الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پر امید

محفلین
رات زیادہ ہوگئی ہے، میرا خیال ہے میں چلتا ہوں ۔ ہندوستان میں بھی رات کے بارہ بجنے والے ہیں، آپ آرام کس وقت کرتے ہیں؟;)
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں اعجاز بھائی، جب وہ اتنی دیر سے سوئیں گے تو جلدی کیسے اٹھیں گے۔
 
طویل غیر حاضری کا یہ مطلب تو نہیں کہ میں سو رہا ہوں۔ در اصل میں کالج میں ہوں۔ اور ہاں میرے سونے کا تو خیر کوئی وقت نہیں پر جاگنے کا وقت ضرور ہے۔
 
عرض ہیکہ 3 گھنٹوں کی نیند انسان کے لئے کافی ہوتی ہے۔ 7 گھنٹے تو اوپری حد ہوتے ہیں جناب۔ اگر زندگی کو زیادہ جینا ہے تو جاگ کر وقت کو مصرف میں لائیں۔ سو کر گنوانے کا کیا فائدہ۔ طبعی عمر تو اوسطاً 60 سال ہی ہوتی ہے ناں۔
 

الف عین

لائبریرین
غلط۔۔۔ تین گھنٹوں کی نیند قطعی ناکافی ہے۔ کم از کم پانچ گھنٹوں کی نیند ضروری ہے، جو میرا حساب ہے۔ صبح فجر پر اٹھتا ہی ہوں نا۔ نہرو جی تو کہتے تھے سات گھنٹے کی نیند وقت کا ضیاع ہے اور آٹھ گھنٹے کی نیند تو عیاشی ہے۔ ان کے فارمولے میں 6 گھنٹے کی نیند ضروری تھی۔
 
فکر نہ کیجئے میری بھی نیند اتنی کم نہیں ہوتی کہ روزآنہ 3 گھنٹوں پر ہی گزارہ کر لوں ہاں ویسے پچھلے دو سالوں سے میری اوسط نیند چار ساڑھے چار گھنٹے رہی ہے۔ اور میرے خیال مین یہ ٹھیک ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top