الطاف حسین کا نائن زیرو کی تقریر میں عمران کے خلاف گھٹیا زبان کا استعمال

محمداحمد

لائبریرین
ویسے تو یہ بے کار کی بحث ہے لیکن اتنا ضرور عرض کروں گا کہ سندھ میں اردو بولنے والے لوگوں کی اپنی ایک شناخت ہے (چاہے اُن کا سیاسی قبلہ کچھ بھی ہو)۔ عرصہ دراز سے ان لوگوں کے لئے مہاجر کا لفظ استعمال ہو رہا ہے۔

شروع میں یہ لفظ اپنے اصل (لغوی) معنوں میں اُن لوگوں کے لئے استعمال ہوا جو ہندوستان سے پاکستان ہجرت کرکے آئے۔ پھر یہ لفظ مہاجروں نے اپنے لئے کم اور دوسروں نے اُن کے لئے زیادہ استعمال کیا (تاکہ وہ خود میں اور نوواردان میں تفریق کر سکیں)۔ اور اس بنا پر سندھ میں دو مخلتف طبقات وجود میں آئے ایک پرانے رہائشی جو سندھی کہلاتے تھے اور دوسرے ہجرت کرکے آنے والے جو مہاجر کہلائے۔۔۔! پنجاب میں آنے والے اس ثقافت میں ضم ہو گئے کہ غالباً اُن کو دوستانہ ماحول ملا۔

سندھ میں ماحول بہت مختلف تھا۔۔۔! یہاں اردو بولنے والوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اُنہیں "پناہ گیر " ، "مکڑ" اور دیگر مختلف ناموں سے پکارا جاتا رہا۔ یہاں آج بھی قوم پرست جماعتیں موجود ہیں جن کے وجود سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ ان جماعتوں سے وابستہ لوگ مہاجر دشمنی میں پیش پیش رہے اور ان لوگوں نے اردو بولنے والوں پر قیدِ حیات تنگ کرکے اُنہیں اس قدر مجبور کردیا کہ وہ ردِ عمل میں جنگ و جدل پر مجبور ہو گئے ( کیونکہ قانون اور حکومتیں کبھی مظلوم کو انصاف نہیں دے سکیں)۔ برسوں یہ سب معاملات ہوتے رہے یہاں تک کے اردو بولنے والے (چاہے وہ ہجرت کر کے آئے ہوں یا پاکستان میں ہی پیدا ہوئے ہوں) ذہنی طور پر یہ ماننے کو تیار ہوگئے کہ وہ کبھی سندھی قوم میں ضم نہیں ہوسکیں گے سو اُنہوں نے خود کو مہاجر سمجھنا اور کہنا شروع کردیا۔

میرا تعلق سندھ کے اردو بولنے والے گھرانے سے ہے۔ اب میرا شعر دیکھیے:

رہی ہجرت سدا منسوب مجھ سے​
وطن میں ہو کہ احمد بے وطن ہوں​

سمجھنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ یہ ایک شکوہ ہے اس کا پس منظر بھی فہمِ رسا رکھنے والوں سے مخفی نہیں ہے۔

آپ یقین کیجے آج بھی جب میں کسی سندھی بولنے والے شخص کی دریافت پر بتاتا ہوں کہ میں "سندھی" ہوں تو مجھے طرح طرح کے سوالات کے جواب دینے پڑتے ہیں۔ سب سے پہلے تو گفتگو اردو سے سندھی زبان میں چلی جاتی ہے۔ پھر مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ "کاتھے ویٹھا ہے" (یعنی میں سندھ میں کہاں کا ہوں)۔ پھر بھی اگر میں اپنے سندھی ہونے پر اصرار کروں تو مجھ سے سندھی کے مشکل مشکل لفظ پوچھے جاتے ہیں۔ مثلاً سندھی میں لفظ "بارات" اور "مینڈک" کے لئے جو لفظ ادا کیے جاتے ہیں (جن کی ادائیگی غیر سندھی لوگوں کے لئے دشوار ہوتی ہے) پوچھے جاتے ہیں۔ میں تھوڑی بہت سندھی جانتا ہوں تاہم اِن مشکل الفاظ کی ادائیگی میرے لئے دشوار ہے۔

