افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ۔ بمقابلہ بھارت

میچ انڈیا کے نام-
تاہم افغانستان کو سرخ گیند کے کھیل میں خوش آمدید-

اور یہ یاد دہانی بھی کہ یہاں تک آ تو گئے ہو لیکن یہاں کھیل اتنا آسان نہیں-
 

یاز

محفلین
میچ انڈیا کے نام-
تاہم افغانستان کو سرخ گیند کے کھیل میں خوش آمدید-

اور یہ یاد دہانی بھی کہ یہاں تک آ تو گئے ہو لیکن یہاں کھیل اتنا آسان نہیں-
فارمیٹ جتنا چھوٹا ہو، بدنظم ٹیموں کو اتنا ہی سوٹ کرتا ہے۔ ٹی20 میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کی کارکردگی اس کی مثال ہے۔ ٹیسٹ میچ جذباتیت سے یا صرف جارحیت سے نہیں کھیلا جا سکتا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
افغانیوں نے بہت مایوس کیا۔ جس طرح انڈیا کا اسٹارٹ تھا وہاں سے انڈیا کو پانچ سو پر آؤٹ کر لینا باؤلنگ کی ایک چھوٹی موٹی اچیومنٹ تھی لیکن بیٹنگ نے تو لٹیا ہی ڈبو دی۔ میرا مطلب ہے ٹیسٹ اسٹیٹس کا ہونا ہی ظاہر کرتا ہے کہ آپ کچھ نہ کچھ تو ہمت دکھائیں گے لیکن چند گھنٹوں کے اندر دو بار آؤٹ ہو جانا افسوسناک اور مایوس کن ہے۔
 
Top