تمام ساتھیوں کا نہایت مشکور ہوں. آپ لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا.
اس محفل میں کچھ لوگ ہیں جو ماحول خراب کر رہے ہیں. لہذا انہیں اخلاقیات سمجھائیں.
میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو الوداع کہہ رہا ہوں.
 
سیما علی

لائبریرین

السلام علیکم
خیریت ہے ،آپکی ذاتی مصروفیت تک تو درست ہے پر آپ جب فرصت میسر ہو ضرور اُردو محفل میں ضرور آیئں،کیونکہ ہمیں تو یہ محفل بالکل گھر کی طرح محسوس ہوتی ہے۔درگذر کیجیے اگر کوئی بات کسی کی ناگوار گذری ہے۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلامُ علیکم و رحمہ اللہ
شوکت صاحب یہ دنیا ہے اور دنیا ہیں ہر قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ اگر ان کی باتوں کا اثر لیں، تو ہو چکا گزارا۔

میں ایک دیہاتی آدمی ہوں۔ وقت بے وقت گھر سے نکلناپڑتا ہے تو راستے میں سگ آوارہ سے واسطہ پڑتا ہے تو بڑوں نے بتایا تھا کہ ان سے بچنے کے لیے ہاتھ میں لاٹھی رکھنا بہت ضروری ہے۔

ذاتی طور پر درخواست گزار ہوں کہ آتے رہیے اور اپنی لڑی “صبح الخیر” کو کم از کم جاری و ساری رکھیے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ذاتی طور پر درخواست گزار ہوں کہ آتے رہیے اور اپنی لڑی “صبح الخیر” کو کم از کم جاری و ساری رکھیے۔
بالکل درست کہا آپ نے جب ہم باہر نکلتے ہیں تو ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ،بس کوشش کرنا چاہیے کہ ایسے لوگوں کو نظرانداز کیا جائے کبھی کبھی کچھ اتنے ہٹ دھرم ہوتے ہیں کہ لاٹھی اور پتھر بھی اُن پہ اثرانداز نہیں ہوتے ،پروفیسر صاحب نفیس انسان ہیں اور کبھی کبھی کوئی بات بہت برُا اثر چھوڑ جاتی ہے ،مگر ہماری کوشش ہونا چاہیے کہ اکثریت کو دیکھیں اور شکر ہے اُردو محفل پر اکثریت اچھے لوگوں کی ہے بالکل ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ ساجھے ہیں۔
پروفیسر صاحب سے بھی درخواست ہے کہ صبح بخیر کی لڑی کو جاری ساری رکھیں!
 
تمام ساتھیوں کا نہایت مشکور ہوں. آپ لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا.
اس محفل میں کچھ لوگ ہیں جو ماحول خراب کر رہے ہیں. لہذا انہیں اخلاقیات سمجھائیں.
میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو الوداع کہہ رہا ہوں.
کسی بھی محفلین کا تبصرہ آپ کے خیال میں درست نہیں تو اسے رپورٹ کیا جانا چاہیے۔ آپ اس مراسلے کے نیچے رپورٹ کے آپشن پر کلک کرکے اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
 
رپورٹ سے ایک فیصد بھی انصاف کی توقع نہیں۔ منصف غیر جانبدار نہیں ہیں۔

پروفیسر شوکت اللہ شوکت صاحب اگر ہم سے جانے ان جانے میں کوئی غلطی ہو گئی ہے تو دست بستہ معافی کے خواستگار ہیں۔ اگر میرے اس گھر (محفل) میں کسی نے بھی آپ کا دل دکھایا ہے تو اس کی طرف سے میری اور ہم سب محفلین جو ایک دوسرے سے محبت اور عزت واحترام کا رشتہ رکھتے ہیں معذرت قبول فرمائیے اور ہمیں معاف فرما دیجئے۔
:redheart::redheart::redheart:
 
محمداحمد

لائبریرین
تمام ساتھیوں کا نہایت مشکور ہوں. آپ لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا.
:in-love::in-love::in-love:
اس محفل میں کچھ لوگ ہیں جو ماحول خراب کر رہے ہیں. لہذا انہیں اخلاقیات سمجھائیں.
اوپر چونکہ اس قسم کی مثال گزری ہے تو ہم بھی لکھ دیتے ہیں کہ "آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را" ۔

آپ بھی ہماری طرح کچھ لوگوں کو اور کچھ زمروں کو نظر انداز کر دیجے ۔ اور محفل میں اپنے پسندیدہ زمروں میں اپنے پسندیدہ لوگوں سے بات کرتے رہیے۔ :)

میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو الوداع کہہ رہا ہوں.

جب جب آپ کو فرصت ہو تب تب آپ محفل میں آئیے۔ ہماری طرف سے آپ کا خیرمقدم ہے۔ :flower:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پروفیسر صاحب اب آپ کو کیا دلیل دیجیے آپ تو خود مجھ جیسے کم علموں کو علم کی روشنی سے منور کرتے ہیں
ویسے ہم سب کو جیسے مسائل عام زندگی میں پیش آتے ہیں کچھ اسی قسم (بالکل وہی تو نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہاں تو اس کا عشر عشیر بھی نہ ہو گا) کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے (اور یہاں تو ان سب مسائل سے نمٹنے کا بہترین حل موجود ہے کہ انہیں بآسانی نظرانداز کیا جا سکتا ہے) آپ جیسے عام زندگی بسر کرتے ویسے یہاں بھی کیجیے اور خوش رہیے :)
 
جاسمن

لائبریرین
کسی کی بد تمیزی سے نہ گھبرائیں،وہ تو بس اپنا تعارف کرواتے ہیں. (بانو قدسیہ)
شکر الحمدللہ۔
میں تو لڑی دیکھتے ہی بھاگی آئی۔۔۔ کیوں؟ کیا؟ کیسے؟ نہیں۔۔۔ جیسے الفاظ لے کے۔ لیکن شکر ہے محفلین نے بروقت درست قدم اٹھا لیا ورنہ محفل اس قدر اچھے محفلین سے محروم ہو جاتی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
تمام ساتھیوں کا نہایت مشکور ہوں. آپ لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا.
اس محفل میں کچھ لوگ ہیں جو ماحول خراب کر رہے ہیں. لہذا انہیں اخلاقیات سمجھائیں.
میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو الوداع کہہ رہا ہوں.
آپکو روکنے کی سب نے اپنی سی کوششیشیں کی ہیں۔۔۔ میں خیر سے اس بات کی قائل نہیں اب آپ اگر مناسب نہیں سمجھتے تو جیسے آپ کی مرضی۔۔۔ بس وہ کتابوں والی بات کا بتاتے جائیے کیا ہو گا پھر؟؟؟
 
فاخر رضا

محفلین
جو بات مدیر صاحب نے فرمائی وہ بالکل ٹھیک ہے. رپورٹ کیجیے اور اپنے باقی ساتھیوں سے بھی رپورٹ کروائیے اور اگر اثر نہ ہو تو مکالمے میں کہیے. جب تک اثر نہ ہو کہتے رہیے. یا تو اثر ہوگا یا معطلی
 
Top