اللہ تعالیٰ اور پیارے نبیﷺ کے بارے میں ہمارے ذاتی احساسات

جاسمن نے 'اِسلامی تعلیمات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 19, 2015

  1. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,980
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اللہ تعالیٰ اور پیارے نبیﷺ کے بارے میں ہمارے ذاتی احساسات
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 15, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. ایچ اے خان

    ایچ اے خان معطل

    مراسلے:
    14,183
    موڈ:
    Cool
    اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہیں۔ ربِ کائنات ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے محسوسات سے بالاتر ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی پہچان آخری نبی زمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کروای ورنہ انسان جاہل رہ جاتا
     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 19, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 3
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,980
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    عرصہ پہلے نسبت روڈ لاہور کی ایک کشادہ گلی کے ایک قدیم گھر کا منظر ہے۔ گرمیوں کے رمضان کی سحری کا وقت ہے ۔ باورچی خانے کے ساتھ ہی گلی لگتی ہے اور برآمدے کا دروازہ گلی میں کھُلتا ہے۔ میں سحری کی تیاری میں مگن ہوں ۔ ابھی کچھ دیر پہلے بچوں اور نوجوانوں کے دو گروہ اپنے ٹین وغیرہ بجاتے ہوئے گئے ہیں،"روزہ رکھنے والو! اٹھو سحری کا وقت ہو گیا ہے۔" ساتھ کی مسجد کا مؤذن ابھی خاموش ہے۔
    گلی میں دو اشخاص کی آمد کا احساس ہوتا ہے۔ ایک اپنے ڈھول اور دوسرا اپنے ہار مونیم کو درست کر رہا ہے۔ میں کچھ متجسس ہوں اور ساتھ ہی اپنے کاموں میں مصروف ہوں۔ اچانک بہت ہی سریلی آواز سماعتوں تک پہنچتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    "جا صبا! مدینے کو جانا،جا کے نبی(ﷺ) سے کہنا بگیا مورے من کی"
    یہ بول سُنتے ہی میرے اندر کچھ پگھلنے لگتا ہے اور آنسو ہیں کہ رُکتے ہی نہیں۔ پیارےنبیﷺ کی یاد ایسے دل میں آتی ہے کہ جی مچلنے لگتا ہے ۔ "بس ابھی جانا ہے،بس ابھی جانا ہے۔" اپنے من کی بگیا اُنہیں سنانے اور اُن کا ہاتھ تھام کے رونے اور روتے رہنے کو دل مچلنے لگتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ میں پوری کی پوری آنسوؤں میں تحلیل ہو گئی ہوں۔
    "پیارے نبیﷺ! میں نے آپ سے ملنا ہے۔ میں نے آپ کے روضے پہ آنا ہے۔ پیارے نبیﷺ ! میرے سر پہ ہاتھ رکھیں۔ پیارے نبیﷺ! پیارے نبیﷺ۔۔۔۔۔۔" میں روتی جاتی ہوں اور سنتی جاتی ہوں اور ساتھ ساتھ اپنے دل کی بگیا پیارے نبی(ﷺ) سے کہتی جاتی ہوں۔
    نعت مکمل ہوئی تو میں نے اُنہیں کچھ دیا۔ وہ روز آتے اور میں اُن کی آمد کی منتظر رہتی۔ اور اپنی اس کیفیت میں سارا وقت مبتلا رہتی۔ آگے کے بول مجھے یاد نہیں۔ رمضان ختم ہؤا اور اُس نعت کے بولوں سے میں محروم رہ گئی۔ اُس وقت یہ خیال ہی نہیں رہا کہ اسے ریکارڈ کر لیتی۔ اُس کے بعد نعتیں تو ایک سے ایک سنیں۔۔۔۔اور سب جانتے ہیں کہ جس نعت کو پڑھیں یا سنیں تو ایک سے بڑھ کے ایک ہوتی ہے۔ لیکن وہ نعت۔۔۔۔۔۔وہ پہلا مصرع تو ایسا دل میں اترا ہے۔۔۔وہ میٹھی آواز۔۔۔۔۔۔
    اب بھی کبھی دل اداس ہو تو پیارے نبیﷺ کو یاد کرتے ہوئے وہ نعت پڑھتی ہوں۔" جا صبا! جا کے نبی(ﷺ) سے کہنا بگیا مورے من کی"
     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 22, 2015
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  4. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ہمارے ارادوں اور خواہشوں ،مصائب، عرضیوں اور دعاوں کی تکمیل یا ادھورا پن ہمیں اپنے رب کے ہونے کا احساس دلاتا ہے
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,980
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    یہ لکھتے ہوئے بھی روتی رہی ہوں۔ کیا آپ(ﷺ)سے زیادہ بھی کوئی ہم سے پیار کر سکتا ہے!ہے کوئی دنیا میں ہمیں ہم سے بھی زیادہ چاہنے والا؟؟؟؟
    آپ(ﷺ) آخری دم تک ہمیں یاد کرتے رہے اور ہم؟؟؟؟؟؟
    آپ(ﷺ) آخری وقت تک ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو رہے اور ہمَ؟؟؟؟؟
    آپ(ﷺ) پھر ہمارے لئے نجات کے تمنائی ہوں گے۔۔۔۔
    آپ(ﷺ) روزِ محشر بھی اللہ تعالیٰ کے حضور ہماری بخشش کے لئے التجا کر رہے ہوں گے۔
    ہے کوئی دنیا میں ہمیں ہم سے بھی زیادہ چاہنے والا؟؟؟
    پیارے نبیﷺ سے ہمارا رشتہ کس قدر خوبصورت ہے! ہم آپ(ﷺ) کے اُمّی ہیں۔ یہ بات کس قدر اطمینان بخش ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • متفق متفق × 5
  6. الشفاء

