الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
زبان دانی ملاحظہ فرمائی آپ نے سعود بھائی، پہلے تو ر سے سیدھا ش پر چھلانگ لگائی اوپر سے اردو میں لکھنے کی بجائے انگریزی اردو رسم الخط میں لکھی جا رہی ہے۔
 

ناعمہ

محفلین
زبان دانی ملاحظہ فرمائی آپ نے سعود بھائی، پہلے تو ر سے سیدھا ش پر چھلانگ لگائی اوپر سے اردو میں لکھنے کی بجائے انگریزی اردو رسم الخط میں لکھی جا رہی ہے۔



اوہو نہیں نہ بھائی وہ میں نے بس میسج لکھا تھا۔ ترتیب کا خیال کئے بغیر۔۔۔۔۔اور انگریزی لکھنے کے لیے بھی معذرت:eyeroll:
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح سے کہہ نہیں سکتا سعود بھائی کہ آپ کے علم میں ہے کہ نہیں کہ آج آپ کے چاچو کی سالگرہ ہے۔

یہاں ملاحظہ فرما لیں۔
 
ضرورت اور افادیت سمجھ میں نہیں آتی اس چیز کی۔ ویسے مجھے رات کو ہی علم تھا پر انھیں لغویات گردانتا ہوں۔ ابھی ہفتہ بھر قبل کی بات ہے میں نے اپنی کمپنی میں اپنے ہیومن رسورس مینیجر کو ای میل کر کے اپنی سالگرہ کے اناؤنس مینٹ یا کسی قسم کی پارٹی سے منع کر دیا تھا۔ :grin:
 

الف عین

لائبریرین
طریقے سے شکریہ ادا کروں شمشاد کا پہلے یہاں،، پھر وہاں جاتا ہوں۔۔ ویسے یہاں جہاں م یں ہوں ابھی 21 ہی ہے۔
 

زین

لائبریرین
کیا بات ہے ، یعنی اب ہمیں مشاعرے بھی سننے دیکھنے کو ملیں گے ۔
---------
السلام علیکم
کیسے ہیں سب؟ سعود بھائی، م م مغل بھائی ، عندلیب بہنا، شمشاد بھائی، سارہ بہنا
 

مغزل

محفلین
گھمبیرتا پیدا کرنا تو کوئی آپ سےسیکھے ۔
زین بھائی الحمد للہ ٹھیک ہوں ۔
دعا چاہیے آپ کی
والسلام
 
لیجئے جنھیں یہ لفظ گمبھیرتا اجنبی لگے ان کے لئے عرج کر دوں کہ اس کا مطلب سنجیدگی ہوتا ہے۔ اور گمبھیر کا مطلب سنجیدہ۔

اوہ ہاں وعلیکم السلام زین بھائی۔ ابھی عندلیب اپیا تو آئی نہیں ہیں۔
 

مغزل

محفلین
منے منیوں کو تھپک تھپک کر سلا رہی ہونگی کہ : ’’ سوجاؤں مجھے محفل میں بھی جانا ہے ‘‘
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top