فونٹ القلم فردوس فونٹس

اشتیاق علی

لائبریرین
القلم فورم پر میرے استاد محترم جناب شاکر القادری صاحب نے فرمائش کی تھی کہ اس فونٹ میں اردو کی سپورٹ شامل کر دوں ۔ اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے القلم فردوس فونٹ تیار ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ ایک عدد اور فونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ وہ بھی القلم فردوس فونٹ ہی ہے مگر اس کے چند ایک ترسیموں میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ اس طرح سے یہ دو ورژن تیار ہو چکے ہیں ۔
سکرین شارٹ
ferdaos.jpg

جہان قلم پر بھی شائع کر دیا گیا ہے۔
القلم فردوس فونٹس
 

مدرس

محفلین
جزاک اللہ خیرا بھائی اشتیاق
آپ کی شادی کے بعد ہمیں‌جو بد گمانی پید اہو گئی تھی وہ دور ہو گئی
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
 

فاتح

لائبریرین
زبردست جناب اشتیاق صاحب۔ بہت خوبصورت کاوش ہے۔ جزاکم اللہ!
اور اس مرتبہ تو آپ نے ہماری فرمائش بھی پوری کر دی کہ ہ کے لیے علیحدہ شکل بھی ڈال دی۔
 

arifkarim

معطل
زبردست جناب اشتیاق صاحب۔ بہت خوبصورت کاوش ہے۔ جزاکم اللہ!
اور اس مرتبہ تو آپ نے ہماری فرمائش بھی پوری کر دی کہ ہ کے لیے علیحدہ شکل بھی ڈال دی۔

جی ہاں۔ سمجھانے پر ٹیمپلیٹ بمبے بلیک سے نفیس ویب نسخ کر دیا ہے۔ اور یہ ہر اک کا پسندیدہ نسخ فانٹ ہے! :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ہ کی تبدیلی بھی آپ لوگوں کی فرمائش پر ہی کی تھی۔ اللہ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ فونٹ پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
 

ابوعثمان

محفلین
السلام علیکم!
شکریہ اشتیاق بھائی!
ایک فانٹ بھابی کے نام کا بھی بنا دیں۔بھلے اُن کے اپنے نام سے نہ بنائیں۔اگر آپ مناسب نہ سمجھیں تو۔۔ایسا نام استعمال کرلیں۔جیسے بنتِ ۔۔۔۔ ان کے اَبو کا جو نام ہو۔یا زوجہِ اشتیاق۔محبتِ اشتیاق۔۔ویسے بھابی یہی کہتی ہوں گی کہ آپ کو دیکھنے کا بہت اشتیاق رہتا ہے۔:)
آپ کے بغیر جی نہیں لگتا۔۔۔ہائے اللہ! اشتیاق جی۔۔۔اب کیا کہوں۔۔۔ بس اشتیاق ہی اشتیاق۔۔۔۔۔
 
Top