الیکشن کے نتائج

ظفری

لائبریرین
تمام اہالیانِ محفل کو
بہت بہت مبارک ہو۔
سچ پوچھیں تو مجھے چوہدری شجاعت حسین، پرویز الٰہی، مونس الٰہی، شیخ رشید احمد، اویس لغاری، شیر افگن نیازی وغیرہم کی شکست سے بہت بہت بہت بہت بہہہہہہہہہہہہہہہت خوشی ہوئی ہے۔ :fun:
عمار ۔۔۔ آج ہمیں جن کے آنے سے خوشی حاصل ہوئی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل ان کے جانے پر ہم نے مٹھائیاں بھی بانٹیں تھیں ۔ :confused:
 

زینب

محفلین
شمس حیدر صوبائی سیٹ کے لیے جیتے ۔۔۔پنڈدادنخان سے۔۔۔اور نوابزادہ اقبال مہدی جب سے بی اے کی شرط رکھی گئی تب سے راجہ اسد کو سپورٹ کرتے ہین خود نہیں لڑ سکتے تو ہے اب بھی مسلم لیگ نون میں ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
1100355759-1.jpg

دیکھا کہ نہیں؟؟؟​
 

پپو

محفلین
بورے والہ این اے 167میں ق لیگ کے امیدوار چودھری نزیر احمد جٹ جیت گئے ہیں اور یاد رہے ان کے جتنے کی وجہ ق لیگ سے وابستگی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے یہ صرف ان کی ذات کا کمال ہے اگر وہ آزاد یا ن لیگ سے الیکشن لڑتے تو مزید بھاری اکثریت سے کا میاب ہوتے اور پی پی حلقہ 233 سے pppکے امیدوار خالد سیلم بھٹی کامیاب ہوئے ہیں اچھی سوچ اور ملنسار انسان ہیں جبکہ ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے ڈاکڑ نزیر احمد عرف مٹھو ڈوگر رہے
 

زینب

محفلین
سنا ہے پنڈ دادن خان میں اب نہر بننے جارہی ہے۔


ہاہاہاہا ہاؤ فنی۔۔۔۔۔۔:grin:

اور اس نہر میں پانی کہاں سے آئے گا۔۔۔۔۔۔:confused:پہلے ہی جڑواں شہروں میں گرمیوں میں ہفتے میں ایک بار پانی اتا ہے۔۔۔۔۔۔۔اپ نہر کی پیش گوئی کرنے چلے ہیں۔۔۔۔۔:grin:
 

زینب

محفلین
بورے والہ این اے 167میں ق لیگ کے امیدوار چودھری نزیر احمد جٹ جیت گئے ہیں اور یاد رہے ان کے جتنے کی وجہ ق لیگ سے وابستگی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے یہ صرف ان کی ذات کا کمال ہے اگر وہ آزاد یا ن لیگ سے الیکشن لڑتے تو مزید بھاری اکثریت سے کا میاب ہوتے اور پی پی حلقہ 233 سے pppکے امیدوار خالد سیلم بھٹی کامیاب ہوئے ہیں اچھی سوچ اور ملنسار انسان ہیں جبکہ ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے ڈاکڑ نزیر احمد عرف مٹھو ڈوگر رہے

پپو جی کچھ زیادہ جلدی نتیجہ نہیں سنایا اپ نے:grin:
 
جیو نیوز نے الیکشن 2008ء میں ہونے والی دھاندلی کی کچھ ویڈیوز جاری کی ہیں۔ آپ بھی لطف اندوز ہوں:
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=aoSo4DwzPw0"]جیو نیوز۔ دھاندلی[/ame]
 

