امریکہ کی ایک اور بے غیرتی۔ اگر فلسطین کو اقوام متحدہ کا ممبر بنایا تو۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
ریاست فلطسین کافی عرصے سے اقوام متحدہ کی ممبر شپ کی کوششیں کر رہی ہے۔ اب اُسے عرب لیگ کی حمائیت بھی حاصل ہو گئی ہے
http://www.guardian.co.uk/world/2011/jul/14/palestinian-state-palestine-un-arab-league

مگر امریکہ کی اسرائیل نوازانہ بے غیرتی دیکھئے کہ فورا ہی دھمکی دے دی کہ فلسطین کی امداد بند کر دی جائیگی اگر اسے اقوام متحدہ کا ممبر بنایا گیا۔
http://www.haaretz.com/news/diploma...d-to-palestinians-if-un-bid-proceeds-1.380901

امریکہ کی دھشت گرد ریاست ہائے اسرائیل کی اندھی پذیرائی اسکے اپنے دھشت گردانہ عزائم کو بے نقاب کرتی نظر آتی ہے۔
 
فلسطینی عوام کے حقوق کے لیئے امریکی حکومت کی امداد کسی سے چھپی نہیں ۔ ہم ہمیشہ عوامی حقوق اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لفاظیوں پر کام کرتے ہیں اور منطق کے مطابق امریکہ کا موقف یہ ہے کہ (مزید جھوٹ میں بولنے سے قاصر ہوں )

گواد
امریکی ڈیجیٹل جھوٹ ڈیپارٹمنٹ
 
شمشاد

لائبریرین
مگر امریکہ کی اسرائیل نوازانہ بے غیرتی دیکھئے کہ فورا ہی دھمکی دے دی کہ فلسطین کی امداد بند کر دی جائیگی اگر اسے اقوام متحدہ کا ممبر بنایا گیا۔

تو عرب ممالک اس امداد کو جاری رکھیں ناں۔ یہ کیوں فلسطین کی مدد نہیں کرتے۔
 
عرب ممالک فلسطین کی مدد کر کر کے بھی پریشان ہیں
1967 میں بیک وقت کئی عرب ممالک نے فلسطین کی مدد کرتے ہوئے شکست کھائی۔
اردن کا بڑا علاقہ فلسطینی ابادی کا ہے ۔ جہاں ہماری فوج نے ضیا الحق کی قیادت میں فلسطینوں کا قتل عام کیا۔
خود لبنان تو فلسطینوں کی مدد کرنے کی وجہ سے تباہ و برباد ہوگیا۔ ابھی بھی فلسطینوں کو وطن ہے
شام بھی اپنے مفاد کے تحت فلسطین کی مدد کرتا رہا ہے۔ اگرچہ اب حزب اللہ کی مدد کرتا ہے
مصر کی فوج جب فلسطین میں ہاری تو اتنی لاشیں تھی کہ غزہ سے مصر کا راستہ سرخ ہوگیا۔

شاید عرب ممالک ہی فلسطین کی مدد کرتے ہیں۔
دوسرے ممالک بشمول پاکستان اپنے مسلمان بھائیوں کی پیٹ پر چھرا ہی گھونپتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
فلسطین امت مسلمہ کے لئیے ایک ٹیڑھی کھیر ہے۔ یہ ایک ایسا انسانی مسئلہ ہے جس کی اخلاقی بنیادوں پہ حمایت کی جانی چاہئیے لیکن سیاسی بنیاد پہ یہ کبھی بھی پاکستان کے ساتھ یک جہت نہیں ہوئے۔
ایران و شام اور مصر و سعودی عرب کی سیاست، ذرا اس پہ غور کریں تو سمجھ آ سکتی ہے کہ فلسطینی ظلم کا شکار کیوں ہیں۔ عرب ممالک اور ایران کی مخاصمت اور اپنے مذہبی و سیاسی مفادات کے لئیے فلسطین کا کارڈ کھیلنا ہی مسئلہ کی اصل وجہ ہے۔ ورنہ اسرائیل یہاں نہیں ٹھہر سکتا۔ سب سے پہلے تو اردن کو چاہئیے کہ خود کو فلسطین میں شامل کرنے کا اعلان کر دے۔ اردن کا شاہی خاندان آج بھی وہاں لارنس آف عریبیہ کا کردار ادا کر رہا ہے۔
بہر حال کسی بھی اسلامی ملک کو امریکہ سے خیر کی توقع نہیں رکھنا چاہئیے۔مصر میں تبدیلی کے بعد فلسطینیوں کو بھی اسرائیل کے آگے کھڑا ہونے کا کچھ حوصلہ ملا ہے اللہ کرے ان کی جدو جہد کامیاب ہو جائے۔
 
