تعارف السلام علیکم

انسانوں کی اس محفل میں
آئیں گے کیوں سبز فرشتے
لیکن اتنا کہنا چاہوں۔۔۔!
ویلکم تم کو سبز فرشتے
آئے ہو تم اس محفل میں
لوٹ نہ جانا سبز فرشتے
اس محفل میں ہم ہیں سارے
اور ہمارے سبز فرشتے
بوچھی کی باتیں اچھی ہیں
تم کچھ کہنا سبز فرشتے
بیٹی سب کی ہے تعبیر
اس سے ملنا سبز فرشتے
میری بہنا اچھی بہنا
یہاں ماورا سبز فرشتے
دیکھو محفل تم کو کہتی
ویلکم ویلکم سبز فرشتے
زیک ، نبیل ،شمشاد پرانے
الف عین ہیں بہت سیانے
ان سب سے جو چاہو پوچھو
خوف نہ کرنا سبز فرشتے
دوست ہمارا یار سجن ہے
رہبر کس کا یاں دشمن ہے
ایک شگفتہ ایک ہے زینب
اور اک تم ہو سبز فرشتے
آؤ ہم میں گھل مل جاؤ
اردو محفل، سبز فرشتے

سبز فرشتہ۔۔۔۔۔۔۔ ملائکہ

خوش آمدید کہنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش
 
ملائکہ

محفلین
انسانوں کی اس محفل میں
آئیں گے کیوں سبز فرشتے
لیکن اتنا کہنا چاہوں۔۔۔!
ویلکم تم کو سبز فرشتے
آئے ہو تم اس محفل میں
لوٹ نہ جانا سبز فرشتے
اس محفل میں ہم ہیں سارے
اور ہمارے سبز فرشتے
بوچھی کی باتیں اچھی ہیں
تم کچھ کہنا سبز فرشتے
بیٹی سب کی ہے تعبیر
اس سے ملنا سبز فرشتے
میری بہنا اچھی بہنا
یہاں ماورا سبز فرشتے
دیکھو محفل تم کو کہتی
ویلکم ویلکم سبز فرشتے
زیک ، نبیل ،شمشاد پرانے
الف عین ہیں بہت سیانے
ان سب سے جو چاہو پوچھو
خوف نہ کرنا سبز فرشتے
دوست ہمارا یار سجن ہے
رہبر کس کا یاں دشمن ہے
ایک شگفتہ ایک ہے زینب
اور اک تم ہو سبز فرشتے
آؤ ہم میں گھل مل جاؤ
اردو محفل، سبز فرشتے

سبز فرشتہ۔۔۔۔۔۔۔ ملائکہ

خوش آمدید کہنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش

شاعری مجھے کرنا نہیں آتی ابھی تو شاعری پڑھنا ہی سیکھ رہی ہوں اسلئے نثر میں ہی جواب لے لیں

ادنیٰ نہیں بلکہ یہ تو بہت اعلی کوشش تھی آپکا بہت بہت بہت شکریہ:):)
 
ملائکہ

محفلین
شروع میں آپ نے بتایا تھا کہ آپ کا اضافہ اردو محفل کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ ابھی تک آپ کچھ بھی ثابت نہیں کیا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

میں نے تو اُمید ظاہر کی تھی اور بعد میں یہ بھی کہہ دیا تھا کہ یہ فورم میرے لئے زیادہ مفید ہوگا:):)
 
آبی ٹوکول

محفلین
خوش آمدید ملائکہ صاحبہ میں بھی چوتھی پاس ہوں اب اسے پتا نہیں آپ پڑھا لکھا سمجھتی ہیں یا نہیں
 
صرف علی

محفلین
سلام علیکِ
خوش آمدید ملائکہ صاحبہ
ویسے یہاں اجتماع نقیض لازم آتا ہے کے آپ ملائکہ بھی ہوں اور صنف نازک سے آپ کا تعلق بھی ہو ؟
خیر آپ کو دوبارہ خوش آمدید ۔
والسلام
 
ھم ابھی زندہ ہیں

السلام علیکم:
ھم بھی ابھی زندہ ہیں لگتا ہے کہ آپ ھمیں بھول گئے۔
کیوں ملائکہ، کیوں شمشاد صاحب
 
شمشاد

لائبریرین
ندیم بھائی ابھی کل میں نے آپ یاد کیا ہے " شہر کا نام بتائیں" کے دھاگے میں۔
 
