الفاظ کی تکرار

زیرک

محفلین
الفاظ ''شراب'' اور ''لا'' کی تکرار
تیرے شباب پر صدا کرم رہے بہار کا
تجھے لگے میری دعا شراب لا شراب لا
 

زیرک

محفلین
الفاظ ''بات'' کی تکرار
سنا ہے بولے تو باتوں سےپھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
فراز
 

زیرک

محفلین
الفاظ ''ہو'' کی تکرار
تم چاندنی ہو، پھول ہو، نغمہ ہو، شعر ہو
اللّٰه رے!! حُسنِ ذوق مِرے انتخاب کا
 

زیرک

محفلین
لفظ ''کہا'' کی تکرار
یار نے جو بھی کہا، دل نے کہا بسم اللہ
اس طرح عشق مبارک نے نباھا، آہا
مبارک صدیقی
 

زیرک

محفلین
لفظ ''خواب'' کی تکرار
میں اک خواب کا منظر ہوں خواب تم جاناں
ہوں ایک پھول کی پتی، گلاب تم جاناں
 

زیرک

محفلین
لفظ ''واہ واہ'' کی تکرار
شاعر کو مست کرتی ہے تعریفِ شعر امیر
سو بوتلوں کا نشہ ہے اس واہ واہ میں
امیر مینائی
 

زیرک

محفلین
لفظ ''دفتر'' کی تکرار
اب شعر وہی ہے اے جالب جس پر کوئی افسر جھوم اٹھے
کر ایسی غزل سے بسم اللہ دفتر کا دفتر جھوم اٹھے
حبیب جالب
 

زیرک

محفلین
الفاظ ''اعتبار''، "کیا'' اور ''بار'' کی تکرار
پھر اعتبار کیا، پھر سے اعتبار کیا
یہ کام اس کیلئے ہم نے بار بار کیا
 
Top