ساجد

محفلین
اردن کا بڑا علاقہ فلسطینی ابادی کا ہے ۔ جہاں ہماری فوج نے ضیا الحق کی قیادت میں فلسطینوں کا قتل عام کیا۔
ہمت بھیا ، سیاق و سباق مدنظر رکھ کر لکھا کریں۔ اور جسے آپ قتل و غارت کہہ رہے ہیں وہ فلسطینیوں کا آپس کا اختلاف تھا پاکستان اس کا ذمہ دار نہیں۔ حیرت ہے کہ جو الزام ہم پہ دشمن بھی نہیں لگا سکا وہ آپ نے تھوپ دیا۔
 
میں نے بلکل ٹھیک کہا ہے بیٹا
وہاں فلسطینیوں کا اپس کا اختلاف نہیں تھا بلکہ فلسطینی اردن میں شاہ کی جگہ اپنی حکومت لانے کا کام کررہے تھے۔ پاکستانی فوج نے شاہ کے اشارے پر اور اقوام متحدہ کے تحت فلسطینیوں کا قتل کیا۔ یہ ایک حقیقت ہے۔

ایران کبھی بھی فلسطینوں کے ساتھ نہیں رہا۔ یہ روایتی طور پر امریکی ایجنٹ تھا جب وہاں شاہ کی حکومت تھی۔ اب بھی ایران، اسرائیل اور امریکہ کے مفاد خطے میں ایک ہی ہیں۔
 
ساجد

محفلین
وہاں فلسطینیوں کا اپس کا اختلاف نہیں تھا بلکہ فلسطینی اردن میں شاہ کی جگہ اپنی حکومت لانے کا کام کررہے تھے۔ پاکستانی فوج نے شاہ کے اشارے پر اور اقوام متحدہ کے تحت فلسطینیوں کا قتل کیا۔ یہ ایک حقیقت ہے۔
لیکن پچھلے ہی مراسلہ میں اسے آپ ضیاء کی قیادت میں قتل کہہ رہے تھے۔
کیا آپ کو بین الاقوامی قوانین کا علم ہے ؟ اگر ہے تو یہ بات آپ کو معلوم ہو گی جب کوئی فوج اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے کام کر رہی ہوتی ہے وہ صرف اقوام متحدہ کی فورس شمار کی جاتی ہے اس کے فوجیوں کی جغرافیائی شناخت اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اس کے شمولیت تک اقوام متحدہ کے ماتحت ہوتی ہے۔ پاکستانی فوج نے وہی کیا جو مشن اسے اقوام متحدہ نے سونپا تھا۔ آپ خوامخواہ فوج دشمنی میں اتنا آگے نہ جائیں کہ اپنے وطن پہ ہی کیچڑ اچھالنے لگ جائیں۔
 