    الشفاء لائبریرین

    مراسلے:
    2,931
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    صبح سے کتنے حرف ، کتنے لفظ ، کتنی سطریں اور کتنے شعر لکھ کر مٹا دیے ہم نے کہ
    جمال یار کی رنگینیاں ادا نہ ہوئیں
    ہزار کام لیا ہم نے خوش بیانی سے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
    • زبردست زبردست × 1
  7. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,980
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ایسا ہی ہے بھائی۔ آپ کی ہستی کی جتنی بھی تعریفیں کریں،کم ہیں۔۔۔۔ہمارے لفظ تو بہت حقیر ہیں۔۔۔۔لفظ ختم ہو جاتے ہیں،رنگ ختم ہو جاتے ہیں۔۔۔۔ایسے جی چاہتا ہے کہ اور بھی لاکھوں،اربوں لفظ ہوتے اُن کی شان بیان کرنے کے لئے۔۔۔۔۔
    بے بسی کی اِس کیفیت میں ہمیں جو کلام سہارا دیتا ہے وہ ہے"درودِ پاک"
    سینکڑوں،ہزاروں،لاکھوں،اربوں،کھربوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔درودِ پاک ہمارے پیارے پیارے نبیﷺ پہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 1
  8. الشفاء

    الشفاء لائبریرین

    مراسلے:
    2,931
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    الٌٰلھم صل وسلم وبارک علٰی سیدنا ومولانا محمد عبدک ورسولک النبی الاُمّی وعلٰی آلہ وصحبہ اجمعین۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  9. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بعد ازخدا بزرگ توئی قصہ مختصر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ان گنت درود و سلام آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک پر ۔۔۔۔
    اللہ کےپیارے رسول علیہ السلام نے اپنا در رحمت کبھی کسی پر بند نہیں فرمایا ۔
    ان کا ذکر چاہے درود شریف میں ہو یا انسان کے ذاتی بیان میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہر صورت رحمت و برکت کا سبب
    کہ " رحمتہ للعالمین " ہیں آپ
    اک " ہندو " کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ جناب نبی پاک علیہ السلام کی ذات مبارک بارے اپنے احساسات بیان کر سکے ۔۔۔۔
    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  10. الشفاء

    الشفاء لائبریرین

    مراسلے:
    2,931
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    سبحان اللہ ۔۔۔ نادان نے کیسی دانائی کی بات کہی کہ
    واہ۔۔۔
     
    • متفق متفق × 2
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,266
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اﷲ نے اس ذات پہ کی ختم نبوت
    اب آئے نبی کوئی نیا ہو نہیں سکتا

    امت کے گنہ گاروں سے ناراض تو ہو گا
    منہ پھیر لے اتنا بھی خفا ہو نہیں سکتا

    پڑھئے جو درود اس پہ شب و روز بہر دم
    حق اس کا ادا پھر بھی ذرا ہو نہیں سکتا

    ہے بخششِ امت کا طلب گار خدا سے
    کیسے میں کہوں اس کا کہا ہو نہیں سکتا

    وہ کیا مری نظروں میں ہے کیا پوچھ رہے ہو
    سب کچھ ہے نظرؔ ایک خدا ہو نہیں سکتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  12. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,980
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  13. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    سر جی ...اس شعر کی تھوڑی سی تشریح کردیں ....
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,266
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اس کا مطلب وہی ہے جو
    بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
    کا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  15. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    یہ مطلب تو پہلے مصرے کا ہےدوسرا ہنوز ژو لیده است
     
  16. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,266
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دونوں مصرع ملا کر ہی یہ پورا مفہوم بنتا ہے۔ پہلا مصرع صرف سوال ہے، دوسرے میں جواب ہے۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  17. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    میں ایک کند زہن انسان ہوں ..میری سمجھ پر نہ چھوڑیں .....آپ سے التماس ہے کے سادہ لفظوں میں اس کی وضاحت کر کے میرے زہن کی گرہ کھولنے میں مدد کی جائے...شکریہ ...
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,266
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ان کا مرتبہ میری نظر میں یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ خدا کے علاوہ سب کچھ ہیں۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • متفق متفق × 2
  19. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    جزاک الله ....بہت شکریہ ....
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  20. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اپریل 18, 2017
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3

اس صفحے کی تشہیر