کے نام!

جیا نے مختصرا وہی کہہ دیا ہے جو میں کہنا چاہ رہا تھا۔ کیا اہل ہونا ہی قصور ہے پھر؟ کیا آپ جہاں ہیں وہاں بنا قابلیت کے نوکری مل جاتی ہے؟ روٹی کپڑامکان ویسے بے شک بانٹیں لیکن نوکریاں نا اہل لوگوں کو دے کر اداروں کو تو تباہ مت کریں۔ پی آئی آے کا حال سامنے ہے کہ یورپین یونین نے منع کر دیا تھا خبردار کوئی جہاز ہماری حدود سے گزرا تو۔
میں سمندر کی بات کرتا ہوں اور اپ پیالے کی۔
پھر عرض کروں گا کہ اہلیت کوئی مطلق چیز نہیں یہ اضافی ہے۔ لہذا اہلیت کا کیا معیار ہے یہ بھی اضافی ہے۔
ادارے فوجی حکومت تباہ کرتی ہے۔ بھائی عوامی حکومت چلیں تو دیں۔
پی ائی اے بھی فوجی حکومت میں تباہ ہوا
 
جیا راؤ

محفلین
زرداری صاحب اور "فوجی حکومت" کے تعلقات کے بارے میں تو بس اتنا ہی کہوں گی کہ

"صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں"
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو سب کچھ کھل کر سامنے آ گیا ہے کہ پچیس تیس مقدموں میں بریت ایسے ہی تو نہیں ہو گئی تھی۔ یہ سب سودے بازیاں فوجی نما سول صدر سے ہو چکی تھیں۔ اب بھی صاف چھپتے اور سامنے آتے بھی نہیں والا معاملہ ہے کیا۔
 
اچھا اپ کے خیال میں‌ کیا کرنا چاہیے
صدر کو پھانسی پرچڑھادیں۔
فوجی سربراہوں پر مقدمے چلادیں
یہ سب انارکی کی طرف لے جائے گا جو ہوشیار فسادیوں‌کی راہ ہے۔
اگر پی پی پی ملک کے استحکام کی بات کرتی ہے تو برا کیوں؟
مقدمے اسلیے ختم ہوئے کہ ان میں‌کچھ جان نہیں تھی بے بنیاد سیاسی مقدمات تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج صدر سے رُو گردانی کرے، وہ سب مقدمات واپس آ جائیں گے، حتٰی کہ نیپ پھر سے اپنے جال ڈال دے گی۔
 
آج صدر سے رُو گردانی کرے، وہ سب مقدمات واپس آ جائیں گے، حتٰی کہ نیپ پھر سے اپنے جال ڈال دے گی۔
شکریہ۔ یہی بات ہے۔
اس کا سیدھامطلب یہ ہے کہ مقدمات جعلی ہیں
فوج طاقت ور ہے
اور سیاستدانوں‌کو دودھاری تلوار پر چلنا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
مقدمات جعلی نہیں ہیں۔ یہ سودے بازی ہے کہ تم ہمارے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالے رکھو ہم تمہارے کالے کرتوتوں کو سفید کر دکھائیں گے۔
 
مقدمات تو بہر حال جعلی ہیں
مگر اپ کی یہ بات درست ہے کہ سودے بازی کا عنصر ہے۔
ججز کی بحالی امریکہ کے مفاد میں‌ نہیں‌ہے۔ اسکی بظاہر وجہ وہ گمشدہ افراد ہیں‌جن کے لواحقین شور ڈالے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ کہاں‌ ہیں؟ یا تو مار دیے گئے یا امریکہ کے حوالے اور وہاں مار دیے گئے۔ اگر معاملہ کھلا تو فوج کے بڑے بڑے زد میں ائیں‌گے لہذا امریکہ اور فوج نہیں‌ چاہیں گے کہ ججز بحال ہوں یا گمشدہ افراد کا معاملہ کھلے۔
 
mujeeb mansoor

محفلین
شمشاد بھائی ؛میں آپ کی باتوں سے متفق ہوں یہ حکمران سازباز کی سیاست کررہے ہیں ان کو محض اپناذاتی مفاد عزیز ہے ملک اور قوم کے سے کسی صورت میں وفادار نہیں ہوسکتے ،ان کا دعوی ہے کہ ہماری عوامی حکومت ہے ،عوامی خاک حکومت ہے ،مھنگائی دیکھیں آسمان کو چھورہی ہے ،پٹرول سے لیکر آٹے نمک تک ہر چیز مھنگی ہوگئی ہے ،انھوں نے اس پر توجہ دی؟الٹا مھنگائی کا فیصلہ کیا جارہا ہے
 