مہوش علی

لائبریرین
اسی لیے ق لیگ مزید دو سیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
شمشاد بھائی،
یہ ویڈیو کراچی کی ہے اور وہاں تو قائد لیگ نے کوئی سیٹ نہیں جیتی تھی؟ آپ پھر غور سے ویڈیو دیکھیں، اور وہ لوگ جو دھاندلی کر رہے ہیں آپ کو انکی زبان کا بھی علم ہو جائے گا کیونکہ بیک گراونڈ سے آوازیں آ رہی ہیں۔
یہ تجزیہ کر کے دوبارہ تحریر کریں کہ کونسی پار'ٹی یہ گھپلا کر رہی ہے۔
مجھے تو یہ لگا کہ یہ وہ ویڈیو ہے جہاں ایم کیو ایم والے شکایت کر رہے کہ کراچی میں کچھ سیٹوں پر گھپلا ہو اہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جیو پر فاطمہ بھٹو دھاندلی کا الزام پیپلز پارٹی پر عائد کرتےہوئے

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=Iq4sC2Mq85k[/ame]
 

بلال

محفلین
عمار ۔۔۔ آج ہمیں جن کے آنے سے خوشی حاصل ہوئی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل ان کے جانے پر ہم نے مٹھائیاں بھی بانٹیں تھیں ۔ :confused:

ٹھیک کہا آپ نے ظفری بھائی لیکن یہ جیتنے کی خوشی نہیں بلکہ ق لیگ کی ہار کی خوشی ہے۔۔۔ یہ خوشی پی پی پی یا ن لیگ کی جیت کی نہیں بلکہ ق لیگ کی ہار کی ہے۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ٹھیک کہا آپ نے ظفری بھائی لیکن یہ جیتنے کی خوشی نہیں بلکہ ق لیگ کی ہار کی خوشی ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔ یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہے کہ یہ خوشی پی پی پی یا ن لیگ کی جیت کی نہیں بلکہ ق لیگ کی ہار کی ہے۔۔۔

میں آپکے لیے دعا کروں گی کہ زرداری کے تحت اگلے 5 سال پاکستان ترقی کرے، ورنہ اگر پرانی روش اپنائی گئی تو بہت برا ہو ثابت ہو سکتا ہے۔



بس دعا کریں دعا کہ یہ آزمائے ہوئے جمہوری درندے نئی کھال پہن کر اپنی پرانی روش لیے ہوئے قوم پر نازل نہ ہوں۔

///////////////////

کیا آپکو مشرف کے متعلق اس چیز کا علم ہے:

During the war Musharraf was noted for sticking to his post under shellfire,[16] towards the end of the war an Indian shell hit one of the artillery guns of Musharraf's unit and set it on fire, according to Musharraf whilst everyone else took cover, he followed by another soldier "dashed to the blazing gun" and removed the "hot shells" one by one and "threw them to safety on the ground" - for this he received an award for gallantry and was promoted to the rank of captain[15]


تو ایسا شخص اگر پاکستان کے دشمن قوم میں بھی ہوتا تو میں اس سے نفرت نہ کر پاتی چہ جائیکہ کہ یہ میری اپنی قوم سے ہو۔ تو کیوں نہ میں اس پر فخر کروں۔

//////////////////////

جہاں تک مذھبی بیٹوں اور ناراض بیٹوں وغیرہ کی طرف اوپر اشارہ ہے، تو بھائی جی آپکی رائے کا احترام میں کرتی ہوں مگر اس تصویر کے دو رخ ہیں اور مذھبیوں کی طرف سے قانون شکنی و خود کش حملوں اور ناراض بیٹوں کی طرف سے بلوچستان میں بم دھماکوں کے ذریعے قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کے بعد آپشنز کی کافی کمی رہ جاتی ہے۔ آخر نواز شریف و پی پی پی کے 4 ادوار میں انہوں نے ان ناراض بیٹوں کو منا کیوں نہ لیا گیا جو سارا نزلہ ہم مشرف صاحب پر گرا دیں۔