عسکری

معطل

نا وہ ٹھیک کہہ رہا ہے نا آپ جناب
اس وقت ملٹری ٹرینیز اردن شام لیبیا مصر امارات سعودی ایران عراق میں بری اور فضآئی افواج کی ٹریننگ میں سب سے آگے تھے ۔اب بھی کئی ملکوں میں موجود ہیں۔
برگیڈیر ضیا الحق وہاں پر پاکستان کی طرف سے ملٹری ٹریننگ پروگرام کا ہیڈ تھا اور جیسا کہ وہ خود امریکہ کی فورٹ لیون ورتھ اور پاکستان کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے فارغ تحصیل اور ٹریننگ میں اعلی مہارت رکھتا تھا تو یہ پوسٹنگ بالکل ٹھیک تھی ۔ سب کچھ ٹھیک تھا جب تک کہ فلسطینیوں نے باکل اسی طرح جس طرح افغان مہاجرین نے پاکستان میں پرابلم شروع کی کھلے عام ہتھیار اٹھا کر چلنا چیک پوسٹیں بنانا اور دوسرے غیر قانونی دھندوں میں ہاتھ ڈالنا شروع کیا تو اردن کو فکر لاحق ہوئی اور یاسر عرفات کے مہاجر فلسطینیوں نے جہاز اغوا کر کے اور مصیبت بنا دی نیو یارک کی فلائٹ میں بہت سارے ملکوں کے 218 شہری تھے جن کا دباؤ بھی اردن پر پڑا ۔ بادشاہ جس نے انہیں پناہ دی تھی اسے قتل کرنے کی کئی بار کو شش کی گئی ۔ نو آموز ریاست اردن سے ایک طرف تو اسرائیل پر حملے کیے جاتے جس کا بدلہ اسرائیل اردن سے لیتا اور دوسری طرف میزبانوں کا جینا اجیرن کر کے رکھ دیا گیا تھا فلسطینوں نے۔ اس سب تناظر میں اردن نے اپنے دیرینہ حلیف پاکستان سے استدعا کی کہ اس کی مدد کی جائے ورنہ فلسطین تو گیا ہی ہے اردن بھی جائے گا اسرائیل کے پاس کیونکہ بہت طاقت اور انٹرنیشنل مدد ہے اور ہم جیسا چھوٹا ملک تھوڑے سے وسائل کیا کر لے گا کیوں کے اسرائیل جس کے پیچھے فرانس امریکہ برطانیہ کھلم کھلا ہیں اسرائیل کو ہم روک نا پائیں گے ۔شام اپنے مفادات کی خاطر فلسطینیوں کو شہہ اور ہتھیار پیسا دے رہا تھا ۔ کیونکہ آپریشن ایسا تھا جس کا اردنی فوجوں کو کوئی تجربہ نہیں تھا اسلیے اردن کی درخواست پر پاکستانی حکومت نے اردن میں موجود اپنے ملٹری اتاشی ٹریننگ چیف اور دوسرں کو آپریشن کی نگرانی اور کمانڈ کا حکم دیا گیا ۔ یہ سب بکواس ہے کہ ضیا نے یہ سب کیا ایک برگیڈیر ہے ہی کیا ؟ کچھ بھی نہیں۔ پاکستانی فوج میں 1800 برگیڈیر ہیں۔ اور چند افسران کی کمانڈ کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان یا برگیڈیر ضیا کا یہ کارنامہ ہے ۔ حتی کہ جنرل بھی جی ایچ کیو کے حکم کے بغیر کومبٹ ایکشن نہیں لے سکتا بیرون ملک میں رہتے ہوئے اس کی واضع مثال جب 4 اکتوبر1993 کوOperation Gothic Serpent کے دوران امریکن رینجرز موگا دیشو میں پھنس گئے تھے امریکی جنرل ولیم گریزن نے پاکستانی امن مشن فوج کی مدد طلب کی جو اس وقت موگا دیشو کے سٹیڈیم میں موجود تھی پر جنرل محمود نے بار بار کی گئی درخواست کو اگنور کیا اور جی ایچ کیو ساری صورت حال بھیجی جی ایچ کیو نے اس وقت کے قائم مقام وزیر اعظم معین قریشی سے ڈپلوماٹیک طریقے سے یو ان او کی طرف سے کومبٹ پرمیشن مانگی اور جب اقوام متحدہ امن مشن کی چیف ایڈمرل جوناتھن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ڈرخواست پر پاکستانی حکومت نے جی ایچ کیو کو گرین سگنل دیا جس پر جی ایچ کیو نے جنرل محمود کو ڈیفینسیو کومبٹ آرڈر دیا اور پاکستانی افواج نے سٹیڈیم سے باہر نکل کر بکتر بند گاڑیوں میں امریکی رینجرز اور ان کے زخمیوں کو موگادیشو سے ریکور کیا۔ اس آڈر لینے میں کئی مزید امریکی رینجر مارے گئے پر پاکستانی افواج ٹس سے مس نا ہوئی جب تک جی ایچ کیو کا حکم نا آیا جنرل محمود نا ہلے اپنی جگہ سے ۔ اور یہ بھائی صآحب ایک برگیڈیر پر یہ الزام تھونپ رہے ہیں کہ اس نے بھٹو جیسی طاقتور حکومت اور اپنی پوری ہائی کمانڈ کے بغیر قتل عام کیا ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ

ہمت صاحب نفرت کریں پروپیگنڈہ بھی کریں پر کچھ تعلیم تو لیں پہلے افواج کے بارے میں۔جنگ کا پہلا اصول ہے اپنی خبر ہو نا ہو دشمن کی پوری خبر ہونی چاہئے ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ

یہ ویڈیو دیکھ لیں فلم میں بھی وہی کہا گیا پاکستانی جنرل نے کہا ہے کچھ گھنٹے انتظار کرو ہہہہہہہہہہہ جب امریکی پاکستان آرمی بیس کمپ میں مدد مانگنے آئے تھے ۔امریکی جنرل ولیم گریزن نے کہا تھا جب میرے آدمی ہزاروں ہتھیار بند ملیشیا کے درمیان پھنسے ہیں مجھے اس کی مدد چاہیے ۔