اگر میں ان سے یہ کہوں کہ چونکہ میں سندھ میں رہتا ہوں، یہاں پیدا ہوا یہاں پلا بڑھا ہوں تو اس لئے "میں سندھی ہوں" تو میرا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔

اب برسوں گزر جانے کے بعد لفظ "مہاجر" جو کہ ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والوں اور اُن کی اولادوں کے لئے استعمال ہوتا آ رہا ہے اور اسے خود مہاجر اپنے لئے بھی استعمال کرتے ہیں اور دیگر زبان بولنے والے بھی ان کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اب یہ ایک روایت بن گئی ہے، سو اب اس بات پر معترض ہونا سمجھ نہیں آتا۔

ہر لفظ کے لغوی معنی ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی لغوی معنی پیچھے بھی رہ جاتے ہیں جیسے ہم آج بھی "قیس" کا لفظ کاکلِ عشق کے اسیروں کے لئے اور "ہٹلر" کا لفظ "ہٹ دھرم" لوگوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جیسے کبھی لفظ "مدینہ" صرف "شہر" کے لئے استعمال ہوتا تھا لیکن آج اس لفظ کی قسمت میں ایسی محبتیں اور عقیدتیں ہیں جو کبھی لفظ "شہر" کے لئے سوچی بھی نہیں جا سکتیں۔

محفلین سے سوال یہ ہے کہ اس قسم کی بحث سے حاصل کیا ہے؟

اور آخر میں ایک تجویز اور یہ کہ اگر تمام سندھی، پنجابی، پختون، بلوچ، مہاجر اور دیگر قومیں اپنے لئے "پاکستانی" کی اصطلاح استعمال کریں تو اس طرح کی غیر ضروری بحث و مباحثے سے جان چھوٹ جائے گی اور پاکستانیوں میں اتحاد اور یگانگت کی فضا ہموار ہو سکے گی۔
 
فاتح

لائبریرین
یہ 16 صفحات پڑھنے کی تو ہمت ہے نہ وقت لیکن اس خبر میں کس حد تک سچائی ہے کہ۔۔۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اور کارکنان سے ٹیلیفونک پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کو سخت سست کہا اور وہاں موجود حماد صدیقی سے کہا کہ واسع جلیل کے منہ پر جوتے مارو اور اس کے منہ پر اتنی زور سے جوتا مارو کہ مجھے فون پر آواز سنائی دے اور بھائی کے حکم پر عین اسی طرح عمل کیا گیا۔۔۔ پھر بھائی نے فاروق ستار کے منہ پر بھی جوتے مارنے کا حکم دیا اور وہ بھی پورا کیا گیا۔۔۔ اس دوران کارکنان بھائی کے احکامات سن کر آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے وہاں موجود تمام لیڈروں کو جوتوں کی نوک پر رکھ لیا (جس پر ان لیڈروں نے خود کو نائن زیرو کے دفتر میں مقفل کر کے کارکنان سے اپنی جانیں بچائیں جب کہ مشتعل کارکنان نے نائن زیرو کے دفتر کو بھی توڑ کر اندر گھسنا چاہا) اور وہاں موجود میڈیا والوں کو بھی مارا گیا اور بعد ازاں نہ صرف میڈیا والوں سے ان کے کیمرے اور دیگر ریکارڈنگ ڈیوائسز چھین لی گئیں بلکہ ان چینلز اور اخبارات کے دفاتر کو باقاعدہ تنبیہ کی گئی کہ اگر زندگی چاہتے ہو اور کراچی میں جینا چاہتے تو خبردار اس بارے میں کوئی خبر نہیں نکلنی چاہیے۔۔۔
ڈان نیوز نے خبر دی تو لیکن انتہائی توڑ مروڑ کے جب کہ باقی کسی میڈیا چینل یا اخبار نے اتنی ہمت بھی نہ کی۔
کوئی دوست اس خبر کی سچائی کے متعلق بھی بتائے
 
