فونٹ القلم اشتیاق فونٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
Ishtiaq2.jpg

محترم اہل محفل السلام علیکم ۔ ۔ ۔ ۔ فونٹ سازی اور اردو یونی کوڈ فونٹس کی فراہمی میں القلم اور اردو محفل کی خدمات کو آج بھی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے اور یقینا آئندہ بھی نظر استحسان سے دیکھا جائے گا ۔ اس کا کریڈٹ ہمارے ان دوستوں کو جاتا ہے جو محفل اور القلم کے پلیٹ فارم سے فونٹ سازی کے میدان میں متحرک و سرگرم ہیں ان میں سے اشتیاق علی قادری کا نام اور کام دونوں اب کسی تعارف کے محتاج نہیں رہے القلم اور اردو محفل دونوں پر اشتیاق علی قادری کی خدمات کا اعتراف اپنے اپنے رنگ میں کیا جا رہا ہے اور ان پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں ایک فونٹ ان کے نام سے بھی منسوب کیا جا رہا ہے اس فونٹ کی بنیادی اشکال پر کچھ کام میں نے کیا ہے تاہم بقیہ تمام کام اشتیاق علی قادری نے ہی مکمل کیا جب فونٹ کو ریلیز کرنے کا مرحلہ آیا اور اشتیاق علی کو بتایا گیا کہ یہ فونٹ ان کے نام سے منسوب ہوگا تو انہوں نے انتہائی کسر نفسی کا اظہار کرتے ہوئے منع کیا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو شخص دوسرے لوگوں کے ناموں سے فونٹ بنا کر محبتیں سمیٹ رہا ہے اس کے لیے بھی القلم کی جانب سے ایک تحفہ ہونا چاہیئے

القلم - ڈاؤنلوڈز - القلم اشتیاق فونٹ

 

اشتیاق علی

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں اپنے پروردگار عظیم اللہ تبارک و تعالی غفور و رحیم کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھ میں اردو کی محبت پیدا کی اور مجھے اس مقام تک پہنچایا۔ اور آقائے دو جہان محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ وسیلہ سے اتنی عزت بخشی۔
میں نے اردو کے لیے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے ۔ نہایت پر خلوصی اور دیانتداری اور جہاں تک مجھے علم تھا میں نے کیا ۔ اور مزید اللہ سے دعا ہے کہ مجھے ہمت عطا فرمائے کہ میں اردو کی مزید خدمت کروں۔
میں اللہ تبارک و تعالی کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے۔
اردو محفل اور القلم اور بالخصوص ان احباب کا بھی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے فونٹ سازی میں میری مدد کی اور ابھی تک کر رہے ہیں۔ میں روز نت نئی تکنیک سے روشناس ہوتا ہوں اور ان احباب میں خاص طور پر شاکر القادری صاحب کا ذکر لازما کروں گا ۔ انہی کی کاوش کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچ پایا۔ ورنہ مجھ نا چیز کی اوقات ہی کیا تھی ۔
اللہ تعالی میرے استاد محترم جناب شاکر القادری صاحب کے علم میں عمل میں برکتیں نازل فرمائے۔
اردو محفل اور القلم زندہ باد۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر بھائی مبارک، حق بہ حقدار رسید۔ اشتیاق کو مبارکباد نہیں دوں گا، ابھی ابھی لکھا ہے یہی۔
 

مدرس

محفلین
اللہ پاک تمام اہل محفل کومجھ سمیت اشتیاق بھائی اور شاکرالقادری بنادے

بہت بہت شکریہ اور ڈھیروں مبارک باد
 

naeembabakheil

محفلین
نعیم کی طرف سے بھی اشتیاق علی اور پیر اردو ترویج جناب شاکر القادری کو اس شاندار فونٹ پر مبارکباد
 
کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔اتنے خوبصورت فونٹس روز بروز تیار ہورہے ہیں کہ اب تو یہ انتخاب مشکل تر ہوتا جا رہا ہے کہ کون سا فونٹ استعمال کیا جائے اور کون سا نہیں؟۔۔۔۔جزاک اللہ خیر!
 
Top