ساجد

محفلین
ہمت بھیا ، پیٹریاٹ نے بڑی وضاحت سے اس "قتل"کے اسباب لکھ دئیے ہیں۔ میں بھی یہی تفصیل لکھنے لاگ ان ہوا لیکن پیٹریاٹ نے پہلے سے ہی یہ کام کر دیا ہے شاید میں خود اتنی اچھی وضاحت نہ کر سکتا۔ شکریہ پیٹریاٹ۔
 
اس بھائی نےمیری بات کی تائید ہی کی ہے۔ ظاہر ہے کہ فوج کے استعال کرنی کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔ میں لکھ چکا ہوں کہ فلسطینی وہاں شاہ کی جگہ اپنی حکومت لانا چاہتے تھے تاکہ فلسطین کی ازادی کے لیے کام کرسکیں۔ بقول اپ کے وہ شاہ جو 'لارنس اف عربیہ' کا کام کررہاہے۔
مگر شاہ نے پاکستانی فوج کی مدد سے فلسطینوں کا قتل عام کیا۔ ضیاالحق نے اس کی قیادت کی۔ یہ میں نے نہیں لکھا کی جی ایچ کیو کی اجازت نہیں تھی۔ بلکل تھی۔ وجہ کچھ بھی رہی ہو۔ قتل عام ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کے ہاتھ سے ہوا ہے۔ اور قیادت ضیاالحق کررہا تھا۔

مجھے کسی سے بھی نفرت نہیں ہے۔ مگر انسان کو حقیقت دیکھنی چاہیے۔ عرب ممالک نے فلسطینوں کی مدد کی ہے حتیٰ کہ ان کے اپنے ملک تباہ ہوئے یا خطرے میں پڑ گئے
ہم پاکستان نے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے پیٹ میں سامنے سے چھرا گھونپا ہے۔ امریکہ یا ان کے ایجنٹوں کے اشارے پر۔ چاہے تو روس کے خلاف افغانستان میں مداخلت ہو یا پھر ابھی حال میں افغانستان کی حکومت کے خلاف امریکی مدد یا فلسطینوں کا قتل عام
جب تک اپ حقیقت سے انکھیں پھیر کر دوسروں کو الزام دیتے رہیں گے فلسطینوں کی ازادی نہیں ہوسکے گی۔ یاد رکھیں قبلہ اول کی ازادی کا کام قدرت نے پاکستانیوں کو ہی سونپا ہے۔
 
ہمارا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ کہ آزاد ملک نے مہاجرین کے ساتھ کیا کیا ۔ اور فوج نے قتل عام نہیں کیا بلکہ یہ ایک طرح سے جنگ تھی دونوں طرف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استمال ہوا۔ فلسطینی اپنا ملک تو گنوا چکے اب وہ دوسرے ملکوں پر قبضہ کر کے حکومت کرتے؟ پی ال او نے اردن لبنان میں بھی بربادی مچائی ۔اگر کل کو افغان محاجرین اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کریں تو ہمیں سر تسلیم خم کر کے دے دینا چاہیے؟ ہہہہہہہہہہہہہہہہ

اور پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں فلسطین کی آزادی سے ہماری اپنی آزادی اسوقت خطرے میں ہے ۔قدرت نے آُپ کو یہ بات خود بتائی ہو گی جی ایچ کیو میں بھیجیں اگر کسی نے آپ کو لکھا پیغام دیا ہے تو ھھھھھھھھھھھھھ:grin:
 
بیٹے اپ کی غیر سنجیدہ باتوں کا میرے پاس کوئی جواب نہیں۔ ہاں جی ایچ کیو اور پاکستانی قوم کی آرزو دو الگ الگ چیزیں ہیں۔

میرا جواب اس بارے میں تھا کہ عرب ممالک فلسطین کی مدد نہیں کرتے۔ یہ تاثر غلط ہے۔ وہ بہت مدد کرتے ہیں۔
ہم عرب ممالک پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان پر جھانک لیں۔

ویسے عبداللہ کے لیے صرف فوڈ فار تھاٹ ہے:

ہماری آزادی جب خطرے میں ہے جب ہم نے نعرہ لگایا کہ 'سب سے پہلے پاکستان'۔ اس نعرے کے ساتھ شکست مقدر ہی ہوگی۔
 
