الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

یاز

محفلین
نوشی کتنا اچھاااا نام ہے نا؟
وجود زن سے ہے اسطرح کا بھی کوئی شعر ہے نا
نشہ چڑھا تو زباں پر نہ اختیار رہا
وہ منکشف ہوئے خود اپنی بادہ نوشی میں

بنا لیا اسے ثانی پھر اپنی فطرت کا
سکوں جو ملنے لگا ان کو زہر نوشی میں
 

اے خان

محفلین
نشہ چڑھا تو زباں پر نہ اختیار رہا
وہ منکشف ہوئے خود اپنی بادہ نوشی میں

بنا لیا اسے ثانی پھر اپنی فطرت کا
سکوں جو ملنے لگا ان کو زہر نوشی میں
واہ واہ یاز کچھ میری طرف سے بھی
تو الفاظوں کی طرح مجھ سے کتابوں میں ملا کر
لوگوں کا تجھے ڈر ہے تو خوابوں میں ملا کر

پھول کا خوشبو سے تعلق ہے ضروری
تو مہک بن کر مجھ سے گلابوں میں ملا کر
 

سیما علی

لائبریرین
نشہ چڑھا تو زباں پر نہ اختیار رہا
وہ منکشف ہوئے خود اپنی بادہ نوشی میں

بنا لیا اسے ثانی پھر اپنی فطرت کا
سکوں جو ملنے لگا ان کو زہر نوشی میں
اٹھی نہ جب نگاہ کسی تشنہ کام کی
ساقی کو پڑ گئی خم و مینا و جام کی

رکھ دو مرے غموں کو بھی دنیا کے سامنے
کڑیاں ہیں یہ بھی سلسلہ صبح و شام کی
 

سیما علی

لائبریرین

تازہ ترین اسکور بورڈ


IMG-0193.jpg
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بیلٹ پیپر لیک ہوا کیا!!!
ویسے جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ اتنا تو جانتے ہوں گے کہ میں آخری دم تک خود اپنے ساتھ کھڑا رہنے کی تلقین کرتی پائی گئی ہوں بھئی!!! :)
بیلٹ پیپر لیک نہیں ہوئے، لیکن جو جس کو ووٹ کرتا ہے وہاں ٹک مارک آ جاتا ہے۔ اور آپا کے سکرین شاٹ پر دیکھو کہ ٹک مارک کہاں ہے؟
 
بیلٹ پیپر لیک نہیں ہوئے، لیکن جو جس کو ووٹ کرتا ہے وہاں ٹک مارک آ جاتا ہے۔ اور آپا کے سکرین شاٹ پر دیکھو کہ ٹک مارک کہاں ہے؟
پھر ٹھیک ہے۔۔۔۔یہ تو مجھے پہلے ہی پتہ تھا بھئی۔۔۔آخر محفل کی شرلاک ہومز دوئم تو ہوں نا!
مجھے لگا آپ کے مراسلے سے کہ یہ الزام مجھ پر لگا ہے۔۔۔:LOL:
 
ووٹ میں نے بچا کر رکھا ہے۔ لیکن آپ نے تو چائے تک کی آفر نہیں دی۔

حالانکہ فریقِ ثانی کی طرف سے تو مکمل ناشتہ معہ بریانی شریانی سب کی آفر ہے۔ :) :)
اب اپنوں کو چائے ناشتہ یا بریانی کی آفر کے ساتھ ووٹ کا یاد دلاؤں گا کیا؟
فریق ثانی کی تو خالی خالی آفر ہے، میری طرف سے یہ اصلی ناشتہ، بریانی یا منٹ مارگریٹا ہو سکتا ہے ( یاد تو ہو گا!)
 
اب اپنوں کو چائے ناشتہ یا بریانی کی آفر کے ساتھ ووٹ کا یاد دلاؤں گا کیا؟
فریق ثانی کی تو خالی خالی آفر ہے، میری طرف سے یہ اصلی ناشتہ، بریانی یا منٹ مارگریٹا ہو سکتا ہے ( یاد تو ہو گا!)
میری طرف سے بالکل بھی خالی خالی آفر نہیں ہے بھئی۔ لاہور میں بھی محفلین کا اکٹھ کروائیں خواتین سمیت۔ کھانا ہماری سیاسی پارٹی کی جانب سے، وائے ناٹ!
 
Top