الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
یہ جاننے کے لئے الیکشن جتوانا ضروری ہے۔
ہم کوئی خطرہ مول نہ لینے کے!!!
دونوں عبداللہ برادران سے گزارش ہے کہ اینٹی فائر بریگیڈ کے وزن پر اینٹی الیکشن کیمپین تُرَنت شروع کی جاوے اور پڑے ہوئے ووٹوں کا مرتبان میں اچار وغیرہ ڈال لینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جاوے!
 

یاز

محفلین
پہلے پہل تو آپ ایسے نہیں تھے، آپ الیکشن جیت کر بدل تو نہ جائیں گے
ایتھے رکھ نا!
میرے یاز بدل نہ جانا موسم کی طرح!
یہ موسمی نہیں ہیں۔ لیکن سافٹ وئیر میں مسائل آ سکتے ہیں۔
یہ تو وہی بات ہوئی کہ محبت کی راہوں میں آکر تو دیکھو
ہم نے رسک نہیں لینا۔ ٹھیک ہے نا عبداللہ بھائی؟
تو جانتا ہے ترے جاں نثار ہیں ہم لوگ
رہ وفا میں مگر سنگسار ہیں ہم لوگ

ازل کو کھینچ کے لے جائیں گے قیامت تک
ترے کرم سے ابھی پائیدار ہیں ہم لوگ

ہمارے ضبط سے قائم ہے دوستی کی روش
نہ آزما کہ ترے غم گسار ہیں ہم لوگ
 

یاز

محفلین
ہم کوئی خطرہ مول نہ لینے کے!!!
دونوں عبداللہ برادران سے گزارش ہے کہ اینٹی فائر بریگیڈ کے وزن پر اینٹی الیکشن کیمپین تُرَنت شروع کی جاوے اور پڑے ہوئے ووٹوں کا مرتبان میں اچار وغیرہ ڈال لینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جاوے!
یہ کیا غضب کہ مجھے دعوتِ سفر دے کر
کڑکتی دھوپ میں آنکھ چرا گئے اشجار
 

یاز

محفلین
میں ابھی تک کینوں کے زیر اثر تھی اور واؤ مس کر کے مُسمّی پڑھ چکی تھی!
موسمی ہی لکھتے ہیں عموماً ، بولنے میں مُسمی مستعمل
وہی گوجر، گجر والا معاملہ ہے شاید جیسے لکھتے گوجر خان ہیں، بولتے گجر خان ہیں۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
تو جانتا ہے ترے جاں نثار ہیں ہم لوگ
رہ وفا میں مگر سنگسار ہیں ہم لوگ

ازل کو کھینچ کے لے جائیں گے قیامت تک
ترے کرم سے ابھی پائیدار ہیں ہم لوگ

ہمارے ضبط سے قائم ہے دوستی کی روش
نہ آزما کہ ترے غم گسار ہیں ہم لوگ
بس کر پگلے رولائے گا کیا ؟
آ لگ جا گلے
بس بس اب کوئی ٹشو دے دو آنکھیں بھر آئی
 
Top