الیکشن کے نتائج

زینب

محفلین
ایک اور گڈ نیوز سینیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چکوال میں بھی پرویز الٰہی کو ہار کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔حتمی نتیجہ ابھی نہیں آیا
 

جہانزیب

محفلین
میں‌تو تب مانوں‌جب سرگودھا میں‌انور علی چیمہ ہارے ۔ اس کا ریکارڈ‌ تو خراب ہو ۔
ویسے میرا شیر چھا گیا ہے ۔
 

حسن علوی

محفلین
ایم کیو ایم نے بھی اپنی فاش شکست کو دیکھتے ہوئے پی پی پی اور مسلم لیگ نواز کو مسالحت کی پیشکش کی ھے اور کہا ھے کہ وہ ان دونوں پارٹیوں سے گٹھ جوڑ کرنے پر تیار ہیں۔
حیرت ھے کل تک جن کی جان تک کے در پے تھے آج انہیں کے تلوے بھی چاٹنے کو تیار ہیں:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
حافظِ آئین شیر افگن خان نیازی صاحب بھی ہار گئے ق لیگ کی جانب سے۔
پڑھائیں اب کسی اسکول میں آئینی مضامین:grin::grin:
 

زیک

مسافر
آج جیو پر بہت لعنت بھیجی ہے۔ پریزیڈنٹس ڈے کی وجہ سے آج بیٹی کی چھٹی تھی تو گھر تھا۔ سوچا کہ الیکشن کے نتائج جیو ٹی‌وی پر دیکھتا ہوں مگر وہاں صرف بونگے سکٹ لگے ہوئے تھے۔ معلوم ہوا کہ کچھ دن ہی پہلے جیو نے یہاں‌بھی جیو‌نیوز چینل شروع کیا ہے اور الیکشن کی کوریج اس پر ہے۔ سو ویب پر اب اسے دیکھ رہا ہوں‌اور ایم‌ایم‌اے اور قاف لیگ پر ہنس رہا ہوں۔
 
Top