تعارف الوداع یا اہل محفل

فاتح

لائبریرین
میں نے یہ دھاگہ کم از کم یہ سوچ کر نہیں کھولا کہ فاتح معذرت کرے گا۔ مجھے پتہ ہے نہیں کرے گا
مقصد صرف یہ تھا کہ چلتے چلتے سب لوگوں سے گپ شپ ہوجائے اور تمام ایک خوشگوار تاثر کے ساتھ ہوے۔

میدان چھوڑنا ہمت علی نے نہیں سیکھا۔ مگر میدان بدلنا تو ضروری ہوتاہے وقت کے ساتھ ساتھ
میدان بدلنے کے لیے بھی میدان چھوڑ کر بھاگنا ہی پڑتا ہے اور وہی آپ کر رہے ہیں۔۔۔ ;)
ہمیں دیکھیں، کیا کیا طوفان آئے راہ میں مگر مردانہ وار جھیلتے آئے ہیں :laughing:
 
میدان بدلنے کے لیے بھی میدان چھوڑ کر بھاگنا ہی پڑتا ہے اور وہی آپ کر رہے ہیں۔۔۔ ;)
ہمیں دیکھیں، کیا کیا طوفان آئے راہ میں مگر مردانہ وار جھیلتے آئے ہیں :laughing:

آپ کا خیال ہے کہ اپ جھیلتے ائے ہیں۔ بلکہ لوگ اپ کو جھیلتے ائے ہیں

یہ بھی اپ کا خیال ہے کہ طوفانوں کا سامنا اپ نے ہی کیا ہے۔ کبھی چومکھی لڑی ہے؟
 

زیک

مسافر
جب عمر کا اندازہ نہ ہو تو بندہ سوچتا رہتا ہے کیا کہے کہ یہاں تو ابن سعید کی عمر کے بچے بھی بزرگ ہیں۔

دوسری طرف ہمارے ہاں ہر چھوٹے بڑے کو نام سے بلانے کا رواج ہے
 

عندلیب

محفلین
میں انشاللہ جدہ میں ہی ہوں
جب دل چاہے فون کرلیں :) ورنہ حئی نسیم کا چکر لگالیں
ان شاء اللہ ۔ فون نمبر ذاتی پیغام سے بھیج دیجیے ، کبھی ادھر آنا ہوا تو خوبانی کا میٹھا اور بگھارے بینگن ضرور لیتے آئیں گے ۔:)
 

کاشفی

محفلین
اگرچہ پہلے بھی کئی مرتبہ سوچا مگر محفل کی محبت میں عمل نہ ہوسکا۔ اب ٹھان لی ہے کہ اس محفل کو الوداع کہاجائے۔ تمام اہل محفل سے گزارش ہے کہ یہ مرکز توجہ و الفت اب مزید مداخلت جا و بے جا نہیں کرے گا۔

یہاں قریباآٹھ سال گزارنے کے بعد اب اندازہ ہونے لگا ہے کہ جو احباب یہاں موجود ہیں یا تو نوجوان ہیں یا پھر لگتے ہیں۔ لہذا تبادلہ خیال میں رکاوٹ ہے کیونکہ تعدد خیال میں فرق ہے۔

بہرحال میں نے یہاں رہ کر کئی لطف اٹھائے۔ کئی لوگوں سے اچھا تبادلہ خیال ہوا۔ کئی یاد ہیں کئی یاد نہیں۔ سب سے زیادہ مزے دار گفت و شنید جو مجھے یاد ہے وہ محترمہ زرقامفتی سے ہوئی۔یعنی ان کو تنگ کرنے میں بڑا مزا ایا۔ اور بھی کئی لوگ ہیں۔ نام یاد نہیں۔

آپ تمام لوگ خوش رہیں۔ اپنی اپنی فیلڈ میں نمایاں نام پیدا کریں۔ یاد رکھیں کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ پاکستان کے مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس بلکہ لوئر کلاس کے لوگوں کی کامیابی کا ذریعہ تعلیم اور محنت ہے۔ کامیابی سے مراد اس دنیا میں اچھا مقام پیدا کرنا ہے ۔ اصل کامیابی تو بہرحال آخرت میں ہوگی۔

چلو بھئی ہم تو چلے۔ سب خوش رہیں۔البتہ چلنے سے پہلے کوئی اگر کوئی سوال کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ ورنہ اللہ حافظ

اَیّو راما - واٹ از دز ڈراما۔
ایچ اے خان صاحب! ۔ایک سوال ۔۔میدان چھوڑ کر بھاگنے والے کو رنچھوڑ لائن کہتے ہیں۔۔؟ یا وہ جو آپ جواب دیں گے؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ۔۔ آپ سچ مُچ میں جارہے ہیں یا جھوٹ موٹ میں۔۔؟
 
Top