الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
لیں آپ نے بھی شمشاد بھائی کے سبز باغوں میں داخلہ لے لیا، یقین کرلیا،
جو کھائے سو پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے

حالانکہ یہ محاورہ کچھ یوں ہونا چاہیئے تھا:
جو کھائے خوش ہوجائے جو نہ کھائے وہ بھی خوش ہوجائے
(شادی کوئی اتنی بری چیز نہیں کہ اس کو پچھتاوے کا نام دیا جائے)

کچھ لوگوں کے لیے ہوتا ہو گا ناں اسی لیے وہ ڈرتے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نوٹس برائے امید واران و عوام:

۔ منشور جلد از جلد پیش کیا جائے تاکہ انتخابات کے شفاف ہونے میں کوئی شک نہ رہے ۔
(اگر آپ منشور لکھنے اور پیش کرنے سے قاصر ہیں تو الیکشن کمیشن سے رہنمائی حاصل کریں )

۔ انتخاباتی خطے میں غیر ضروری باتوں کی کثرت سے انتخاباتی ماحول کو متاثر و تباہ کرنے سے گریز بلکہ پرہیز کریں ۔
( یہ ہدایت امیدواروں کے ساتھ ساتھ بالخصوص عوام کے لئے ہے۔)

۔ انتخابات کے ملتوی ہونے کی افواہ پر کان نہ دھرے جائیں ۔
(چیف الیکشن کمشنر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔)

۔انتخابات کی تاریخ سے پہلے ووٹ ڈال کر اپنا قیمتی ووٹ بے قیمت نہ کریں ۔

فی الحال انہی ہدایات پر عمل کیا جائے ۔
باقی بعد میں

الیکشن کمیشن
اردو محفل
اردو ویب آرگ
اپریل 2006ء

-
 
رضوان

محفلین
درج ذیل پیغام لکھا تو کل رات تھا مگر پھر نٹ میں راشنی نہ رہی اب بھی اتنی دیر نہیں ہوئی کہ پوسٹ نہ کیا جاسکے۔
شمشاد بھائی الیکشن کمیشن آپ ہی ہیں میں نہیں آنے والا ان بھَروں میں۔
اپنے زمانے میں جس کو کوئی عہدہ نہیں دینا ہوتا تھا یا الیکشن سے باہر رکھنا ہوتا تھا اس کو الیکشن کمیشن بنا دیا جاتا تھا۔ اور مجھے تو ویسے بھی کمپیئن چلانی ہے محب کی وہ اکیلا بے چارہ اتنی دھاندلی تھوڑی کرسکتا ہے ۔ اور بھی جو ساتھی تعاون کرنا چاہیں تو دروازہ کھلا ہے ۔
ایک اور مطالبہ ہے الیکشن کمیشن سے کہ ووٹ ڈالنے کا حق صرف ان ممبران کو دیں جو محب کو ووٹ ڈالنے کی یقین دھانی کروائیں ورنہ !!!!!!!!
محب ہمارا شیر ہے
باقی ہیر پھیر ہے
مخالف امید وار کی دھاندلی نہیں چلی گی۔(صرف ہماری چلی گی)
 
رضوان

محفلین
جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے
دنیا کے طعنوں کی کوئی پروا نہیں
محب ہی ہے جو اردو محفل کی کشتی کو منجدھار سے نکالے گا۔ (پہلے ڈالے گا پھر ہی نکال سکے گا نا)
 
شمشاد

لائبریرین
شگفتہ صاحبہ آپ نے زبردست احکامات جاری کیے ہیں۔

میں ذرا انتخابی فہرستیں بنانے میں مصروف ہوں۔ اس دوران آپ وقتاً فوقتاً مزید ہدایات جاری کرتی رہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ آپ کو تو ہم نے الیکشن کمشن کی رکنیت دی ہے اور آپ ہیں کہ کھلم کھلا ایک امیدوار کی حمایت کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح تو الیکشن کمشن پر جانبداری کا الزام عائد ہو جائے گا۔

آپ اس کو چھوڑیں اور تجویز دیں کہ صاف و شفاف الیکشن کرانے میں آپ کیا مدد کر سکتے ہیں؟ الیکشن بھی ہو، کسی کی دل آزاری بھی نہ ہو اور ماحول بھی خوشگوار رہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
درج ذیل پیغام لکھا تو کل رات تھا مگر پھر نٹ میں راشنی نہ رہی اب بھی اتنی دیر نہیں ہوئی کہ پوسٹ نہ کیا جاسکے۔
شمشاد بھائی الیکشن کمیشن آپ ہی ہیں میں نہیں آنے والا ان بھَروں میں۔
اپنے زمانے میں جس کو کوئی عہدہ نہیں دینا ہوتا تھا یا الیکشن سے باہر رکھنا ہوتا تھا اس کو الیکشن کمیشن بنا دیا جاتا تھا۔ اور مجھے تو ویسے بھی کمپیئن چلانی ہے محب کی وہ اکیلا بے چارہ اتنی دھاندلی تھوڑی کرسکتا ہے ۔ اور بھی جو ساتھی تعاون کرنا چاہیں تو دروازہ کھلا ہے ۔
ایک اور مطالبہ ہے الیکشن کمیشن سے کہ ووٹ ڈالنے کا حق صرف ان ممبران کو دیں جو محب کو ووٹ ڈالنے کی یقین دھانی کروائیں ورنہ !!!!!!!!
محب ہمارا شیر ہے
باقی ہیر پھیر ہے
مخالف امید وار کی دھاندلی نہیں چلی گی۔(صرف ہماری چلی گی)
-------ہمارا شیر ہے
دم لگانے کی دیر ہے :D :D
قیصرانی
 
