السلام علیکم ابو ظہبی

زینب

محفلین
اچھا ہی ہے اللہ کرے اور بارش ہو ۔ویسے اتنی گرمی شروع ہو کے مارچ کے آخر میں یہاں بارش حیران کن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔آج صبح میں‌نیچے گئی ہر طرف جل تھل ہوا پرا ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہماری طرف تو اتنی بارش نہیں ہوئی بس طوفان ہی تھا خیر ہم نے کبھی اپنا نہیں سوچا ہمشہ دوسروں کا ہی سوچا اسی لے تو خود بھی پردیس ا گے ہیں دوسروں کی خاطر
 

زینب

محفلین
کہاں رکے ہوئے ہو کوئی جگہ کا نام پتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں بھائی یہاں‌ہی تھے کل بتا رہے تھے کہ ابوظہبی میں‌بارش نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
بھائی جی برف کے گولے میرا مطلب ہے کہ اولے بھی گرے تھے نا یہہہہہ موٹے موٹے
 
وہ تو بر دبئی میں بھی گرے تھے ۔ میں طوار سنٹر میں اکنامک ڈیپارٹمنٹ کے پاس کیفے میں بیٹھا تھا ایک میٹنگ کے لیئے تو میری ایک دوست کا فون آگیا کہنے لگی فیضی بر دبئی میں اولے پڑ رہے ہیں مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے میں نے کہا او میری اماں ابھی میں میٹنگ میں ہوں بعد میں بات کرنا ۔ اس طرح مجھے معلوم ہوا کہ بر دبئی میں اولے پڑے تھے ۔
 

زینب

محفلین
العین میں تو جو درخت ٹوٹ کے گرے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں تو اولے نہیں تھے پر بارش بہت ہوئی اللہ کا شکر ہے
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو بر دبئی میں بھی گرے تھے ۔ میں طوار سنٹر میں اکنامک ڈیپارٹمنٹ کے پاس کیفے میں بیٹھا تھا ایک میٹنگ کے لیئے تو میری ایک دوست کا فون آگیا کہنے لگی فیضی بر دبئی میں اولے پڑ رہے ہیں مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے میں نے کہا او میری اماں ابھی میں میٹنگ میں ہوں بعد میں بات کرنا ۔ اس طرح مجھے معلوم ہوا کہ بر دبئی میں اولے پڑے تھے ۔

میری ایک دوست

او میری اماں

بلا تبصرہ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج ابو ظہبی میں بھی بارش ہوئی لیکن مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کتنی دیر ہوئی اور کیسی ہوئی کیوں کہ کام بہت تھا اورمیں کام میں مصروف رہا

۔
۔
۔
دیکھا میں کتنا کام کرتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
بارش تو یہاں بھی ہوئی اور مجھے بھی کام میں مصروفیت کی بنا پر علم ہی نہ ہو سکا۔ وہ تو کسی نے آ کر بتایا کہ بارش ہو رہی ہے۔
 

زینب

محفلین
کیا موسم ہے یہاں‌پا جی یقین ہی نہیں ہو رہا۔پچھلے 5 دن سے مسلسل باریش ہے یہاں کل رات تو جو رات 8 بجےس ے شروع ہوئی ابھی تک برس رہی ہے۔پوری رات بارش ہوتی رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اتنی بارش تو سردیوں میں‌بھی نہیں ہوئی کہاں اچھی خاصی گرمی شروع ہو کے ہوئی۔۔ابھی بھی یہاں بارش ہو رہی ہے اور ٹھنڈی یخ ہوا بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
میری ایک دوست

او میری اماں

بلا تبصرہ۔

تبصرہ کر لیں کسی نے روکا تھوڑی ہے ۔ محترمہ کا نام سنیتا وارو ہے ۔ہندوستانی ۔ گجرات سے ہیں ۔ پانچ برس پہلے ہماری کمپنی میں سروے کرنے آئی تھیں ۔ تب سے اچھی دوست ہیں ۔ خاتون ہیں لیکن ہماری دوستی میں خاتون یا مرد کی تفریق نہیں ہے ۔ جب انہیں ضرورت ہو تو میں مدد کو حاضر ہوتا ہوں اور جب مجھے تو وہ ۔ مزید معلومات درکار ہیں یا کافی ہے ۔ اور ہاں شازی کو اس دوستی کا علم ہے اور اسے کبھی اس پر کوئی اعتراض یا شک نہیں ہوا ۔ کیونکہ چھپایا غلط چیز کو جاتا ہے ۔ اچھی کو نہیں ۔ انکے خاوند کا نا م پنڈت کرشنا کومار ہے ۔ اور وہ ٹری ویندرم نامی کسی شہر سے ہیں ۔انکو بھی ہماری دوستی کا علم ہے اور کسی بھی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ بلکہ اکثر ڈنر وغیرہ میں وہ ہمارے ساتھ ہی ہوتے ہیں ۔

ہندوستان میں اکثر فیصل کو فائزل بولتے ہیں اور اس تناسب سے مجھے فیضی بلاتی ہیں محترمہ

اور کچھ ۔ ۔ ۔ ؟
 
جو ہے وہ ہے ۔ بلاتبصرہ میں چھپے ہوئے تبصرے کا یہی جواب تھا ۔ صفائی نہیں بلکہ وضاحت تھی ۔ صفائی الزام کی دی جاتی ہے اور وضاحت غلط فہمی کی
 
Top