اگر لاکھوں‌ادمی بھی ایک غلط بات پر متفق ہوں تو وہ درست نہیں‌ہوجائے گی۔
اگر الزامات لگانے ہی ہیں‌تو ڈھنگ کے لگائیے ۔ مہنگائی کا الزام تو پی پی پی پر ابھی فٹ نہیں‌بیٹھتا۔
 
خاور بلال

محفلین
ججز کی بحالی امریکہ کے مفاد میں‌ نہیں‌ہے۔ اسکی بظاہر وجہ وہ گمشدہ افراد ہیں‌جن کے لواحقین شور ڈالے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ کہاں‌ ہیں؟ یا تو مار دیے گئے یا امریکہ کے حوالے اور وہاں مار دیے گئے۔ اگر معاملہ کھلا تو فوج کے بڑے بڑے زد میں ائیں‌گے لہذا امریکہ اور فوج نہیں‌ چاہیں گے کہ ججز بحال ہوں یا گمشدہ افراد کا معاملہ کھلے۔

تو ججز کی بحالی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے کارنامے پر روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے؟ امریکہ کا ذکر تو کردیا اپنی پارٹی کا ذکر نہ کیا جو ججز کی بحالی میں‌سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جس طرح بلاول کا شجرہ نسب تبدیل ہوا ہے اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس پارٹی کے نزدیک بڑے سے بڑے ایشو کی کوئ اوقات نہیں۔
 
زینب

محفلین
زرداری تو کھلے عام سارے قوم سے کیے وعدے سے مکر گیا۔پہلے 30 دن کا کہا پھر 12 دن اور اب وہ پی سی او ججز کے تحفظ کی بات کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔نواز شریف نے پہلی بار روایت ڈالی کے کوئی حکمراں وعدہ پورا نا کرے تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔۔۔۔ زرداری نے کمیٹیاں وعدے اور اجلاسوں سے اگے بات بڑھائی ہی نہیں۔۔۔۔۔۔ایسا تھا تو این آر او بارے بھی کمیٹی بناتا نا جو اپنے اربوں کے مقدمے ہر دن معاف ہو رہے ہیں اس کا بھی دیکھنا تھا جائز ہیں یا نہیں۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
ویسے میں یہاں بات کچھ اور کرنے ائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔اور جو یہاں بات ہو رہی تھی اسی کو اگے بڑھا دیا۔۔۔۔۔۔

یہ جب بھی کبھی پاکستانی حکومت کی امن کی کوشیش کامیاب ہونے لگتی ہے۔۔۔۔امریکہ مزائل برسا کے اس امن کو دفنا کیوں دیتا ہے۔۔۔۔تاریخ گواہ ہے کہ جب جب کوشیش کامیابی کے قریب پہنچتی ہے افغانستان سے ایک مزایئل اتا ہے 20 /25 لوگ مر جاتے ہیں اور پھر ہماری حکومت صرف احتجاج کر کے رہ جاتی ہے۔کل بھی ایسا ہی ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔2 دن سے خبریں ارہی تھیں کہ مقامی طالبان سے امن معاہدہ طے پا گیا۔اور پھر اس بیان کے ساتھ ہی ایک گایئڈڈ مزایئل بھی آگیا ۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے ہر مسئلے میں امریہ بنا سوچے سمجھے ٹانگ اراتا ہے۔کیا وہ پاکستانی حکومت کے"مامے دا پتر " ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تو ججز کی بحالی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے کارنامے پر روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے؟ امریکہ کا ذکر تو کردیا اپنی پارٹی کا ذکر نہ کیا جو ججز کی بحالی میں‌سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جس طرح بلاول کا شجرہ نسب تبدیل ہوا ہے اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس پارٹی کے نزدیک بڑے سے بڑے ایشو کی کوئ اوقات نہیں۔

