الیکشن کے نتائج

دوست

محفلین
بلوچستان میں قائد لیگ کو سیٹیں اس لیے مل رہی ہیں کیونکہ مشرف گورنمنٹ میں پہلی مرتبہ بہت بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ کی گئی اور انفراسٹرکچر بنایا گیا۔
بلوچستان میں‌ قوم پرستوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔ اس بچے کھچے میں‌ سے ق لیگ جیت رہی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بلوچستان میں‌ قوم پرستوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔ اس بچے کھچے میں‌ سے ق لیگ جیت رہی ہے۔

شاکر، اس بائیکاٹ کا نقصان ق لیگ کو ہوا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اگر قوم پرستوں کا امیدوار بھی کھڑا ہوتا تو ق لیگ مخالف ووٹ اور بٹ جاتے۔

یہ ایسا ہی ہے اگر عمران خان کھڑا ہو جاتا تو ق لیگ اور بہت سی سیٹوں سے جیت جاتی۔ اسکی وجہ یہ ہوتی کہ عمران خان اور نواز شریف کا ووٹ بینک ایک ہی ہے اور عمران خان کے کھڑے ہونے پر یہ ووٹ بینک تقسیم ہو جاتا اور جہاں جہاں ن لیگ نے ق لیگ کو کم مارجن سے شکست دی ہے، وہاں پر ق لیگ کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اے این پی نے سندھ میں 2 صوبائی سیٹیں لی ہیں۔ مجھے علم نہیں تھا کہ اے این پی کو سندھ میں بھی سپورٹ حاصل ہے۔

میں اے این پی کی طرف سے تھوڑی فکرمند ہوں کیونکہ اے این پی کا ایجنڈا پاکستان کے لیے قومی سطح پر اتنا مفید نہیں تھا بلکہ ٹکراو نظر آتا ہے۔ اللہ کرے کہ وہ اپنے رویے میں لچک پیدا کریں۔
 
تمام اہالیانِ محفل کو
بہت بہت مبارک ہو۔
سچ پوچھیں تو مجھے چوہدری شجاعت حسین، پرویز الٰہی، مونس الٰہی، شیخ رشید احمد، اویس لغاری، شیر افگن نیازی وغیرہم کی شکست سے بہت بہت بہت بہت بہہہہہہہہہہہہہہہت خوشی ہوئی ہے۔ :fun:
 

مہوش علی

لائبریرین
ابھی چوہدری شجاعت حسین کا انٹرویو ٹی وی پر آ رہا تھا۔ جیو ٹی وی کا کمپئرر شجاعت حسین کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ انکی پارٹی نے کام تو بہت کیا مگر صرف پریذیڈنٹ مشرف کی وجہ سے وہ ہار گئے ہیں۔
اس پر چوہدری صاحب نے کہا کہ وہ پہلے بھی مشرف صاحب کے ساتھ تھے اور اب بھی مکمل طور پر مشرف صاحب کے ساتھ ہیں اور مشرف صاحب کی پالیسیز پاکستان کے لیے بہترین ہیں۔
بہت بڑی بات ہے کہ چوہدری صاحب ڈوبتے سورج کا ساتھ نہیں چھوڑ رہے بلکہ مکمل وفاداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات نہیں ہے۔

بے نظیر نے اپنے والد کی پھانسی کو کیش کیا تھا اور اب زرداری نے بے نظیر کی موت کو کیش کروا لیا ہے۔
 

