الیکشن 2013، ہلکی پھلکی گپ شپ

محمداحمد

لائبریرین
پاکستان میں 11 مئی کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس سلسلے میں (کچھ) محفلین کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔

چونکہ ہر ہر موضوع پر الگ سے دھاگہ بنانا مشکل ہو جائے گا اس لئے انتخابات سےمتعلق عمومی اور ذیلی نوعیت کی گفتگو یہاں کریں گے۔

یعنی یہاں ہلکی پھلکی گفتگو کریں گے اور نوک جھونک بھی پیار محبت والی ہوگی۔

آ جائیے۔ :)

بلکہ وہ لوگ بھی آ جائیں جو گھمبیر موضوعات سے گھبراتے ہیں اور ہلکی پھلکی گفتگو تک رہنا چاہتے ہیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محمداحمد بھائی آپ بھی کمال کرتے ہیں۔۔۔ کبھی انتخابات پر بھی پیار محبت والی گفتگو ہوئی ہے۔۔۔ o_O

اچھا ہر پارٹی اپنی اپنی مہم چلا رہی ہے۔۔۔ لیکن اس ضمن میں جو آج پیپلز پارٹی کا اشتہار اخبار میں دیکھا ہے تو ہنسی نہیں رک رہی۔۔۔ کہتے ہیں کہ اتنی بجلی بنا دیں گے۔۔۔ اور اب کوئی سازش اس قوم کو تاریکی میں نہیں رکھ سکتی۔۔۔ :rollingonthefloor:
نیچے لکھا ہے۔۔ اگر یہ ہمارا قصور ہے۔۔۔ تو ہمیں اس پر فخر ہے۔۔۔ :laugh:
 
واقعی؟؟؟

کیا ڈھٹائی ہے بھئی ! واہ :)
 
زرقا مفتی

محفلین
الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے کچھ فیصلوں پر سخت حیرت ہوئی
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کے بإعث پہلے سزا دی گئی پھر سزا کالعدم ہوگئی اور وہ الیکشن لڑنے کے اہل قرار پائے
وقاص اکرم بھی اہل قرار پائے حالا نکہ کیمبرج نے اُن کے اے لیول کے سرٹییفیکٹ کی تصدیق نہیں کی اور ایچ ای سی نے بھی اُن کی ڈگری جعلی قرار دی
شہباز شریف کی نادہندگی پر عدالت نے ابتک فیصلہ نہیں دیا تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں
اصغر خان کیس کے مجرم نواز شریف بھی اہل قرار پائے حالانکہ اثاثوں کے بارے میں بھی جھوٹ بول رہے ہیں
 
واقعی ! مجھے بھی بہت حیرت ہوئی یہ سن کر کہ جعلی ڈگری کے الزام میں جیل جانے والے نہ صرف جیل سے رہا ہوگئے بلکہ راتوں رات انتخاب لڑنے کے اہل بھی ہوگئے۔

ویسے اس سب کی کیا "جسٹیفیکیشن" دی ہے عدالت نے؟
 
Top