تعارف الوداع یا اہل محفل

اگرچہ پہلے بھی کئی مرتبہ سوچا مگر محفل کی محبت میں عمل نہ ہوسکا۔ اب ٹھان لی ہے کہ اس محفل کو الوداع کہاجائے۔ تمام اہل محفل سے گزارش ہے کہ یہ مرکز توجہ و الفت اب مزید مداخلت جا و بے جا نہیں کرے گا۔

یہاں قریباآٹھ سال گزارنے کے بعد اب اندازہ ہونے لگا ہے کہ جو احباب یہاں موجود ہیں یا تو نوجوان ہیں یا پھر لگتے ہیں۔ لہذا تبادلہ خیال میں رکاوٹ ہے کیونکہ تعدد خیال میں فرق ہے۔

بہرحال میں نے یہاں رہ کر کئی لطف اٹھائے۔ کئی لوگوں سے اچھا تبادلہ خیال ہوا۔ کئی یاد ہیں کئی یاد نہیں۔ سب سے زیادہ مزے دار گفت و شنید جو مجھے یاد ہے وہ محترمہ زرقامفتی سے ہوئی۔یعنی ان کو تنگ کرنے میں بڑا مزا ایا۔ اور بھی کئی لوگ ہیں۔ نام یاد نہیں۔

آپ تمام لوگ خوش رہیں۔ اپنی اپنی فیلڈ میں نمایاں نام پیدا کریں۔ یاد رکھیں کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ پاکستان کے مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس بلکہ لوئر کلاس کے لوگوں کی کامیابی کا ذریعہ تعلیم اور محنت ہے۔ کامیابی سے مراد اس دنیا میں اچھا مقام پیدا کرنا ہے ۔ اصل کامیابی تو بہرحال آخرت میں ہوگی۔

چلو بھئی ہم تو چلے۔ سب خوش رہیں۔البتہ چلنے سے پہلے کوئی اگر کوئی سوال کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ ورنہ اللہ حافظ
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
آپ نے رونا شروع کردینا ہے۔
ویسے بھی پہلے ہی میچ میں معاملہ ختم لگتا ہے
جی نہیں جی۔ میں پہلے کبھی روئی جو اب روؤں گی؟ اور میں کوئی ایچ اے خان تھوڑی نہ ہوں جو رونے بیٹھ جاؤں :p
اور آپ کیا فیوچر فورکاسٹ کر رہے ہیں، آرام سے بیٹھیں میچ دیکھ کر جائیے گا۔
 
جی نہیں جی۔ میں پہلے کبھی روئی جو اب روؤں گی؟ اور میں کوئی ایچ اے خان تھوڑی نہ ہوں جو رونے بیٹھ جاؤں :p
اور آپ کیا فیوچر فورکاسٹ کر رہے ہیں، آرام سے بیٹھیں میچ دیکھ کر جائیے گا۔

رونا اچھا ہوتا ہے
رونے کا مطلب ہے رونے والے کا دل اچھا ہے

یہ درست ہے کہ میں اکثر روتا ہے۔ اکثر ٹی ڈرامہ یافلم دیکھتے ہوئے بھی۔ اکثر رات کے وقت بھی۔

مگر میچ کے لیے کبھی نہیں
 
ماہی احمد

لائبریرین
رونا اچھا ہوتا ہے
رونے کا مطلب ہے رونے والے کا دل اچھا ہے

یہ درست ہے کہ میں اکثر روتا ہے۔ اکثر ٹی ڈرامہ یافلم دیکھتے ہوئے بھی۔ اکثر رات کے وقت بھی۔

مگر میچ کے لیے کبھی نہیں
ہمم اچھی بات۔
تو پھر ورلڈ کپ تک تو ہیں نا یہاں!
 
امم یہی کہ گھر بیٹھ کے یہ والی اردو محفل نہیں کھلتی کیا؟

کھلتی تو ہے۔پر اج کے بعد پاس ورڈ تبدیل کرکے الٹا سیدھا۔ اس کو بھول جاوں گا۔
اگر اس نام سے کوئی پوسٹ ہوئی اج کے بعد یا کل کے بعد تو وہ میں نہیں ہوںگا
 
ماہی احمد

لائبریرین
کھلتی تو ہے۔پر اج کے بعد پاس ورڈ تبدیل کرکے الٹا سیدھا۔ اس کو بھول جاوں گا۔
اگر اس نام سے کوئی پوسٹ ہوئی اج کے بعد یا کل کے بعد تو وہ میں نہیں ہوںگا
اووووو۔۔۔
ویسے
جا کیوں رہے ہیں؟ آسان الفاظ میں بتاتے جائیں۔ کلیئر ہو جائے ذرا مائنڈ میں۔
 
اووووو۔۔۔
ویسے
جا کیوں رہے ہیں؟ آسان الفاظ میں بتاتے جائیں۔ کلیئر ہو جائے ذرا مائنڈ میں۔

وقت بہت ضائع ہونے لگا ہے
عمر کے اس حصے میں ہوں کہ وقت بہت کم ہے۔ جتنا ہے اسے اچھے کاموں میں لگانا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ۔

ویسے آپ میری ویب سائٹ پر مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں
http://www.quran.or.kr/
 
ہوئی نہ وہی بات کہ رسی ہمیشہ جل جاتی ہے پر بل پھر بھی نہیں جاتے۔۔۔
خیر اب آپ جا رہے ہیں تو کوئی اچھا لگتا ہے جاتے جاتے میں آپ کو چار سنا دوں۔۔۔ :p

آپ نے کم تو نہیں سنائی
ویسے یہ رسی جلی نہیں ہے ۔ ویسے کی ویسے ہی ہے
 
S. H. Naqvi

محفلین
ویسے اگر دل میں کوئی بوجھ لے کر جا رہے ہیں تو اسے اتار پھینکیں مطلب شئیر کرتے جائیں اگر ویسے ہی جانے کا موڈ ہے تو پھر جیسے آپ کی خوشی۔۔۔۔۔۔ بس جہاں رہیں خوش رہیں، حقیقت پسند، ثابت قدم ساتھ رہا آپ کا۔۔۔۔:)
 
Top