تعارف السلام علیکم

السلام علیکم

میرا نام حسن ہے۔ میرے بابا کا نام محمد وارث ہے اور وہ مجھے یہاں لے کر آئے ہیں۔

میری عمر دس سال ہے اور میں پانچویں جماعت میں پڑھتا ہوں۔

ابھی مجھے کمپیوٹر میں اردو لکھنی نہیں آتی، میں بول رہا ہوں، بابا لکھ رہے ہیں۔

مجھے پڑھنے کا شوق ہے اور میرا پسندیدہ مضمون انگلش ہے۔

مجھے کرکٹ بہت پسند ہے اور شاہد آفریدی میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔

مجھے کھانے میں بریانی پسند ہے۔

مجھے رات کو سونا اچھا نہیں لگتا۔

میں کبھی کبھی یہاں آتا رہوں گا۔

سب انکلوں اور آنٹیوں کو سلام۔
 
زین

لائبریرین
خوش آمدید حسن :)
ماشاءاللہ
باقی تمام باتیں تو ٹھیک ۔ یہ رات کو سونا کیوں پسند نہیں؟ کہیں دن بھر تو نہیں سوتے ؟؟

اور یہ انکل مجھے تو نہیں کہا نا؟ :biggrin:
 
خوش آمدید حسن :)
ماشاءاللہ
باقی تمام باتیں تو ٹھیک ۔ یہ رات کو سونا کیوں پسند نہیں؟ کہیں دن بھر تو نہیں سوتے ؟؟

اور یہ انکل مجھے تو نہیں کہا نا؟ :biggrin:

جی انکل آپ کو تو انکل نہیں کہا۔

دن کو تو سکول جاتا ہوں لیکن رات کو بس سونا پسند نہیں کیونکہ نیند نہیں آتی اور بابا بھی نہیں سوتے۔
 
زین

لائبریرین
جی انکل آپ کو تو انکل نہیں کہا۔

دن کو تو سکول جاتا ہوں لیکن رات کو بس سونا پسند نہیں کیونکہ نیند نہیں آتی اور بابا بھی نہیں سوتے۔
اب تو کہہ دیا نا:rolleyes::ROFLMAO:
ابھی سے اس معاملے میں والد کے نقش قدم پر چل پڑے ہو۔۔۔۔۔۔:notworthy:
 
غ۔ن۔غ

محفلین
وعلیکم السلام
ہم بہت ہی پیارے سے بیٹے حسن کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں اور بیٹا ہمیں آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی

welcome-balloons-and-banner-thumb18276327.jpg

اور ہاں بیٹا آپ کےمختصر سے تعارف سے آپ کی پسند اور ناپسند کے بارے میں جان کر اچھا لگا
یہ تو بتائیے آپ کو رات کو سونا کیوں اچھا نہیں لگتا جب کہ اللہ نے دن کام اور رات آرام کے لیئے بنائی ہے
کوئی بات نہیں بیٹا آپ رفتہ رفتہ اردو ٹائپ کرنا سیکھ ہی جائیں گے میری طرح:)
 
مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام حسن چھوٹو
محفل میں خوش آمدید
ابھی تمہاری پڑھنے کی عمر ہے ، تو پڑھائی پر زیادہ توجہ دینا ہے اور یہاں کم ۔۔۔۔۔۔۔۔ اوکے؟
خوش رہو بیٹا
 
وعلیکم السلام
ہم بہت ہی پیارے سے بیٹے حسن کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں اور بیٹا ہمیں آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی

welcome-balloons-and-banner-thumb18276327.jpg

اور ہاں بیٹا آپ کےمختصر سے تعارف سے آپ کی پسند اور ناپسند کے بارے میں جان کر اچھا لگا
یہ تو بتائیے آپ کو رات کو سونا کیوں اچھا نہیں لگتا جب کہ اللہ نے دن کام اور رات آرام کے لیئے بنائی ہے
کوئی بات نہیں بیٹا آپ رفتہ رفتہ اردو ٹائپ کرنا سیکھ ہی جائیں گے میری طرح:)

شکریہ آنٹی اس خوبصورت خوش آمدید کیلیے
 
وعلیکم السلام حسن چھوٹو
محفل میں خوش آمدید
ابھی تمہاری پڑھنے کی عمر ہے ، تو پڑھائی پر زیادہ توجہ دینا ہے اور یہاں کم ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اوکے؟
خوش رہو بیٹا

شکریہ آنٹی اور بابا زبردستی یہاں لے آئے ہیں لیکن مجھے اچھا لگ رہا ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

میرا نام حسن ہے۔ میرے بابا کا نام محمد وارث ہے اور وہ مجھے یہاں لے کر آئے ہیں۔

میری عمر دس سال ہے اور میں پانچویں جماعت میں پڑھتا ہوں۔

ابھی مجھے کمپیوٹر میں اردو لکھنی نہیں آتی، میں بول رہا ہوں، بابا لکھ رہے ہیں۔

مجھے پڑھنے کا شوق ہے اور میرا پسندیدہ مضمون انگلش ہے۔

مجھے کرکٹ بہت پسند ہے اور شاہد آفریدی میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔

مجھے کھانے میں بریانی پسند ہے۔

مجھے رات کو سونا اچھا نہیں لگتا۔

میں کبھی کبھی یہاں آتا رہوں گا۔

سب انکلوں اور آنٹیوں کو سلام۔

خوش آمدید لختِ جگر، تُو میرا نام ڈبوے گا۔ کاش یہاں اردو یا ریاضی لکھوا دیتا۔ :)
 
مجھے کرکٹ بہت پسند ہے اور شاہد آفریدی میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔

مجھے کھانے میں بریانی پسند ہے۔

مجھے رات کو سونا اچھا نہیں لگتا۔

میں کبھی کبھی یہاں آتا رہوں گا۔

سب انکلوں اور آنٹیوں کو سلام۔

:welcome:
وعلیکم السلام ۔۔۔ سب سے پہلے تو حسن آپ کا نام بہت پیارا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آپ کو پتہ ہے کہ آپکی تو بہت سی عادتیں مجھ سے ملتی ہیں ۔۔۔۔

مجھے بھی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا دونوں بہت پسند ہیں اور شاہد آفریدی بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بریانی تو بہت بہت بہت بہت پسند ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور رات کو سونا مجھے بھی بالکل نہیں اچھا لگتا اور صبح اسکول جانا بھی:)

افف ۔۔۔آنٹی نہیں آپ مجھے کچھ اور کہہ لو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب آپ نے آنا یہاں اچھا

Top