الیکشن کے نتائج

حسن علوی

محفلین
بہت بڑے بڑے نام تھے جو ڈوب گئے اس الیکشن میں۔ ویسے میرے خیال میں عمران خان نے الیکشن میں حصہ نہ لے کر اپنے ساتھ تو زیادتی کی ہی کی ھے ہمارے ساتھ بھی کی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ایم کیو ایم جتنی لیڈ سے جیت رہی ہے وہ حیران کن ہے۔

سب سے زیادہ لیڈ شیاد ایک لاکھ 60 ہزار ووٹ کی ہے [ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی]

اور دوسری سب سے بڑی لیڈ بھی ایک لاکھ پچیس ہزار کے لگ بھگ ہے [ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی]


جہانزیب بھائی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پنجابی آبادی کی شرح 33 فیصد ہے۔ جبکہ پٹھانوں کا کہنا ہے کہ اُں کی تعداد بھی پنجابیوں کے برابر ہے۔ دو چار فیصد بلوچ اور دوسری قومیتیں بھی کراچی میں موجود ہیں۔ اور اگر ان سب کی باتیں مان لی جائیں تو اسکا مطلب ہو گا کہ کراچی میں مہاجروں کی تعداد شاید 15 فیصدہ ہی ہے۔
 
حقیقت یہ ہے کہ ایم کیو ایم دھاندلی سے زیادہ ووٹ لیتی ہے۔
پھر بہت سے غیر مقامی جو کراچی میں بستے ہیں ان کے ووت ان کے ابائی علاقوں میں ہیں۔
مجھےپوری امید ہے کہ میرا ووٹ بھی کراچی میں ایم کیو ایم کو پڑ چکا ہوگا جبکہ میں یہاں‌بیٹھا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مزے کی بات، جیو پر مستقل پٹی موجود ہے، ق لیگ کا صفایا۔ یہ پٹی تب سے موجود ہے جب ابھی تمام اسمبلیوں‌ کے کل پچاس نتائج بھی سامنے نہیں آئے تھے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اب اچانک ق لیگ کے امیدواروں‌کی تعداد بڑھنے لگ گئی ہے، قومی اسمبلی میں۔ اکثریت غیر معروف ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
لیکن خبر تو درست ہے۔

خبر تو ٹوٹل سے بنے گی نا، پہلے سے اس طرح کی خبر چلانا تو محض‌ ڈرامہ بازی لگ رہی ہے۔ صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد ہزار سے زیادہ ہے۔ پچاس نشستوں پر یہ کہہ دینا، کافی عجیب لگتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
اسحاق خاکوانی، راؤ سکندر اقبال، سکندر بوسن، لیاقت جتوئی اور چوہدری امیر حسین بھی رہ گئے
 

بلال

محفلین
مجھے تو سب سے زیادہ خوشی چوہدری شجاعت کی ہار سے ہوئی ہے۔۔۔ مزہ آ گیا۔۔۔ احمد مختار جیت گیا ہے۔۔۔ حلقہ 105 گجرات 2سے۔۔۔۔ مزہ آ گیا اب چوہدریوں کو چاہئے کے بھاگ جائیں نہیں تو اب ان کی شامت آنے والی ہے۔۔۔ اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے۔ کیسے انہونی کو ہونی کر دیا۔ امید ہی نہیں تھی کہ احمد مختار جیتے گا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مشرف کا گانا :

ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے +ہی ہی+
اس کی وجہ ایسے ایسے بُرج اپنے آبائی حلقوں میں ہار گئے جن کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہار جائیں گے۔
 
Top