تعارف السلام علیکم

وعلیکم السلام
حسن کو خوش آمدید ، مجھے آپ چاچو کہیں مجھے بہت اچھا لگے گا جیساکہ آپ کا تعارف پڑھ کر لگا- وارث بھائی نے آپ کو یہاں لاکر بہت اچھا کیا
کہ رونق دنیا بچوں سے ہے تو رونق محفل کیوں نا ہو- اب آتا رہنا آپ کا انتظار رہے گا

1004.gif

شکریہ چاچو :chill:
 
اردو محفل پر خوش آمدید حسن (بھتیجے+بھانجے+دوست)

اچھا لگا یہاں دیکھ کر

ویسے میں بھی الو ہی ہوں (یعنی رات کو نیند نہیں آتی)

اگر ریاضی کو اپنا پسندیدہ مضمون بنا لو تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نیند ایس آئے گی کہ پھر کہو گے کہ میں دن میں بھی نہیں جاگتا

اردو لکھنا نہیں آتی یہ تو کوئی اتنا بڑا پرابلم نہیں یار
بس بابا سے کی بورڈ چھینو اور اے سے الف، ایچ سے ح ، اور این سے نون ، لکھ کر لکھنا شروع کر دو
بزرگ کہتے ہیں کہ ہمتِ مرداں ، مددِ خدا

شکریہ غالب چاچو، مجھے بھی بابا نے غالب کی ایک غزل یاد کروائی تھی، دلِ نادان والی :bee:
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ دہری زیادتی کی وارث .

ایک توبچوں کو مزے مزے کی کہانیاں نہیں سناتے اور اوپر سے جذبات کے اظہار میں ڈنڈی مار دی.

سب سے اہم کہ والد کی اردو سے اتنی محبت کس کام کی کہ بچوں میں اردو کا شوق اور محبت ہی پیدا نہ ہو سکی. اگر اردو سے اتنی قربت اور اتنے بھرپور لگاؤ والے والد کے بچے بھی اردو سے لگاؤ نہ رکھیں تو اوروں سے کیا گلہ.

نہیں محب، تم دو الگ ایشوز کی بات کر رہے ہو۔ اردو سے محبت ہونا اور چیز ہے اور اردو بطور مدرسی مضمون کے پسند ہونا اور چیز ہے۔ مجھے تمھارا تو علم نہیں لیکن مجھے سکول کالج میں ریاضی اور فزکس پسند تھے اور اردو سے تو ایک طرح کی نفرت ہی تھی :)
 
بای
نہیں محب، تم دو الگ ایشوز کی بات کر رہے ہو۔ اردو سے محبت ہونا اور چیز ہے اور اردو بطور مدرسی مضمون کے پسند ہونا اور چیز ہے۔ مجھے تمھارا تو علم نہیں لیکن مجھے سکول کالج میں ریاضی اور فزکس پسند تھے اور اردو سے تو ایک طرح کی نفرت ہی تھی :)

کبھی کبھی دو الگ چیزیں ہو سکتی ہیں مگر جس سے محبت ہو وہ کسی شکل میں نا پسند ہو ، کم کم ہی ہوتا ہے۔

مجھے آٹھویں جماعت تک ریاضی بالکل پسند نہیں تھی اور بمشکل پاس ہوتا تھا ، میٹرک سے بہتر ہوا اور پھر میرا پسندیدیہ مضمون بن گیا اور اچھے نمبر ہی آتے رہے۔

اردو میں میرے نمبر اتنے اچھے نہیں آتے تھے مگر مجھے مضمون کے طور پر بہت پسند تھی اور میں درسی کتاب پہلے ہفتہ میں ہی پڑھ لیا کرتا تھا۔

فزکس مجھے پسند تھی مگر میٹرک میں نمیریکل سے میری جان جاتی تھی۔

حیاتیات سے مجھے بہت ڈر لگتا تھا کیونکہ مجھ سے تصویریں نہیں بنتی تھیں . پریشان ہی رہا اس مضمون کے ہاتھوں میٹرک میں۔
 

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم۔۔

خوش آمدید حسن بیٹا :) ۔۔ اللہ آپکو تعلیمی مراحل میں کامیاب فرمائے اور اردو سے آپ کے والد (بزرگوار) جتنی محبت عطا فرمائے :)


ویسے میں بھی الو ہی ہوں (یعنی رات کو نیند نہیں آتی)

پہلی دفعہ تو میں اسے الو اور ہی کے درمیاں اسپیس کے بغیر پڑھ گیا :D
 

مغزل

محفلین
پیارے راج دلارے شہزادے ۔۔:blushing:
آپ کی غزل آنی اور ہماری طرف سے ویلکم تو ہوگیا۔۔:)
مگر منے ہمیں بعد میں یاد آیا ہے کہ چھوٹو میاں کے لیے گفٹس بھی تو ہونے چاہیے ناں ۔۔:battingeyelashes:
تو بھئی ہم نے آپ کی آنی کے کہنے پر تھوڑی سے شاپنگ کی ہے ۔۔:happy:
لو جی اپنی مرضی کے گفٹس پر فوراََ ہاتھ صاف کرو شاباش ش ش ش ش ۔۔۔۔۔۔۔ :angel:
RC-Boat.jpg
christmas-gifts-for-kids.jpg
images
 

مقدس

لائبریرین
ویلکم حسن
آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔
ایک بات تو بتائیے کہ بابا کی مشکل والی اردو سمجھ میں آتی ہے یا نہیں

وارث بھیا تھینک یو آپ نے حسن سے ہم سب کو ملوایا اور آپ بچوں والی کہانیاں سنایا کریں ناں ان کو تاکہ آپ بورنگ نہ لگیں بچوں کو :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
پیارے راج دلارے شہزادے ۔۔:blushing:
آپ کی غزل آنی اور ہماری طرف سے ویلکم تو ہوگیا۔۔:)
مگر منے ہمیں بعد میں یاد آیا ہے کہ چھوٹو میاں کے لیے گفٹس بھی تو ہونے چاہیے ناں ۔۔:battingeyelashes:
تو بھئی ہم نے آپ کی آنی کے کہنے پر تھوڑی سے شاپنگ کی ہے ۔۔:happy:
لو جی اپنی مرضی کے گفٹس پر فوراََ ہاتھ صاف کرو شاباش ش ش ش ش ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :angel:
RC-Boat.jpg
christmas-gifts-for-kids.jpg
images
میرے منہ کو نہ دیکھیں
میرے نام کو دیکھیں
میں بھی چھوٹا ہوں
مجھے بھی حصہ چاہیے، نامنظور نامنظور، یہ دھاندلی نا منظور
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
محفل پر خوش آمدید حسن۔ ویسے تو ہم سب آپ کو پہلے سے ہی جانتے ہیں۔ :)
یوں تو آپ کو کم کم وقت ملے گا یہاں آنے کا لیکن گرمیوں کی چھٹیوں میں زیادہ دیر تک آ سکتے ہیں۔ :)
اور مجھے بھی آنٹی کہلوانا اچھا نہیں لگتا۔ آپ مجھے پھپھو کہہ لیں۔
 
Top