زینب

محفلین
یہ اللہ کی طرف سے اور پاکستانی عوام کی طرف سے ان مغرور لیڈروں کے منہ پے ایک طمانچہ ہے جو اس بات پے فخر کرتے تھے کہ پاکستانی عوام تو جاہل ان پڑھ ہے 2/4 جزباتی تقریریں کیئں۔چند ہزار اگے پھنکے تو نعرے تو ہمارے نام کے ہی لگین گے۔۔۔۔۔۔۔۔ہارنے والوں کے ساتھ ساتھ جیتنے والوں کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ اب خالی خولی باتیں پاکستان کے پسے ہوئے عوام کو نہیں بہلا سکتیں۔کچھ کر کے دیکھانا ہو گا۔۔۔۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اپنے آبائی حلقے میں انتخابی مہم چلانی ہے تو اچھا ہے میں الیکشن ہی نا لڑوں ۔۔۔۔۔۔۔مجھ خوشی ہے کہ پاکستانی عوام نے ان گھمنڈیوں کا گھمنڈ ان کے گھروں کی دہلیز پے چکنا چور کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے مجھے سسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسبببببب سے زیادہ خوشی شیخ رشید اور شیرا انکل کے ہارنے سے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہراااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا:grin::grin::grin:۔
 

زینب

محفلین
یہ بات نہیں ہے۔

بے نظیر نے اپنے والد کی پھانسی کو کیش کیا تھا اور اب زرداری نے بے نظیر کی موت کو کیش کروا لیا ہے۔



ویسے اگر دیکھا جائے تو بی بی کی موت سے پی پی کو وہ سیٹیں اور ہمدردی نہیں ملیں جو سوچی جا رہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ملی ہے اور خاصی ملی ہے ہمدردی، رہی سہی کسر مشرف مخالفت کی وجہ سے پوری ہوئی ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
1100354516-1.jpg

1100354516-2.gif
میں نے منع بھی کیا تھا کہ دھاندلی نہیں کرنی لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :mad:
 

اظہرالحق

محفلین
1100354482-1.jpg

1100354482-2.gif
مرحوم کے حق میں دعا کریں کہ پانچ سال بعد پھر زندہ ہو جائے۔

مشرف نے چاہا تو ۔ ۔ پانچ دن میں بھی زندہ ہو سکتی ہے یہ ۔ ۔۔
کیسے ؟؟
آسان سی بات ہے ، عدالت (مشرف کی اپنی بنائی ہوئی ) یہ فیصلہ دے دے کہ وہ اسمبلی برقرار رہنی چایہے پچھلی والی ، تاکہ مشرف کو "برقرار" رکھا جا سکے ۔ ۔ ۔ ۔۔ کیا خیال ہے :grin:
 

ساجداقبال

محفلین
مشرف نے چاہا تو ۔ ۔ پانچ دن میں بھی زندہ ہو سکتی ہے یہ ۔ ۔۔
کیسے ؟؟
آسان سی بات ہے ، عدالت (مشرف کی اپنی بنائی ہوئی ) یہ فیصلہ دے دے کہ وہ اسمبلی برقرار رہنی چایہے پچھلی والی ، تاکہ مشرف کو "برقرار" رکھا جا سکے ۔ ۔ ۔ ۔۔ کیا خیال ہے
گل تے تہاڈی ٹھیک اے :rolleyes:
 

زینب

محفلین
جناب ۔۔۔۔۔مشرف زرداری سے رابطے میں ہے۔جو مشرف نے اے این پی،ق لیگ اور پی پی پی کا اتحاد کروا کے حکومت بنوا دی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:پہلے ہے پی پی ججز کی بحالی والے معاملے سے مکری ہوئی ہے ایک میاں جی ہیں جو سارے الیکشن میں اب تاک اس بات پے ڈٹے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یااااہووووووووووووووووووووووووووو۔۔۔۔۔۔۔۔۔شیدا ہار گیا ۔میں بڑی خوش ہوں اس کے ہارنے سے اور ایک نتیجہ

این اے 63 جہلم یعنی میرے آبائی حلقے سے پی ایم ایل ن کی سیٹ بنی ہے۔۔۔۔۔چوہدری شہباز ہار گیا ہے پی ایم ایل ق کا۔۔۔۔۔۔۔یا ہووووووووووووو میری تو دعا پوری ہو گئی جییییی

مسلم لیگ ن کے امیدوار کا کیا نام ہے؟
 
Top