پہلی بات کہ مجھے نام سے پکاریں میں آپکا کسی اینگل سے بیٹا نہیں ہوں۔

جی ایچ کیو اور پاکستانی قوم واقعی الگ الگ چیزیں ہیں - کیونکہ عوام جزباتی ہے اور اسے آرام سے حقیقت سے دور لے جایا جا سکتا ہے لیکن وہ لوگ جو اصل میں یہ سب فیس کریں گے جن کے دم پر یہ سب کہا جا رہا ہے وہ جانتے ہیں ہماری کیا لمٹس ہیں۔ جیسا کہ پاک افواج اچھی طرح جانتی ہیں کہ ہمارا ٹؤٹل بجٹ 5 ارب ڈالر ہے ہمارے پاس تو اسرائیل پہنچنے کا ہی زریعہ نہیں ہے ۔کس طرح موبالائز کریں گے افواج کو ہمارے پاس تو ٹوٹل 18 سی-130 اور 4 آئی ایل-78 ٹرانسپورٹ طیارے ہیں نیوی کے پاس اسوقت کوئی بھی ٹرانسپوڑت ڈاک شپ نہیں ہے ہم بمشکل اپنے کمانڈوز کو گریفن ہاور کرافٹس اور مڈگٹ سب میرینز سے ٹرانسپورٹ کرتے ہیں جو کہ 200 سے زیادہ جوان ٹرانسپورٹ ہوتے ہیں محدود فاصلے پر- ہمیں تو اپنے ملک کے اندر موبلٹی میں پرابلم ہے 106 ام آئی-17 -30 پیوما اور 27 بیل 412 ہیلی کاپٹر کافی نہیں ہیں کہ ہم کوئی کوئیک ریسپانس دے سکیں اپنے ہی ملک کے اندر ۔ اسی طرح پاکستان کے 18 نئے اور 48 پرانے اف-16 جہاز جن میں سے بھی 8 اپ گرید کے لیے ترکی اور امریکہ میں ہیں کیسے 250 اف-15 اور اف-16 کا مقابلہ کریں گے اسرائیل تک پہنچ کر ؟۔ ہمارے پاس کتنا بجٹ ہے کہ ہم ایسا ایڈونچر کر سکتے ہیں؟ امریکی افواج ہر سال 100 ارب ڈالر افغانستان میں خرچ کرتی ہیں اور پاکستان کا سالانہ بجٹ 30 ارب ڈالر اور دفاعی بجٹ 5 ارب ڈالر ہے ۔ ھھھھھھھھھھھھھ

ہمیں وہ بڑک مارنی چاہیے جو کسی دماغ میں فٹ بھی آئے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے والے بڑے بڑے نعرے تو مارتے ہیں پر ٹیکس نہیں دیتے لوٹ مار الگ سے کرتے ہیں ۔

سب سے پہلے پاکستان کا وقت بھی گزر چکا اب تو ہے پاکستان بچاؤ ۔:(
 
سب مسلمان بچے میرے بیٹے ہی ہیں
اپکا وژن محدود ہے بیٹا۔ ہم مستقبل قریب نہیں بعید کی بات کررہے ہیں۔
ابھی کو فوج تو اپنے اپ کو سنبھال لے تو کافی ہے۔
 
عسکری

معطل
سب مسلمان بچے میرے بیٹے ہی ہیں
اپکا وژن محدود ہے بیٹا۔ ہم مستقبل قریب نہیں بعید کی بات کررہے ہیں۔
ابھی کو فوج تو اپنے اپ کو سنبھال لے تو کافی ہے۔
مستقبل کب 2090 کی بات ہے یہ ؟ پچھلے 63 سال میں ہم نے اپنے ملک کو بجلی پانی آٹا تعلیم تو دی نہیں اور چلے ہیں فلسطین آزاد کرانے جبکہ اپنا خود کا کشمیر ابھی تک مقبوضہ ہے ؟۔ میں امید کرتا ہوں مستقبل میں پاکستان کی عوام کے پاس 24 گھنٹے بجلی صاف پانی فری میڈیسن 100٪ تعلیم اور سب کو روزگار مل جائے یہ سب میرے لیے 2000000 فلسطینوں اور 1000 کشمیروں کو آزاد کرانے سے بڑی خوشی کی بات ہو گی ۔
 
جب پاکستانی کچھ کرنے کا طاقت نہیں رکھتے تو عرب ممالک کی شکایت کیوں؟
عرب ممالک فلسطین کی بے پناہ مدد کرتے ہیں۔ بلکہ خود پاکستان کی مدد کرتے ہیں۔ لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں میں چولھے بھی نہ جلیں اگر یہ عرب بھائی اپنے ملک میں پاکستانیوں کو نوکریاں نہ دیں۔ کم از کم احسان فراموشی نہ کی جائے۔ عرب ممالک ہمارےمحسن ہیں۔
 
Top