ملائکہ

محفلین
سلام علیکِ
خوش آمدید ملائکہ صاحبہ
ویسے یہاں اجتماع نقیض لازم آتا ہے کے آپ ملائکہ بھی ہوں اور صنف نازک سے آپ کا تعلق بھی ہو ؟
خیر آپ کو دوبارہ خوش آمدید ۔
والسلام

صنف ناز؂ک سے تو میرا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں پر ملائکہ صرف ایک نام ہےویسے تو انسانوں کی بستی سے ہی میرا تعلق ہے:)۔
 
السلام علیکم:
لیکن محترمہ آپ نے اپنا جواب نہیں دیا۔
ویسے ھم اتنے نیک باز تھوڑی ہیں کہ ملائکہ بھی ہمیں یاد کریں
لیکن یاد رکھیں
میں‌مسجود ملائکہ ہوں
 
السلام علیکم:
لیکن محترمہ آپ نے اپنا جواب نہیں دیا۔
ویسے ھم اتنے نیک باز تھوڑی ہیں کہ ملائکہ بھی ہمیں یاد کریں
لیکن یاد رکھیں
میں‌مسجود ملائکہ ہوں

معذرت میں عالم دین تو نہیں مگر ایک سوال ہے کہ کیا مسجود ملائکہ کا لفظ ہم ایک عام انسان کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔؟
 
جناب محترم

معذرت میں عالم دین تو نہیں مگر ایک سوال ہے کہ کیا مسجود ملائکہ کا لفظ ہم ایک عام انسان کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔؟

آپ کی عام انسان سے کیا مراد ہے، دیکھیئے میری کج فہمی کے مطابق اگر ھمارے باپ اعظم ملائکہ کے مسجود ہیں، تو ھم بھی کہلوا سکتے ہیں کیوں کہ ھم نائب جو ٹھرے۔۔ دیکھیئے اگر آدم علیہ السلام خدا کے نائب تھے تو کیا ھم نہیں۔ آپ کی بات درست ہے کہ کیا ایک گناہ گار شخص اپنے آپ کے ایسا کہلوا سکتا ہے کہ نہیں۔ مگر میری نظر میں خدا نے تمام انسانوں کو خلافت کا درجہ دیا ہے کوئی دین و مذہب کی تمیز نہیں برتی۔ یہ بات علیحدہ ہے کہ ھم اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں کہ نہیں۔ اس کا جواب روز قیامت ہوگا۔ مگر فی الوقت ھم سب بنی نوع انسان اس خلافت کے مرتبے پر فائز ہیں اور مسجود ملائکہ بھی ہیں
آخر اشرف المخلوقات ہیں۔ اس میں آدم یا باقی انسانوں کی کویی تمیز نہیں
اگر جناب میں نے غلط کہا ہو تا خدا واسطے تصیح کیجیئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
علامہ نے کہا تھا :

فرشتہ کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے
میں مسجود ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو

عام طور پر کسی نیک انسان کی مثال دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ تو فرشتہ ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے علامہ نے یہ شعر کہا تھا۔
 
آپ کی عام انسان سے کیا مراد ہے، دیکھیئے میری کج فہمی کے مطابق اگر ھمارے باپ اعظم ملائکہ کے مسجود ہیں، تو ھم بھی کہلوا سکتے ہیں کیوں کہ ھم نائب جو ٹھرے۔۔ دیکھیئے اگر آدم علیہ السلام خدا کے نائب تھے تو کیا ھم نہیں۔ آپ کی بات درست ہے کہ کیا ایک گناہ گار شخص اپنے آپ کے ایسا کہلوا سکتا ہے کہ نہیں۔ مگر میری نظر میں خدا نے تمام انسانوں کو خلافت کا درجہ دیا ہے کوئی دین و مذہب کی تمیز نہیں برتی۔ یہ بات علیحدہ ہے کہ ھم اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں کہ نہیں۔ اس کا جواب روز قیامت ہوگا۔ مگر فی الوقت ھم سب بنی نوع انسان اس خلافت کے مرتبے پر فائز ہیں اور مسجود ملائکہ بھی ہیں
آخر اشرف المخلوقات ہیں۔ اس میں آدم یا باقی انسانوں کی کویی تمیز نہیں
اگر جناب میں نے غلط کہا ہو تا خدا واسطے تصیح کیجیئے۔

آپ کا نقطہ نظر معلوم ہوا میں کوشش کروں گا کہ اس بات کی تصیح بفضل خداوندی کروں ۔ فی الحال میں گھر سے باہر ہوں جیسے ہی گھر پہنچوں گا انشاء اللہ با تفصیل لکھوں گا۔

شکرگزار
 
Top