تعارف السلام علیکم

مغزل

محفلین
السلام علیکم
آپ لوگ مجھے ملائکہ کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ مجھے یہ سائٹ بہت اچھی لگی کیونکہ یہاں سب اردو میں ہےاور یہاں بہت پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں۔میرا تعلق کراچی سے ہے۔ اُمید ہے میرا اضافہ یہاں مفید ہوگا۔ :)

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبراکاۃ

ملائکہ جی اب چونکہ آپ یہاں کافی پرانی ( دوصدیاں ) ہوچکیں ہیں لہذا یہ سوچنا فضول ہے کہ آپ کو خوش آمدید کہا جائے ، لیکن پھر معاملہ یہ ہوگا کہ اگر آپ کو خوش آمدید نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے ، اب یہاں معاملہ سوچنے کا آگیا ہے کہ آپ کو خوش آمدید کہا جائے یا نہ کہا جائے کے مسئلے پہ سوچاجائے ۔ کہ آیا پرانے لوگوں کو خوش آمدید کہا جائے تو کیوں کہا جائے اور اگر نہ کہا جائے تو کیوں نہ کہا جائے ۔۔ اس سے پہلے کہ کوئی اور آجائے ۔۔اور آپ (جو کہ پرانی ہیں) کو خوش آمدید کہنے کی بدعت ایجاد کرجائے میں یہ لکھنے پر مجبور ہوں کہ آپ کو خوش آمدید کہا جائے ۔لیکن ایک بات سے خوف آتا ہے ۔۔
پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق
اب چونکہ آپ کے نام میں رعایت ہے کہ ملائکہ ، ملائک کی جمع ہے اور ملائک فرشتے کو کہتے ہیں اور فرشتے جب لکھتے ہیں تو ہمارے چچا غالب پکڑے جاتے ہیں۔ ۔۔ ہمارے ہاں پکڑنے کا کام عموماً پولیس والے فرماتے ہیں۔۔اور کم از کم میں نہیں چاہوں گا کہ پولیس اس معاملے میں یہاں آجائے ۔۔ کیوں کہ پولیس کے کردار پر کسی کو بھی شک نہیں ۔۔۔۔بلکہ یقین ہے کہ ان سے نہ دوستی اچھی اور نہ دشمنی اچھی۔۔ یعنی کے مفید نہیں اورجب مفید نہیں تو آپ کیسے کہہ سکتی ہیں کہ آپ کی آمد مفید ہے ویسے مفید تو گلاب بھی ہوتا ہے گلقند بنانے کیلئے ۔۔۔ لیکن اس میں ایک احتمال ہے کہ گلقند پر مکھیاں بھی اپنا حق سمجھتی ہیں ۔۔لیکن مفیدتو آپ بھی ہیں ۔۔۔یعنی آپ ہیں کہ اپنی یہاں آمد مفید خیال کرتی ہیں۔۔۔۔سو۔۔ جناب جب آپ اپنی آمد مفید خیال کرتی ہیں تو خوش آمید کہنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں محسوس ہورہی۔۔۔ لہذا بجائے خوش آمدید کہنے کے ہم آپ کو ’’ السلام و علیکم ‘ کہتے ہیں۔

والسلام
 
ملائکہ

وعلیکم السلام

اللہ آپ لوگوں کے پاس اتنا دماغ آتا کہاں سے ہے:grin::grin::grin:

ویسے شکریہ:):)
 
حسن نظامی

لائبریرین
ملائکہ میری طرف سے بھی خوش آمدید ان شاء اللہ آپ یہاں‌سے بہت کچھ حاصل کریں گی ۔۔ کیونکہ جو بھی محفل پر آیا خالی ہاتھ واپس نہیں‌جاتا ۔۔ بہت کچھ لے کر جاتا ہے ۔۔

دنیا بھر میں اردو جاننے والوں کے لیے صحیح معنوں میں باعث‌فخر اردو محفل ہی ہے ۔۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تمام خدائی فوجدار جو اردو کی اشاعت کے لیے اتنے بے لوث ہیں کہ ان پر مجنون ہونے کا گمان ہوتا ہے سب یہیں ملیں گے ۔۔
اللہ آپ کو بھی خدائی فوجداروں کے لشکر تیز گام میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور محفل پر مفید کام سرانجام دینے کے قابل بنائے ۔۔ آمین
 
مغزل

محفلین
وعلیکم السلام
اللہ آپ لوگوں کے پاس اتنا دماغ آتا کہاں سے ہے:grin::grin::grin:
ویسے شکریہ:):)

سلام کے جواب کا شکریہ ملائکہ جی
رہی بات دماغ کی تو۔۔ ہے تو راز کی بات ہے مگر بتائے دیتا ہوں
پنساری سے خریدا ہے 25 روپے کلو۔۔ آپ کوشش مت کیجے گا۔ :)
آخری دو دماغ تھے ایک محسن بھیا نے خریدا ایک میں نے۔ :grin:

شکریہ کی کوئی خاص ضرورت نہیں

اور واقعی دونوں کے پاس نظر بھی آتا ہے:grin::grin:
 
ملائکہ

محفلین
ملائکہ میری طرف سے بھی خوش آمدید ان شاء اللہ آپ یہاں‌سے بہت کچھ حاصل کریں گی ۔۔ کیونکہ جو بھی محفل پر آیا خالی ہاتھ واپس نہیں‌جاتا ۔۔ بہت کچھ لے کر جاتا ہے ۔۔

دنیا بھر میں اردو جاننے والوں کے لیے صحیح معنوں میں باعث‌فخر اردو محفل ہی ہے ۔۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تمام خدائی فوجدار جو اردو کی اشاعت کے لیے اتنے بے لوث ہیں کہ ان پر مجنون ہونے کا گمان ہوتا ہے سب یہیں ملیں گے ۔۔
اللہ آپ کو بھی خدائی فوجداروں کے لشکر تیز گام میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور محفل پر مفید کام سرانجام دینے کے قابل بنائے ۔۔ آمین

آپکا بہت بہت شکریہ:):)
 
مغزل

محفلین
ملائکہ ایک بات بتانا بھول گیا تھا کہ ’’ شمشاد‘‘ صاحب اس ضمن میں‌ہمارے گرو ہیں۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 
طاہر شیخ

محفلین
السلام علیکم

آپ لوگ مجھے ملائکہ کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ مجھے یہ سائٹ بہت اچھی لگی کیونکہ یہاں سب اردو میں ہےاور یہاں بہت پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں۔میرا تعلق کراچی سے ہے۔ اُمید ہے میرا اضافہ یہاں مفید ہوگا۔ :)

اچھا ساتھ رہے گا آپ کا اور ہمارا :grin:
 
Top