نمرہ

محفلین
پنجاب اور سندھ میں قومیت کی ڈائنیمکس بہت مختلف ہیں، اور اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ پنجاب میں 'کوئی' بھی لسانی یا قومی گروہ اپنی جداگانہ شناخت پر زیادہ اصرار نہیں کرتا۔ لہذا ان دونوں جگہوں کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ پھر یہ قصہ آج کل کا شروع ہوا نہیں بلکہ پرانا ہے۔
مزید یہ کہ اگر کوئی بھی گروہ اپنی الگ شناخت رکھنے پر مصر ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟ اختلاف سے زیب ہونا بھی ایک بات ہے آخر۔ مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم صحیح اور غلط کے پیمانوں کو نسل اور زبان کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں اور بچکانہ ذہنیت سے کام لیتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ جو لوگ ہمارے جیسے ہیں، وہ ہمارے دوست ہیں، اور باقی ساری دنیا ہماری دشمن۔
کہنے میں ذرا گھسی پٹی بات لگتی ہے مگر میں یہی سمجھتی ہوں کہ اس طرح کے فسادات سے ہر قسم کا نقصان دراصل پاکستان کو پہنچتا ہے، صرف ایک متاثرہ گروہ کو نہیں۔ اگر ہم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں تو پاکستان سے باہر ہمیں کہیں لفٹ نہیں ملے گی، ہماری زبان، قومیت یا سیاسی وابستگی سے قطع نظر۔
 
عسکری

معطل
یہ 16 صفحات پڑھنے کی تو ہمت ہے نہ وقت لیکن اس خبر میں کس حد تک سچائی ہے کہ۔۔۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اور کارکنان سے ٹیلیفونک پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کو سخت سست کہا اور وہاں موجود حماد صدیقی سے کہا کہ واسع جلیل کے منہ پر جوتے مارو اور اس کے منہ پر اتنی زور سے جوتا مارو کہ مجھے فون پر آواز سنائی دے اور بھائی کے حکم پر عین اسی طرح عمل کیا گیا۔۔۔ پھر بھائی نے فاروق ستار کے منہ پر بھی جوتے مارنے کا حکم دیا اور وہ بھی پورا کیا گیا۔۔۔ اس دوران کارکنان بھائی کے احکامت سن کر آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے وہاں موجود تمام لیڈروں کو جوتوں کی نوک پر رکھ لیا اور وہاں موجود میڈیا والوں کو بھی مارا گیا اور بعد ازاں نہ صرف میڈیا والوں سے ان کے کیمرے اور دیگر ریکارڈنگ ڈیوائسز چھین لی گئیں بلکہ ان چینلز اور اخبارات کے دفاتر کو باقاعدہ تنبیہ کی گئی کہ اگر زندگی چاہتے ہو اور کراچی میں جینا چاہتے تو خبردار اس بارے میں کوئی خبر نہیں نکلنی چاہیے۔۔۔
ڈان نیوز نے خبر دی تو لیکن انتہائی توڑ مروذ کے جب کہ باقی کسی میڈیا چینل یا اخبار نے اتنی ہمت بھی نہ کی۔
کوئی دوست اس خبر کی سچائی کے متعلق بھی بتائے
آبجیکشن یور آنر فاروق ستار کو مارنا بہت غلط ہے ۔ بھائی کو عقل کرنی چاہیے :grin: تھی وہ ایک بزرگ شہری ہے اس ملک کا :grin:
 