سچ یہ ہے کہ وکلا کی ساری تحریک اورججز کا اسٹینڈ صرف اور صرف پی پی پی کی کاوشوں‌کے مرہون منت ہے۔ ورنہ تو فوج ججز اور وکلا کو پیس کر رکھ دیتی۔ یہ پی پی پی کی سیاسی قوت ہی تھی جس نےفوج کے برہنہ تشدد کو روک کر رکھا۔
بلاول کا شجرہ نسب تبدیل ہوا یا نہیں مگر اس طرح‌کے الزام تراشیوں سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوچ کی حد پرواز کیا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
جب بھی کبھی پاکستانی حکومت کی امن کی کوشیش کامیاب ہونے لگتی ہے۔۔۔۔امریکہ مزائل برسا کے اس امن کو دفنا کیوں دیتا ہے۔۔۔۔تاریخ گواہ ہے کہ جب جب کوشیش کامیابی کے قریب پہنچتی ہے افغانستان سے ایک مزایئل اتا ہے 20 /25 لوگ مر جاتے ہیں اور پھر ہماری حکومت صرف احتجاج کر کے رہ جاتی ہے۔کل بھی ایسا ہی ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔2 دن سے خبریں ارہی تھیں کہ مقامی طالبان سے امن معاہدہ طے پا گیا۔اور پھر اس بیان کے ساتھ ہی ایک گایئڈڈ مزایئل بھی آگیا ۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے ہر مسئلے میں امریہ بنا سوچے سمجھے ٹانگ اراتا ہے۔کیا وہ پاکستانی حکومت کے"مامے دا پتر " ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
بالکل درست کہا۔ امریکہ کوئی ہمارے مامے دا پتر نہیں ہے کہ جب چاہے ہمارے معاملات میں ٹانگ اڑاتا پھرے۔
 
خاور بلال

محفلین
سچ یہ ہے کہ وکلا کی ساری تحریک اورججز کا اسٹینڈ صرف اور صرف پی پی پی کی کاوشوں‌کے مرہون منت ہے۔ ورنہ تو فوج ججز اور وکلا کو پیس کر رکھ دیتی۔ یہ پی پی پی کی سیاسی قوت ہی تھی جس نےفوج کے برہنہ تشدد کو روک کر رکھا۔
بلاول کا شجرہ نسب تبدیل ہوا یا نہیں مگر اس طرح‌کے الزام تراشیوں سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوچ کی حد پرواز کیا ہے۔

سفید غلط بیانی
وکلاء کی تحریک پی پی کی مرہون منت نہیں بلکہ جسٹس افخار کی مردانگی اور وکلاء کے عزم و استقلال کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو جسٹس افتخار پوری شدت سے مفاہمتی آرڈیننس کی مخالفت نہ کرتے۔

باقی زینب نے درست توجہ دلائ کہ امریکی میزائل ہر ایسے وقت ٹانگ اڑاتے ہیں جب کوئ مثبت پیش رفت ہونے لگتی ہے۔ مجھے تو امریکہ کے شجرہ نسب پر بھی شک ہے، معلوم ہوتا ہے کہ کسی دور میں امریکہ آدم خور وحشی قبیلہ ہواکرتا تھا اور اب شجرہ نسب کی تبدیلی کی برکت سے مہذب قوم کے بہروپ میں نمودار ہوا ہے۔ شجرہ نسب کی تبدیلی کی اس نئ ترکیب نے دنیا بھر کے بے غیرتوں کا کام آسان کردیا ہے۔
 
زینب

محفلین
سچ یہ ہے کہ وکلا کی ساری تحریک اورججز کا اسٹینڈ صرف اور صرف پی پی پی کی کاوشوں‌کے مرہون منت ہے۔ ورنہ تو فوج ججز اور وکلا کو پیس کر رکھ دیتی۔ یہ پی پی پی کی سیاسی قوت ہی تھی جس نےفوج کے برہنہ تشدد کو روک کر رکھا۔
بلاول کا شجرہ نسب تبدیل ہوا یا نہیں مگر اس طرح‌کے الزام تراشیوں سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوچ کی حد پرواز کیا ہے۔

اچھا یہ بھی نئی اطلاع ہے جو مجھے وکلاء تحریک کےڈیڑھ سال بعد ملی:grin:
 
محسن حجازی

محفلین
پی پی کی اوقات کی بابت طلعت حسین کے پروگرام کا لنک پیش کر چکا ہوں۔ اس کے جواب میں آپ کہیں گے کہ طلعت حسین فوجیوں کا ٹٹو ہے
 
Top