پاکستان میں حکومت کرنا بہت مشکل ہے۔ خصوصی طور پر جب ہم نے بطور قوم مشرف صاحب کے ہاتھ بھی باندھ دیے تھے کہ وہ قائد لیگ کے کرپٹ لوگوں کو ہی کیبنٹ بنائیں اور اسی کے ذریعے ملک چلائیں۔ [یاد کریں مشرف دور کے پہلے 3 سال جو کہ واقعی پاکستان کی تاریخ کا ایک بہترین دور تھا]

 

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم!
بات تو آپ کی ٪100 ٹھیک ہے لیکن بتائیں۔ جائیں تو پھر کہاں جائیں؟ اگر ق لیگ کے خلاف ووٹ عوام نہ دیتی تو کیا کرتی۔۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سارے چور ہیں اور ایک سے بڑ کر ایک چور ہے۔۔۔ اگر اس بار پھر ق لیگ پہلے کی طرح کی حکومت کرتی تو پھر نہ یہ مشرف صاحب رہنے تھے اور نہ ہی باقی کچھ۔۔۔
طاہرالقادری صاحب سے لے کر عمران خان صاحب تک سب آئے۔ کیا سلوک کیا ہم نے اُن کے ساتھ؟ اور ساتھ ساتھ ہم یہ شور مچا رہے ہیں کہ کوئی لیڈر نہیں کوئی لیڈر نہیں۔ ہم کیا کریں کہاں جائیں؟ دراصل ہم سب صرف شور ہی مچا سکتے ہیں کوئی عملی کام کرنے کی جرأت نہیں ہے ہم میں۔ اس بار پھر دیکھ لیا کہ ہم نے کیا کیا ہے۔ پھر اس پارٹی کو ووٹ دیا جس کو پہلے ہم ازما چکے تھے لیکن اب آپ ہی بتاؤ جائیں تو کہاں جائیں؟
چلو ایسا کرتے ہیں آپ لیڈر بن جاؤ سب محفل کے ممبران آپ کو ووٹ دیں گے۔ بلکہ ہم سب باقاعدہ طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔۔۔ کیا آپ اس پر راضی ہو؟
بات صرف اتنی ہے کہ ہم صرف شور مچاتا ہوا ایک ہجوم ہیں۔ قوم تو آج تک ہم بن ہی نہیں سکے۔۔۔ اور نہ ہی کسی انسان کو ہم لیڈر ماننے کو تیار ہیں ہم تو چاہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کوئی فرشتہ بھیجے ہمارے لئے۔۔۔ جو ہو گا نہیں۔۔۔ ہم وہ لوگ ہیں کہ اگر فرشتہ بھی آ جائے تو پھر اللہ تعالٰی سے ہی کہیں گے کہ کیا ہم مر گئے تھے جو فرشتہ بھیج دیا۔(نعوذباللہ)
ہم صرف شکایات کرتے ہیں۔۔۔ بس۔۔۔۔۔۔ اس سے بڑ کر کچھ نہیں۔۔۔۔
سب دوڑ رہے ہیں لیکن صرف اور صرف اپنے لئے۔۔۔
والسلام
اللہ تعالٰی ہم سب کو بھائی چارہ پیدا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔۔ آمین
 

بلال

محفلین
ایک بات میں کہنا بھول گیا تھا کہ اگر آپ مجھ پر مہربانی کریں تو اپنی پوسٹ میں سے جو مثال میں نے دی تھی وہ ختم کر دیں۔ میں نے اپنی پوسٹ میں سے بھی وہ والی مثال ختم کر دی ہے کیونکہ میں نے بہت ہی قابلِ احترام لوگو کی مثال ان نالائق اور کسی نہ کام کی پارٹیوں کے لئے دے دی تھی۔ مجھے شک ہے کہی ایسا نہ ہو کہ اُس مثال سے اُن بہت ہی قابلِ احترام ہستیوں کی شان میں کوئی گستاخی ہو جائے۔۔۔ اور میں یہ نہیں چاہتا۔۔۔ آپ مہربانی کریں اور اُس مثال کو اپنی پوسٹ سے ختم کر دیں۔۔۔
 
Top