تعارف السلام علیکم! حب نبوی بشرط اطاعت اپنائیں اورعام کریں۔عربی، فارسی و انگریزی میں مزاح کا سامان کریں۔

Hafiz Abbas Qadri

محفلین
ٹرومین، سر، آپ کا مسکراتا ایموجی مجھے جب بھی نظر پڑے گا میرے لئے مسکراہٹوں کا سامان ہو جائے گا، ذرہ نوازی کا تشکر! :notworthy: اچھا یہ فرمائیں، میرے منتخب کردہ ایموجی کا مطلب برصغیر کے تناظر میں کورنش بجالانا ہی بنے گا نا!
 

ٹرومین

محفلین
ٹرومین، سر، آپ کا مسکراتا ایموجی مجھے جب بھی نظر پڑے گا میرے لئے مسکراہٹوں کا سامان ہو جائے گا، ذرہ نوازی کا تشکر! :notworthy: اچھا یہ فرمائیں، میرے منتخب کردہ ایموجی کا مطلب برصغیر کے تناظر میں کورنش بجالانا ہی بنے گا نا!
سراپا ممنون :)
ہمیں یقین ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔:)
سر نہیں دوست مخلص دوست :)
 

Hafiz Abbas Qadri

محفلین
[QUOTE=" بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔:)

سر نہیں دوست مخلص دوست :)[/QUOTE]
غالبأٔ آپ جیسے خود شناس مگر منکسرالمزاج دانایان اسرار میرے جیسے اصلاح طلب نابکاروں کو ،سیکھنے کے ضمن میں، ہی سکھاتے ہیں،
مخلص دوست خدا کی عظیم نعمت ہے اور میں کفران نعمت کا یکسر قائل نہیں ہوں، امتنان وتسلیمات!
 

سید عمران

محفلین
خوش آمدید۔۔۔
قدمِ رنجہ در محفلِ اردو باعث صد شادیِ احباب ہوکر محل مسرت ہوا۔۔۔
:):):):):)
اُف!!!!
اتنی مشکل اردو نے تو ہمارے بھی چھکے چھڑا دئیے۔۔۔
پسینے بہا دئیے!!!
:sweat::sweat::sweat::sweat::sweat:
 

نایاب

لائبریرین
اللہ کرم آپ کی پرخلوص دعاؤں کے ہم سب کے لئے مکرر خیر بھرے اثرات ظاہر فرمائے،
عزیز بہن، آں نبی خاتم کو مزاح کرنا اور اس سے محظوظ ہونا پسند تھا، زبانوں کاتعدد میری اس ہابی کو کسی بھی ماخذ سےتسکین دے سکتا ہے‫ ،آپ کی مزید خیر بھری عمومی دعاؤں پر اس محفل کے تعلق سے میں امید رکھوں گا، خدا عفت کی سلامتی اور ڈھیروں خوشیوں سے آپ کو اہر ہم سب کو نوازے! آمین!!
آمین ثم آمین یا رب العالمین
میرے محترم قادری بھائی یہ اتنی خالص اردو لکھنا آپ کی " ہابی " لگتی ہے ۔
اتنے مشکل تو نہیں دکھتے آپ نام سے
سلسلہ قادریہ سے منسلک تو بہت آسان ہوتے ہیں ۔
آپٌ اتنے مشکل کیوں ۔۔۔۔۔؟
خوش رہیں سدا ہنسیں مسکرائیں ۔
بہت دعائیں
 

یوسف سلطان

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید​
آپ جس میدان میں جس بھی مرحلے پر ہو وہاں سے مثبت رویے سے آگے بڑھیں جس میں مخلوق کا بالخصوص مسلم امہ کا بھلا ہو! اللہ تعالیٰ ہماری آخرت کی بہتری کا سامان فرمائے! آمین!!
آمین ۔​
 
Top