عسکری

معطل
پنجاب اور سندھ میں قومیت کی ڈائنیمکس بہت مختلف ہیں، اور اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ پنجاب میں 'کوئی' بھی لسانی یا قومی گروہ اپنی جداگانہ شناخت پر زیادہ اصرار نہیں کرتا۔ لہذا ان دونوں جگہوں کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ پھر یہ قصہ آج کل کا شروع ہوا نہیں بلکہ پرانا ہے۔
مزید یہ کہ اگر کوئی بھی گروہ اپنی الگ شناخت رکھنے پر مصر ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟ اختلاف سے زیب ہونا بھی ایک بات ہے آخر۔ مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم صحیح اور غلط کے پیمانوں کو نسل اور زبان کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں اور بچکانہ ذہنیت سے کام لیتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ جو لوگ ہمارے جیسے ہیں، وہ ہمارے دوست ہیں، اور باقی ساری دنیا ہماری دشمن۔
کہنے میں ذرا گھسی پٹی بات لگتی ہے مگر میں یہی سمجھتی ہوں کہ اس طرح کے فسادات سے ہر قسم کا نقصان دراصل پاکستان کو پہنچتا ہے، صرف ایک متاثرہ گروہ کو نہیں۔ اگر ہم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں تو پاکستان سے باہر ہمیں کہیں لفٹ نہیں ملے گی، ہماری زبان، قومیت یا سیاسی وابستگی سے قطع نظر۔
مین ابھی محسوس کر رہا ہوں یہ بات کہ سندھیوں نے بھی انہیں قبول نہین کیا تھا جس کی وجہ سے بھی یہ مسئلہ ہوا :cautious:
 
عسکری

معطل
بھائی نے اتنے صاف چہرے پر جوتے مرا کر اچھا نہیں کیا
418088-MQMmemberWasayJalil-1344206103-358-640x480.jpg

اور اس بزرگ کے منہ پر جوتے ؟ یہ تو ظلم کی حد ہے ۔ مجھے ویسے بھی فاروق ستار کا دھیمہ لہجا بہت اچھا لگتا ہے
farooq-sattar-580x435.jpg

ویسے ان کو شکر کرنا چاہیے ورنا بھائی کا کیا بوری مین بند بھی کرا سکتا تھا :grin:
 
S. H. Naqvi

محفلین
ویسے کیا میں بھی ایم کیو ایم میں داخلہ نہ لے لوں:thinking: میرے اجداد نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی، پھر پتہ نہیں کہاں کہاں ہجرت کرتے ہوئے آخری آٹھ نسلوں کی بات کریں تو آزاد کشمیر سے ہزارہ کی وادیوں میں ہجرت کی اور پچھلی 5 نسلیں ہزارہ میں رہتی آ رہی ہیں اور اب موجودہ نسل ہزارہ سے نکل کر کوئی پنڈی میں تو کوئی کراچی، لاھور میں بس گیا ہے۔ ہجرت کا تو پکا لیبل ہے اپنے اوپر بھائی جی مگر ہم نے اس یکے کے کارڈ کو کبھی استعمال نہیں کیا ہمیشی دکی سمجھتے رہے:D اور آج کوئی بھی پوچھے تو اپنی شناخت پاکستانی ہی بتاتے ہیں یا علاقائی کہیں تو جہاں رہ رہے ہوں اسی علاقے کی شناخت بتاتے ہیں جی:)
 