رضوان

محفلین
قیصرانی صاحب آپ کو کوئی حق نہیں ہے ہمارے امیدوار کو دُم لگانے کا۔ (ہم خود کس لیے ہیں؟) :wink:
شمشاد بھائی اب تو کنویسنگ میں اتنا دور آگئے ہیں کہ واپسی مشکل ہے۔ میں نے اور محب نے کئی منصوبے تشکیل دیے ہیں مثلاً بینر لگانے کے مارگلہ کے درختوں پہ چاکنگ کے اور پنڈی کے ہر چوک پہ کھڑے فقیروں کی ٹولی کو اپنے اشتہاری پوسٹر دینے ہیں تاکہ آتی جاتی سواریوں سے اپنی خیرات کے علاوہ ہمارے لیے ووٹ بھی مانگیں۔
اب سب سے اہم کام یہ کہ بنگالی بابا سے ایک جاپ کامیابی کے لیے اور پیر ڈنڈے والی سرکار سے وظیفے کے لیے بھاگ دوڑ جاری ہے۔
ایک بار پھر
ذرا ہو جائے
آوے ہی
آوے
محب
ہی آوے

ٹپخ ٹپخ لم ڈھینگ ٹپخ دے!!!!!!!

ٹھاہ
 
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ الیکشن کا انعقاد ایک امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکتا ۔ اگر کوئی امیدوار کود ہی الیکشن الیکشن کا شور مچانا شروع کردے اور بڑے بڑے دعوے بھی کرے تو یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ نفسیاتی طور پر وہ امیدوار ہارا ہوا ہے ۔ اور اپنی اس ہار کا درد کم کرنے کے لیئے وہ نئے الیکشن کا شور مچا رہا ہے ۔

دوسری بات یہاں الیکشن کمیشن کا چناؤ کرنے کا اختیار کس کو ہے ۔ الیکشن کمیشن ہمیشہ خفیہ ووٹنگ کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں یا پھر بیورو کریسی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے وہاں تک پہنچتے ہیں تو ان دونوں میں سے کوئی بھی شرط پوری نہیں ہوتی لہذا الیکشن کمیشن کا قیام ہی غیر قانونی ہے ۔

الیکشن کا پہلا اصول یہ ہوتا ہے کہ امیدوار کو نامزد کیا جاتا ہے نہ کہ امیدوار خود ہی اشتہار ۔ بینر لگوا کر اپنے امیدوار ہونے کا اعلان کرتا ہے ۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لالچی امیدواروں سے بچا جا سکے ۔

اس کے علاوہ ابھی پچھلا الیکشن متنازعہ رہا ہے جسکی وجہ ایک ہارنے والے امیدوار کو آسمان سے ٹپکنے والے ووٹوں کے باوجود فتح نصیب نہ ہوسکی تھی اور اسکے ان ووٹوں کے متعلق “کچھ“ عوام کو تحفظات ہیں آپ ایک نیا الیکشن کرانے چلے ہیں ۔

ایسے تو الیکشن الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہو جائے گا اور ریفرنڈم بھی کسی فوجی حکومت والا لہذا میں ایسے الیکشن کے حق میں نہیں ہوں ۔

ویسے بھی عوام میں سے اکثریت خاموشی سے اپنا فیصلہ سنا دیتی ہے یہ الگ بات ہے کہ وہ ریلیوں ۔ جلسوں میں شامل نہیں ہوتی لہذا خاموش اکثریت کو مت للکاریں اور ان سوئے ہوئے شیروں کو مت اٹھائیں ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک امیدوار کو تو ہارنا ہی ہے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ پرانے زخموں کو ہی اسپرٹ لگاتے رہیں ۔ ۔ ۔

:punga:
 
تیلے شاہ

محفلین
فیصل عظیم نے کہا:

:great:
 
ماوراء

محفلین
جنہوں نے الیکشن لڑنا ہے ان کو پتہ ہی نہیں ہے۔ اور محفل کی عوام بھی کیا خوب ہے۔ امیدواروں کے بجائے خود ہی جلسے جلسوس کر رہی ہے۔ :?
رضوان، آپ سے تو مجھے یہ امید نہیں تھی۔ :shock:
مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے بھی اپنا کوئی بندہ بلانا پڑے گا جو میرے حق میں نعرہ بازی کر سکے۔ پر لاؤں کس کو۔۔:roll: :?
فیصل بھائی، آپ نے تو کمال کر دیا۔ :best:
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ نیکی اور پوچھ پوچھ۔ جلدی سے بلائیں اپنا بندہ۔ دیکھیں تو سہی وہ کیا کمال دکھاتا ہے۔میری مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
واہ نیکی اور پوچھ پوچھ۔ :p
مدد ۔۔ بہت مدد کی ضرورت ہے۔ کوئی بندہ ہوتا تو ابھی تک یہاں کمال ہی کمال ہوا ہوتا۔ :p
 
دل میں بھر گریے نے اک شور اٹھایا غالب
آہ جو قطرہ نہ نکلا تھا سو طوفاں نکلا

یعنی کہ اب میں بندہ ہی نہیں رہا ۔ ۔ ۔ ۔شاباش بٹیا
 
ماوراء

محفلین
آپ کو دیکھ کر ہی تو(حوصلہ ہوا ہے) میں نے یہ بات کہی ہے۔ مجھے جب پتہ لگا کہ آپ آ گئے ہیں تو میں باتیں بنانا شروع ہو گئی کہ کس کو لے کر آؤں۔
اب دوسروں کو یہ بھی تو ظاہر کروانا ہے نا کہ میں نے مخالف پارٹی کی طرح کچھ نہیں کیا۔ :p
 
Top