تعارف السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!!!

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم!!!
نام تو والدین نے ماہم منیر رکھا مگر دوستوں اور رشتہ داروں کے دُلار سےمختصرہو کر ماہی ہو گیا، ماہی "احمد" ہوئے ابھی صرف ایک سال اور دس ماہ ہوئے ہیں۔ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی سے بایولوجی میں ایم ایس سی کر رہی ہوں۔ سرتاج سعودی عرب اور میں اپنی ایم ایس سی کے سلسلے میں پاکستان (اسلام آباد) میں ہی ہوں۔ اس فورم سے تعارف کا باعث بہت ہی پیاری سے بہنا امراؤ جان ادا بنیں، تعریف کے ایسے ایسے پُل باندھے کہ مجھے یہاں آنا ہی پڑا۔ اردو سے لگن گھر والوں کے ذوق کے باعث ہوئی، اور پھر وقت کے ساتھ بڑھتی گئی جس کے تحت فیض، انشاء، امجد اسلام امجد، اقبال ، میر اور دیگر شعراء کرام سے واقفیت ہوئی، ناول نگار میں عمیرہ احمد، نسیم حجازی، ھاشم ندیم ، نمرہ احمد اور کچھ اور لکھاری پسندیدہ ہیں۔ اشفاق احمد، بانو قدسیہ، ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب، بابا محمد یحیٰ خان ، مستنصر حسین تارڑ کی کتب بھی میری چھوٹی سی لائبریری کا حصہ ہیں۔ کچھ اپنی کاوشیں بھی ہیں جو کے یہاں دوستوں سے شیئر کروں گی :)
 
ماہی بٹیا، اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ کے مشاغل سے مستفید ہونے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ کسی مشکل کی صورت میں ادا بٹیا، دیگر محفلین احباب یا انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔ :) :) :)

ہماری ادا بٹیا رانی تو ما شاء اللہ بہت پیاری اور سمجھدار پری ہیں، اب آپ سے ان کا مقابلہ رہے گا۔ :) :) :)
 
مہربانی فرمائیں اور بتائیں کے دوسری لڑی کو ڈیلیٹ کیسے کروں؟
ادا بٹیا رانی نے ہماری توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی اور ہم نے دونوں لڑیوں کو آپس میں ضم کر دیا ہے۔ ویسے ایسی کوئی تبدیلی کہیں بھی درکار ہو تو متعلقہ مواد نے نیچے "رپورٹ" کا ربط استعمال کریں، اس طرح محفل کے عملے کو اس کی اطلاع مل جائے گی۔ :) :) :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
ماہی بٹیا، اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ کے مشاغل سے مستفید ہونے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ کسی مشکل کی صورت میں ادا بٹیا، دیگر محفلین احباب یا انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔ :) :) :)

ہماری ادا بٹیا رانی تو ما شاء اللہ بہت پیاری اور سمجھدار پری ہیں، اب آپ سے ان کا مقابلہ رہے گا۔ :) :) :)
مجھے ادا سے اس معاملے میں ہار جانا ہی پسند ہے :)
 
Top