آپ مغربی مہاجر ہو اس لیے آپ کو ایک نئی پارٹی بنانی پڑے گی ایم کیو ایم میں صرف مشرقی مہاجر آ سکتے ہین :grin: ویسے تو پھر ہم بھی مہاجر ہوئے ہمارے پر دادا کے ابا نصرت خآن کو نواب آف بہاولپور نے اپنے علاج کے لیے بلایا تھا بلوچستان سے اور پھر وہ علاج کے بعد بابا فرید کے ہو کر رہ گئے :grin: پھر دریا نے رخ بدلا تو وہ لوگ اٹھ کر اس کنارے ا بیٹھے کوٹ مٹھن کو چھوڑ کر اور یوں 20 سال گزرے کہ ہمارے باپ چاچا یہاں موجودہ جگہ آ بسے ہم نے بھی بہت ہجرتیں کی ہیں قسم سے :grin:
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے کیا میں بھی ایم کیو ایم میں داخلہ نہ لے لوں:thinking: میرے اجداد نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی، پھر پتہ نہیں کہاں کہاں ہجرت کرتے ہوئے آخری آٹھ نسلوں کی بات کریں تو آزاد کشمیر سے ہزارہ کی وادیوں میں ہجرت کی اور پچھلی 5 نسلیں ہزارہ میں رہتی آ رہی ہیں اور اب موجودہ نسل ہزارہ سے نکل کر کوئی پنڈی میں تو کوئی کراچی، لاھور میں بس گیا ہے

آپ "مہاجر قومی موومنٹ" میں شمولیت اختیار کر لیں زیادہ اچھا کام ہو جائے گا۔ :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
یہ بھی 'سہی' ہے جی، میرے خیال میں آل پاکستان مہاجر مومنٹ نام رکھتے ہیں جو، ڈان کا نام آپ چن لیں باقی کی سیٹیں اخبار میں اشتہار دے کر پر کر لیں گے:grin:
 
عسکری

معطل
یہ بھی 'سہی' ہے جی، میرے خیال میں آل پاکستان مہاجر مومنٹ نام رکھتے ہیں جو، ڈان کا نام آپ چن لیں باقی کی سیٹیں اخبار میں اشتہار دے کر پر کر لیں گے:grin:
کراچی مین اپنے عہدیداران کے لیے بوریاں خؤد خریدیں گے یا یہ کام بھی الطاف بھائی کے زمے ہے؟ ان کو ٹھوکنا جو ہے :grin:
 
جس نے نہ سمجھنے کی قسم ہی کھالی ہو تو کیا کریں
ایک نئی قومیت وجودمیں ائی ہے جس کی اکثریت کی اوریجن ایک ہے۔ اور جس کے مسائل ایک ہیں۔ یہ قومیت عمومی طور پر ردعمل میں وجود میں ائی مگر ایک تہذیبی ترقی کا تسلسل اور وارث بھی ہے ۔ اس قومیت کا نام مہاجر ہے جو اس قوم کی اکثریت نے اپنے لیے منتخب کیا۔ یہ قومیت پاکستان اور پاکستان اس قومیت کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ یہ ایک مثبت تدریجی عمل ہے ۔ کسی کو اس پر اعتراض نہ ہونا چاہیے ۔
اگر اعتراض ہے تو پھر اپنی قومیت کو بھی پاکستانی قوم کے نام سے بدل لے۔ مہاجر خوشی خوشی اپنے اپ کو پاکستانی مسلم کہلواتے ہیں کہلواتے رہے گے۔ مہاجر قومیت ایک ذیلی مسئلہ ہے اور نان ایشو ہے۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
ایسا ویسا اچھا جی، مجھے تو بہت ہی سہانے سپنے نظر آنے لگے ہیں ابھی سے، ظاہر ہے پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے تو کیوں نہ ایم کیو ایم جیسی 'طاقتور' پارٹی کو پکڑیں وہ میڈیا جو اجمل قصاب کے گھر میں گھس کر تفتیش کر لیتا ہے، ملالہ کی وین کے نیچے چھپ سکتا ہے، وزیرستان کے غاروں میں طالبان سے انٹرویو لے سکتا ہے مگر نائن زیرو پر کیمرے تڑوا کر بھی خاموش رہتا ہے، کتے کتے کی گردان سن کر بھی بھائی بھائی اور قائد قائد کہتا ہے توواقعی بھائی میں 'کچھ' تو ہے نہ نہ نہ:) ، کس عفریت کا نام ہے یہ ایم کیو ایم یار:eek: سر عام پورے شہر کو بند کر کے جلا کہ رکھ دیتے ہیں، کھلے عام تحریک انصاف کے لیڈر کی گاڑی کو آگ لگا دیتے ہیں، ٹرینوں پر پتھراو کرتے ہیں اور پھر جیو پر خبر آتی ہے کہ کچھ نا معلوم لوگوں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:atwitsend:
 
عسکری

معطل
ایسا ویسا اچھا جی، مجھے تو بہت ہی سہانے سپنے نظر آنے لگے ہیں ابھی سے، ظاہر ہے پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے تو کیوں نہ ایم کیو ایم جیسی 'طاقتور' پارٹی کو پکڑیں وہ میڈیا جو اجمل قصاب کے گھر میں گھس کر تفتیش کر لیتا ہے، ملالہ کی وین کے نیچے چھپ سکتا ہے، وزیرستان کے غاروں میں طالبان سے انٹرویو لے سکتا ہے مگر نائن زیرو پر کیمرے تڑوا کر بھی خاموش رہتا ہے، کتے کتے کی گردان سن کر بھی بھائی بھائی اور قائد قائد کہتا ہے توواقعی بھائی میں 'کچھ' تو ہے نہ نہ نہ:) ، کس عفریت کا نام ہے یہ ایم کیو ایم یار:eek: سر عام پورے شہر کو بند کر کے جلا کہ رکھ دیتے ہیں، کھلے عام تحریک انصاف کے لیڈر کی گاڑی کو آگ لگا دیتے ہیں، ٹرینوں پر پتھراو کرتے ہیں اور پھر جیو پر خبر آتی ہے کہ کچھ نا معلوم لوگوں نے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:atwitsend:
یہ لو نئی سنو
مہاجر قومی موومنٹ کے ہمارے ایک دوست نے خبر دی ہے کہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کسی ایک ممبر کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس کے قتل کی ذمہ داری ایم کیو ایم کی کسی مخالف پارٹی (شاید تحریکِ انصاف) پر لگا کر کراچی میں خون خرابہ شروع کیا جائے گا۔ جس میں ٹارگٹ کر کے مخالفین کو نشانہ بنایا جائے گا۔ لہذا قانون نافذ کرنے والے ادارے برائی مہربانی تیاری کر لیں۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
کراچی مین اپنے عہدیداران کے لیے بوریاں خؤد خریدیں گے یا یہ کام بھی الطاف بھائی کے زمے ہے؟ ان کو ٹھوکنا جو ہے :grin:
نہ جی اب بس، اب APMM میدان میں آنے والی ہے، اب بھائی کی دکان بند، شریف سی تحریک انصاف (کہ کچھ عرصہ پہلے کی رپورٹ میں جہاں مختلف جماعتوں کے ٹارگٹ کلرز کا ایوارڈ چناؤ ہوا تھا اور ایم کیو ایم 83 نومینیٹرز کے ساتھ سر فہرست رہی تھی، وہاں پی ٹی آئی کا شاید ایک آدھ، یا کوئی بھی نومینی سامنے نہیں آیا تھا) کے سامنے بھائی اتنا پریشان ہو گیا ہے اور جہنم میں جانے کی باتیں کرنے لگا ہے تو جب اے پی ایم ایم میدان میں آئے گی، "عسکری" کی سپورٹ کے ساتھ تو پھر بھائی لوگ پانی بھرتے نظر آئیں گے اس کے سامنے، ویسے بھی یہ نو آمدہ جماعت ملک گیر ہو گی بجائے کسی ایک شہر کے۔۔۔۔۔:biggrin:
 
عسکری

معطل
نہ جی اب بس، اب APMM میدان میں آنے والی ہے، اب بھائی کی دکان بند، شریف سی تحریک انصاف (کہ کچھ عرصہ پہلے کی رپورٹ میں جہاں مختلف جماعتوں کے ٹارگٹ کلرز کا ایوارڈ چناؤ ہوا تھا اور ایم کیو ایم 83 نومینیٹرز کے ساتھ سر فہرست رہی تھی، وہاں پی ٹی آئی کا شاید ایک آدھ، یا کوئی بھی نومینی سامنے نہیں آیا تھا) کے سامنے بھائی اتنا پریشان ہو گیا ہے اور جہنم میں جانے کی باتیں کرنے لگا ہے تو جب اے پی ایم ایم میدان میں آئے گی، "عسکری" کی سپورٹ کے ساتھ تو پھر بھائی لوگ پانی بھرتے نظر آئیں گے اس کے سامنے، ویسے بھی یہ نو آمدہ جماعت ملک گیر ہو گی بجائے کسی ایک شہر کے۔۔۔ ۔۔:biggrin:
ٹارگٹ کلر کہاں سے لائیں گے ؟ ہمیں تو بوری بند کرنا بھی نہیں اتی ٹھیک سے یار :grin: اور بندوقیں سرکاری لانی ہیں یا اپنی ابائی ؟:(
 
شمشاد

لائبریرین
جس نے نہ سمجھنے کی قسم ہی کھالی ہو تو کیا کریں
ایک نئی قومیت وجودمیں ائی ہے جس کی اکثریت کی اوریجن ایک ہے۔ اور جس کے مسائل ایک ہیں۔ یہ قومیت عمومی طور پر ردعمل میں وجود میں ائی مگر ایک تہذیبی ترقی کا تسلسل اور وارث بھی ہے ۔ اس قومیت کا نام مہاجر ہے جو اس قوم کی اکثریت نے اپنے لیے منتخب کیا۔ یہ قومیت پاکستان اور پاکستان اس قومیت کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ یہ ایک مثبت تدریجی عمل ہے ۔ کسی کو اس پر اعتراض نہ ہونا چاہیے ۔
اگر اعتراض ہے تو پھر اپنی قومیت کو بھی پاکستانی قوم کے نام سے بدل لے۔ مہاجر خوشی خوشی اپنے اپ کو پاکستانی مسلم کہلواتے ہیں کہلواتے رہے گے۔ مہاجر قومیت ایک ذیلی مسئلہ ہے اور نان ایشو ہے۔
اس قومیت نے "مہاجر" کا نام ہی کیوں اپنے لیے منتخب کیا؟
 
شمشاد

لائبریرین
نہ جی اب بس، اب APMM میدان میں آنے والی ہے، اب بھائی کی دکان بند، شریف سی تحریک انصاف (کہ کچھ عرصہ پہلے کی رپورٹ میں جہاں مختلف جماعتوں کے ٹارگٹ کلرز کا ایوارڈ چناؤ ہوا تھا اور ایم کیو ایم 83 نومینیٹرز کے ساتھ سر فہرست رہی تھی، وہاں پی ٹی آئی کا شاید ایک آدھ، یا کوئی بھی نومینی سامنے نہیں آیا تھا) کے سامنے بھائی اتنا پریشان ہو گیا ہے اور جہنم میں جانے کی باتیں کرنے لگا ہے تو جب اے پی ایم ایم میدان میں آئے گی، "عسکری" کی سپورٹ کے ساتھ تو پھر بھائی لوگ پانی بھرتے نظر آئیں گے اس کے سامنے، ویسے بھی یہ نو آمدہ جماعت ملک گیر ہو گی بجائے کسی ایک شہر کے۔۔۔ ۔۔:biggrin:
عسکری ہیڈ کوارٹر کا نام نائن نائن رکھ لیں گے۔ کیا خیال ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ان کو جو ساری زندگی جوتے چاٹتے رہے پھر بھی منہ پر جو پڑے۔
 
Top